মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৩০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ سلام کا جواب دینا اور چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہنا مکروہ ہے
(٥٣٠٦) حضرت ابراہیم اور حضرت ابن سیرین سے سوال کیا گیا کہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سلام کا جواب دیا جائے گا یا نہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ جس نے کسی سے کہا خاموش ہوجاؤ اس نے بھی فضول کام کیا۔
(۵۳۰۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ سَأَلَہُمَا عَنْ رَدِّ السَّلاَمِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ ؟ فَقَالاَ : کَانَ یُقَالُ: مَنْ قَالَ انْصِتْ فَقَدْ لَغَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ سلام کا جواب دینا اور چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہنا مکروہ ہے
(٥٣٠٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سکوت لازم ہے۔
(۵۳۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : السُّکُوتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ سلام کا جواب دینا اور چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہنا مکروہ ہے
(٥٣٠٨) حضرت محمد فرمایا کرتے تھے کہ اگر جمعہ کے دن دورانِ خطبہ تمہیں سلام کیا جائے تو سر سے اشارہ کرکے جواب دے دو ۔
(۵۳۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ یَقُولُ : إِذَا سُلِّمَ عَلَیْک یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ ، فَأَوْمِیئْ إِلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ سلام کا جواب دینا اور چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہنا مکروہ ہے
(٥٣٠٩) حضرت سعید بن مسیب سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے دوران خطبہ کسی چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہا تو کیا اس نے لغو کام کیا ؟ انھوں نے فرمایا کہ نہیں البتہ وہ دوبارہ ایسا نہ کرے۔
(۵۳۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، وَسَأَلَہُ رَجُلٌ عَنْ رَجُلٍ شَمَّتَ رَجُلاً وَالإِمَام یَخْطُبُ ، أَلَغَا ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنْ لاَ یَعُودُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ سلام کا جواب دینا اور چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہنا مکروہ ہے
(٥٣١٠) حضرت محمد بن علی اور حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اپنے دل میں سلام کا جواب دے۔
(۵۳۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ ، وَالْقَاسِمُ : یَرُدُّ فِی نَفْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ سلام کا جواب دینا اور چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہنا مکروہ ہے
(٥٣١١) حضرت ابو الہیثم کہتے ہیں کہ میں نے جمعہ کے دن دورانِ خطبہ حضرت ابراہیم کو سلام کیا تو انھوں نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا کہ اس موقع پر کلام مکروہ ہے۔
(۵۳۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی الْہَیْثُمِ ، قَالَ : سَلَّمْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ ، وَقَالَ حِینَ صَلَّی : إِنَّ الْکَلاَمَ یُکْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو وہ کتنی رکعت نماز پڑھے ؟
(٥٣١٢) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ بحرین کے امیر ایک مرتبہ بیمار ہوگئے انھوں نے ایک آدمی کو حکم دیا اور اس نے لوگوں کو جمعہ کی نماز پڑھائی، اس نے خطبہ نہ دیا اور چار رکعت نماز پڑھائی۔ یہ بات حضرت محمد کو معلوم ہوئی تو انھوں نے فرمایا کہ اس نے سنت پر عمل کیا۔
(۵۳۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ أَمِیرًا بِالْبَحْرَیْنِ أشْتَکَی ، فَأَمَرَ رَجُلاً فَصَلَّی بِالنَّاسِ ، فَلَمْ یَخْطُبْ فَصَلَّی أَرْبَعًا ، قَالَ مُحَمَّدٌ : فَأَصَابَ السُّنَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو وہ کتنی رکعت نماز پڑھے ؟
(٥٣١٣) حضرت ابن سیرین سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۵۳۱۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو وہ کتنی رکعت نماز پڑھے ؟
(٥٣١٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو چار رکعت نماز پڑھائے۔
(۵۳۱۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: إذَا لَمْ یَخْطُبِ الإِمَامُ صَلَّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو وہ کتنی رکعت نماز پڑھے ؟
(٥٣١٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو چار رکعت نماز پڑھائے۔
(۵۳۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الإِمَامُ إِذَا لَمْ یَخْطُبْ صَلَّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو وہ کتنی رکعت نماز پڑھے ؟
(٥٣١٦) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ دے تو دو رکعت پڑھائے اور اگر خطبہ نہ دے تو چار رکعت نماز پڑھائے۔
(۵۳۱۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ نَافِعٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ طَاوُوس یَذْکُرُ ذَلِکَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَنْ خَطَبَ فَلْیُصَلِّ رَکْعَتَیْنِ ، وَمَنْ لَمْ یَخْطُبْ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو وہ کتنی رکعت نماز پڑھے ؟
(٥٣١٧) حضرت زہری خطبہ نہ دینے کی صورت میں چار رکعات پڑھا یا کرتے تھے۔
(۵۳۱۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ یُصَلِّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو وہ کتنی رکعت نماز پڑھے ؟
(٥٣١٨) حضرت ضحاک خطبہ نہ دینے کی صورت میں چار رکعات پڑھا یا کرتے تھے۔
(۵۳۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : یُصَلِّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو وہ کتنی رکعت نماز پڑھے ؟
(٥٣١٩) حضرت برد کہتے ہیں کہ حضرت مکحول حج کے ارادے سے نکلے، جب مقام تبوک پہنچے تو جمعہ کا دن آگیا۔ ان کے امام نے دو رکعت نماز پڑھی اور خطبہ نہ دیا۔ حضرت مکحول نے فرمایا کہ اللہ اسے مارے اس نے لوگوں کی نماز بھی کم کردی اور خطبہ بھی نہیں دیا۔ جمعہ کی نماز تو خطبہ کی وجہ سے کم کی گئی ہے۔
(۵۳۱۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ أَنَّہُ انْطَلَقَ حَاجًّا ، فَقَدِمَ تَبُوکَ فِی یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَصَلَّی إِمَامُہُمْ رَکْعَتَیْنِ ، وَلَمْ یَخْطُبْ ، فَقَالَ مَکْحُولٌ : قَاتَلَ اللَّہُ ہَذَا الَّذِی نَقَصَ صَلاَۃَ الْقَوْمِ ، وَلَمْ یَخْطُبْ ، وَإِنَّمَا قُصِّرَتْ صَلاَۃُ الْجُمُعَۃِ مِنْ أَجْلِ الْخُطْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خطبہ کے دوران تسبیح یا اللہ کا ذکر کیا جاسکتا ہے ؟
(٥٣٢٠) حضرت مسلم بن یسار کا معمول یہ تھا کہ دورانِ خطبہ نہ تسبیح کہتے تھے اور نہ دعا مانگتے تھے۔
(۵۳۲۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ کَہْمَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ إِذَا خَطَبَ الإِمَامُ ، لَمْ یُسَبِّحْ وَلَمْ یَدْعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خطبہ کے دوران تسبیح یا اللہ کا ذکر کیا جاسکتا ہے ؟
(٥٣٢١) حضرت میمون نے اس بات کو مکروہ خیال دیا ہے کہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ گفتگو کی جائے، وہ فرماتے ہیں کہ آدمی اللہ کا ذکر کرے گا۔
(۵۳۲۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ حُصَیْنٍ، عَنْ مَیْمُونٍ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الْکَلاَمَ وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ، وَقَالَ: یَذْکُرُ اللَّہَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خطبہ کے دوران تسبیح یا اللہ کا ذکر کیا جاسکتا ہے ؟
(٥٣٢٢) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جب امام جمعہ کے دن بات شروع کردے تو پھر کوئی اور بات نہیں کرسکتا، البتہ قرآن کی تلاوت کرسکتا ہے۔
(۵۳۲۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : إِذَا تَکَلَّمَ الإِمَامُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَلاَ کَلاَمَ إِلاَّ أَنْ یَقْرَأَ قُرْآنًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خطبہ کے دوران تسبیح یا اللہ کا ذکر کیا جاسکتا ہے ؟
(٥٣٢٣) حضرت ابراہیم نے حضرت علقمہ سے کہا کہ میں دورانِ خطبہ اپنے دل میں قرآن پڑھتا ہوں، اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میرے نزدیک تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۵۳۲۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَلْقَمَۃَ : أَقْرَأُ فِی نَفْسِی ؟ قَالَ : لَعَلَّ ذَلِکَ أَنْ لاَ یَکُونَ بِہِ بَأْسٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خطبہ کے دوران تسبیح یا اللہ کا ذکر کیا جاسکتا ہے ؟
(٥٣٢٤) حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی جمعہ کے دن دورانِ خطبہ اپنے دل میں اللہ کا ذکر کرے۔
(۵۳۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا فِی الرَّجُلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ أَنْ یَذْکُرَ اللَّہَ فِی نَفْسِہِ وَالإِمَام یَخْطُبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا خطبہ کے دوران تسبیح یا اللہ کا ذکر کیا جاسکتا ہے ؟
(٥٣٢٥) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص امام سے اتنا دور ہو کہ امام کی آواز نہ سن سکے تو کیا وہ اپنے ساتھ بیٹھے آدمی کے کان میں تلاوت کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا کہ انسان اس دوران اللہ کا ذکر کرے۔
(۵۳۲۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنِ الرَّجُلِ یَکُونُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بَعِیدًا مِنَ الإِمَام ، لاَ یَسْمَعُ صَوْتَہُ، یَقْرَأُ فِی أُذُنِ صَاحِبِہِ؟ قَالَ: لاَ أَعْلَمُ عَلَی الرَّجُلِ بَأْسًا أَنْ یَذْکُرَ اللَّہَ فِی نَفْسِہِ۔
তাহকীক: