মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৭২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٢٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ فرض نمازیں اپنے درمیان ہونے والے گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں، بشرطیکہ آدمی کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے۔
(۷۷۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ووَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : الصَّلَوَاتُ الْحَقَائِقُ کَفَّارَاتٌ لِمَا بَیْنَہُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْکَبَائِرُ۔ (طبرانی ۸۷۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٢٧) حضرت عثمان بن عفان سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو آدمی اچھی طرح وضو کرکے نماز پڑھے، اس کے اس نماز سے پچھلی نماز تک کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
(۷۷۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ رَجُلٍ یَتَوَضَّأُ فَیُحْسِنُ الْوُضُوئَ ، ثُمَّ یُصَلِّی إِلاَّ غُفِرَ لَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الصَّلاَۃ الأُخْرَی۔ (مسلم ۲۰۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٢٨) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ پانچوں نمازوں کی مثال اس نہر کی سی ہے جو کسی کے دروازے پر جاری ہو اور وہ اس میں دن میں پانچ مرتبہ غسل کرے، کیا اس کے بدن پر کوئی میل باقی رہے گا ؟
(۷۷۲۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، أَخْبَرَنَا عَوْفٌ وَالْجُرَیرِیُّ ، عَنْ قَسَامَۃَ بْنِ زُہَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ مَثَلُ نَہْرٍ جَارٍ عَلَی بَابِ أَحَدِکُمْ یَغْتَسِلُ مِنْہُ کُلَّ یَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ ، فَمَاذَا یُبْقِینَ بَعْدُ عَلَیْہِ مِنْ دَرَنِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٢٩) حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ پانچوں نمازوں کی مثال اس نہر کی سی ہے جو کسی کے دروازے پر جاری ہو اور وہ اس میں دن میں پانچ مرتبہ غسل کرے، کیا اس کے بدن پر کوئی میل باقی رہے گا ؟
(۷۷۲۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ إبْرَاہِیمَ بْنَ یُحَنَّسَ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ مَثَلُ رَجُلٍ عَلَی بَابِہِ نَہْرٌ یَغْتَسِلُ مِنْہُ کُلَّ یَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ فَمَاذَا یُبْقِی ذَلِکَ مِنْ دَرَنِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٣٠) حضرت حمران بن ابان مولی عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان کے لیے غسل کا پانی رکھا کرتا تھا۔ وہ ہر روز اس سے غسل کرتے خواہ تھوڑا سا پانی استعمال کرتے۔ ایک دن انھوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس نماز (عصر) کے بعد فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ ایک بات میں تمہیں بتاؤں یا خاموش رہوں ؟ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر اس میں خیر ہے تو بتادیں، اگر وہ خیر سے ہٹی ہوئی ہے تو اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ پھر آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب بھی کوئی انسان اچھی طرح وضو کرتا ہے اور پھر نماز پڑھتا ہے تو اس کے پچھلی نماز تک کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
(۷۷۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِی صَخْرَۃَ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ مَوْلَی عُثْمَانَ یَقُولُ : کُنْتُ أَضَعُ لِعُثْمَانَ طَہُورَہُ فَمَا أَتَی عَلَیْہِ یَوْمٌ إِلاَّ وَہُوَ یُفِیضُ مِنْہُ عَلَیْہِ نُطْفَۃً مِنْ مَائٍ ، فَقَالَ عُثْمَانُ : حدَّثَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِنْدَ انْصِرَافِنَا مِنْ صَلاَتِنَا ہَذِہِ ، فَقَالَ مِسْعَرٌ : أُرَاہُ قَالَ : الْعَصْرَ ، فَقَالَ : مَا أَدْرِی أُحَدِّثُکُمْ ، أَوْ أَسْکُتُ ، قَالَ : قُلْنَا یَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِنْ کَانَ خَیْرًا فَحَدِّثْنَا ، وَإِنْ کَانَ غَیْرَ ذَلِکَ فَاللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ رَجُلٍ یَتَوَضَّأُ فَیُحْسِنُ الْوُضُوئَ ، ثُمَّ یُصَلِّی إِلاَّ غُفِرَ لَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الصَّلاَۃ الأُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٣١) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ دو رکعتیں ہر جھگڑے کا کفارہ ہیں۔
(۷۷۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ، عَنْ عَبْدِالْوَاحِدِ بْنِ قَیْسٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: تَکْفِیرُ کُلَّ لِحَائٍ رَکْعَتَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٣٢) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ پانچ نمازوں کی مثال ایسے ہے جیسے کسی کے دروازے پر ایک گہری نہر جاری ہو اور وہ اس میں روزانہ غسل کرے۔ یہ حدیث بیان کرنے کے بعد حضرت حسن نے فرمایا کہ کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گا ؟
(۷۷۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ کَمَثَلِ نَہْرٍ جَارٍ غَمْرٍ عَلَی بَابِ أَحَدِکُمْ یَغْتَسِلُ مِنْہُ کُلَّ یَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، قَالَ : فَقَالَ الْحَسَنُ : فَمَا یُبْقِی ذَلِکَ مِنَ الدَّرَنِ ؟۔ (مسلم ۲۸۴۔ بیہقی ۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٣٣) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ پانچ نمازوں کی مثال ایسے ہے جیسے کسی کے دروازے پر ایک گہری نہر جاری ہو اور وہ اس میں روزانہ غسل کرے۔ کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گا ؟
(۷۷۳۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّمَا مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ کَمَثَلِ نَہْرٍ جَارٍ عَلَی بَابِ أَحَدِکُمْ یَغْتَسِلُ مِنْہُ کُلَّ یَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ ، فَمَا یُبْقِی مِنْ دَرَنِہِ؟۔ (احمد ۲/۴۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٣٤) حضرت ابو بردہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میں جب بھی کوئی نماز پڑھتا ہوں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ پچھلی نماز تک کے تمام اعمال کا کفارہ بن گئی۔
(۷۷۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، وَشُعْبَۃُ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ: مَا صَلَّیْتُ صَلاَۃً إِلاَّ وَأَنَا أَرْجُو أَنْ تَکُونَ کَفَّارَۃً لِمَا أَمَامَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٣٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ لوگ گناہ کرتے ہیں پھر ظہر کی نماز پڑھتے ہیں تو ان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ پھر گناہ کرتے ہیں پھر عصر کی نماز پڑھتے ہیں تو ان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ پھر گناہ کرتے ہیں پھر مغرب کی نماز پڑھتے ہیں تو ان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔ اسی طرح انھوں نے پانچوں نمازوں کا ذکر کیا۔
(۷۷۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : یَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّوُا الظُّہْرَ غَسَلَتْ ، ثُمَّ یَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّوُا الْعَصْرَ غَسَلَتْ ، ثُمَّ یَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّوُا الْمَغْرِبَ غَسَلَتْ حَتَّی ذَکَرَ الصَّلَوَاتِ کُلَّہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٣٦) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۷۷۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ لَقِیطِ بْنِ قَبِیصَۃَ الْجَعْفَرِیِّ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ فَذَکَرَ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز سے گناہ معاف ہوتے ہیں
(٧٧٣٧) حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ پانچ نمازوں کی مثال ایسے ہے جیسے کسی کے دروازے پر ایک گہری نہر جاری ہو اور وہ اس میں روزانہ غسل کرے۔ کیا اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گا ؟
(۷۷۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَش ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ کَمَثَلِ نَہْرٍ جَارٍ عَلَی بَابِ أَحَدِکُمْ یَغْتَسِلُ مِنْہُ کُلَّ یَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَمَاذَا یُبْقِینَ مِنَ الدَّرَنِ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٣٨) حضرت یسیرہ جو کہ ایک مہاجرہ صحابیہ ہیں، فرماتی ہیں کہ رسول اللہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورتوں سے فرمایا کہ تم لا الہ الا اللہ، سبحان اللہ اور اللہ اکبر کثرت سے کہا کرو، اور انھیں انگلیوں کے پوروں پر گنا کرو، کیونکہ قیامت کے ان سے سوال کیا جائے گا اور یہ بولیں گے۔ تم غافل نہ ہونا ورنہ رحمت سے محروم ہوجاؤ گی۔
(۷۷۳۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا ہَانِیئُ بْنُ عُثْمَانَ یُحَدِّثُ عَنْ أُمِّہِ حُمَیْضَۃَ ابْنَۃِ یَاسِرٍ، عَنْ جَدَّتِہَا یُسَیرَۃَ، وَکَانَتْ إحْدَی الْمُہَاجِرَاتِ ، قَالَتْ : قَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عَلَیْکُنَّ بَِالتَّہْلِیلِ والتَّسْبِیحِ وَالتَّکْبِیرِ وَاعْقِدْنَ بِالأَنَامِلِ ، فَإِنَّہُنَّ یَأْتِینَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَسْئُولاَتٍ مُسْتَنْطَقَاتٍ ، وَلاَ تَغْفُلْنَ فَتَنْسَیْنَ الرَّحْمَۃَ۔ (ترمذی ۳۵۸۳۔ احمد ۶/۳۷۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٣٩) بنو کلب کی ایک عورت کہتی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عائشہ نے مجھے دیکھا کہ میں اپنے پاس موجود تسبیحوں سے تسبیحات کو شمار کررہی تھی۔ انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ قیامت کے دن کے گواہ یعنی انگلیاں کہاں ہیں ؟
(۷۷۳۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی تَمِیمَۃَ ، عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْ بَنِی کُلَیْبٍ ، قَالَتْ : رَأَتْنِی عَائِشَۃُ أُسَبِّحُ بِتَسَابِیحَ مَعِی ، فَقَالَتْ : أَیْنَ الشَّوَاہِدُ ؟ تَعْنِی الأَصَابِعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٤٠) حضرت سعد کنکریوں اور گٹھلیوں کے ذریعے تسبیحات کو شمار کیا کرتے تھے۔
(۷۷۴۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ الدَّیْلَمِ ، عَنْ مَوْلاَۃٍ لِسَعْدٍ : أَنَّ سَعْدًا کَانَ یُسَبِّحُ بِالْحَصَی وَالنَّوَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٤١) حضرت سعد کنکریوں اور گٹھلیوں کے ذریعے تسبیحات کو شمار کیا کرتے تھے۔
(۷۷۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ الدَّیْلَمِ ، عَنْ مَوْلاَۃٍ لِسَعْدٍ : أَنَّ سَعْدًا کَانَ یُسَبِّحُ بِالْحَصَی وَالنَّوَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٤٢) حضرت ابو سعید کا معمول یہ تھا کہ وہ تین کنکریاں لیتے اور انھیں اپنی ایک ران پر رکھتے۔ پھر ایک مرتبہ تسبیح کہتے اور ایک کنکری اٹھاتے، پھر تسبیح کہتے اور ایک کنکری اٹھاتے ، پھر تسبیح کہتے اور تیسری کنکری بھی اٹھالیتے۔ پھر سب کنکریوں کو واپس رکھ کریہی عمل دہرایا کرتے تھے۔ اور فرماتے کہ اس طرح تسبیح نہ کہو کہ سیٹی کی آواز آنے لگے۔
(۷۷۴۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ الأَخْنَسِ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَوْلًی لأَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ : أَنَّہُ کَانَ یَأْخُذُ ثَلاَثَ حَصَیَاتٍ فَیَضَعُہُنَّ عَلَی فَخِذِہِ فَیُسَبِّحُ وَیَضَعُ وَاحِدَۃً ، ثُمَّ یُسَبِّحُ وَیَضَعُ أُخْرَی ، ثُمَّ یُسَبِّحُ وَیَضَعُ أُخْرَی ، ثُمَّ یُرْفَعَنْ وَیَصنَعُ مِثْلَ ذَلِکَ ، وَقَالَ : لاَ تُسَبِّحُوا بِالتَّسْبِیحِ صَفِیرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٤٣) طفاوہ کے ایک آدمی کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ساتھ ایک سفر میں تھا، ان کے پاس ایک تھیلی تھی جس میں کنکریاں یا گٹھلیاں تھیں۔ وہ ان پر سبحان اللہ، سبحان اللہ پڑھتے تھے۔ جب وہ تھیلی خالی ہوجاتی تو اسے ایک سیاہ باندی کودے دیتے وہ پھر انھیں جمع کرکے اس میں ڈال دیتی۔
(۷۷۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الطَّفَاوَۃ ، قَالَ : نَزَلْتُ عَلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَمَعَہُ کِیسٌ فِیہِ حَصًی ، أَوْ نَوًی فَیَقُولُ سُبْحَانَ اللہِ سُبْحَانَ اللہِ حَتَّی إذَا نَفِدَ مَا فِی الْکِیسِ أَلْقَاہُ إلَی جَارِیَۃٍ سَوْدَائَ فَجَمَعَتْہُ ، ثُمَّ دَفَعَتْہُ إلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٤٤) حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ میں نے ام یعفور سے ان کی تسبیح کرنے کی گٹھلیاں لیں اور جب میں حضرت علی کے پاس آیا تو انھوں نے فرمایا کہ ان کی گٹھلیاں انھیں واپس کردو۔
(۷۷۴۴) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنِ عن مُوسَی الْقَارِیِٔ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ، عَنْ زَاذَانَ، قَالَ: أَخَذْتُ مِنْ أُمِّ یَعْفُورَ تَسَابِیحَ لَہَا ، فَلَمَّا أَتَیْتُ عَلِیًّا عَلَّمَنِی، قَالَ: یَا أَبَا عُمَرَ اُرْدُدْ عَلَی أُمِّ یَعْفُورَ تَسَابِیحَہا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٤٥) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہاتھوں سے تسبیحات گنتے دیکھا ہے۔
(۷۷۴۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : رَأَیْتُُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَعْقِدُہُ بِیَدِہِ ، یَعْنِی التَّسْبِیحَ۔ (ترمذی ۳۴۱۱۔ ابوداؤد ۱۴۲۷)
তাহকীক: