মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৭৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٦٦) حضرت عبدا لعزیز بن رافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب رمضان میں مدینہ میں ہمیں بیس رکعات تراویح اور تین رکعات وتر پڑھایا کرتے تھے۔
(۷۷۶۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، قَالَ : کَانَ أُبَیّ بْنُ کَعْبٍ یُصَلِّی بِالنَّاسِ فِی رَمَضَانَ بِالْمَدِینَۃِ عِشْرِینَ رَکْعَۃً وَیُوتِرُ بِثَلاَثٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٦٧) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حارث رمضان میں لوگوں کو بیس رکعات تراویح اور تین رکعات وتر پڑھایا کرتے تھے اور وہ رکوع سے پہلے دعاء قنوت پڑھتے تھے۔
(۷۷۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ : أَنَّہُ کَانَ یَؤُمُّ النَّاسَ فِی رَمَضَانَ بِاللَّیْلِ بِعِشْرِینَ رَکْعَۃً وَیُوتِرُ بِثَلاَثٍ وَیَقْنُتُ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٦٨) حضرت ابوا لبختری رمضان میں پانچ ترویحات اور تین وتر پڑھایا کرتے تھے۔
(۷۷۶۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ خَلَفٍ ، عَنْ رَبِیعٍ وَأَثْنَی عَلَیْہِ خَیْرًا ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ : أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی خَمْسَ تَرْوِیحَاتٍ فِی رَمَضَانَ وَیُوتِرُ بِثَلاَثٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٦٩) حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن اسود ہمیں رمضان میں چالیس رکعات تراویح اور سات وتر پڑھایا کرتے تھے۔
(۷۷۶۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الأَسْوَدِ یُصَلِّی بِنَا فِی رَمَضَانَ أَرْبَعِینَ رَکْعَۃً وَیُوتِرُ بِسَبْعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٧٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا جو رمضان میں وتر کے ساتھ تیئس رکعات پڑھا کرتے تھے۔
(۷۷۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: أَدْرَکْت النَّاسَ وَہُمْ یُصَلُّونَ ثَلاَثًا وَعِشْرِینَ رَکْعَۃً بِالْوِتْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٧١) حضرت داؤد بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے مدینہ کے لوگوں کو دیکھا کہ وہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز اور ابان بن عثمان کے زمانے میں چھتیس رکعات تراویح اور تین وتر پڑھا کرتے تھے۔
(۷۷۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ النَّاسَ بِالْمَدِینَۃِ فِی زَمَنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَأَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ یُصَلُّونَ سِتَّۃ وَثَلاَثِینَ رَکْعَۃً وَیُوتِرُونَ بِثَلاَثٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٧٢) حضرت سعید بن عبید کہتے ہیں کہ حضرت علی بن ربیعہ لوگوں کو رمضان میں پانچ ترویحات اور تین وتر پڑھایا کرتے تھے۔
(۷۷۷۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عُبَیْدٍ : أَنَّ عَلِیَّ بْنَ رَبِیعَۃَ کَانَ یُصَلِّی بِہِمْ فِی رَمَضَانَ خَمْسَ تَرْوِیحَاتٍ وَیُوتِرُ بِثَلاَثٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٧٣) حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رمضان میں ہماری امامت کراتے تھے اور ہمیں بیس رات تک چھ ترویحات پڑھاتے تھے۔ پھر آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھ جاتے تو ہمیں سات ترویحات پڑھایا کرتے تھے۔
(۷۷۷۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ وِقَائٍ ، قَالَ : کَانَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ یَؤُمُّنَا فِی رَمَضَانَ فَیُصَلِّی بِنَا عِشْرِینَ لَیْلَۃً سِتَّ تَرْوِیحَاتٍ ، فَإِذَا کَانَ الْعَشْرُ الأَخَرُ اعْتَکَفَ فِی الْمَسْجِدِ وَصَلَّی بِنَا سَبْعَ تَرْوِیحَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کی رکعات کا بیان
(٧٧٧٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان میں بیس تراویح اور وتر پڑھا کرتے تھے۔
(۷۷۷۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی فِی رَمَضَانَ عِشْرِینَ رَکْعَۃً وَالْوِتْرَ۔ (عبد بن حمید ۶۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٧٥) حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود تراویح میں ہماری امامت کرایا کرتے تھے۔
(۷۷۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یَؤُمُّنَا فِی رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٧٦) حضرت ابوبکر بن عیاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا حضرت علی تراویح میں ان کی امامت کیا کرتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت علی کے اجل شاگردوں میں سے حضرت زاذان، حضرت ابو البختری اور دوسرے حضرات رمضان میں اپنے متعلق لوگوں کو بلا کر مسجد میں انھیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۷۷۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ہَلْ کَانَ عَلِیٌّ یُصَلِّی بِہِمْ فِی رَمَضَانَ ؟ قَالَ : کَانَ خِیَارُ أَصْحَابِ عَلِیٍّ زَاذَانُ ، وَأَبُو الْبَخْتَرِیِّ وَغَیْرُہُمْ یَدْعُونَ أَہْلِیہِمْ وَیَؤُمُّونَ فِی الْمَسْجِدِ فِی رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٧٧) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ رمضان میں ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے۔ آپ نے تیئس رمضان تک ہمیں تراویح کی نماز نہ پڑھائی، پھر جب رمضان کے سات دن باقی رہ گئے تو آپ نے ہمیں ایک تہائی رات تک نماز پڑھائی، پھر اگلی رات آپ نے تراویح نہ پڑھائی، پھر اگلی رات آپ نے ہمیں آدھی رات تک نماز پڑھائی۔ پھر ہم نے عرض کیا یارسول اللہ ! اگر آپ ہمیں باقی راتوں میں نماز پڑھا دیں تو اچھا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ جو شخص امام کے نماز پڑھتے رہنے تک اس کے ساتھ کھڑا رہا اس کے لیے پوری رات نماز پڑھنے کا ثواب لکھا جاتا ہے۔ آپ نے پھر ہمیں نماز پڑھائی اور جب مہینے کی تین راتیں باقی رہ گئیں تو آپ نے ہمیں تراویح کی نماز پڑھائی اور آپ نے اپنے اہل و عیال اور خواتین کو جمع فرمایا۔ اور اتنی دیر نماز پڑھائی کہ ہمیں ڈر ہوا کہ کہیں فلاح فوت نہ ہوجائے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا یہ فلاح کیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا سحری۔
(۷۷۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُرَشِیِّ ، عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ الْحَضْرَمِیِّ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : صُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَمَضَانَ فَلَمْ یُصَلِّ بِنَا حَتَّی بَقِیَ سَبْعٌ مِنَ الشَّہْرِ ، فَقَامَ بِنَا حَتَّی ذَہَبَ ثُلُثُ اللَّیْلِ ، ثُمَّ لَمْ یَقُمْ بِنَا فِی السَّادِسَۃِ ، ثُمَّ قَامَ بِنَا فِی الخَامِسَۃِ حَتَّی ذَہَبَ شَطْرُ اللَّیْلِ ، فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَوْ قُمْتَ بِنَا بَقِیَّۃَ لَیْلَتِنَا ہَذِہِ ، فَقَالَ : إنَّہُ مَنْ قَامَ مَعَ الإِمَامِ حَتَّی یَنْصَرِفَ کُتِبَ لَہُ قِیَامُ لَیْلَۃٍ۔ قَالَ : ثُمَّ صَلَّی بِنَا حَتَّی بَقِیَ ثَلاَثٌ مِنَ الشَّہْرِ ، ثُمَّ صَلَّی بِنَا وَجَمَعَ أَہْلَہُ وَنِسَائَہُ ، قَالَ : فَقَامَ حَتَّی تَخَوَّفْنَا أَنْ یَفُوتَنَا الْفَلاَحُ ، قَالَ : قُلْتُ : وَمَا الْفَلاَحُ ؟ قَالَ : السَّحُورُ۔ (ابوداؤد ۱۷۳۰۔ احمد ۵/۱۶۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٧٨) حضرت نعیم بن زیاد ابو طلحہ انمار ی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمان بن بشیر کو حمص کے منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ ہم نبی پاک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رمضان کی تیئسویں رات کو رات کے پہلے تہائی حصے تک نماز پڑھتے رہے، پھر ہم آپ کے ساتھ پچیسویں رات کو آدھی رات تک نماز پڑھتے رہے اور ستائیسویں رات کو ہم اتنی دیر نماز پڑھتے رہے کہ ہمیں ڈر ہوا کہ کہیں فلاح فوت نہ ہوجائے، ہم سحری کو فلاح کہا کرتے تھے۔
(۷۷۷۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی نُعَیْمُ بْنُ زِیَادٍ أَبُو طَلْحَۃَ الأَنْمَارِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیرٍ عَلَی مِنْبَرِ حِمْصَ یَقُولُ : قُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَیْلَۃَ ثَلاَثٍ وَعِشْرِینَ إلَی ثُلُثِ اللَّیْلِ الأَوَّلِ ، وَقُمْنَا مَعَہُ لَیْلَۃَ خَمْسٍ وَعِشْرِینَ إلَی نِصْفِ اللَّیْلِ ، وَقُمْنَا مَعَہُ لَیْلَۃَ سَابِعَۃٍ وَعِشْرِینَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّہُ یَفُوتُنَا الْفَلاَحُ وَکُنَّا نَعُدُّہُ السَّحُورَ۔ (احمد ۴/۲۷۲۔ ابن خزیمۃ ۲۲۰۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٧٩) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمضان کی ایک رات میں کھجوروں کے پتوں سے بنے ایک کمرے میں ہمیں نماز پڑھائی۔ پھر آپ نے پانی کا ایک ڈول بہایا اور فرمایا (ترجمہ) اللہ سب سے بڑا ہے، وہ بادشاہت ، جبروت، کبریائی اور عظمت والا ہے۔
(۷۷۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : قَامَ بِنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ مِنْ رَمَضَانَ فِی حُجْرَۃٍ مِنْ جَرِیدِ النَّخْلِ ، ثُمَّ صَبَّ عَلَیْہِ دَلْوًا مِنْ مَائٍ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُ أَکْبَرُ ذُو الْمَلَکُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظَمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٨٠) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان کی تراویح کی ترغیب دیا کرتے تھے لیکن اس کو فرض قرار نہیں دیتے تھے۔
(۷۷۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُرَغِّبُ فِی قِیَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَیْرِ عَزِیمَۃٍ۔ (ترمذی ۸۰۸۔ ابوداؤد ۱۳۶۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٨١) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رات رمضان میں اپنے ایک حجرے میں نماز ادا فرما رہے تھے ، لوگوں نے آپ کی آواز سن کر آپ کی اقتداء کرنا شروع کردی۔ جب آپ کو لوگوں کی اقتداء کا علم ہوا تو آپ نے اپنی آواز کو آہستہ فرمالیا۔
(۷۷۸۱) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَامَ فِی رَمَضَانَ فِی بَعْضِ حُجَرِہِ یُصَلِّی فَائْتَمُّوا بِصَوْتِہِ ، فَلَمَّا عَلِمَ بِہِمْ خَفَضَ صَوْتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٨٢) حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ تراویح میں ہماری امامت کرایا کرتے تھے، اور رات ہی میں واپس چلے جایا کرتے تھے۔
(۷۷۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یَؤُمُّنَا فِی رَمَضَانَ وَیَنْصَرِفُ وَعَلَیْہِ لَیْلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٨٣) حضرت ابو عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے رمضان میں تراویح کی نماز پڑھائی۔
(۷۷۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ : أَنَّہُ قَامَ بِہِمْ فِی رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٨٤) حضرت ولید بن علی کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ ہماری امامت کراتے تھے اور رمضان میں وہ ایک سو بیس سال کی عمر میں ہمیں تراویح پڑھایا کرتے تھے۔
(۷۷۸۴) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ سُوَیْد بْنُ غَفَلَۃَ یَؤُمُّنَا فَیَقُومُ بِنَا فِی شَہْرِ رَمَضَانَ وَہُوَ ابْنُ عِشْرِینَ وَمِئَۃِ سَنَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৭৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٨٥) حضرت عبدالرحمن بن عبدا لقاری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے رمضان میں لوگوں کو الگ الگ نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا کہ اگر یہ ایک قاری کے پیچھے نماز پڑھ لیں تو اچھا ہو۔ پھر آپ نے انھیں حضرت ابی بن کعب کے پیچھے جمع کردیا۔
(۷۷۸۵) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِیِٔ ، قَالَ : خَرَجَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ وَالنَّاسُ یُصَلُّونَ قِطَعًا ، فَقَالَ : لَوْ جَمَعْنَا ہَؤُلاَئِ عَلَی قَارِیٍٔ وَاحِدٍ لَکَانَ خَیْرًا فَجَمَعَہُمْ عَلَی أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ۔
tahqiq

তাহকীক: