মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৬২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٢٦) حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اے اللہ ! میری قبر کو بت نہ بنا جس کی عبادت کی جائے۔ اللہ تعالیٰ کا غصہ ان لوگوں پر بہت سخت ہوا جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا۔
(۷۶۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اللَّہُمَّ لاَ تَجْعَلْ قَبْرِی وَثَنًا یُصَلَّی لَہُ ، اشْتَدَّ غَضَبُ اللہِ عَلَی قَوْمٍ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِیَائِہِمْ مَسَاجِدَ۔ (امام مالک ۸۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٢٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو معلوم ہوا کہ لوگ اس درخت کے پاس آتے ہیں جس کے نیچے آپ نے صحابہ سے بیعت لی تھی تو آپ نے اس درخت کو کٹوانے کا حکم دے دیا۔
(۷۶۲۷) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، أَنَّ نَاسًا یَأْتُونَ الشَّجَرَۃَ الَّتِی بُویِعَ تَحْتَہَا ، قَالَ فَأَمَرَ بِہَا فَقُطِعَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٢٨) حضرت جندب فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے وصال سے پانچ دن پہلے فرمایا کہ تم سے پہلے لوگوں نے اپنے انبیاء اور نیک لوگوں کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنالیا تھا، تم قبروں کو سجدہ گاہیں نہ بناؤ میں تمہیں اس سے منع کرتا ہوں۔
(۷۶۲۸) حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ عَدِیٍّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَمرو ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَبِی أُنَیْسَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ النَّجْرَانِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی جُنْدَب ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ یَمُوتَ بِخَمْسٍ وَہُوَ یَقُولُ : أَلا وَإِنَّ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ کَانُوا یَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِیَائِہِمْ وَصَالِحِیہِمْ مَسَاجِدَ أَلا فَلاَ تَتَّخِذُوا الْقُبُورَ مَسَاجِدَ إنِّی ، أَنْہَاکُمْ ، عَنْ ذَلِکَ۔ (مسلم ۲۳۔ طبرانی ۱۶۸۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٢٩) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے مرض الوفات میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے یہود ونصار یٰ پر لعنت فرمائی کیونکہ انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا تھا۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ اگر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر مبارک کو سجدہ گاہ بنائے جانے کا خوف نہ ہوتا تو آپ کی قبر مبارک کو خوب بڑا اور واضح بنایا جاتا۔
(۷۶۲۹) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا شَیْبَانُ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ أَبِی حُمَیْدٍ الأَنْصَارِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَرَضِہِ الَّذِی لَمْ یَقُمْ مِنْہُ : لَعَنَ اللَّہُ الْیَہُودَ وَالنَّصَارَی اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِیَائِہِمْ مَسَاجِدَ۔
وَلَوْلاَ ذَلِکَ لأُبْرِزَ قَبْرُہُ ، إِلاَّ إِنَّہُ خُشِیَ أَنْ یُتَّخَذَ مَسْجِدًا۔ (بخاری ۱۳۹۰۔ مسلم ۱۹)
وَلَوْلاَ ذَلِکَ لأُبْرِزَ قَبْرُہُ ، إِلاَّ إِنَّہُ خُشِیَ أَنْ یُتَّخَذَ مَسْجِدًا۔ (بخاری ۱۳۹۰۔ مسلم ۱۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٣٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مرض الوفات میں گفتگو کررہے تھے، اس میں حضرت ام سلمہ یا ام حبیبہ نے کہا کہ انھوں نے حبشہ میں ایک کنیسہ دیکھا جس میں تصویریں تھیں۔ آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ سن کر فرمایا کہ ان لوگوں کا معمول یہ تھا کہ جب ان میں کوئی نیک آدمی گذرتا تو اس کی قبر کو سجدہ گاہ بنا لیتے اور اس کی تصویریں بنا لیتے، یہ لوگ مخلوق میں سب سے بدترین ہیں۔
(۷۶۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہُمْ تَذَاکَرُوا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَرَضِہِ فَذَکَرَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ ، أَوْ أُمُّ حَبِیبَۃَ کَنِیسَۃً رَأَتْہَا فِی أَرْضِ الْحَبَشَۃِ فِیہَا تَصَاوِیرُ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أُولَئِکَ کَانُوا إذَا کَانَ فِیہِمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَمَاتَ بَنَوْا عَلَی قَبْرِہِ مَسْجِدًا وَصَوَّرُوہُ أُولَئِکَ شِرَارُ الْخَلْقِ۔ (بخاری ۴۳۴۔ مسلم ۱۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٣١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں اور ان پر چراغ رکھنے والی اور انھیں سجدہ گاہ بنانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔
(۷۶۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَۃَ الأَوْدِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ بَعْدَ مَا کَبِرَ یُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ وَالْمُتَّخِذَاتِ عَلَیْہَا الْمَسَاجِدَ وَالسُّرُجَ۔ (ترمذی ۳۲۰۔ ابوداؤد ۳۲۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٣٢) حضرت سوید فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عمر کے ساتھ ایک حج کے لیے گئے۔ انھوں نے فجر کی نماز میں سورة الفیل اور سورة القریش کی تلاوت فرمائی۔ جب آپ نے حج پورا کرلیا اور واپس آرہے تھے تو کسی جگہ جا کر لوگ تیزی سے بھاگے۔ حضرت عمر نے پوچھا یہاں کیا ہے ؟ آپ کو بتایا گیا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ اہل کتاب اسی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے، انھوں نے اپنے انبیاء کے آثار کو مسجدیں بنا لیا تھا۔ ہونا یہ چاہیے کہ اگر تمہیں یہاں نماز کا وقت ہوجائے تو نماز پڑھ لو اور وقت نہ ہو تو نماز نہ پڑھو۔
(۷۶۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَیْد ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ عُمَرَ فِی حَجَّۃٍ حَجَّہَا فَقَرَأَ بِنَا فِی الْفَجْرِ : (أَلَمْ تَرَ کَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِأَصْحَابِ الْفِیلِ) ، وَ(لإِیلاَفِ قُرَیْشٍ) فَلَمَّا قَضَی حَجَّہُ وَرَجَعَ وَالنَّاسُ یَبْتَدِرُونَ ، فَقَالَ : مَا ہَذَا ؟ فَقَالُوا : مَسْجِدٌ صَلَّی فِیہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : ہَکَذَا ہَلَکَ أَہْلُ الْکِتَابِ اتَّخَذُوا آثَارَ أَنْبِیَائِہِمْ بِیَعًا مَنْ عَرَضَتْ لَہُ مِنْکُمْ فِیہِ الصَّلاَۃ فَلْیُصَلِّ وَمَنْ لَمْ تَعْرِضْ لَہُ مِنْکُمْ فِیہِ الصَّلاَۃ فَلاَ یُصَلِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٣٣) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ انبیاء کے آثار میں کوئی تبدیلی کی جائے۔
(۷۶۳۳) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یُغَیِّرُوا آثَارَ الأَنْبِیَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٣٤) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان قوموں پر لعنت فرمائی جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا تھا۔
(۷۶۳۴) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ أَقْوَامًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِیَائِہِمْ مَسَاجِدَ۔ (بخاری ۴۳۷۔ مسلم ۲۰ )
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
(٧٦٣٥) حضرت ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کسی قبر پر مسجد بنائی جائے۔
(۷۶۳۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُبْنَی عَلَی الْقَبْرِ مَسْجِدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت مردوں کی صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھ سکتی ہے ؟
(٧٦٣٦) حضرت جسرہ بنت دجاجہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت ابو ذر کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی، میرے ساتھ کوئی عورت نہ تھی۔
(۷۶۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ قُدَامَۃَ ، عَنْ جَسْرَۃَ بِنْتِ دِجَاجَۃَ ، قَالَتْ : صَلَّیْتُ خَلْفَ أَبِی ذَرٍّ وَحْدِی مَا مَعِی امْرَأَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا عورت مردوں کی صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھ سکتی ہے ؟
(٧٦٣٧) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت ایک صف ہے۔
(۷۶۳۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الْمَرْأَۃُ صَفٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جگہ نماز پڑھنے کا بیان جسے عذاب سے دھنسا دیا گیا ہو
(٧٦٣٨) حضرت حجر بن عنبس حضرمی کہتے ہیں کہ ہم حضرت علی کے ساتھ نہروان کی طرف نکلے جب ہم بابل پہنچے تو عصر کی نماز کا وقت ہوگیا۔ ہم نے کہا نماز کا وقت ہوگیا۔ وہ خاموش رہے۔ پھر ہم نے کہا نماز کا وقت ہوگیا۔ وہ خاموش رہے۔ جب وہ بابل سے نکل گئے تو اس وقت انھوں نے نماز پڑھی۔ پھر تین مرتبہ فرمایا کہ میں اس جگہ نماز نہیں پڑھنا چاہتا تھا جس زمین میں دھنسایا گیا ہے۔
(۷۶۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا الْمُغِیرَۃُ بْنُ أَبِی الْحُرِّ الْکِنْدِیِّ ، عَنْ حُجْرِ بْنِ ، عَنْبَسٍ الْحَضْرَمِیِّ ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ عَلِیٍّ إلَی النَّہْرَوَانِ حَتَّی إذَا کُنَّا بِبَابِلَ حَضَرَتْ صَلاَۃُ الْعَصْرِ قُلْنَا : الصَّلاَۃ فَسَکَتَ ، ثُمَّ قُلْنَا الصَّلاَۃ فَسَکَتَ ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْہَا صَلَّی ، ثُمَّ قَالَ : مَا کُنْتُ أُصَلِّی بِأَرْضٍ خُسِفَ بِہَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جگہ نماز پڑھنے کا بیان جسے عذاب سے دھنسا دیا گیا ہو
(٧٦٣٩) حضرت علی نے دھ نسائی گئی جگہ پر نماز پڑھنے کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔
(۷۶۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَرِیکٍ الْعَامِرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ أَبِی الْمُحِلِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ کَرِہَ الصَّلاَۃ فِی الْخُسُوفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جگہ نماز پڑھنے کا بیان جسے عذاب سے دھنسا دیا گیا ہو
(٧٦٤٠) حضرت ابن ابی محل کہتے ہیں کہ حضرت علی بابل کے کنارے سے گذرے اور وہاں نماز نہیں پڑھی۔
(۷۶۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ شَرِیکٍ، عَنِ ابْنِ أَبِی الْمُحِلِّ، أَنَّ عَلِیًّا مَرَّ بِجَانِبٍ مِنْ بَابِلَ فَلَمْ یُصَلِّ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٤١) حضرت عمیر بن ھانیء فرماتے ہیں کہ جب حجاج بن یوسف نے حضرت ابن زبیر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ اس وقت حضرت ابن عمر کا گھر حجاج اور حضرت ابن زبیر کے درمیان تھا۔ وہ کبھی حضرت ابن زبیر کے ساتھ نماز پڑھتے اور کبھی حجاج کے ساتھ۔
(۷۶۴۱) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ ہَانِیئٍ ، قَالَ : شَہِدْتُ ابْنَ عُمَرَ وَالْحَجَّاجُ مُحَاصِرٌ ابْنَ الزُّبَیْرِ ، فَکَانَ مَنْزِلُ ابْنِ عُمَرَ بَیْنَہُمَا ، فَکَانَ رُبَّمَا حَضَرَ الصَّلاَۃ مَعَ ہَؤُلاَئِ وَرُبَّمَا حَضَرَ الصَّلاَۃ مَعَ ہَؤُلاَئِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٤٢) حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضر تحسین مروان کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ ان سے کسی نے کہا کہ کیا آپ کے والد گھر واپس جا کر نماز نہیں پڑھا کرتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں خدا کی قسم ! وہ ائمہ کی نماز پر کوئی اضافہ نہ کرتے تھے۔
(۷۶۴۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ یُصَلِّیَانِ خَلْفَ مَرْوَانَ، قَالَ : فَقِیلَ لَہُ : أَمَا کَانَ أَبُوک یُصَلِّی إذَا رَجَعَ إلَی الْبَیْتِ ، قَالَ : فَیَقُولُ لاَ وَاللَّہِ مَا کَانُوا یَزِیدُونَ عَلَی صَلاَۃِ الأَئِمَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٤٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں اسلاف ائمہ کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے خواہ وہ جو کوئی بھی ہوں۔
(۷۶۴۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُصَلُّونَ خَلْفَ الأُمَرَائِ مَا کَانُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٤٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مؤمن کو منافق کے پیچھے نماز پڑھنے سے کوئی نقصان نہیں اور منافق کو مومن کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی فائدہ نہیں۔
(۷۶۴۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ یَضُرُّ الْمُؤْمِنَ صَلاَتُہُ خَلْفَ الْمُنَافِقِ ، وَلاَ یَنْفَعُ الْمُنَافِقَ صَلاَۃُ الْمُؤْمِنِ خَلْفَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٤٥) حضرت حبیب بن جری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لو۔
(۷۶۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ جُرَیّ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ ، عَنِ الصَّلاَۃ خَلْفَ الأُمَرَائِ ، فَقَالَ : صَلِّ مَعَہُمْ۔
তাহকীক: