মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৭৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٤٦) حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ آدمی تسبیح کہے اور تسبیحات کو شمار بھی کرے۔
(۷۷۴۶) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُسَبِّحَ الرَّجُلُ وَیَعْقِدَ تَسْبِیحَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٤٧) حضرت مختار بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی کو نفل نماز میں تسبیحات کو ہاتھوں پر شمار کرتے دیکھا ہے۔
(۷۷۴۷) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: رَأَیْتُُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ یُسَبِّحُ فِی النَّافِلَۃِ وَیَعْقِدُ بِیَدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں سے شمار کرنے کا بیان
(٧٧٤٨) بنو حنیفہ کے مؤذن حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حجاج نے ماہان حنفی کو سولی دینے کا حکم دیا اور انھیں لکڑی پر لٹکایا گیا تو میں انھیں دیکھ رہا تھا۔ وہ سبحان اللہ، اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ اور الحمد للہ پڑھ رہے تھے۔ وہ ان کلمات کو انگلیوں پر شمار بھی کررہے تھے، جب وہ انتیس کے عدد تک پہنچے تو انھیں اسی حال میں نیزہ مار دیا گیا۔ میں نے انھیں ایک مہینہ بعد دیکھا تو اس وقت بھی ان کے ہاتھ انتیس تک گننے کو ظاہر کررہے تھے۔ رات کو ان کے پاس ایک روشنی دکھائی دیتی تھی۔
(۷۷۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ مُؤَذِّنِ بَنِی حَنِیفَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ مَاہَانَ الْحَنَفِیَّ وَأَمَرَ بِہِ الْحَجَّاجُ أَنْ یُصْلَبَ عَلَی بَابِہِ فَنَظَرْتُ إلَیْہِ وَإِنَّہُ عَلَی الْخَشَبَۃِ وَإِنَّہُ یُسَبِّحُ وَیُکَبِّرُ وَیُہَلِّلُ وَیَحْمَدُ اللَّہَ حَتَّی بَلَغَ تسْعَۃً وَعِشْرِینَ یَعْقِدُ بِیَدِہِ ، فَطُعِنَ وَہُوَ عَلَی تِلْکَ الْحَالِ ، فَلَقَدْ رَأَیْتُہُ بَعْدَ شَہْرٍ مَعْقُودًا تِسْعًا وَعِشْرِینَ بِیَدِہِ وَکَانَ یُرَی عِنْدَہُ ضَوْئٌ بِاللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تسبیحات کو گننا مکروہ ہے
(٧٧٤٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ تسبیحات کے گننے کو مکروہ خیال فرماتے تھے اور فرماتے تھے کہ کیا وہ اللہ پر احسان کرنا چاہتا ہے ؟
(۷۷۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یَکْرَہُ الْعَدَدَ وَیَقُولُ : أَیُمَنُّ عَلَی اللہِ حَسَنَاتِہِ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تسبیحات کو گننا مکروہ ہے
(٧٧٥٠) حضرت عقبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو ذکر کرے اور ذکر کو شمار کرے ۔ انھوں نے فرمایا کہ کیا یہ لوگ اللہ سے حساب کرنا چاہتے ہیں ؟
(۷۷۵۰) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُقْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الرَّجُلِ یَذْکُرُ اللَّہَ وَیَعْقِدُ ؟ فَقَالَ : یُحَاسِبُونَ اللَّہَ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تسبیحات کو گننا مکروہ ہے
(٧٧٥١) حضرت سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جو تسبیح گننے کے اسباب لیے تسبیحات پڑھ رہا تھا۔ انھوں نے فرمایا کہ اس کے لیے اتناکہنا ہی کافی ہے (ترجمہ) اللہ کی پاکی ہے، زمین و آسمان کو بھر کر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو بھر کر۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، زمین و آسمان کو بھر کر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو بھر کر۔ اللہ کے لیے بڑائی ہے، زمین و آسمان کو بھر کر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو بھر کر۔
(۷۷۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ وِقَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : رَأَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَجُلاً یُسَبِّحُ بِتَسَابِیحَ مَعَہُ ، فَقَالَ عُمَرُ : إنَّمَا یُجْزِئہ مِنْ ذَلِکَ أَنْ یَقُولَ : سُبْحَانَ اللہِ مِلْئَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمِلْئَ مَا شَائَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ ، وَیَقُولَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ مِلْئَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمِلْئَ مَا شَائَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ ، وَیَقُولَ : اللَّہُ أَکْبَرُ مِلْئَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمِلْئَ مَا شَائَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تسبیحات کو گننا مکروہ ہے
(٧٧٥٢) حضرت مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اپنی بیٹی کو اس بات سے منع کرتے تھے کہ وہ تسبیح کے دھاگے بنانے میں عورتوں کی مدد کرے۔
(۷۷۵۲) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ الْمُہَاجِرِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَانَ یَنْہَی ابْنَتَہُ أَنْ تُعِینَ النِّسَائَ عَلَی فَتْلِ خُیُوطِ التَّسْبِیحِ الَّتِی یُسَبَّحُ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی نماز کا بیان
(٧٧٥٣) حضرت سائب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رمضان میں لوگوں کو حضرت ابی اور حضرت تمیم کے پاس جمع فرماتے اور وہ دونوں حضرات گیارہ رکعت میں مئین سورتیں پڑھا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ یُونُسَ ، قَالَ : حدَّثَنَا بَقِیُّ بْنُ مَخْلَدٍ رحمہ اللہ قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ قَالَ :

(۷۷۵۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ ، أَنَّ السَّائِبَ أَخْبَرَہُ : أَنَّ عُمَرَ جَمَعَ النَّاسَ عَلَی أُبَیٍّ وَتَمِیمٍ فَکَانَا یُصَلِّیَانِ إحْدَی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً ، یَقْرَآنِ بِالْمِئِینَ ، یَعْنِی فِی رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی نماز کا بیان
(٧٧٥٤) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے رمضان میں قراء کو جمع کیا اور ان میں سب سے تیز پڑھنے والے کو کہا کہ وہ تیس آیات کی ، درمیانی رفتار سے پڑھنے والے کو کہا کہ پچیس آیات کی اور آہستہ پڑھنے والے کو کہا کہ بیس آیات کی تلاوت کرے۔
(۷۷۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : دَعَا عُمَرُ الْقُرَّائَ فِی رَمَضَانَ فَأَمَرَ أَسْرَعَہُمْ قِرَائَۃً أَنْ یَقْرَأَ ثَلاَثِینَ آیَۃً وَالْوَسَطَ خَمْسۃ وَعِشْرِینَ آیَۃً وَالْبَطِیئَ عِشْرِینَ آیَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی نماز کا بیان
(٧٧٥٥) حضرت علی بن اقمر کہتے ہیں کہ حضرت مسروق نے تراویح کی ایک رکعت میں سورة العنکبوت کی تلاوت کی۔
(۷۷۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ : أَنَّ مَسْرُوقًا قَرَأَ فِی رَکْعَۃٍ مِنَ الْقِیَامِ بِالْعَنْکَبُوتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی نماز کا بیان
(٧٧٥٦) حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میں لوگوں کو رمضان میں تراویح پڑھا یا کرتا تھا۔ میں ایک رکعت میں سورة الفاطر اور اس جیسی کوئی سورت پڑھتا تھا۔ مجھے کسی کے بارے میں یہ خبر نہیں پہنچی کسی نے اسے مستقل کیا ہو۔
(۷۷۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِی مُلَیْکَۃَ یَقُولُ : کُنْتُ أَقُومُ بِالنَّاسِ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ فَأَقْرَأُ فِی الرَّکْعَۃِ : {الْحَمْدُ لِلَّہِ فَاطِرِ} وَنَحْوَہَا وَمَا یَبْلُغُنِی ، أَنَّ أَحَدًا یَسْتَقِلُّ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی نماز کا بیان
(٧٧٥٧) حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر تراویح کی ہر رکعت میں پچیس آیات کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
(۷۷۵۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ وِقَائٍ، قَالَ: کَانَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ یَقْرَأُ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ بِخَمْسۃ وَعِشْرِینَ آیَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی نماز کا بیان
(٧٧٥٨) حضرت عمر بن عبدا لعزیز رمضان میں قاریوں کو حکم دیتے تھے کہ ہر رکعت میں دس آیات کی تلاوت کریں۔
(۷۷۵۸) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَأْمُرُ الَّذِینَ یَقْرَؤُونَ فِی رَمَضَانَ ، یَقْرَؤُونَ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ بِعَشْرِ آیَاتٍ عَشْرِ آیَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی نماز کا بیان
(٧٧٥٩) حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابومجلز رمضان میں اپنی قوم کو نماز پڑھاتے تھے اور ہر سات دن میں قرآن مجید ختم فرماتے تھے۔
(۷۷۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ قَالَ : کَانَ أَبُو مِجْلَزٍ یَقُومُ بِالْحَیِّ فِی رَمَضَانَ یَخْتِمُ فِی کُلِّ سَبْعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی نماز کا بیان
(٧٧٦٠) حضرت عراک بن مالک فرماتے ہیں کہ مںِ نے رمضان میں ایسے لوگوں کو بھی دیکھا جن کے لیے رسیاں باندھی جاتی تھیں اور وہ لمبے قیام کی وجہ سے تھک کر ان سے سہارا لیا کرتے تھے۔
(۷۷۶۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ أَدْرَکْت النَّاسَ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ تُرْبَط لَہُمُ الْحِبَالَ یَسْتَمْسِکُونَ بِہَا مِنْ طُولِ الْقِیَامِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی نماز کا بیان
(٧٧٦١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص رمضان میں لوگوں کو نماز پڑھائے وہ ان کے لیے آسانی کا خیال رکھے ، اگر وہ سست روی سے پڑھنے والا ہو تو ایک مرتبہ قرآن مجید ختم کرے، اگر درمیانہ پڑھنے والا ہے تو ڈیڑھ قرآن مجید پڑھے اور اگر تیز پڑھنے والا ہے تو دو مرتبہ قرآن مجید ختم کرے۔
(۷۷۶۱) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : مَنْ أَمَّ النَّاسَ فِی رَمَضَانَ فَلْیَأْخُذْ بِہِمُ الْیُسْرَ ، فَإِنْ کَانَ بَطِیئَ الْقِرَائَۃِ فَلْیَخْتِمِ الْقُرْآنَ خَتْمَۃً ، وَإِنْ کَانَ قِرَائَۃً بَیْنَ ذَلِکَ فَخَتْمَۃ وَنِصْف ، فَإِنْ کَانَ سَرِیعَ الْقِرَائَۃِ فَمَرَّتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٦٢) حضرت عبداللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ شتیر بن شکل رمضان میں بیس رکعات تراویح اور وتر پڑھا کرتے تھے۔
(۷۷۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ شُتَیْرِ بْنِ شَکَلٍ : أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی فِی رَمَضَانَ عِشْرِینَ رَکْعَۃً وَالْوِتْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٦٣) حضرت ابو الحسناء فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ایک آدمی کو رمضان میں بیس رکعات تراویح پڑھانے کا حکم دیا۔
(۷۷۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ، عَنِ أَبِی الْحَسْنَائِ : أَنَّ عَلِیًّا أَمَرَ رَجُلاً یُصَلِّی بِہِمْ فِی رَمَضَانَ عِشْرِینَ رَکْعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٦٤) حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو رمضان میں بیس رکعات تراویح پڑھانے کا حکم دیا۔
(۷۷۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَمَرَ رَجُلاً یُصَلِّی بِہِمْ عِشْرِینَ رَکْعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٦٥) حضرت نافع بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی ملیکہ رمضان میں ہمیں بیس رکعات پڑھایا کرتے تھے۔ اور ایک رکعت میں وہ ” حمد الملائکہ “ پڑھتے تھے۔
(۷۷۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ یُصَلِّی بِنَا فِی رَمَضَانَ عِشْرِینَ رَکْعَۃً وَیَقْرَأُ بِحَمْدِ الْمَلاَئِکَۃِ فِی رَکْعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক: