মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৬০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
(٧٦٠٦) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد مدینہ کی عظیم مسجد ہے۔
(۷۶۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : مَسْجِدُ الْمَدِینَۃِ الأَعْظَمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
(٧٦٠٧) حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے اس سے مراد کون سی مسجد ہے ؟ آپ نے کنکریوں کی ایک مٹھی اٹھائی اور انھیں زمین پر پھینک کر فرمایا کہ اس سے مراد مدینہ کی مسجد ہے۔
(۷۶۰۷) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ صَخْرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : دَخَلْت عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُہُ ، عَنِ الْمَسْجِدِ الَّذِی أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی فَقَبَضَ قَبْضَۃً مِنَ الْحَصَی ، ثُمَّ ضَرَبَ بِہَا الأَرْضَ ، فَقَالَ : ہَذَا ہُوَ ، یَعْنِی مَسْجِدَ الْمَدِینَۃِ۔ (مسلم ۱۰۱۵۔ احمد ۳/۲۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
(٧٦٠٨) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے۔
(۷۶۰۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنِ ابن حَرْمَلَۃَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ، قَالَ: ہُوَ مَسْجِدُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے
(٧٦٠٩) حضرت ابی بن کعب سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے اس سے مراد میری مسجد ہے۔
(۷۶۰۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِی أَنَسٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْمَسْجِدُ الَّذِی أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی ہُوَ مَسْجِدِی۔ (احمد ۵/۱۱۶۔ حاکم ۳۳۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء میں نماز کی فضیلت
(٧٦١٠) حضرت اسید بن ظہیر انصاری سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مسجد قباء میں نماز کا ثواب عمرے کے برابر ہے۔
(۷۶۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو الأَبْرَدِ مَوْلَی بَنِی خَطْمَۃَ ، أَنَّہُ سَمِعَ أُسَیْدَ بْنَ ظُہَیْرٍ الأَنْصَارِیَّ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُحَدِّثُ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : صَلاَۃٌ فِی مَسْجِدِ قُبَائٍ کَعُمْرَۃٍ۔ (بخاری ۱۶۴۱۔ ابن ماجہ ۱۴۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء میں نماز کی فضیلت
(٧٦١١) حضرت سہل بن حنیف سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اچھی طرح وضو کیا، پھر مسجد قباء آیا اور چار رکعات ادا کیں، اسے عمرے کے برابر ثواب عطا کیا جاتا ہے۔
(۷۶۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی یُوسُفُ بْنُ طَہْمَانَ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ بْنِ سَہْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوئَہُ ، ثُمَّ جَائَ مَسْجِدَ قُبَائٍ فَرَکَعَ فِیہِ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ کَانَ ذَلِکَ عَدْلَ عُمْرَۃٍ۔ (بخاری ۳۳۸۹۔ احمد ۳/۴۸۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء میں نماز کی فضیلت
(٧٦١٢) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد قباء کی طرف پیدل بھی تشریف لاتے تھے اور سوار ہو کر بھی۔
(۷۶۱۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْتِی مَسْجِدَ قُبَائٍ مَاشِیًا وَرَاکِبًا۔ (بخاری ۱۱۹۴۔ ابوداؤد ۲۰۳۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء میں نماز کی فضیلت
(٧٦١٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جو شخص صرف مسجد قباء کی طرف نکلے اور اس کے علاوہ اس کا کوئی مقصد نہ ہو اور وہ اس میں نماز پڑھے تو اسے عمرے کا ثواب عطا کیا جاتا ہے۔
(۷۶۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ سُلَیْمَانُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَلِیطِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ مَنْ خَرَجَ یُرِیدُ قُبَائً لاَ یُرِیدُ غَیْرَہُ فَصَلَّی فِیہِ کَانَتْ کَعُمْرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد قباء میں نماز کی فضیلت
(٧٦١٤) حضرت عائشہ بنت سعد فرماتی ہیں کہ میرے والد فرمایا کرتے تھے کہ مجھے مسجد قباء میں نماز پڑھنا بیت المقدس میں نماز پڑھنے سے زیادہ پسند ہے۔
(۷۶۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ ہَاشِمِ بْنِ ہَاشِمٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ سَعْدٍ ، قَالَتْ سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ لأَنْ أُصَلِّیَ فِی مَسْجِدِ قُبَائٍ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أُصَلِّیَ فِی بَیْتِ الْمَقْدِسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت المقدس اور کوفہ کی مسجد میں نماز کے بارے میں
(٧٦١٥) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں کسی سرخ ٹیلے پر نماز پڑھ لوں یہ مجھے بیت المقد میں نماز پڑھنے سے زیادہ پسند ہے۔
(۷۶۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ الْحَنَفِیِّ ، عَنْ أَخِیہِ طَلِیقِ بْنِ قَیْسٍ، قَالَ : قَالَ أَبُو ذَرٍّ : لأَنْ أُصَلِّیَ عَلَی رَمْلَۃٍ حَمْرَائَ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أُصَلِّیَ فِی بَیْتِ الْمَقْدِسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت المقدس اور کوفہ کی مسجد میں نماز کے بارے میں
(٧٦١٦) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ اگر میں سفر کروں اور میرے اور بیت المقدس کے درمیان ایک یا دو فرسخ کا فاصلہ ہو تو مجھے وہاں جانا پسند نہ ہوگا۔
(۷۶۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : لَوْ سِرْتُ حَتَّی لاَ یَکُونَ بَیْنِی وَبَیْنَ بَیْتِ الْمَقْدِسِ إِلاَّ فَرْسَخٌ ، أَوْ فَرْسَخَانِ مَا أَتَیْتُہُ ، أَوْ مَا أَحْبَبْتُ أَنْ آتِیَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت المقدس اور کوفہ کی مسجد میں نماز کے بارے میں
(٧٦١٧) حضرت حبہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے ایک اونٹ خریدا ہے اور میں اس پر سوار ہو کر بیت المقدس جانا چاہتا ہوں، کیا یہ ٹھیک ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اپنے اونٹ کو بیچ دو اور کوفہ کی مسجد میں نماز ادا کرو۔ مجھے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے بعد کوئی مسجد اس سے زیادہ محبوب نہیں۔ یہ مسجد اپنی تاسیسی مقدار سے پانچ سو گز کم ہے۔
(۷۶۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الْمِقْدَامِ ، عَنْ حَبَّۃَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَ : إنِّی اشْتَرَیْتُ بَعِیرًا وَتَجَہَّزْتُ وأُرِیدُ بَیْتَ الْمَقْدِسِ ، فَقَالَ : بِعْ بَعِیرَک وَصَلِّ فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ ، یَعْنِی مَسْجِدَ الْکُوفَۃِ فَمَا مِنْ مَسْجِدٍ بَعْدَ مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ الْمَدِینَۃِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْہُ وَلَقَدْ نَقَصَ مِمَّا أُسِّسَ خَمْسَمِئَۃِ ذِرَاعٍ، یَعْنِی مَسْجِدَ الْکُوفَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت المقدس اور کوفہ کی مسجد میں نماز کے بارے میں
(٧٦١٨) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت کعب مجھے بیت المقدس میں ملے، انھوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کہاں سے آئے ؟ میں نے کہا کوفہ کی مسجد سے۔ انھوں نے فرمایا کہ جہاں سے تم آئے میرے لیے وہاں ہونا ایک ہزار دینار جن میں سے ہر دینار کو میں ایک مسکین کے ہاتھ پر رکھوں، صدقہ کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ پھر انھوں نے قسم کھا کر فرمایا کہ وہ جگہ طشت کے مرکز کی طرح زمین کے درمیان ہے۔
(۷۶۱۸) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : لَقِیَنِی کَعْبٌ بِبَیْتِ الْمَقْدِسِ ، فَقَالَ : مِنْ أَیْنَ ؟ فَقُلْتُ : مِنْ مَسْجِدِ الْکُوفَۃِ ، فَقَالَ : لأَنْ أَکُونَ جِئْتُ مِنْ حَیْثُ جِئْتَ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِأَلْفِ دِینَارٍ أَضَعُ کُلَّ دِینَارٍ مِنْہَا فِی یَدِ مِسْکِینٍ ، ثُمَّ حَلَفَ أَنَّہُ أَوْسَطُ الأَرْضِ کَقَعْرِ الطَّسْتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت المقدس اور کوفہ کی مسجد میں نماز کے بارے میں
(٧٦١٩) حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تین مسجدوں کے علاوہ کسی مسجد کی طرف رخت سفر نہیں باندھا جائے گا : ایک مسجد حرام، دوسری مسجد مدینہ اور تیسری مسجد بیت المقدس
(۷۶۱۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ قَزَعَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلاَّ إلَی ثَلاَثَۃِ مَسَاجِدَ : مسجد الحرام ، ومسجد المدینۃ ، ومسجد بَیْتِ الْمَقْدِسِ۔ (بخاری ۱۱۹۷۔ مسلم ۴۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت المقدس اور کوفہ کی مسجد میں نماز کے بارے میں
(٧٦٢٠) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تین مسجدوں کے علاوہ کسی مسجد کی طرف رخت سفر نہیں باندھا جائے گا : ایک مسجد حرام، دوسری میری مسجد اور تیسری مسجد اقصیٰ ۔
(۷۶۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلاَّ إلَی ثَلاَثَۃِ مَسَاجِدَ : الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِی ہَذَا وَالْمَسْجِدِ الأَقْصَی۔ (بخاری ۱۱۸۹۔ احمد ۲/۲۳۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت المقدس اور کوفہ کی مسجد میں نماز کے بارے میں
(٧٦٢١) حضرت قزعہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے کہا کہ میں طور پہاڑ جانا چاہتا ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ طور کو چھوڑو اور اس کی طرف نہ جاؤ۔ تین مسجدوں کے علاوہ کسی مسجد کی طرف رخت سفر نہیں باندھا جائے گا۔
(۷۶۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَلْقٍ ، عَنْ قَزَعَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابن عُمَرَ آتِی الطُّورَ ، قَالَ : دَعِ الطُّورَ وَلاَ تَأْتِہَا ، وَقَالَ : لاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلاَّ إلَی ثَلاَثَۃِ مَسَاجِدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت المقدس اور کوفہ کی مسجد میں نماز کے بارے میں
(٧٦٢٢) حضرت عبداللہ بن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ بیت عتیق یعنی خانہ کعبہ کے علاوہ کسی طرف رخت سفر نہیں باندھا جائے گا۔
(۷۶۲۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الْیَمَانَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، قَالَ : لاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلاَّ إلَی الْبَیْتِ الْعَتِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیت المقدس اور کوفہ کی مسجد میں نماز کے بارے میں
(٧٦٢٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تین مسجدوں کے علاوہ کسی مسجد کی طرف رخت سفر نہیں باندھا جائے گا۔
(۷۶۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِاللہِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: لاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلاَّ إلَی ثَلاَثَۃِ مَسَاجِدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٢٤) حضرت علی بن حسین نے ایک آدمی کو دیکھا جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک میں داخل ہوتا اور دعا مانگتا تھا۔ انھوں نے اسے بلاکر فرمایا کہ میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں جو میرے باپ نے میرے دادا سے نقل کی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میری قبر کو خوشی سے جمع ہونے کی جگہ نہ بناؤ اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، تم میرے اوپر درود بھیجو، کیونکہ تم جہاں کہیں سے بھی مجھ پر درود وسلام بھیجتے ہو وہ مجھے پہنچ جاتا ہے۔
(۷۶۲۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حَبَّابٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ إبْرَاہِیمَ مِنْ وَلَدِ ذِی الْجَنَاحَیْنِ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ ، أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یَجِیئُ إلَی فُرْجَۃٍ کَانَتْ عِنْدَ قَبْرِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَیَدْخُلُ فِیہَا فَیَدْعُو فَدَعَاہُ ، فَقَالَ : أَلاَ أُحَدِّثُکَ بِحَدِیثٍ سَمِعْتُہُ مِنْ أَبِی ، عَنْ جَدِّی ، عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ تَتَّخِذُوا قَبْرِی عِیدًا ، وَلاَ بُیُوتَکُمْ قُبُورًا وَصَلُّوا عَلَیَّ فَإِنَّ صَلاَتَکُمْ وَتَسْلِیمَکُم یَبْلُغُنِی حَیْثُ مَا کُنْتُمْ۔(بخاری ۱۸۶۔ ابو یعلی ۶۷۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٢٥) حضرت حسن بن حسن سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میری قبر کو خوشی سے جمع ہونے کی جگہ نہ بناؤ اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، تم میرے اوپر درود بھیجو، کیونکہ تم جہاں کہیں سے بھی مجھ پر درود بھیجتے ہو وہ مجھے پہنچ جاتا ہے۔
(۷۶۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ سُہَیْلِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ حَسَنٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَتَّخِذُوا قَبْرِی عِیدًا ، وَلاَ بُیُوتَکُمْ قُبُورًا وَصَلُّوا عَلَیَّ حَیْثُ مَّا کُنْتُمْ فَإِنَّ صَلاَتَکُمْ تَبْلُغُنِی۔ (عبدالرزاق ۶۷۲۶)
tahqiq

তাহকীক: