মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৮৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز نہ پڑھا کرتے تھے
(٧٨٦٦) حضرت حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے چاشت کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ بدعت ہے۔
(۷۸۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ الأَعْرَجِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صَلاَۃِ الضُّحَی ؟ فَقَالَ : بِدْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز نہ پڑھا کرتے تھے
(٧٨٦٧) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں چاشت کی نماز چھوڑ دیتا ہوں حالانکہ مجھے یہ نماز بہت پسند ہے۔
(۷۸۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَباس ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : إنِّی لأَدَعُ صَلاَۃَ الضُّحَی وَإِنِّی أَشْتَہِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٦٨) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے چاشت کی نماز پڑھی اس کے سارے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
(۷۸۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا النَّہَّاسُ بْنُ قَہْمٍ أَبُو الْخَطَّابِ ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِی عَمَّارٍ الشَّامِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ حَافَظَ عَلَی شُفْعَۃِ الضُّحَی غُفِرَتْ لَہُ ذُنُوبُہُ وَإِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ۔ (احمد ۴۹۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٦٩) حضرت زید بن ارقم فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اہلِ قبا کے پاس تشریف لائے تو وہ چاشت کے وقت نماز پڑھ رہے تھے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں دیکھ کر فرمایا کہ چاشت کے وقت جب اونٹنی کا بچہ ریت پر بیٹھ جاتا ہے تو اس وقت اوابین (اللہ کی طرف رجوع کرنے والے) نماز پڑھتے ہں ف۔
(۷۸۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرَقْمَ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی أَہْلِ قُبَائٍ وَہُمْ یُصَلُّونَ صَلاَۃَ الضُّحَی ، فَقَالَ : صَلاَۃُ الأَوَّابِینَ إذَا رَمِضَتِ الْفِصَالُ مِنَ الضُّحَی۔ (مسلم ۱۴۴۔ احمد ۴/۳۶۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٧٠) حضرت عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے سوال کیا کہ نبی پاک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں، البتہ اگر سفر سے واپس تشریف لاتے تو پھر اس نماز کو ادا کیا کرتے تھے۔
(۷۸۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا کَہْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ الْعُقَیْلِیِّ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَائِشَۃَ : أَکَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی الضُّحَی ؟ قَالَتْ : لاَ ، إِلاَّ أَنْ یَجِیئَ مِنْ مَغِیبِہِ۔ (مسلم ۷۶۔ احمد ۶/۱۷۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٧١) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صرف ایک مرتبہ چاشت کی نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۸۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی الضُّحَی إِلاَّ مَرَّۃً۔ (احمد ۲/۴۴۶۔ نسائی ۴۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٧٢) حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ چاشت کی نماز کو بہت لمبا کرکے پڑھتی تھیں۔
(۷۸۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ سَعدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ : أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تُصَلِّی الضُّحَی صَلاَۃً طَوِیلَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٧٣) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ چاشت کے سجدوں کو اپنے اوپر لازم کرلو، یہ تمہارے لیے کالے رنگ کی دو بحتری کے حمل سے بہتر ہے۔
(۷۸۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو الْمِنْہَالِ الطَّائِیُّ نَصْرُ بْنُ أَوْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ لِی : عَلَیْک بِسَجْدَتَیِ الضُّحَی ہُمَا خَیْرٌ لَکَ مِنْ نَاقَتَیْنِ دَہْمَاوَیْنِ مِنْ نَتَاجِ بَنِی بُحتُر۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٧٤) حضرت ابو رباب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوذر نے چاشت کی نماز ادا کی اور اسے لمبا فرمایا۔
(۷۸۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أُسَامَۃ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِی الرَّبَابِ : أَنَّ أَبَا ذَرٍّ صَلَّی الضُّحَی فَأَطَالَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٧٥) حضرت عکرمہ سے حضرت ابن عباس کی چاشت کی نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ اسے ایک دن پڑھتے تھے اور دس دن چھوڑتے تھے۔
(۷۸۷۵) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ الشَّہِیدِ ، قَالَ : سُئِلَ عِکْرِمَۃُ ، عَنْ صَلاَۃِ ابْنِ عَبَّاسٍ الضُّحَی ؟ قَالَ : کَانَ یُصَلِّیہَا الْیَوْمَ وَیَدَعُہَا الْعَشْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٧٦) حضرت سعید بن مسیب چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۷۸۷۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : کَانَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ یُصَلِّی الضُّحَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٧٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے اور دعا مانگتے تھے۔
(۷۸۷۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُصَلُّونَ الضُّحَی وَیَدَعُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ چاشت کی نماز کو فرض نمازوں کی طرح پابندی سے پڑھا جائے۔
(۷۸۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ أوَغَیْرِہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یُدِیمُوا صَلاَۃَ الضُّحَی مِثْلَ الْمَکْتُوبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٧٩) حضرت قاسم بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ دروازہ بند کرکے چاشت کی نماز پڑھا کرتی تیں ز۔
(۷۸۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا کَانَتْ تُغْلِقُ عَلَیْہَا بَابَہَا ، ثُمَّ تُصَلِّی الضُّحَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٨٠) حضرت ابن عباس سے چاشت کی نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس کا ذکر تو قرآن مجید میں بھی ہے۔ لیکن اس تک وہی پہنچ سکتا ہے جو غور وفکر کرنے والا ہو۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) ان گھروں میں جن کی تعظیم کرنے اور ان میں اس کا نام یاد کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان میں صبح شام اللہ کی تسبیح پڑھتے ہیں۔
(۷۸۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَرِیکٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ صَلاَۃِ الضُّحَی ، فَقَالَ : إِنَّہَا لَفِی کِتَابِ اللہِ ، وَلاَ یَغُوصُ عَلیہَا إلا غَوَّاصٌ ، ثُمَّ قَرَأَ : (فِی بُیُوتٍ أَذِنَ اللَّہُ أَنْ تُرْفَعَ وَیُذْکَرَ فِیہَا اسْمُہُ یُسَبِّحُ لَہُ فِیہَا بِالْغُدُوِّ وَالأَصَالِ) ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٨١) حضرت سالم افطس فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے کعبہ میں چاشت کی نماز ادا فرمائی۔
(۷۸۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ سَالِمٍ الأَفْطَسِ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ: أَنَّہُ صَلَّی الضُّحَی فِی الْکَعْبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٨٢) حضرت مطہر بن جویریہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک کو چاشت کی نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ اور میں نے حضرت ابومجلز کو ان کے گھر میں چاشت کی نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۸۸۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مُطَہَّرِ بْنِ جُوَیْرِیَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُُ الضَّحَّاکَ یُصَلِّی الضُّحَی ، وَرَأَیْتُ أَبَا مِجْلَزٍ یُصَلِّی فِی مَنْزِلِہِ الضُّحَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٨٣) حضرت سعید بن عمرو قرشی کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے حضرت ابن عمر کے پاس چھوڑ دیا تاکہ میں ان سے علم حاصل کروں۔ میں نے انھیں کبھی چاشت کی نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ اگر لوگ چاشت کی نماز پڑھتے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ نفل نماز کتنی اچھی نئی بات محسوس ہوتی ہے۔
(۷۸۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُسْلِمٍ الْہَمْدَانِیُّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِیِّ ، قَالَ : أَتْبَعَنِی أبی عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ لأَتَعَلَّمَ مِنْہُ فَمَا رَأَیْتُہُ یُصَلِّی السُّبْحَۃَ ، وَکَانَ إذَا رَآہُمْ یُصَلُّونَہَا قَالَ : مِنْ أَحْسَنِ مَا أَحْدَثُوا سُبْحَتُہُمْ ہَذِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے
(٧٨٨٤) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل نے وصیت کی کہ میں چاشت کی نماز پڑھوں کیونکہ یہ اوابین (اللہ کی طرف رجوع کرنے والے نیک بندوں) کی نماز ہے۔
(۷۸۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : أَوْصَانِی خَلِیلِی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ أُصَلِّیَ الضُّحَی فَإِنَّہَا صَلاَۃُ الأَوَّابِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت کی نماز کس وقت ادا کی جائے گی ؟
(٧٨٨٥) حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ اے اللہ کے بندو ! چاشت کی نماز کو چاشت کے وقت ادا کرو۔
(۷۸۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عَمِّہِ سَلَمَۃَ بْنِ سِمَاکٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقُولُ : أَضْحُوا عِبَادَ اللہِ بِصَلاَۃِ الضُّحَی۔
tahqiq

তাহকীক: