মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৭৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٨٦) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان کی تراویح کی ترغیب دیا کرتے تھے لیکن اس کو فرض قرار نہیں دیتے تھے۔
(۷۷۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُرَغِّبُ فِی قِیَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَیْرِ أَنْ یَأْمُرَ فِیہِ بِعَزِیمَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٨٧) حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن اپنے والد کے حوالے سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر رمضان کے روزے کو فرض فرمایا اور اس کے قیام کو سنت قرار دیا، جس نے ایمان اور اللہ سے ثواب کی امید کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہوگئے۔
(۷۷۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنْ نَضْرِ بْنِ شَیْبَانَ قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا سَلَمَۃَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَذَکَر عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ اللَّہَ افْتَرَضَ عَلَیْکُمْ صِیَامَہُ وَسَنَنْتُ لَکُمْ قِیَامَہُ فَمَنْ صَامَہُ إیمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ۔ (احمد ۱/۱۹۴۔ طیالسی ۲۲۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کا ثبوت
(٧٧٨٨) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابی کو حکم دیا کہ رمضان میں لوگوں کو تراویح پڑھائیں۔
(۷۷۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَمَرَ أُبَیًّا أَنْ یُصَلِّیَ بِالنَّاسِ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی تہجد کی فضیلت
(٧٧٨٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر نے مجھے سحری کی دعوت دی، اس دوران انھوں نے مسجد سے نکلتے ہوئے لوگوں کے شور کی آواز سنی تو فرمایا کہ یہ کیا ہے ؟ آپ کو بتایا گیا کہ لوگ مسجد سے نکل رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ رات کا جو حصہ باقی ہے وہ گذرے ہوئے حصے سے زیادہ بہتر ہے۔
(۷۷۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : دَعَانِی عُمَرُ لأَتَغَدَّی عِنْدَہُ ، قَالَ أَبُو بَکْرٍ : یَعْنِی السَّحُورَ فِی رَمَضَانَ فَسَمِعَ ہَیْعَۃَ النَّاسِ حِینَ خَرَجُوا مِنَ الْمَسْجِدِ ، قَالَ : مَا ہِیَ ؟ قَالَ : ہَیْعَۃُ النَّاسِ حَیْثُ خَرَجُوا مِنَ الْمَسْجِدِ ، قَالَ : مَا بَقِیَ مِنَ اللَّیْلِ خَیْرٌ مِمَّا ذَہَبَ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی تہجد کی فضیلت
(٧٧٩٠) حضرت عبد الرحمن بن عبد القاری کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے اس وقت کے بارے میں فرمایا جس میں لوگ سو جاتے ہیں : وہ وقت جس میں لوگ سو جاتے ہیں مجھے اس وقت سے زیادہ پسند ہے جس میں نماز پڑھتے ہیں۔
(۷۷۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الْقَارِیّ قَالَ : قَالَ عُمَرُ : فِی السَّاعَۃِ الَّتِی یَنَامُونَ فِیہَا أَعْجَبُ إلَیَّ مِنَ السَّاعَۃِ الَّتِی یَقُومُونَ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی تہجد کی فضیلت
(٧٧٩١) حضرت ابن عباس رمضان کی راتوں کے قیام کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جس وقت میں وہ سو جاتے ہیں وہ اس وقت سے افضل ہے جس میں قیام کرتے ہیں۔
(۷۷۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی یَزِیدَ الْمَدِینِیِّ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِی قِیَامِ رَمَضَانَ : مَا یَتْرُکُونَ مِنْہُ أَفْضَلُ مِمَّا یَقُومُونَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی تہجد کی فضیلت
(٧٧٩٢) حضرت ابو المعتمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ کس وقت میں تراویح پڑھنا زیادہ افضل ہے ؟ انھوں نے فرمایا جس وقت لوگوں کے لیے سہولت ہو۔
(۷۷۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ أَبِی الْمُعْتَمِرِ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ أَیَّ سَاعَۃٍ أَقُومُ بِہِمْ؟ قَالَ: اُنْظُرْ أَرْفَقَ ذَلِکَ بِالْقَوْمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی تہجد کی فضیلت
(٧٧٩٣) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اسلاف رمضان کی تراویح سے پہلے تھوڑی دیر سو جایا کرتے تھے۔
(۷۷۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : کَانُوا یَنَامُونَ نَوْمَۃً قَبْلَ الْقِیَامِ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی تہجد کی فضیلت
(٧٧٩٤) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ تم رات کے سب سے افضل حصے یعنی آخری حصے کو چھوڑ دیتے ہو۔
(۷۷۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الأَعْرَجِ ، عَنِ السَّائِبِ قَالَ : قَالَ عُمَرُ: إنَّکُمْ تَدَعُونَ أَفْضَلَ اللَّیْلِ آخِرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان کی تہجد کی فضیلت
(٧٧٩٥) حضرت عمر سے ایک آدمی نے کہا کہ رات کا کافی حصہ گذر گیا ہے۔ انھوں نے فرمایا جو گذر گیا ہے وہ باقی ماندہ حصے سے بہتر ہے۔
(۷۷۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ حَبِیبٍ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : ذَہَبَ اللَّیْلُ ، فَقَالَ : عُمَرُ مَا بَقِیَ مِنَ اللَّیْلِ خَیْرٌ مِمَّا ذَہَبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رمضان میں لوگوں کے ساتھ تراویح نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٧٩٦) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر تراویح لوگوں کے ساتھ نہیں پڑھتے تھے۔ حضرت سالم اور حضرت قاسم بھی تراویح لوگوں کے ساتھ نہیں پڑھتے تھے۔
(۷۷۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَقُومُ مَعَ النَّاسِ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ ، قَالَ : وَکَانَ سَالِمٌ وَالْقَاسِمُ لاَ یَقُومَانَ مَعَ النَّاسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رمضان میں لوگوں کے ساتھ تراویح نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٧٩٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر سے سوال کیا کہ میں رمضان میں امام کے پیچھے تراویح پڑھتا ہوں یہ ٹھیک ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ تم گدھے کی طرح منہ اٹھا کر کھڑے رہتے ہو۔
(۷۷۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ أَقُومُ خَلْفَ الإِمَام فِی شَہْرِ رَمَضَانَ ، فَقَالَ : تُنْصِتُ کَأَنَّک حِمَارٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رمضان میں لوگوں کے ساتھ تراویح نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٧٩٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مجھے ایک یا دو سورتیں آتی ہوں اور میں انھیں دہراتا رہوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں کسی امام کے پیچھے تراویح پڑھوں۔
(۷۷۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَوْ لَمْ یَکُنْ مَعِی إِلاَّ سُورَۃٌ أَوْ سُورَتَانِ لأَنْ أُرَدِّدَہُمَا أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَقُومَ خَلْفَ الإِمَام فِی شَہْرِ رَمَضَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৭৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رمضان میں لوگوں کے ساتھ تراویح نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٧٩٩) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم، حضرت علقمہ اور حضرت اسود لوگوں کو فرض نماز پڑھاتے تھے ، لیکن تراویح کی امامت نہیں کراتے تھے۔
(۷۷۹۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ یَؤُمُّہُمْ فِی الْمَکْتُوبَۃِ ، وَلاَ یَؤُمُّہُمْ فِی صَلاَۃِ رَمَضَانَ وَعَلْقَمَۃُ وَالأَسْوَدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رمضان میں لوگوں کے ساتھ تراویح نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٨٠٠) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت علقمہ تراویح کی امامت نہیں کرایا کرتے تھے۔
(۷۸۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ وَعَلْقَمَۃُ لاَ یَقُومُانَ مَعَ النَّاسِ فِی رَمَضَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رمضان میں لوگوں کے ساتھ تراویح نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٨٠١) حضرت عمر بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ اے ابو سعید ! رمضان میں لوگ تراویح پڑھتے ہیں، آپ کا کیا خیال ہے کہ میں لوگوں کے ساتھ پڑھوں یا اکیلے پڑھوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ تم خود قرآن پڑھو یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ تمہیں کوئی اور قرآن پڑھ کرسنائے۔
(۷۸۰۱) حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ عَبْدِ اللہِ أَبُو مُرَیٍّ ، عَنْ نَصْرٍ الْمُعَلِّمِ ، قَالَ : حدَّثَنِی عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ فَقُلْت : یَا أَبَا سَعِیدٍ یَجِیئُ رَمَضَانُ ، أَوْ یَحْضُرُ رَمَضَانُ ، فَیَقُومُ النَّاسُ فِی الْمَسَاجِدِ ، فَمَا تَرَی أَقُومُ مَعَ النَّاسِ أَوْ أُصَلِّی أَنَا لِنَفْسِی ؟ قَالَ : تَکُونُ أَنْتَ تَفُوہُ الْقُرْآنَ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ یُفَاہَ عَلَیْک بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رمضان میں امام کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٠٢) حضرت عبداللہ بن سائب فرماتے ہیں کہ میں لوگوں کو تراویح پڑھایا کرتا تھا، اس دوران حضرت عمر نے مسجد کے دروازے پر میری تکبیر کی آواز سنی، وہ عمرے سے واپس آرہی تھے۔ وہ مسجد میں آئے اور انھوں نے میرے پیچھے نماز پڑھی۔
(۷۸۰۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : کُنْتُ أُصَلِّی بِالنَّاسِ فِی رَمَضَانَ فَبَیْنَا أَنَا أُصَلِّی إذْ سَمِعْت تَکْبِیرَ عُمَرَ عَلَی بَابِ الْمَسْجِدِ قَدِمَ مُعْتَمِرًا فَدَخَلَ فَصَلَّی خَلْفِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رمضان میں امام کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٠٣) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاوس تراویح میں لوگوں کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، وہ نماز خود پڑھتے لیکن رکوع اور سجود ان کے ساتھ کیا کرتے تھے۔
(۷۸۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ : أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی مَعَہُمْ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ یُصَلِّی لِنَفْسِہِ وَیَرْکَعُ وَیَسْجُدُ مَعَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات رمضان میں امام کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٠٤) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد تراویح میں لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دیتے تھے۔
(۷۸۰۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ: أَنَّہُ کَانَ یَخْتَارُ الْقِیَامَ مَعَ النَّاسِ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৮০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نفل نماز مسجد کے ایک کونے میں پڑھا کرتے تھے
(٧٨٠٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ درویش لوگ مسجد کے ایک کونے میں نماز پڑھا کرتے تھے، جبکہ امام لوگوں کو تراویح پڑھا رہا ہوتا تھا۔
(۷۸۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ الْمُتَہَجِّدُونَ یُصَلُّونَ فِی جَانِبِ الْمَسْجِدِ وَالإِمَام یُصَلِّی بِالنَّاسِ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ۔
তাহকীক: