মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৫৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٥٨٦) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۵۸۶) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : لاَ أَعْلَمُ بِالصَّلاَۃ بَیْنَ السَّوَارِی بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٥٨٧) حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر دو ستونوں کے درمیان کھڑے ہو کر ہماری امامت کرایا کرتے تھے۔
(۷۵۸۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ وِقَائٍ ، قَالَ : کَانَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ یَؤُمُّنَا بَیْنَ سَارِیَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٥٨٨) حضرت یزید بن ابی زیاد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم تیمی کو دو ستونوں کے درمیان اپنی قوم کو نماز کی امامت کراتے دیکھا ہے۔
(۷۵۸۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ: رَأَیْتُ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیَّ یَؤُمُّ قَوْمَہُ بَیْنَ أُسْطُوَانَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٥٨٩) حضرت موسیٰ بن نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھاتے دیکھا ہے۔
(۷۵۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ نَافِعٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سعید بن جبیر یَؤُمُّنَا بَیْنَ السَارِیَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٥٩٠) حضرت بشر بن طعمہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ربیع بن خثیم کو بیماری میں دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھتے دیکھا ہے وہ ایک سے سہارا لیا کرتے تھے۔
(۷۵۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ طُعْمَۃَ الثَّوْرِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ الرَّبِیعَ بْنَ خُثَیم صَلَّی فِی مَرَضِہِ بَیْنَ سَارِیَتَیْنِ یَعْتَمِدُ عَلَی إحْدَاہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٥٩١) حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ دو ستونوں کے درمیان نماز کی امامت کرایا کرتے تھے۔
(۷۵۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ وَإِسْرَائِیلُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، قَالَ : کَانَ سُوَیْد بْنُ غَفَلَۃَ یَؤُمُّنَا بَیْنَ أُسْطُوَانَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٥٩٢) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن وثاب دو ستونوں کے درمیان ہمیں نماز کی امامت کرایا کرتے تھے۔
(۷۵۹۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کَانَ یَحْیَی بْنُ وَثَّابٍ یَؤُمُّنَا بَیْنَ أُسْطُوَانَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٥٩٣) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ ستونوں کے پاس نماز پڑھنے والے ان کے پاس بیٹھ کر باتیں کرنے والوں سے زیادہ کس چیز کے حق دار ہیں۔
(۷۵۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ عُثْمَانَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَا إدْرِیسُ الصَّنْعَانِیُّ ، عَنْ رَجُلٍ ، یُقَالُ لَہُ ہَمْدَانُ وَکَانَ بَرِیدَ أَہْلِ الْیَمَنِ إلَی عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : الْمُصَلُّونَ أَحَقُّ بِالسَّوَارِی مِنَ الْمُتَحَدِّثِینَ إلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز کی فضیلت
(٧٥٩٤) حضرت جبیر بن مطعم سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ باقی مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار گنا افضل ہے۔
(۷۵۹۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیر ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَینٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ بْنِ رُکَانَۃَ الْمُطَّلِبِیِّ ، عَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ صَلاَۃً فِی مَسْجِدِی ہَذَا خَیْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلاَۃٍ فِیمَا سِوَاہُ إِلاَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ۔ (طیالسی ۹۵۰۔ احمد ۴/۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز کی فضیلت
(٧٥٩٥) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ باقی مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار گنا افضل ہے۔
(۷۵۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَلاَۃٌ فِی مَسْجِدِی ہَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلاَۃٍ فِی غَیْرِہِ إِلاَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ۔ (مسلم ۱۰۱۳۔ احمد ۶/۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز کی فضیلت
(٧٥٩٦) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز کعبہ کے علاوہ باقی مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار گنا افضل ہے۔
(۷۵۹۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا سَلَمَۃَ یُحَدِّثُ الأَغَرَّ ، أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یُحَدِّثُ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : صَلاَۃٌ فِی مَسْجِدِی ہَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلاَۃٍ فِیمَا سِوَاہُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلاَّ الْکَعْبَۃَ۔ (بخاری ۱۱۹۰۔ ترمذی ۳۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز کی فضیلت
(٧٥٩٧) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میری اس مسجد میں نماز مسجد حرام کے علاوہ باقی مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار گنا افضل ہے۔
(۷۵۹۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ مُدْرِکٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قالَتْ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَلاَۃٌ فِی مَسْجِدِی أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلاَۃٍ فِیمَا سِوَاہُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلاَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ۔ (بزار ۱۱۹۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز کی فضیلت
(٧٥٩٨) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص میری مسجد میں کسی خیر کے لیے آئے کچھ سیکھنے یا سکھانے کے لیے آئے، اس کی مثال اس مجاہد کی سی ہے جو اللہ کے راستے میں جہاد کررہا ہو، اور جو اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے آئے وہ اس شخص کی طرح ہے جو دوسروں کے سامان کو دیکھ رہا ہو۔
(۷۵۹۸) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ صَخْرٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ جَائَ مَسْجِدِی ہَذَا لَمْ یَأْتِہِ إِلاَّ لِخَیْرٍ یُعَلِّمُہُ ، أَوْ یَتَعَلَّمُہُ فَہُوَ بِمَنْزِلَۃِ الْمُجَاہِدِ فِی سَبِیلِ اللہِ وَمَنْ جَائَہُ لِغَیْرِ ذَلِکَ فَہُوَ بِمَنْزِلَۃِ الرَّجُلِ یَنْظُرُ إلَی مَتَاعِ غَیْرِہِ۔ (احمد ۲/۴۱۸۔ ابن حبان ۸۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز کی فضیلت
(٧٥٩٩) حضرت میمونہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اس (مدینہ کی) مسجد میں نماز مکہ کی مسجد کے علاوہ باقی مسجدوں میں نماز سے ایک ہزار گنا افضل ہے۔
(۷۵۹۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ لَیْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ نَافِع ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَیْمُونَۃَ قَالَت : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : صَلاَۃٌ فِیہِ ، یَعْنِی مَسْجِدَ الْمَدِینَۃِ، أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلاَۃٍ فِیمَا سِوَاہُ إِلاَّ مَسْجِدَ مَکَّۃَ۔ (مسلم ۵۱۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز کی فضیلت
(٧٦٠٠) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں نماز دوسری مساجد کی نمازوں سے ایک سو گنا افضل ہے۔
(۷۶۰۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عُثْمَانَ سَمِعَ ابن الزُّبَیْرَ یَقُولُ : سَمِعْتُ عُمَرَ یَقُولُ : صَلاَۃٌ فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ أَفْضَلُ مِنْ مِئَۃ صَلاَۃٍ فِیمَا سِوَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
(٧٦٠١) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ بنوخدرہ اور بنو عمرو بن عوف کے دو آدمیوں کا اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہوگیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے۔ خدری کہتا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے اور عوفی کہتا تھا کہ اس سے مراد مسجد قباء ہے۔ وہ دونوں فیصلے کے لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ وہ میری مسجد ہے، وہ میری مسجد ہے۔ اس میں بہت خیر ہے۔
(۷۶۰۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أُنیَسِ بْنِ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : امْتَرَی رَجُلٌ مِنْ بَنِی خُدْرَۃَ وَرَجُلٌ مِنْ بَنِی عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فِی الْمَسْجِدِ الَّذِی أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی ، فَقَالَ الْخُدْرِیِّ : ہُوَ مَسْجِدُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ الْعَوْفِی : ہُوَ مَسْجِدُ قُبَائٍ فَأَتَیَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی ذَلِکَ ، فَقَالَ : ہُوَ ہَذَا ہُوَ ہَذَا ، یَعْنِی مَسْجِدَہُ وَفِی ذَلِکَ خَیْرٌ کَثِیرٌ۔ (ترمذی ۳۲۳۔ احمد ۳/۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
(٧٦٠٢) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے۔
(۷۶۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : الْمَسْجِدُ الَّذِی أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی ہُوَ مَسْجِدُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
(٧٦٠٣) حضرت سہل بن سعد کہتے ہیں کہ دو آدمیوں کا اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہوگیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے، ایک کہتا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے اور دوسرا کہتا تھا کہ اس سے مراد مسجد قبا ہے۔ وہ دونوں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ اس سے مراد میری مسجد ہے۔
(۷۶۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ : حدَّثَنِی عِمْرَانُ بْنُ أَبِی أَنَسٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : اخْتَلَفَ رَجُلاَنِ فِی الْمَسْجِدِ الَّذِی أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی ، فَقَالَ : أَحَدُہُمَا ہُوَ مَسْجِدُ الْمَدِینَۃِ ، وَقَالَ الأَخَرُ ہُوَ مَسْجِدُ قُبَائٍ فَأَتَیَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : ہُوَ مَسْجِدِی ہَذَا۔ (احمد ۵/۳۳۱۔ ابن حبان ۱۶۰۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
(٧٦٠٤) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے۔
(۷۶۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا رَبِیعَۃُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : الْمَسْجِدُ الَّذِی أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی ہُوَ مَسْجِدُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
(٧٦٠٥) حضرت خارجہ بن زید سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے۔
(۷۶۰۵) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْمَسْجِدُ الَّذِی أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی مِنْ أَوَّلِ یَوْمٍ مَسْجِدُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (طبرانی ۴۸۵۴)
tahqiq

তাহকীক: