মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৭০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں
(٧٧٠٦) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
(۷۷۰۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : خَیْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ آخِرُہَا وَشَرُّہَا أَوَّلُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں
(٧٧٠٧) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
(۷۷۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : خَیْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ مُؤَخَّرُہَا وَشَرُّہَا مُقَدَّمُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں
(٧٧٠٨) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۷۷۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ بِمِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں
(٧٧٠٩) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود عورتوں کی صفوں میں بوڑھی عورتوں کو اگلی صفوں میں رکھتے تھے اور جوان عورتوں کو پچھلی صفوں میں کھڑا کرتے تھے۔
(۷۷۰۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، قَالَ : حُدِّثْتُ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَانَ یُقَدِّمُ الْعَجَائِزَ فِی الصَّفِّ الأَوَّلِ مِنْ صُفُوفِ النِّسَائِ ، وَیُؤَخِّرُ الشَّوَابَّ إلَی الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں
(٧٧١٠) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں کہ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
(۷۷۱۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : خَیْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ الْمُؤَخَّرُ وَشَرُّہَا الْمُقَدَّمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں
(٧٧١١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مردوں کی بہترین صفیں اگلی صفیں اور بدترین صفیں پچھلی صفیں ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
(۷۷۱۱) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ مُقَدَّمُہَا وَشَرُّہَا مُؤَخَّرُہَا وَخَیْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ آخِرُہَا وَشَرُّہَا مُقَدَّمُہَا۔ (ترمذی ۲۲۴۔ ابوداؤد ۶۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں
(٧٧١٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مردوں کی بہترین صفیں اگلی صفیں اور بدترین صفیں پچھلی صفیں ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور ان کی بدترین صفیں اگلی صفیں ہیں۔
(۷۷۱۲) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُہَا ، وَشَرُّ صُفُوفِ الرِّجَالِ آخِرُہَا ، وَخَیْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ آخِرُہَا ، وَشَرُّ صُفُوفِ النِّسَائِ أَوَّلُہَا۔ (حمیدی ۱۰۰۱۔ احمد ۲/۳۴۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧١٣) حضرت صلہ بن اشیم سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس نے دو رکعتیں اس طرح ادا کیں کہ اس کے دل میں دنیا کا خیال نہ آیا، وہ اللہ تعالیٰ سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالیٰ اسے عطا فرمائیں گے۔
(۷۷۱۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتُ بْنُ أَسْلَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا صِلَۃ بْنُ أَشْیَمَ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ لَمْ یُحَدِّثْ نَفْسَہُ فِیہِمَا بِشَیْئٍ مِنَ الدُّنْیَا لَمْ یَسْأَلِ اللَّہَ شَیْئًا إِلاَّ أَعْطَاہُ إیَّاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧١٤) حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بندے کو اس دنیا مں ر اس سے بہتر کوئی خیر نہیں عطا کی گئی کہ اسے دو رکعتوں کو موقع مل جائے اور وہ انھیں ادا کرے۔
(۷۷۱۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، حَدَّثَنَا لَیْثٌ ، عَنْ عِیسَی ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْطَاۃَ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا أُوتِیَ عَبْدٌ فِی ہَذِہِ الدُّنْیَا خَیْرٌ لَہُ مِنْ أَنْ یُؤْذَنَ لَہُ فِی رَکْعَتَیْنِ فَیُصَلِّیَہُمَا۔ (ترمذی ۲۹۱۱۔ احمد ۵/۲۶۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧١٥) حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ ایک قبر کے پاس سے گذرے جس میں مردے کو ابھی دفن کیا گیا تھا انھوں نے فرمایا کہ دو ہلکی رکعتیں جنہیں تم معمولی سمجھتے ہو وہ اس کے نزدیک ساری دنیا سے بہتر ہیں۔
(۷۷۱۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، قَالَ : مَرَرْت مَعَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَلَی قَبْرٍ دُفِنَ حَدِیثًا ، فَقَالَ: لَرَکْعَتَانِ خَفِیفَتَانِ مِمَّا تَحْتَقِرُونَ زَادَہُمَا ہَذا : أَحَبُّ إلَیْہِ مِنْ بَقِیَّۃِ دُنْیَاکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧١٦) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے مدینہ میں ایک باغ خریدا اور اس میں اسے ایک کھجور کے درخت کے برابر فائدہ ہوا۔ اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں تمہیں اس سے افضل چیز کے بارے میں بتاتا ہوں، ایک ایسا آدمی جو اچھی طرح وضو کرے، پھر کسی غار یا پہاڑ کی چوٹی پر دو رکعتیں ادا کرے تو اس کا فائدہ اس شخص سے زیادہ ہے۔
(۷۷۱۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : اشْتَرَی رَجُلٌ حَائِطًا مِنَ الْمَدِینَۃِ فَرَبِحَ فِیہِ مِئَۃ نَخْلَۃٍ کَامِلَۃٍ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِلاَّ أُخْبِرُکُمْ بِأَفْضَلَ مِنْ ہَذَا ؟ رَجُلٌ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ، ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ فِی غَارٍ ، أَوْ سَفْحِ جَبَلٍ أَفْضَلُ رِبْحًا مِنْ ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧١٧) حضرت کعب اللہ تعالیٰ کے فرمان (ترجمہ) اس میں عبادت کرنے والے لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے۔ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد پانچ نمازیں ہیں۔
(۷۷۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا بَعْضُ أَصْحَابِنَا ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ، عَنْ أَبِی الْوَرْدِ ، عَنْ کَعْبٍ : إنَّ فِی ہَذَا لَبَلاَغًا لِقَوْمٍ عَابِدِینَ ، قَالَ : الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧١٨) حضرت ابوبکر بن عمارہ بن رویبہ ثقفی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے کے بعد دو رکعتیں پڑھیں وہ جہنم میں نہیں جائے گا۔ ایک آدمی نے ان سے پوچھا کہ یہ فرمان آپ نے خود حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا تھا ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے خود اسے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے، اسے میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے محفوظ کیا۔
(۷۷۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی خَالِدٍ وَمِسْعَرٌ وَالْبَخْتَرِیُّ بْنُ الْمُخْتَارِ ، سَمِعُوہُ مِنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عُمَارَۃَ بْنِ رُوَیْبَۃَ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لَنْ یَلِجَ النَّارَ مَنْ صَلَّی قَبْلَ طُلُوعِ ألشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِہَا ، فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ : أَنْتَ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ أَشْہَدُ أَنِّی سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَمِعَتْہُ أُذُنَایَ وَوَعَاہُ قَلْبِی۔ (مسلم ۲۱۳۔ احمد ۴/۲۶۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧١٩) حضرت زر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کی خدمت میں قرآن مجید پیش کیا کرتے تھے۔ ان سے ثقیف کے ایک آدمی نے سوال کیا کہ اے ابو عبد الرحمن ! کون سا عمل سب سے افضل ہے ؟ انھوں نے فرمایا نماز، جو نماز نہ پڑھے اس کا دین نہیں ہے۔
(۷۷۱۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ : کُنَّا نَعْرِضُ الْمَصَاحِفَ عَلَی عَبْدِ اللہِ ، فَسَأَلَہُ رَجُلٌ مِنْ ثَقِیفٍ ، فَقَالَ : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَیُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : الصَّلاَۃ ، وَمَنْ لَمْ یُصَلِّ فَلاَ دِینَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧٢٠) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے کے علاوہ انسان کی دعا کی قبولیت کا سب سے زیادہ امکان اس وقت ہے جب سجدے کی حالت میں اس کا چہرہ گرد آلود ہورہا ہو۔
(۷۷۲۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : مَا مِنْ حَالٍ أَحْرَی أَنْ یُسْتَجَابَ لِلْعَبْدِ فِیہِ إِلاَّ أَنْ یَکُونَ فِی سَبِیلِ اللہِ مِنْ أَنْ یَکُونَ عَافِرًا وَجْہَہُ سَاجِدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧٢١) حضرت مسروق فرمایا کرتے تھے کہ جس شخص نے ان نمازوں کی پابندی کی وہ غافلوں میں شمار نہیں ہوگا اور ان نمازوں کے ضائع کرنے میں ہلاکت ہے۔
(۷۷۲۱) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ حُدِّثْتُ أَنَّ مَسْرُوقًا کَانَ یَقُولُ : مَنْ حَافَظَ عَلَی ہَؤُلاَئِ الصَّلَوَاتِ لَمْ یُکْتَبْ مِنَ الْغَافِلِینَ فَإِنَّ فِی إفْرَاطِہِنَّ الْہَلَکَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧٢٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جس نے نماز نہیں پڑھی اس نے کفر کیا۔
(۷۷۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إسْمَاعِیلَ ، عَنْ مَعْقِلٍ الْخَثْعَمِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : مَنْ لَمْ یُصَلِّ فَقَدْ کَفَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کی فضیلت کا بیان
(٧٧٢٣) حضرت علی بن ثابت فرماتے ہیں کہ متقین کی قربانی نماز ہے۔
(۷۷۲۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : قرْبَانُ الْمُتَّقِینَ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٢٤) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جب بھی میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی حدیث سنی اللہ نے مجھے اس سے کوئی نہ کوئی فائدہ ہی پہنچایا اور اگر مجھ سے کسی اور نے بیان کیا تو میں نے اس سے اس کی صداقت پر قسم لی۔ اگر اس نے قسم کھالی تو میں نے اس کی تصدیق کی۔ اور حضرت ابوبکر نے مجھ سے سچ ہی بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ جب بھی کوئی بندہ گناہ کرے، پھر اس کے بعد اچھی طرح وضو کرے، پھر دو رکعتیں پڑھے یا کوئی نماز پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالیٰ اسے معاف فرما دیتے ہیں۔
(۷۷۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ وَسُفْیَان ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ الْوَالِبِیِّ ، عَنْ أَسْمَائَ بْنِ الْحَکَمِ الْفَزَارِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : کُنْتُُ إذَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَدِیثًا نَفَعَنِی اللَّہُ بِمَا شَائَ مِنْہُ فَإِذَا حَدَّثَنِی عَنْہُ غَیْرِی اسْتَحْلَفْتُہُ فَإِذَا حَلَفَ لِی صَدَّقْتُہُ ، وَإِنَّ أَبَا بَکْرٍ حَدَّثَنِی وَصَدَقَ أَبُو بَکْرٍ ، أَنَّہُ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا مِنْ رَجُلٍ یُذْنِبُ ذَنْبًا فَیَتَوَضَّأُ فَیُحْسِنُ الْوُضُوئَ ، قَالَ سُفْیَانُ : ثُمَّ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، قَالَ مِسْعَرٌ : ثُمَّ یُصَلِّی فَیَسْتَغْفِرُ اللَّہَ إِلاَّ غَفَرَ لَہُ۔ (ترمذی ۳۰۰۶۔ ابوداؤد ۱۵۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٢٥) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کبیرہ گناہ سے اجتناب کرے تو پانچوں نمازیں اپنے درمیانی اوقات کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں۔
(۷۷۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَش ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مَیْسَرَۃَ وَالْمُغِیرَۃِ بْنِ شِبْلٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ کَفَّارَاتٌ لِمَا بَیْنَہُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ المَقْتل۔
tahqiq

তাহকীক: