মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৬৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٤٦) حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے امراء کے پیچھے نماز پڑھے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لو۔
(۷۶۴۶) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ مَیْمُونًا عَنِ الصَّلاَۃ خَلْفَ الأُمَرَائِ ، فَقَالَ : صَلِّ مَعَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٤٧) حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے سوال کیا کہ کیا کسی خوارجی کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ تم اس کے لیے نماز نہیں پڑھ رہے تم تو اللہ کے لیے نماز پڑھ رہے ہو، ہم حجاج کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ وہ ازرقی حروری تھا۔
(۷۶۴۷) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ مَیْمُونًا ، عَنْ رَجُلٍ فَذَکَرَ ، أَنَّہُ مِنَ الْخَوَارِجِ، فَقَالَ : أَنْتَ لاَ تُصَلِّی لَہُ إنَّمَا تُصَلِّی لِلَّہِ قَدْ کُنَّا نُصَلِّی خَلْفَ الْحَجَّاجِ وَکَانَ حَرُورِیًّا أَزْرَقِیًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٤٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ائمہ نماز کے وقت سے کچھ تاخیر بھی کرتے پھر بھی حضرت عبداللہ ان کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے اور فرماتے کہ اس کا گناہ انہی کے سر ہے۔
(۷۶۴۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یُصَلِّی مَعَہُمْ إذَا أَخَّرُوا عَنِ الْوَقْتِ قَلِیلاً وَیَرَی أَنَّ مَأْثَمَ ذَلِکَ عَلَیْہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٤٩) حضرت سعید بن جبیر ابوابِ کندہ کے پاس کھڑے ہو کر حجاج کے پیچھے نماز پڑھتے تھے اور وہیں سے نکل جاتے تھے۔
(۷۶۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانَ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی مَعَ الْحَجَّاجِ عِنْدَ أَبْوَابِ کِنْدَۃَ وَخَرَجَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٥٠) حضرت بسام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سوال کیا کہ ائمہ کے پیچھے نماز پڑھی جائے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لو، کیونکہ ہم بھی ان کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ حضرت حسن اور حضرت حسین مروان کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ” تقیہ “ تھا۔ انھوں نے فرمایا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ حضرت حسن بن علی مروان کو منبر پر اس کے سامنے برا بھلا کہا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ والی بن گیا۔
(۷۶۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا بِسَّام ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ ، عَنِ الصَّلاَۃ مَعَ الأُمَرَائِ ، فَقَالَ : صَلِّ مَعَہُمْ فَإِنَّا نُصَلِّی مَعَہُمْ قَدْ کَانَ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ یَبْتَدِرَانِ الصَّلاَۃ خَلْفَ مَرْوَانَ ، قَالَ : قُلْتُ : إنَّ النَّاس یَزْعُمُونَ أَنَّ ذَلِکَ تَقِیَّۃٌ ، قَالَ : وَکَیْفَ إِنْ کَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ لیَسُبُّ مَرْوَانَ فِی وَجْہِہِ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ حَتَّی یُوَلّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٥١) حضرت ابراہیم بن ابی حفصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن حسین سے کہا کہ ابو حمزہ ثمالی ایک غالی شخص ہے اور وہ کہتا ہے کہ ہم ائمہ کے پیچھے نماز نہیں پڑھیں گے اور ہم اس سے نکاح کا معاملہ نہیں کریں گے جس رائے ہماری رائے کے مطابق نہیں ہوگی۔ حضرت علی بن حسین نے فرمایا کہ ہم ان کے پیچھے نماز بھی پڑھتے ہیں اور ان کے ساتھ سنت طریقے سے نکاح بھی کریں گے۔
(۷۶۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ : إنَّ أَبَا حَمْزَۃَ الثُّمَالیَّ ، وَکَانَ فِیہِ غُلُوٌّ ، یَقُولُ : لاَ نُصَلِّی خَلْفَ الأَئِمَّۃِ ، وَلاَ نُنَاکِحُ إِلاَّ مَنْ یَرَی مِثْلَ رَأْینَا ، فَقَالَ عَلِیُّ بْنُ الحُسَیْنِ : بَلْ نُصَلِّی خَلْفَہُمْ وَنُنَاکِحُہُمْ بِالسُّنَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٥٢) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ اسلاف امراء کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے اور اس نماز کو درست شمار کرتے تھے۔
(۷۶۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کَانُوا یُصَلُّونَ خَلْفَ الأُمَرَائِ وَیَحْتَسِبُونَ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٥٣) حضرت ابو وائل مختار کے ساتھ جمعہ پڑھا کرتے تھے۔
(۷۶۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُقْبَۃَ الأَسَدِیِّ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، أَنَّ أَبَا وَائِلٍ کَانَ یُجَمّعُ مَعَ الْمُخْتَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٥٤) حضرت مسلم ابو فروہ کہتے ہیں کہ میں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو دیکھا کہ انھوں نے حجاج کے خطبے کے دوران محمد بن سعد کو اشارہ کیا کہ خاموش رہو۔
(۷۶۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِی فَرْوَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ أَبِی لَیْلَی وَأَشَارَ إلَی مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ وَالْحَجَّاجُ یَخْطُبُ أَنِ اسْکُتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
(٧٦٥٥) حضرت قاسم بن مخیمرہ حجاج کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۷۶۵۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَیْمِرَۃَ ، أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی خَلْفَ الْحَجَّاجِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٥٦) حضرت یحییٰ بن عمارہ مازنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ساری زمین نماز پڑھنے کے لائق ہے، البتہ قبرستان اور حمام میں نماز نہ پڑھی جائے۔
(۷۶۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ یَحْیَی بْنِ عُمَارَۃَ الْمَازِنِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الأَرْضُ کُلُّہَا مَسْجِدٌ إِلاَّ الْمَقْبَرَۃَ وَالْحَمَّامَ۔ (ترمذی ۳۱۷۔ ابوداؤد ۹۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٥٧) حضرت انس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے دیکھا کہ میں ایک قبر کی طرف رخ کرکے نماز پڑھ رہا تھا۔ انھوں نے کہنا شروع کردیا اے انس ! قبر ہے۔ میں سر اٹھا کر قمر (چاند) کو دیکھنے لگا تو لوگوں نے کہا کہ وہ قبر کا کہہ رہے تھے۔
(۷۶۵۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حُمَیْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : رَآنِی عُمَرُ وَأَنَا أُصَلِّی إلَی قَبْرٍ فَجَعَلَ یَقُولُ یَا أَنَسُ الْقَبْرَ ، فَجَعَلْتُ أَرْفَعُ رَأْسِی أَنْظُرُ إلَی الْقَمَرِ ، فَقَالُوا : إنَّمَا ہُوَ یَقُولُ الْقَبْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٥٨) حضرت انس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے قبر کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا کہ تمہارے آگے قبر ہے اور مجھے قبر کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔
(۷۶۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : رَآنِی عُمَرُ وَأَنَا أُصَلِّی ، فَقَالَ : الْقَبْرُ أَمَامَک فَنَہَانِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٥٩) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ بیت الخلاء، حمام اور قبر کی طرف رخ کرکے نماز نہ پڑھو۔
(۷۶۵۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : لاَ تُصَلِّ إلَی الْحُشِّ ، وَلاَ إلَی حَمَّام ، وَلاَ إلَی مَقْبَرَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٦٠) حضرت حسن عرنی فرماتے ہیں کہ بیت الخلاء، حمام اور مقبرہ کے علاوہ ہر جگہ نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
(۷۶۶۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِیِّ ، قَالَ : الأَرْضُ کُلُّہَا مَسَاجِدُ إِلاَّ الْحُشَّ وَالْحَمَّامَ وَالْمَقْبَرَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٦١) حضرت مسیب اور حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حمام کی دیوار کی طرف منہ کرکے اور مقبرہ کے درمیان میں نماز ادا نہیں کی جائے گی۔
(۷۶۶۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِیہِ وَخَیْثَمَۃَ ، قَالاَ : لاَ یُصَلَّیَ إلَی حَائِطِ حَمَّامٍ ، وَلاَ وَسَطَ مَقْبَرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٦٢) حضرت انس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ قبروں کے درمیان مسجد بنائی جائے۔
(۷۶۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُبْنَی مَسْجِدٌ بَیْنَ الْقُبُورِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٦٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جب کسی جنازے کے ساتھ جاتے اور نماز کا وقت ہوجاتا تو قبروں سے ہٹ کر نماز ادا کیا کرتے تھے۔
(۷۶۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا إذَا خَرَجُوا مَعَ جِنَازَۃٍ فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃ تَنَحَّوْا ، عَنِ الْقُبُورِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٦٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف بطور قبلہ کے تین کمروں کو ناپسند فرماتے تھے : بیت الخلاء، مقبرہ اور حمام
(۷۶۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ ثَلاَثَ أَبْیَاتٍ لِلْقِبْلَۃِ : الْحُشَّ وَالْمَقْبَرَۃَ وَالْحَمَّامَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٦٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ تنور کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا مکروہ ہے ، کیونکہ یہ آگ کا گھر ہے۔
(۷۶۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ کَرِہَ الصَّلاَۃ إلَی التَّنور ، وَقَالَ : بَیْتُ نَارٍ۔
tahqiq

তাহকীক: