মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৬৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٦٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبروں کے درمیان نماز کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۷۶۶۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَرِہَ الصَّلاَۃ بَیْنَ الْقُبُورِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٦٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو قبرستان میں نماز کا وقت ہوجائے تو وہ نماز پڑھ لے اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ وہ واپس چلا جائے۔
(۷۶۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ تُدْرِکُہُ الصَّلاَۃ فِی الْمَقَابِرِ ، قَالَ : یُصَلِّی ، وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : یَرْجِع۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٦٨) حضرت مکحول قبرستان میں نماز کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۶۶۸) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الصَّلاَۃ فِی الْمَقَابِرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٦٩) حضرت انس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ قبرستان میں نماز جنازہ پڑھی جائے۔
(۷۶۶۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُصَلَّی عَلَی الْجِنَازَۃِ فِی الْمَقْبَرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٧٠) حضرت اسود بن شیبان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن انس کو دیکھا کہ انھوں نے اپنے بھائی نضر بن انس کی قبر میں عصر کی نماز پڑھی، اس وقت وہ قبر آدھی کھودی گئی تھی۔
(۷۶۷۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ شَیْبَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُُ مُوسَی بْنَ أَنَسٍ یُصَلِّی الْعَصْرَ فِی قَبْرِ أَخِیہِ النَّضِرِ بْنِ أَنَسٍ وَقَدْ ضُرِحَ لَہُ وَسَطَ الْقَبْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن جگہوں میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٧٦٧١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ بیت الخلاء، حمام اور مقبرہ کی طرف رخ کرکے نماز نہیں پڑھی جائے گی۔
(۷۶۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : لاَ تُصَلِّ تُجَاہَ حُشٍّ ، وَلاَ حَمَّامٍ ، وَلاَ مَقْبَرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٧٢) حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عنقریب تمہارے ایسے امراء ہوں گے جو اپنی مصروفیات کی وجہ سے نمازوں کو ان کے وقت سے مؤخر کیا کریں گے، تم نمازوں کو ان کے وقت میں پڑھنا۔ ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اگر میں ان کا زمانہ پاؤں تو کیا میں ان کے ساتھ نماز پڑھوں ؟ آپ نے فرمایا ہاں اگر تم چاہو تو پڑھ لو۔
(۷۶۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنِ أبی الْمُثَنَّی الْحِمْصِیِّ ، عَنِ أَبِی أُبَی ابن امرَأَۃ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ،عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنَّہَا سَتَکُونُ عَلَیْکُمْ أُمَرَائُ فَتَشْغَلُہُمْ أَشْیَائٌ عَنِ الصَّلاَۃ حَتَّی یُؤَخِّرُوہَا عَنْ وَقْتِہَا فَصَلُّوہَا لِوَقْتِہَا ، فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللہِ إِنْ أَدْرَکْتُہَا مَعَہُمْ أُصَلِّی مَعَہُمْ ؟ قَالَ : نَعَمْ إِنْ شِئْتَ۔ (ابوداؤد ۴۳۴۔ احمد ۵/۳۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٧٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ عنقریب تمہارے ایسے امراء ہوں گے جو نمازوں کو ان کے وقت سے مؤخر کیا کریں گے اور انھیں مردوں کی طرح گھونٹا کریں گے۔ جب تم انھیں ایسا کرتا دیکھو تو اپنے گھروں میں نماز ادا کرو اور ان کے ساتھ نفل کی نیت سے نماز پڑھو۔
(۷۶۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ وَعَلْقَمَۃَ ، قَالاَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : إِنَّہُ سَیَکُونُ عَلَیْکُمْ أُمَرَائُ یُؤَخِّرُونَ الصَّلاَۃ عَنْ وَقْتِہَا وَیَخْنُقُونَہَا إلَی شَرَقِ الْمَوْتَی فَإِذَا رَأَیْتُمُوہُمْ قَدْ فَعَلُوا ذَلِکَ فَصَلُّوا فِی بُیُوتِکُمْ ، ثُمَّ اجْعَلُوا صَلاَتَکُمْ سُبْحَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٧٤) حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ نماز کو اس کے وقت پر پڑھو۔
(۷۶۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَلُّوا الصَّلاَۃ لِوَقْتِہَا۔ (احمد ۵/۱۵۷۔ طیالسی ۴۴۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٧٥) حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم اور حضرت خیثمہ کو دیکھا کہ وہ ظہر اور عصر کی نماز اپنے گھر میں پڑھتے تھے اور پھر حجاج کے ساتھ آکر بھی نماز پڑھتے تھے۔
(۷۶۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : رَأَیْتُ إبْرَاہِیمَ وَخَیْثَمَۃَ یُصَلِّیَانِ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ فِی بُیُوتِہِمَا ثُمَّ یَأْتِیَانِ الْحَجَّاجَ فَیُصَلِّیَانِ مَعَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٧٦) حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ میں زیاد کے زمانے میں حضرت مسروق اور حضرت ابو عبیدہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ جب ظہر کا وقت داخل ہوا تو ان دونوں نے ظہر کی نماز پڑھی، پھر بیٹھ گئے اور جب مؤذن نے اذان دی تو انھوں نے امام کے ساتھ بھی نماز پڑھی اور وہ دونوں عصر کی نماز میں بھی یونہی کرتے تھے۔
(۷۶۷۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ قَالَ : کُنْتُ أَجْلِسُ مَعَ مَسْرُوقٍ ، وَأَبِی عُبَیْدَۃَ فِی الْمَسْجِدِ فِی زَمَنِ زِیَادٍ فَإِذَا دَخَلَ وَقْتُ الظُّہْرِ قَامَا فَصَلَّیَا ، ثُمَّ یَجْلِسَانِ حَتَّی إذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ وَخَرَجَ الإِمَام قَامَا فَصَلَّیَا وَیَفْعَلاَنِہِ فِی الْعَصْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٧٧) حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ حجاج نے ایک مرتبہ نماز میں تاخیر کی تو حضرت ابو وائل نے بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھ لی۔
(۷۶۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ ، أَنَّ الْحَجَّاجَ أَخَّرَ الصَّلاَۃ فَأَوْمَأَ أَبُو وَائِلٍ وَہُوَ جَالِسٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٧٨) حضرت علی ازدی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ عرفہ میں حجاج نے نماز میں تاخیر کردی تو حضرت ابن عمر نے اپنی سواری پر نماز پڑھ لی اور لوگ وہیں کھڑے ہوئے تھے۔ حجاج نے انھیں سزا دینے کا حکم دیا۔
(۷۶۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عَلِیٍّ الأَزْدِیِّ ، قَالَ : أَخَّرَ الْحَجَّاجُ الصَّلاَۃ بِعَرَفَۃَ فَصَلَّی ابْنُ عُمَرَ فِی رَحْلِہِ وَثَمَّ نَاسٌ وُقُفٌ ، قَالَ : فَأَمَرَ بِہِ الْحَجَّاجَ فَنُخِسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٧٩) حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ مغرب کا انتظار کیا کرتے تھے، جب امراء نماز میں تاخیر کرتے تو وہ اپنا حبوہ کھول کر باہر چلے جایا کرتے تھے۔
(۷۶۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو عُبَیْدَۃَ یَنْتَظِرُ الْمَغْرِبَ فَإِذَا أَبْطؤوا بِہَا حَلَّ حَبْوَتَہُ وَخَرَجَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٨٠) حضرت عامر بن شقیق فرماتے ہیں کہ حجاج جمعہ کی نماز میں تاخیر کیا کرتا تھا۔ اس پر ابو وائل ہمیں حکم دیتے کہ ہم اپنے گھروں میں نماز پڑھ کر مسجد آئیں۔
(۷۶۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِیقٍ ، قَالَ : کَانَ الْحَجَّاجُ یُؤَخِّرُ الصَّلاَۃ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَکَانَ أَبُو وَائِلٍ یَأْمُرُنَا أَنْ نُصَلِّیَ فِی بُیُوتِنَا ، ثُمَّ نَأْتِیَ الْمَسْجِدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٨١) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میرے خلیل حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ کو حکم دیا کہ میں نمازوں کو ان کے وقت پر پڑھوں۔ پھر تمہارے نماز پڑھ لینے کے بعد جب تم دیکھو کہ لوگ نماز پڑھ چکے ہیں تو تمہاری نماز محفوظ ہوگئی اور اگر انھوں نے نماز نہ پڑھی ہو تو ان کے ساتھ شریک ہو جاؤ تمہاری نماز نفل بن جائے گی۔
(۷۶۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ: إنَّ خَلِیلِی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَوْصَانِی أَنْ أُصَلِّیَ الصَّلاَۃ لِوَقْتِہَا ، فَإِنْ أَدْرَکْتَ الْقَوْمَ قَدْ صَلَّوْا کُنْتَ قَدْ أَحْرَزْتَ صَلاَتَکَ وَالأَ کَانَتْ نَافِلَۃً۔ (مسلم ۴۴۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٧٦٨٢) حضرت محمد بن ابی اسماعیل فرماتے ہیں کہ جب ولید نے نماز میں تاخیر کی تو حضرت عطاء اور حضرت سعید بن جبیر نے نماز کے وقت میں اشارے سے نماز پڑھ لی، پھر وہ دونوں بیٹھے رہے اور انھوں نے ولید کے ساتھ نماز پڑھی۔ انھیں میں نے کئی مرتبہ ایسے کرتے دیکھا ہے۔
(۷۶۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَطَائً وَسَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ وَأَخَّرَ الْوَلِیدُ الصَّلاَۃ فَأَوْمَآ فِی وَقْتِ الصَّلاَۃ ، ثُمَّ قَعَدَا حَتَّی صَلَّیَا مَعَہُ تِلْکَ الصَّلاَۃ رَأَیْتُہُمَا فَعَلاَ ذَلِکَ مِرَارًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
(٧٦٨٣) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۷۶۸۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ نَبِیَّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَکْرَہُ الصَّلاَۃ فِی مَشَاعِرِہِنَّ۔ (ابوداؤد ۳۷۱۔ ترمذی ۶۰۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
(٧٦٨٤) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ عورتوں کے کپڑوں میں نماز نہ پڑھو۔
(۷۶۸۴) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : لاَ تُصَلُّوا فِی شُعُرِ النِّسَائِ۔

قَالَ أَبُو بَکْر : یَعْنِی ثِیَابَہُنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৬৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
(٧٦٨٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مرد کے لیے عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
(۷۶۸۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ الأَشْعَثِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ فِی مَلاَحِفِ النِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক: