মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫২৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ میں حبوہ بنا کر بیٹھنے کا بیان
(٥٢٨٦) حضرت سالم خیاط کہتے ہیں کہ حضرت حسن، حضرت محمد، حضرت عکرمہ بن خالد، حضرت عمرو بن دینار، حضرت ابو الزبیر اور حضرت عطاء جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۲۸۶) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ سَالِمٍ الْخَیَّاطِ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ ، وَمُحَمَّدًا ، وَعِکْرِمَۃَ بْنَ خَالِدٍ الْمَخْزُومِیَّ ، وَعَمْرَو بْنَ دِینَارٍ ، وَأَبَا الزُّبَیْرِ ، وَعَطَائً یَحْتَبُونَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ میں حبوہ بنا کر بیٹھنے کا بیان
(٥٢٨٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۲۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَحْتَبِی وَالإِمَامُ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ میں حبوہ بنا کر بیٹھنے کا بیان
(٥٢٨٨) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۲۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَحْتَبِی یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ حبوہ بنا کر بیٹھنا مکروہ ہے
(٥٢٨٩) حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول، حضرت عطاء اور حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ جمعہ کے دن خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھا جائے۔
(۵۲۸۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، وَعَطَائٍ ، وَالْحَسَنِ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَحْتَبُوا وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سونے کا حکم
(٥٢٩٠) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جمعہ میں نیند کا آنا شیطان کی طرف سے ہے۔ جب تم میں سے کسی کو دورانِ خطبہ اونگھ آئے تو پہلو بدل لے۔
(۵۲۹۰) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَجُلاً یَخْطُبُ ، یَقُولُ ، قَالَ مُحَمَّدٌ : إِنَّ النَّوْمَ فِی الْجُمَعِ مِنَ الشَّیْطَانِ ، فَإِذَا نَعَسَ أَحَدُکُمْ فَلْیَتَحَوَّلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سونے کا حکم
(٥٢٩١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو دورانِ خطبہ نیند آئے تو پہلو بدل لے۔
(۵۲۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إِذَا نَعَسْتَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ فَتَحَوَّلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سونے کا حکم
(٥٢٩٢) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت محمد دورانِ خطبہ سونے والے کو جگا دیا کرتے تھے۔
(۵۲۹۲) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ یُوقِظُ النَّائِمَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَالإِمَامُ یَخْطُبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سونے کا حکم
(٥٢٩٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کسی کو جمعہ میں نیند کا خوف ہو تو جگہ بدل لے۔
(۵۲۹۳) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إِذَا خَشِیَ أَنْ یَنْعَسَ فِی الْجُمُعَۃِ تَحَوَّلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سونے کا حکم
(٥٢٩٤) حضرت عطاء اور حضرت طاوس میں سے ایک جمعہ کے دن سونے والے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جگہ بدل لے اور دوسرے فرماتے ہیں کہ اپنی جگہ سے پیچھے ہٹ جائے۔
(۵۲۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ؛ فِی الَّذِی یَنْعُسُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَقَالَ أَحَدُہُمَا : یَتَزَحْزَحُ عَنْ مَکَانِہِ ، وَقَالَ الأَخَرُ : یَتَنَحَّی عَنْ مَکَانِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سونے کا حکم
(٥٢٩٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ میں نیند کا آنا شیطان کی طرف سے ہے، اگر تم میں سے کسی کو نیند آئے تو وہ جگہ بدل لے۔
(۵۲۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : النَّوْمُ ، أَوِ النُّعَاسُ فِی الْجُمُعَۃِ مِنَ الشَّیْطَانِ ، فَإِذَا نَعَسَ أَحَدُکُمْ فَلْیَتَحَوَّلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سونے کا حکم
(٥٢٩٦) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم میں سے کسی کو جمعہ کے دن نیند آئے تو وہ اپنی جگہ بدل لے۔
(۵۲۹۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُولُ : إِذَا نَعَسَ أَحَدُکُمْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَلْیَتَحَوَّلْ مِنْ مَجْلِسِہِ إِلَی غَیْرِہِ۔ (ترمذی ۵۲۶۔ ابوداؤد ۱۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سونے کا حکم
(٥٢٩٧) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ میری کمر پر کوڑے پڑیں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سوؤں۔
(۵۲۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ الأَحْوَص بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لأَنْ تَخْتَلِفَ السِّیَاطُ عَلَی ظَہْرِی ، أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَنَامَ وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ میں سونے کی رعایت ہے
(٥٢٩٨) حضرت جریری فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العلاء جمعہ میں بیٹھ کر سوجایا کرتے تھے۔
(۵۲۹۸) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ؛ أَنَّ أَبَا الْعَلاَئِ کَانَ یَنَامُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَہُوَ قَاعِدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫২৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ میں سونے کی رعایت ہے
(٥٢٩٩) حضرت مالک بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ اور حضرت خلاس بن عمرو جمعہ میں لمبی نیند سوتے پھر کھڑے ہو کر نماز ادا فرماتے۔
(۵۲۹۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُخْتَارِ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو الْعَالِیَۃِ ، وَخِلاَسُ بْنُ عَمْرٍو یَنَامَانِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ نَوْمًا طَوِیلاً ، ثُمَّ یَقُومَانِ فَیُصَلِّیَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ میں سونے کی رعایت ہے
(٥٣٠٠) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جمعہ میں امام کے خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھتے، اگر خطبہ لمبا ہوجاتا تو اپنا سر میری گود میں رکھ دیتے۔
(۵۳۰۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَحْتَبِی یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ ، فَإِنْ طَالَ وَضَعَ رَأْسَہُ فِی حِجْرِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی دورانِ خطبہ مسجد میں داخل ہو تو کیا وہ سلام کرسکتا ہے ؟
(٥٣٠١) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ جب حضرت حسن دوران خطبہ مسجد میں حاضر ہوتے تو سلام کیا کرتے تھے اور لوگ ان کے سلام کا جواب بھی دیا کرتے تھے۔
(۵۳۰۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُسَلِّمُ إِذَا جَائَ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ ، وَیَرُدُّونَ عَلَیْہِ السَّلاَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی دورانِ خطبہ مسجد میں داخل ہو تو کیا وہ سلام کرسکتا ہے ؟
(٥٣٠٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سلام کا جواب دیتے تھے اور چھینکنے والے کو یرحمک اللہ بھی کہتے تھے۔
(۵۳۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، وَالأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَرُدُّونَ السَّلاَمَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ ، وَیُشَمِّتُونَ الْعَاطِسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی دورانِ خطبہ مسجد میں داخل ہو تو کیا وہ سلام کرسکتا ہے ؟
(٥٣٠٣) حضرت حکم اور حضرت حماد اس شخص کے بارے میں جو جمعہ کے دن امام کے آجانے کے بعد مسجد میں داخل ہو فرماتے ہیں کہ وہ سلام کرے گا اور لوگ اس کے سلام کا جواب دیں گے۔ جب وہ چھینکے گا تو وہ اسے یرحمک اللہ کہیں گے۔
(۵۳۰۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَدْخُلُ الْمَسْجِدَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَقَدْ خَرَجَ الإِمَام ، قَالاَ : یُسَلِّمُ وَیَرُدُّونَ عَلَیْہِ ، وَإِذَا عَطَسَ شَمَّتُوہُ وَرَدُّوا عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی دورانِ خطبہ مسجد میں داخل ہو تو کیا وہ سلام کرسکتا ہے ؟
(٥٣٠٤) حضرت عامر اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن سلام کا جواب دیا جائے گا اور سلام کو سنایا جائے گا۔
(۵۳۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرِ ، عَنْ عَامِرٍ ، وَسَالِمٍ ، قَالاَ : یَرُدُّ السَّلاَمَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَیُسْمِعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ سلام کا جواب دینا اور چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہنا مکروہ ہے
(٥٣٠٥) حضرت طاوس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ دورانِ خطبہ سلام کا جواب دیا جائے یا چھینکنے والے کو یرحمک اللّٰہ کہا جائے۔
(۵۳۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَرُدَّ السَّلاَمَ وَیُشَمِّتَ الْعَاطِسَ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ۔
তাহকীক: