মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৫২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
(٧٥٢٦) حضرت یحییٰ بن کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے مسجد کی دیوار پر تھوک لگی دیکھی تو اسے کھرچ دیا۔
(۷۵۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ المُبَارَکِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ نُبِّئْتُ ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَائِ رَأَی بُزَاقًا فِی عَرْضِ جِدَارِ الْمَسْجِدِ فَحَکَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٢٧) حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں داخل ہوئے تو آپ کے ہاتھ میں کھجور کی ایک شاخ تھی، آپ کھجور کی شاخوں کو پسند فرمایا کرتے تھے۔ آپ نے قبلہ کی جانب تھوک دیکھی تو اسے کھرچ دیا۔ پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا اے لوگو ! جب تم میں سے کوئی نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف رخ کرتا ہے۔ اور اس کے دائیں جانب فرشتہ ہوتا ہے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ کسی آدمی کی طرف منہ کرکے اس پر تھوکے ؟ پس تم نہ تو قبلہ کی طرف تھوکو اور نہ ہی اپنے دائیں طرف تھوکو ۔ اگر کسی کو تھوکنا ہی ہے تو اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے یا اپنی بائیں جانب تھوکے۔ اگر جلدی ہو تو اپنے کپڑے میں تھو ک لے۔
(۷۵۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عِیَاضِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِی سَرْحٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَبِیَدِہِ عُرْجُونٌ وَکَانَ یُحِبُّ الْعَرَاجِینَ فَرَأَی نُخَامَۃً فِی الْقِبْلَۃِ فَحَکَّہَا ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ ، فَقَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ إنَّ أَحَدَکُمْ إذَا قَامَ یُصَلِّی اسْتَقْبَلَہُ اللَّہُ ، وَعَنْ یَمِینِہِ مَلَکٌ أَفَیُحِبُّ أَحَدُکُمْ أَنْ یَسْتَقْبِلَہُ الرَّجُلُ فَیَبْزُقَ فِی وَجْہِہِ فَلاَ یَبْزُقْ أَحَدُکُمْ فِی الْقِبْلَۃِ ، وَلاَ عَنْ یَمِینِہِ وَلْیَبْزُقْ تَحْتَ رِجْلِہِ الْیُسْرَی ، أَوْ عَنْ یَسَارِہِ ، فَإِنْ عَجِلَتْ بِہِ بَادِرَۃٌ فَلیَقُل ہَکَذَا ، یَعْنِی فِی ثَوْبِہِ۔ (ابوداؤد ۴۸۱۔ احمد ۳/۲۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٢٨) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں قبلہ کی جانب تھوک دیکھی تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ ان لوگوں کو کیا ہوا جو اپنے رب کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوتے ہیں اور پھر اس کے سامنے تھوکتے ہیں ؟ ! کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ کوئی اس کی جانب منہ کرکے تھوکے ؟ اگر کسی کو تھوکنا ہی ہے تو اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے یا اپنی بائیں جانب تھوکے۔ اگر جلدی ہو تو اپنے کپڑے میں تھو ک لے۔ یہ فرما کر راوی اسماعیل نے اپنے کپڑے میں تھوک کر اسے مل کر دکھایا۔
(۷۵۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مِہْرَانَ ، عَنْ أَبِی رَافِعٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی نُخَامَۃً فِی قِبْلَۃِ الْمَسْجِدِ فَأَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ بِوَجْہِہِ ، فَقَالَ : مَا بَالُ أَحَدِکُمْ یَقُومُ مُسْتَقْبِلَہ رَبُّہُ فَیَتَنَخَّعُ أَمَامَہُ أَیحب أَحَدُکُم أَن یُستقبل فَیُتَنَخَّعَ فِی وَجْہِہِ ؟ إذَا انتَخَعَ أَحَدُکُمْ فَلْیَتَنَخَّعْ ، عَنْ یَسَارِہِ ، أَوْ تَحْتَ قَدَمہِ ، فَإِنْ لَمْ یَجِدْ فَلْیَقُلْ ہَکَذَا فِی ثَوْبِہِ ، ثُمَّ أَرَانَا إسْمَاعِیلُ أَنَّہُ یَبْزُقُ فِی ثَوْبِہِ ، ثُمَّ یَدْلُکُہُ۔ (مسلم ۳۸۹۔ نسائی ۲۹۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٢٩) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں تھوک پڑی دیکھی تو اسے صاف کردیا اور فرمایا کہ جب تم میں سے کسی نے تھوکنا ہو تو قبلے کی طرف اور دائیں جانب نہ تھوکے۔ بلکہ اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے یا اپنی بائیں جانب تھوکے۔ اگر جلدی ہو تو یوں کرلے۔ یہ فرما کر آپ نے اپنے کپڑے میں تھوکا اور اسے مل دیا۔
(۷۵۲۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ نُخَامَۃً فِی الْمَسْجِدِ فَمَسَحَہَا ، ثُمَّ قَالَ : إذَا بَزَقَ أَحَدُکُمْ فَلاَ یَبْزُقْ فِی الْقِبْلَۃِ ، وَلاَ عَنْ یَمِینِہِ وَلَکِنْ لِیَبْزُقْ ، عَنْ یَسَارِہِ ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِہِ، أَوْ لِیَصْنَعْ، أَوْ لِیَقُلْ ہَکَذَا، ثُمَّ بَزَقَ فِی طَرَفِ ثَوْبِہِ ، ثُمَّ رَدَّہُ عَلَیْہِ۔ (بخاری ۴۱۷۔ دارمی ۱۳۹۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٣٠) حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں قبلہ کی جانب تھوک پڑی دیکھی تو اسے پتھر سے صاف کردیا اور فرمایا کہ جب تم میں سے کسی نے تھوکنا ہو تو سامنے اور دائیں جانب نہ تھوکے بلکہ بائیں جانب تھوکے۔
(۷۵۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی نُخَامَۃً فِی قِبْلَۃِ الْمَسْجِدِ فَحَکَّہَا بِحَصَاہُ ، وَقَالَ : إذَا بَزَقَ أَحَدُکُمْ فَلاَ یَبْزُقْ بَیْنَ یَدَیْہِ ، وَلاَ عَنْ یَمِینِہِ وَلْیَبْزُقْ ، عَنْ یَسَارِہِ۔ (بخاری ۴۱۴۔ مسلم ۵۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٣١) حضرت طارق بن عبداللہ محاربی فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم نماز پڑھ رہے ہو تو اپنے سامنے یا دائیں طرف مت تھوکو بلکہ اپنے بائیں طرف یا پاؤں کے نیچے تھوکو۔
(۷۵۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِیٍّ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُحَارِبِیِّ ، قَالَ : قَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا صَلَّیْتَ فَلاَ تَبْزُقْ بَیْنَ یَدَیْکَ ، وَلاَ عَنْ یَمِینِکَ وَلَکِنَ اُبْزُقْ ، عَنْ یَسَارِکَ ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِکَ۔ (ترمذی ۵۷۱۔ ابوداؤد ۴۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٣٢) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ جب مسلمان بندہ اچھی طرح وضو کرتا ہے اور نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ پوری طرح اس کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں۔ جب تک وہ نماز سے فارغ نہ ہوجائے یا جب تک اسے حدث نہ لاحق ہوجائے۔ لہٰذا اسے اپنے سامنے اور اپنے بائیں طرف نہیں تھوکنا چاہیے کیونکہ دائیں طرف نیکیاں لکھنے والا فرشتہ ہے۔ بلکہ اسے چاہیے کہ بائیں طرف تھوکے یا اپنے پیچھے تھوکے۔
(۷۵۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : إنَّ الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ إذَا تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ، ثُمَّ قَامَ یُصَلِّی أَقْبَلَ اللَّہُ عَلَیْہِ بِوَجْہِہِ حَتَّی یَکُونَ ہُوَ الَّذِی یَنْصَرِفُ ، أَوْ یُحْدِث حَدَثَ سوْئٍ فَلاَ یَبْزُقْ بَیْنَ یَدَیْہِ ، وَلاَ عَنْ یَمِینِہِ فَإِنَّ عَنْ یَمِینِہِ کَاتِبَ الْحَسَنَاتِ وَلَکِنْ یَبْزُقُ ، عَنْ شِمَالہِ ، أَوْ خَلْفَ ظَہْرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٣٣) ایک سند کے مطابق حضرت حذیفہ نے اس بات کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف منسوب کیا ہے۔
(۷۵۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ رَفَعَہُ بِنَحْوِہِ۔ (ابن ماجہ ۱۰۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٣٤) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ جس نے نماز پڑھتے ہوئے قبلہ کی جانب تھوکا قیامت کے دن اس کی تھوک اس کے منہ پر ملی جائے گی۔
(۷۵۳۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : مَنْ صَلَّی فَبَزَقَ تُجَاہَ الْقِبْلَۃِ جَائَتْ بَزْقَتُہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِی وَجْہِہِ۔ (بزار ۴۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٣٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جس شخص نے قبلے کی طرف رخ کرکے تھوک پھینکی تو اس کی تھوک قیامت کے دن گرم کرکے اس کی آنکھوں کے درمیان ملی جائے گی۔
(۷۵۳۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ سُوقَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إذَا بَزَقَ فِی الْقِبْلَۃِ جَائَتْ أَحْمَی مَا تَکُونُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتَّی تَقَعَ بَیْنَ عَیْنَیْہِ۔ (طبرانی ۷۹۶۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٣٦) حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی نماز پڑھتے ہوئے اپنے دائیں جانب یا سامنے کی جانب تھوکے۔ وہ فرماتے ہیں کہ اپنے بائیں جانب تھوکو یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوکو۔
(۷۵۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُکْرَہُ أَنْ یَبْزُقَ الرَّجُلُ بَیْنَ یَدَیْہِ فِی الصَّلاَۃ ، أَوْ عَنْ یَمِینِہِ ، وَقَالَ : اُبْزُقْ ، عَنْ شِمَالِکَ ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٣٧) حضرت محمد اس بات کو مکروہ قرار دیتے ہیں کہ آدمی قبلہ کی جانب یا دائیں جانب تھوکے۔
(۷۵۳۷) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ یَکْرَہُ أَنْ یَبْزُقَ الرَّجُلُ تُجَاہَ الْقِبْلَۃِ ، وَعَنْ یَمِینِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٣٨) حضرت حسن نے قبلے کی جانب تھوکنے کو مکروہ قرار دیا ہے اور حضرت ابن سیرین نے دونوں قبلوں (کعبہ اور بیت المقدس) کی طرف تھوکنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۷۵۳۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَبْزُقَ تُجَاہَ الْقِبْلَۃِ ، قَالَ : وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ یَکْرَہُ الْقِبْلَتَیْنِ جَمِیعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٣٩) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی پاک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں قبلہ کی جانب تھوک لگی دیکھی تو فرمایا کہ تم میں سے کوئی جب نماز پڑھتا ہے تو اسے چاہیے کہ اپنے چہرے کی طرف نہ تھوکے کیونکہ نماز میں اللہ تعالیٰ تمہارے چہرے کی طرف ہوتے ہیں۔
(۷۵۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَید اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ رَأَی نُخَامَۃً فِی قِبْلَۃِ الْمَسْجِدِ فَحَتَّہَا ، ثُمَّ قَالَ : إذَا قَامَ أَحَدُکُمْ فِی صَلاَۃٍ فَلاَ یَتَنَخَّمْ قِبَلَ وَجْہِہِ فَإِنَّ اللَّہَ قِبَلَ وَجْہِ أَحَدِکُمْ إذَا کَانَ فِی الصَّلاَۃ۔ (بخاری ۴۰۶۔ مسلم ۵۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
(٧٥٤٠) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۷۵۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَحْوٍمِنْہُ۔ (بخاری ۱۲۱۳۔ مسلم ۳۸۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٤١) حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دبا دیا جائے۔
(۷۵۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : التَفْلُ فِی الْمَسْجِدِ خَطِیئَۃٌ وَکَفَّارَتُہُ أَنْ تُوَارِیَہُ۔ (بخاری ۱۲۱۴۔ مسلم ۵۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٤٢) حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اسے مٹی میں دبانا نیکی ہے۔
(۷۵۴۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِی غَالِبٍ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْبُزَاقُ فِی الْمَسْجِدِ خَطِیئَۃٌ وَدَفْنُہُ حَسَنَۃٌ۔ (احمد ۵/۲۶۰۔ طبرانی ۸۰۹۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٤٣) حضرت عبید اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوعبیدہ گھر تشریف لائے، انھوں نے مسجد میں تھوکا تھا لیکن وہ اسے مٹی میں دبانا بھول گئے، جب گھر پہنچ کر یاد آیا تو چراغ لے کر اسے دبانے کے لیے گئے۔
(۷۵۴۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، أَنَّ أَبَا عُبَیْدَۃَ أَتَی مَنْزِلَہُ وَقَدْ بَزَقَ فِی الْمَسْجِدِ وَسَہَا أَنْ یَدْفِنَہَا حَتَّی أَتَی مَنْزِلَہُ فَذَکَر فَجَائَ بِمِصْبَاحٍ حَتَّی وَارَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٤٤) حضرت مکحول کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عمر نے مسجد میں تھوکا تھا لیکن وہ اسے مٹی میں دبانا بھول گئے، جب گھر پہنچ کر یاد آیا تو چراغ لے کر اسے دبانے کے لیے گئے۔ اسے تلاش کرکے دبایا اور پھر فرمایا کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کی توبہ یہ ہے اسے دبا دیا جائے۔
(۷۵۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ تَنَخَّعَ ، أَوْ بَسَقَ فِی الْمَسْجِدِ فَنَسِیَ أَنْ یُوَارِیَہَا حَتَّی أَتَی مَنْزِلَہُ فَذَکَرَ بَعْدَ انْصِرَافِہِ فَرَجَعَ بِسِرَاجٍ فَالْتَمَسَہَا فِی الْمَسْجِدِ حَتَّی وَارَاہَا ، ثُمَّ قَالَ : مَنْ بَزَقَ فِی الْمَسْجِدِ فَہِیَ خَطِیئَۃٌ وَتَوْبَتُہُ أَنْ یُوَارِیَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٤٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دبا دیا جائے۔
(۷۵۴۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، وَعَبْدَۃُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ أَبِی الأَزْہَرِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْبُزَاقُ فِی الْمَسْجِدِ خَطِیئَۃٌ وَکَفَّارَتُہُ أَنْ یُوَارِیَہُ۔
tahqiq

তাহকীক: