মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৫৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٤٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے۔ حضرت نخعی سے اس قول کا ذکر کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس کا کفارہ تھوک کو دفن کرنا ہے۔
(۷۵۴۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْبُزَاقُ فِی الْمَسْجِدِ خَطِیئَۃٌ ، قَالَ : فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّخَعِیِّ ، فَقَالَ : کَانَ یُقَالُ ، کَفَّارَتُہُ دَفْنُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٤٧) حضرت ابن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دبا دیا جائے۔
(۷۵۴۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنِ الْعَوَّامِ، عَنِ ابْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ، قَالَ: الْبُزَاقُ فِی الْمَسْجِدِ خَطِیئَۃٌ وَکَفَّارَتہا دَفْنُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٤٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے ایک مرتبہ رات کے وقت مسجد میں تھوکا، لیکن انھیں اس کی جگہ نظر نہ آئی، چنانچہ وہ گھر گئے اور ایک چراغ لا کر اسے ڈھونڈا اور پھر اسے مٹی میں دبادیا۔
(۷۵۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَیْفُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْمَکِّیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یَقُولُ بَزَقَ أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ فِی الْمَسْجِدِ لَیْلاً فَلَمْ یَدْرِ أَیْنَ مَوْضِعُہُ فَخَرَجَ فَجَائَ بِالْمِصْبَاحِ فَطَلَبَہُ حَتَّی وَارَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٤٩) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مسجد کو تھوک اور بلغم سے ایسے بچایا جائے جس طرح کھال کو آگ سے بچایا جاتا ہے۔
(۷۵۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ مِلْقط ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : إنَّ الْمَسْجِدَ لَیَنْزَوِی مِنَ الْمُخَاطِ ، أَوِ النُّخَامَۃِ کَمَا تَنْزَوِی الْجِلْدَۃُ فِی النَّارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٥٠) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مسجد کو تھوک سے ایسے بچایا جائے جس طرح کھال اور اعضاء کو آگ سے بچایا جاتا ہے۔
(۷۵۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی الْوَسْمِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، یُقَالَ لَہُ زِیَادٌ رَجُلٌ مِنْ بَنِی فَزَارَۃَ ، أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : إنَّ الْمَسْجِدَ لَیَنْزَوِی مِنَ النُّخَامَۃِ کَمَا تَنْزَوِی الْبَضْعۃُ ، أَوِ الْجِلْدَۃُ مِنَ النَّارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٥١) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس کو کبھی مسجد میں تھوکتے، کنکریوں کو ہاتھ لگاتے یا ٹیک لگاتے نہیں دیکھا۔
(۷۵۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبِی ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْت طَاوُوسًا بَزَقَ فِی الْمَسْجِدِ قَطُّ ، وَلاَ مَسَّ الْحَصَی ، وَلاَ اتَّکَأَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے
(٧٥٥٢) حضرت رکین کے والد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسماء بن حکم سے ہرچیز حتی کے مسجد میں تھوکنے کے بارے میں بھی سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دبا دیا جائے۔
(۷۵۵۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَسْمَائَ بْنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَنْ کُلِّ شَیْئٍ حَتَّی النَّفْثۃِ فِی الْمَسْجِدِ فَقِیلَ کَفَّارَتُہَا دَفْنُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اپنی تھوک کے لیے گڑھا کھودو
(٧٥٥٣) حضرت سعد بن ابی وقاص کہتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں تھوکے تو اسے غائب کردے تاکہ وہ کسی مومن کے جسم یا کپڑوں کو خراب نہ کرے۔
(۷۵۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِیہِ سَعْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إذَا تَنَخَّمَ أَحَدُکُمْ فِی الْمَسْجِدِ فَلْیُغَیِّبْہَا ، ولاَ تُصِبْ جِلْدَ مُؤْمِنٍ ، أَوْ ثَوْبَہُ فَتُؤْذِیَہُ۔ (احمد ۱/۱۷۹۔ ابن خزیمۃ ۱۳۱۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اپنی تھوک کے لیے گڑھا کھودو
(٧٥٥٤) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی میری مسجد میں یا کسی مسجد میں تھوکے تو کوئی گڑھا سا بنا کر اس میں تھوکے یا اپنے کپڑے پر تھوکے بعد میں صاف کرلے۔
(۷۵۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو مَوْدُودٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی حَدْرَدٍ الأَسْلَمِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا بَزَقَ أَحَدُکُمْ فِی مَسْجِدِی ، أَوَ قَالَ فِی الْمَسْجِدِ فَلْیَحْفِرْ فَلْیُمْعِنْ ، أَوْ لِیَبْزُقْ فِی ثَوْبٍ حَتَّی یَخْرُجَہُ۔ (ابوداؤد ۴۷۸۔ احمد ۲/۳۲۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٥٥) حضرت حسان بن عطیہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نماز میں بعض اوقات اگر کوئی پسّو پکڑتے تو اسے اپنے ہاتھ سے مسل کر مار ڈالتے اور پھر اس پر تھوک ڈال دیتے۔
(۷۵۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : کَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ یَأْخُذُ الْبُرْغُوثَ فِی الصَّلاَۃ فَیَفْرُکُہُ بِیَدِہِ حَتَّی یَقْتُلَہُ ، ثُمَّ یَبْزُقُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٥٦) حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نماز میں جوں کو مار دیتے تھے یہاں تک کہ اس کا خون ان کے ہاتھ پر لگ جاتا تھا۔
(۷۵۵۶) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ ، عْن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ یَقْتُلُ الْقَمْلَۃَ فِی الصَّلاَۃ حَتَّی یَظْہَرَ دَمُہَا عَلَی یَدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٥٧) حضرت سعید بن مسیب سے دورانِ نماز جوں کے نظر آنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا اسے جھاڑ کر دور کردے۔
(۷۵۵۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَانِ بْنِ زِیَادِ بْنِ أَنْعُمٍ ، عْن مُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَأْخُذُ الْقَمْلَۃَ فِی صَلاَتِہِ ، قَالَ : یَحْدُرُہَا وَیَطْرَحُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٥٨) حضرت ابراہیم سے دورانِ نماز جوں کے نظر آنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اسے دفن کردے۔
(۷۵۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَجِدُ الْقَمْلَۃَ فِی الصَّلاَۃ ، قَالَ : یَدْفِنُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٥٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نماز میں جوں کو مارنا کوئی چیز نہیں۔
(۷۵۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنْ قَتَلَہَا فِی الصَّلاَۃ فَلاَ شَیْئَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٦٠) حضرت مالک بن یخامر فرماتے ہیں کہ میں نے معاذ بن جبل کو نماز میں جوئیں اور پسّو مارتے دیکھا ہے۔
(۷۵۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ثَوْرٌ الشَّامِیُّ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ یُخَامِرَ ، قَالَ ثَوْرٌ مَرَّۃً رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ ، أَوْ غَیْرُہُ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ یَقْتُلُ الْقَمْلَ وَالْبَرَاغِیثَ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٦١) حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر مجھے نماز میں کوئی جوں محسوس ہو تو میں کیا کروں ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس کو کنکروں میں دفن کردو، کیونکہ زمین کو زندہ و مردہ دونوں کے لیے کافی رہنے والی بنایا گیا ہے۔
(۷۵۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : آخُذُ الْقَمْلَۃَ وَأَنَا فِی الصَّلاَۃ ؟ قَالَ : ادْفِنْہَا فِی الْحَصَی إنَّمَا جُعِلَتِ الأَرْضُ کِفَاتًا أَحْیَائً وَأَمْوَاتًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٦٢) حضرت ضحاک سے دورانِ نماز جوں کو مارنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۵۶۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ جُوَیْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاکِ؛ فِی الرَّجُلِ یَقْتُلُ الْقَمْلَۃَ فِی الصَّلاَۃ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٦٣) حضرت مجاہد سے دورانِ نماز جوں کے نظر آنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اسے دور کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۵۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ ثُوَیر، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَجِدُ الْقَمْلَۃَ فِی الصَّلاَۃ ، قَالَ: لاَ بَأْسَ أَنْ یُحَوِّلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٦٤) حضرت عامر سے دورانِ نماز جوں کے نظر آنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اسے دور کردے۔
(۷۵۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا إسْرَائِیلُ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ؛ فِی الرَّجُلِ یَجِدُ الْقَمْلَۃَ فِی الصَّلاَۃ، قَالَ: یَدَعُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جوں وغیرہ مارنے کا بیان
(٧٥٦٥) حضرت انس نماز میں جوں کو مار ڈالتے تھے۔
(۷۵۶۵) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ صَدَقَۃَ أَبِی تَوْبَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقْتُلُ الْقَمْلَ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক: