মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৫৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٦٦) ایک انصاری سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم میں سے کوئی مسجد میں جوں دیکھے تو اسے اپنے کپڑے میں ڈال کر باہر نکال دے۔
(۷۵۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنِ الْحَضْرَمِیِّ بْنِ لاَحِقٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا وَجَدَ أَحَدُکُمُ الْقَمْلَۃَ فِی الْمَسْجِدِ فَلْیَصُرَّہَا فِی ثَوْبِہِ حَتَّی یُخْرِجَہَا۔ (احمد ۴۱۰۔ بیہقی ۲۹۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٦٧) حضرت ابن عباس سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے کنکریوں میں دفن کردے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ابو ظبیان کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔
(۷۵۶۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَجِدُ الْقَمْلَۃَ وہو فِی الْمَسْجِدِ ، قَالَ: یَدْفِنُہَا فِی الْحَصْبَائِ ، قَالَ وَرَأَیْت أَبَا ظَبْیَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٦٨) حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے جوں کو مسجد میں دفن کیا اور پھر یہ آیت پڑھی (ترجمہ) کیا ہم نے زمین کو زندہ اور مردہ کے لیے کفایت کرنے والی نہیں بنایا۔
(۷۵۶۸) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْمُلاَئِیِّ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ خُثَیم ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ دَفَنَ قَمْلَۃً فِی الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ قَرَأَ : {أَلَمْ نَجْعَل الأَرْضَ کِفَاتًا}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٦٩) حضرت مسیب بن رافع ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت ابو امامہ نے مسجد میں ایک جوں ماری اور اسے وہیں دفن کردیا۔
(۷۵۶۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا أُمَامَۃَ یَتَفَلَّی فِی الْمَسْجِدِ ویدفنہ فیہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٧٠) حضرت ابو مسلم ثعلبی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ کو دیکھا کہ وہ مسجد میں جوں کو پکڑ کر زمین میں دفن کررہے تھے۔
(۷۵۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أبان بن عبد اللہ البجلی عن أبی مسلم الثعلبی قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا أُمَامَۃَ یَتَفَلَّی فِی مَسْجِدِہِ وَہُوَ یَدْفِنُ الْقَمْلَ فِی الْحَصَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٧١) حضرت ابو خلدہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت ابوالعالیہ نے جوں کو مسجد میں دفن کیا اور پھر یہ آیت پڑھی (ترجمہ) کیا ہم نے زمین کو زندہ اور مردہ کے لیے کفایت کرنے والی نہیں بنایا۔
(۷۵۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو خَلْدَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا الْعَالِیَۃِ یَدْفِنُ الْقَمْلَ فِی الْمَسْجِدِ وَقَرَأَ : {أَلَمْ نَجْعَلِ الأَرْضَ کِفَاتًا}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٧٢) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جوں کو مسجد میں د فن کردو کیونکہ اس سے زیادہ بری چیز تھوک کو بھی تو مسجد میں دفن کیا جاتا ہے۔
(۷۵۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ ادْفِنْہَا فِی الْمَسْجِدِ قَدْ یُدْفَنُ مَا ہُوَ شَرٌّ مِنْہَا : النُّخَامَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٧٣) حضرت حسن بن علی فرماتے ہیں کہ میں نے ابن معقل کو مسجد میں جوئیں دفناتے دیکھا ہے۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میری دادی حضرت حسن بن علی کی ام ولد تھیں اور وہ ان سے دور رہتے تھے۔
(۷۵۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : رَأَیْتُُ ابْنَ مَعْقِل یَتَفَلَّی فِی الْمَسْجِدِ وَکَانَتْ جَدَّتِی أُمَّ وَلَدٍ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ، فَکَانَ یَعْزِلُ عَنْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٧٤) حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نماز پڑھ رہے تھے اور ان پر کوئی کیڑا وغیرہ تھا۔ میں نے اسے پکڑ کر مسجد کے ایک کونے میں ڈال دیا تو انھوں نے میرے اس عمل پر میری کوئی برائی نہیں کی۔
(۷۵۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : أَخَذْتُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ دَابَّۃً وَہُوَ یُصَلِّی فِی الْمَسْجِدِ فَأَلْقَیْتُہَا فِی نَاحِیَۃِ الْمَسْجِدِ فَلَمْ یَعِبْ ذَلِکَ عَلَیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٧٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم مسجد میں جوں پکڑو تو اسے مسجد میں ہی دفن کردو۔
(۷۵۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَخَذْت الْقَمْلَۃَ وَأَنْتَ فِی الْمَسْجِدِ فَادْفِنْہَا فِی الْحَصْبَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٧٦) حضرت یوسف بن ماہک کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ ابن عمیر نے حضرت ابن عمر کے کپڑوں سے ایک جوں کو پکڑ کر مسجد میں دفن کردیا۔
(۷۵۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مَاہَکَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَیْرٍ أَخَذَ مِنْ ثَوْبِ ابْنِ عُمَرَ قَمْلَۃً فَدَفَنَہَا فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں جوں دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٥٧٧) حضرت ابو غالب کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت ابو امامہ جوئیں پکڑ کر انھیں مسجد میں ڈال رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا اے ابو امامہ ! آپ جوئیں مسجد میں کیوں ڈال رہے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) کیا ہم نے زمین کو زندہ و مردہ کے لیے کفایت کرنے والا نہیں بنایا۔
(۷۵۷۷) حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِی غَالِبٍ ، قَالَ : رَأَیْتُُ أَبَا أُمَامَۃَ یَأْخُذُ الْقَمْلَ وَیُلْقِیہِ فِی الْمَسْجِدِ فَقُلْت یَا أَبَا أُمَامَۃَ تَأْخُذُ الْقَمْلَ وَتُلْقِیہِ فِی الْمَسْجِدِ ، قَالَ : {أَلَمْ نَجْعَلِ الأَرْضَ کِفَاتًا * أَحْیائً وَأمْواتًا}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دو ستونوں کے درمیان نماز کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٧٥٧٨) حضرت عبد الحمید بن محمود فرماتے ہیں کہ ہم نے ایک امیر کے پیچھے نماز پڑھی، رش کی وجہ سے ہمیں دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا پڑی، جب ہم نماز پڑھ چکے تو حضرت انس بن مالک نے ہم سے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں ہم اس سے بچا کرتے تھے۔
(۷۵۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ ہَانِئِ بْنِ عُرْوَۃَ الْمُرَادِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ مَحْمُودٍ ، قَالَ: صَلَّیْنَا خَلْفَ أَمِیرٍ مِنَ الأُمَرَائِ فَاضْطَرَّنَا النَّاسُ حَتَّی صَلَّیْنَا بَیْنَ السَّارِیَتَیْنِ، فَلَمَّا صَلَّیْنَا، قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ: کُنَّا نَتَّقِی ہَذَا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (ابوداؤد ۶۷۳۔ احمد ۳/۱۳۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دو ستونوں کے درمیان نماز کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٧٥٧٩) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ ہمیں دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔
(۷۵۷۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ نُہِینَا أَنْ نُصَلِّیَ بَیْنَ الأَسَاطِینِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دو ستونوں کے درمیان نماز کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٧٥٨٠) حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ دو ستونوں کے درمیان نماز نہ پڑھو اور ایسے لوگوں کی امامت نہ کراؤ جو شک کا شکار ہوں اور فضو ل کام کرتے ہوں۔
(۷۵۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مَعْدِی کَرِبَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُود ، قَالَ : لاَ تَصُفُّوا بَیْنَ الأَسَاطِینِ ، وَلاَ تَأْتَمُّوا بِقَوْمٍ یَمْتَرُونَ وَیَلْغُونَ۔ (عبدالرزاق ۲۴۸۷۔ طبرانی ۹۲۹۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دو ستونوں کے درمیان نماز کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٧٥٨١) حضرت حذیفہ نے دو ستونوں کے درمیان نماز کو ناپسندیدہ قرار دیا۔
(۷۵۸۱) حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ حُصَیْنِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، أَنَّہُ کَرِہَ الصَّلاَۃ بَیْنَ الأَسَاطِینِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دو ستونوں کے درمیان نماز کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٧٥٨٢) حضرت قرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھتے دیکھا تو میری گردن سے پکڑ کر مجھے سترہ کے قریب کردیا اور فرمایا کہ یہاں نماز پڑھو۔
(۷۵۸۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَیُّوبَ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَآنِی عُمَرُ وَأَنَا أُصَلِّی بَیْنَ أُسْطُوَانَتَیْنِ فَأَخَذَ بِقَفَای فَأَدْنَانِی إلَی سُتْرَۃٍ ، فَقَالَ : صَلِّ إلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دو ستونوں کے درمیان نماز کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٧٥٨٣) حضرت ابراہیم نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ صفوں کو پورا کرو۔
(۷۵۸۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، أَنَّہُ کَرِہَ الصَّلاَۃ بَیْنَ الأَسَاطِینِ، وَقَالَ: أَتِمُّوا الصُّفُوفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات دو ستونوں کے درمیان نماز کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٧٥٨٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دو ستونوں کے درمیان نماز نہ پڑھو۔
(۷۵۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بن مہاجر، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ: لاَ تُصَلُّوا بَیْنَ الأَسَاطِینِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٥٨٥) حضرت حسن دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۷۵۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا فی الصَّفِّ بَیْنَ السَّوَارِی۔
তাহকীক: