মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৮০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نفل نماز مسجد کے ایک کونے میں پڑھا کرتے تھے
(٧٨٠٦) حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی ملیکہ کو دیکھا کہ وہ مقام ابراہیم کے پیچھے لوگوں کو تراویح کی نماز پڑھا رہے تھے جبکہ لوگ پوری مسجد میں کوئی طواف کررہا تھا اور کوئی نماز پڑھ رہا تھا۔
(۷۸۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : رَأَیْتُُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِی مُلَیْکَۃَ یُصَلِّی بِالنَّاسِ فِی رَمَضَانَ خَلْفَ الْمَقَامِ بِمَنْ صَلَّی خَلْفَہُ وَالنَّاسُ بَعْدُ فِی سَائِرِ الْمَسْجِدِ مِنْ بَیْنِ طَائِفٍ بِالْبَیْتِ وَمُصَلٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نفل نماز مسجد کے ایک کونے میں پڑھا کرتے تھے
(٧٨٠٧) حضرت ابو الشعثاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر کے زمانے میں دیکھا کہ امام لوگوں کو تراویح پڑھا رہا ہوتا تھا اور لوگ مسجد کے گوشوں میں اپنی نماز پڑھ رہے ہوتے تھے۔
(۷۸۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ: شَہِدْتُ مَکَّۃَ فِی زَمَانِ ابْنِ الزُّبَیْرِ فِی رَمَضَانَ وَالإِمَام یُصَلِّی بِقَومٍ عَلَی حِدَۃٍ ، وَالنَّاسُ یُصَلُّونَ فِی نَوَاحِی الْمَسْجِدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نفل نماز مسجد کے ایک کونے میں پڑھا کرتے تھے
(٧٨٠٨) حضرت عبدا لملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے شبث بن ربعی اور ان کے ساتھ کچھ لوگوں کو نماز پڑھتے دیکھا، جبکہ باقی لوگ الگ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے حضرت شبث کو دیکھا کہ وہ ایک سترے کی طرف رخ کئے نماز پڑھ رہے تھے۔
(۷۸۰۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُُ شَبَثَ بْنَ رِبْعِیٍّ وَنَاسٌ مَعَہُ یُصَلُّونَ وُحْدَانًا فِی رَمَضَانَ وَالنَّاسُ فِی الصَّلاَۃ ، وَرَأَیْت شَبَثًا یُصَلِّی فِی سُتْرَۃٍ وَحْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نفل نماز مسجد کے ایک کونے میں پڑھا کرتے تھے
(٧٨٠٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام لوگوں کو تراویح پڑھا رہا ہوتا تھا اور درویش لوگ مسجد کے گوشوں میں اپنی نماز پڑھ رہے ہوتے تھے۔
(۷۸۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ الإِمَام یُصَلِّی بِالنَّاسِ فِی الْمَسْجِدِ وَالْمُتَہَجِّدُونَ یُصَلُّونَ فِی نَوَاحِی الْمَسْجِدِ لأَنْفُسِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کے درمیان نماز پڑھنے کا بیان
(٧٨١٠) حضرت یونس بن جبیر اور حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو دو تراویح کے بعد نماز کے لیے کھڑاہو فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک پڑھ سکتا ہے جب تک امام کھڑا نہ ہوجائے، جب امام کھڑا ہوجائے تو اسے اس کے ساتھ شریک ہوجانا چاہیے۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ ان دونوں حضرات میں سے ایک نے اسے پسند فرمایا اور ایک نے ناپسند۔
(۷۸۱۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابنِ جُبَیْر وَالْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُومُ بَیْنَ التَّرْوِیحَتَیْنِ یَقْرَأُ حَتَّی یَنْہَضَ الإِمَام فَیَدْخُلُ مَعَہُ ، قَالَ شُعْبَۃُ : کَرِہَہُ أَحَدُہُمَا وَلَمْ یَکْرَہْہُ الأَخَرُ۔

وَقَالَ ہِشَامٌ : ہُوَ یُونُسُ بْنُ جُبَیْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کے درمیان نماز پڑھنے کا بیان
(٧٨١١) حضرت ابو مریم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن اسود لوگوں کو تراویح کی چالیس رکعات اور وتر پڑھایا کرتے تھے۔ وہ ہر دو ترویحات کے درمیان بارہ رکعتیں پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہر دو ترویحات کے درمیان نماز ہے۔
(۷۸۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ ، عَنِ ابْنِ الأَسْوَدِ : أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بِہِمْ أَرْبَعِینَ رَکْعَۃً وَیُوتِرُ بِہِمْ وَیُصَلِّی بَیْنَ التَّرْوِیحَتَیْنِ اثْنَتَیْ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً ، وَیَقُولُ بَیْنَ التَّرْوِیحَتَیْنِ : الصلاۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کے درمیان نماز پڑھنے کا بیان
(٧٨١٢) حضرت بحیر بن ریسان فرماتے ہیں کہ انھوں نے حضرت عبادہ بن صامت کو دیکھا کہ انھوں نے لوگوں کو امام کے ترویحہ کے دوران نماز پڑھتے دیکھا تو انھیں ڈانٹا۔ انھوں نے ان کے ڈانٹنے کی کوئی پروا نہ کی اور اس عمل سے باز بھی نہ آئے، پھر حضرت عبادہ نے ان لوگوں کو مارا۔ اور میں نے خود انھیں اس عمل پر لوگوں کو مارتے دیکھا ہے۔
(۷۸۱۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حدَّثَنَا ہَمَّامٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ، أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَہْلِ الشَّامِ حَدَّثَہُ یُقَالُ لَہُ أَبُو سُفْیَانَ، أَنَّ بَحِیرَ بْنَ رَیْسَانَ حَدَّثَہُ، أَنَّہُ کَانَ عِنْدَ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ شَہِدَ ذَلِکَ، زَجَرَہُمْ أَنْ یُصَلُّوا إذَا تَرَوَّحَ الإِمَام فِی رَمَضَانَ فَجَعَلَ یَزْجُرُہُمْ وَہُمْ لاَ یُبَالُونَ ، وَلاَ یَنْتَہُونَ فَضَرَبَہُمْ فَرَأَیْتُہُ یَضْرِبُہُمْ عَلَی ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کے درمیان نماز پڑھنے کا بیان
(٧٨١٣) حضرت سعید بن جبیر اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ یوں کہا جائے : ہر دو ترویحات کے بعد نماز ہے۔
(۷۸۱۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ أَبُو تُمَیْلَۃَ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ حَبِیبِ بن أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَقُولَ بَیْنَ التَّرْوِیحَتَیْنِ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں تعقیب کا بیان
(٧٨١٤) حضرت قتادہ اور حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ لوگ مسجد سے واپس گھر جانے کے بعد فوراً ہی مسجد کی طرف لوٹ آئیں۔

( رمضان میں تعقیب کا مطلب یہ ہے کہ لوگ مسجد سے واپس گھر جانے کے بعد فوراً ہی مسجد کی طرف لوٹ آئیں۔ )
(۷۸۱۴) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ والحسن : أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ التَّعْقِیبَ فِی رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں تعقیب کا بیان
(٧٨١٥) حضرت انس فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ لوگ مسجد سے واپس گھر جانے کے بعد فوراً ہی مسجد کی طرف لوٹ آئیں۔ کیونکہ وہ اس خیر کی طرف لوٹتے ہیں جس کی امید رکھتے ہیں اور اس برائی سے بچتے ہیں جس کا انھیں ڈر ہے۔
(۷۸۱۵) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ إنَّمَا یَرْجِعُونَ إلَی خَیْرٍ یَرْجُونَہُ وَیَبْرَؤُونَ مِنْ شَرٍّ یَخَافُونَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رمضان میں تعقیب کا بیان
(٧٨١٦) حضرت حسن نے رمضان میں تعقیب کو مکروہ خیال فرمایا ہے۔ وہ فرمایا کرتے تھے کہ لوگوں کو تنگی میں نہ ڈالو۔
(۷۸۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَرِہَ التَّعْقِیبَ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ ، وَقَالَ الْحَسَنُ لاَ تُمِلُّوا النَّاسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کتنے سلاموں کے ساتھ تراویح پڑھائے گا ؟
(٧٨١٧) حضرت ابو عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کے ساتھ تراویح پڑھی، وہ دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرتے تھے، پھر اٹھتے اور ایک رکعت وتر کی پڑھتے تھے۔
(۷۸۱۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو ، أَنَّہُ صَلَّی خَلْفَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی رَمَضَانَ ، وَکَانَ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ یُسَلِّمُ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیُوتِرُ بِرَکْعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کتنے سلاموں کے ساتھ تراویح پڑھائے گا ؟
(٧٨١٨) حضرت اعمش کہتے ہیں کہ حضرت یحییٰ بن وثاب تراویح میں لوگوں کی امامت کیا کرتے تھے اور چار رکعات کے بعد سلام پھیرتے تھے۔
(۷۸۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ وَثَّابٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَؤُمُّہُمْ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ فِی الْقِیَامِ وَکَانَ لاَ یُسَلِّمُ إِلاَّ فِی أَرْبَعِ رَکَعَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کی رات میں بھی تراویح پڑھا کرتے تھے
(٧٨١٩) حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن اسود ہمیں عید کی رات کو بھی نماز پڑھاتے تھے۔
(۷۸۱۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الأَسْوَدِ یَقُومُ بِنَا لَیْلَۃَ الْفِطْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کے بدلے ملنے والی اجرت یا ہدیہ کا بیان
(٧٨٢٠) حضرت ابو ایاس معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ میں عمرو بن نعمان بن مقرن کے یہاں مہمان تھا، جب رمضان کا مہینہ آیا تو ایک آدمی ان کے پاس مصعب بن زبیر کی طرف سے دو ہزار درہم لے کر آیا اور اس نے کہا کہ امیر آپ کو سلام کہتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ہم نے ہر قابل احترام قاری کو اپنی طرف سے یہ ہدیہ دیا ہے، آپ اس مہینے میں اپنی ضروریات ان پیسوں سے پوری کیجئے۔ حضرت عمرو نے اس سے فرمایا کہ اپنے امیر کو ہماری طرف سے سلام کہنا اور ان سے یہ بھی کہنا کہ بخدا ! ہم نے قرآن کو دنیا حاصل کرنے کے لیے نہیں پڑھا ہے۔ یہ کہہ کر وہ رقم اسے واپس کردی۔
(۷۸۲۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْوَلِیدِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو إیَاسٍ مُعَاوِیَۃُ بْنُ قُرَّۃَ ، قَالَ : کُنْتُ نَازِلاً عَلَی عَمْرِو بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ ، فَلَمَّا حَضَرَ رَمَضَانُ جَائَہُ رَجُلٌ بِأَلْفَیْ دِرْہَمٍ مِنْ قِبَلِ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، فَقَالَ : إنَّ الأَمِیرَ یُقْرِئُکَ السَّلاَمَ وَیَقُولُ : إنَّا لَمْ نَدَعْ قَارِئًا شَرِیفًا إِلاَّ قَدْ وَصَلَ إلَیْہِ مِنَّا مَعْرُوفٌ فَاسْتَعِنْ بِہَذَیْنِ عَلَی نَفَقَۃِ شَہْرِکَ ہَذَا ، فَقَالَ عَمْرٌو : اقْرَأْ عَلَی الأَمِیرِ السَّلاَمَ وَقُلْ وَاللَّہِ مَا قَرَأْنَا الْقُرْآنَ نُرِیدُ بِہِ الدُّنْیَا وَرَدَّہُ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کے بدلے ملنے والی اجرت یا ہدیہ کا بیان
(٧٨٢١) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن معقل نے لوگوں کو رمضان میں تراویح پڑھائی، عیدا لفطر کے دن عبید اللہ بن زیاد نے ان کی طرف ایک جوڑا اور پانچ سو درہم بھیجے۔ انھوں نے یہ چیزیں واپس کردیں اور فرمایا کہ ہم قرآن پر اجرت نہیں لیتے۔
(۷۸۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنِی أَبِی ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْقِلٍ : أَنَّہُ صَلَّی بِالنَّاسِ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ ، فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ الْفِطْرِ بَعَثَ إلَیْہِ عُبَیدُ اللہِ بْنُ زِیَادٍ بِحُلَّۃٍ وَبِخَمْسِمِئَۃِ دِرْہَمٍ فَرَدَّہَا وَقَالَ : إِّنَا لاَ نَأْخُذُ عَلَی الْقُرْآنِ أَجْرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کے بدلے ملنے والی اجرت یا ہدیہ کا بیان
(٧٨٢٢) حضرت قاسم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ قرآن پڑھنے پر اجرت نہیں لی جائے گی۔
(۷۸۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: لاَ یُؤْخَذُ عَلَی الْقُرْآنِ أَجْرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کے بدلے ملنے والی اجرت یا ہدیہ کا بیان
(٧٨٢٣) حضرت جریر ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے لوگوں کو تراویح پڑھائی تو حجاج بن یوسف نے انھیں ایک ٹوپی یا کپڑے بھجوائے جو انھوں نے قبول کرلی۔
(۷۸۲۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ رَجُلٍ : أَنَّ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ قَامَ بِالنَّاسِ فِی رَمَضَانَ فَأَرْسَلَ إلَیْہِ الْحَجَّاجُ بِبُرْنُسٍ فَقَبِلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کے بدلے ملنے والی اجرت یا ہدیہ کا بیان
(٧٨٢٤) حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ جو شخص قرآن پڑھ کر کھائے وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر صرف ہڈی ہوگی، گوشت نہیں ہوگا۔
(۷۸۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ وَاقِدٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، قَالَ سَمِعْتُہُ یَقُولُ : مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ یَأْکُلُ بِہِ جَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَوَجْہُہُ عَظْمٌ لَیْسَ عَلَیْہِ لَحْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تراویح کے بدلے ملنے والی اجرت یا ہدیہ کا بیان
(٧٨٢٥) حضرت عبداللہ بن شبل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ قرآن کو روزی کا ذریعہ نہ بناؤ، قرآن مجید سے تعلق کو کبھی زیادہ نہ سمجھو، قرآن مجید کی لفظی اور معنوی حدود سے تجاوز نہ کرو اور قرآن مجید سے روگردانی نہ کرو۔
(۷۸۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی رَاشِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شِبْلٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اقرَؤُوا الْقُرْآنَ ، وَلاَ تَأْکُلُوا بِہِ ، وَلاَ تَسْتَکْثِرُوا بِہِ ، وَلاَ تَجْفُوا عَنْہُ ، وَلاَ تَغْلُوا فِیہِ۔ (احمد ۳/۴۴۴۔ ابویعلی ۱۵۱۵)
tahqiq

তাহকীক: