মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৮৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت کی نماز کس وقت ادا کی جائے گی ؟
(٧٨٨٦) حضرت علی نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو طلوع شمس کے وقت چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ انھوں نے اس نماز کو اس وقت کے لیے کیوں نہیں چھوڑا جب سورج ایک یا دو نیزے بلند ہوجائے۔ کیونکہ یہ اوابین (اللہ کی طرف رجوع کرنے والے نیک بندوں) کی نماز ہے۔
(۷۸۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ صُہَیْبٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِی رَمْلَۃَ الأَزْدِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ: أَنَّہُ رَآہُمْ یُصَلُّونَ الضُّحَی عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ، فَقَالَ : ہَلاَّ تَرَکُوہَا حَتَّی إذَا کَانَتِ الشَّمْسُ قِیدْ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَیْنِ ، صَلَّوْہَا فَذَلکَ صَلاَۃُ الأَوَّابِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت کی نماز کس وقت ادا کی جائے گی ؟
(٧٨٨٧) حضرت شعبہ مولی ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس مجھ سے پوچھتے کہ کیا سایہ گرگیا ؟ میں کہتا ہاں تو وہ اٹھ کر چاشت کی نماز ادا کرتے۔
(۷۸۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی زَیْدٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَقُولُ لِی : سَقَطَ الْفَیْئُ ؟ فَإِذَا قُلْتُ نَعَمْ قَامَ فَسَبَّحَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت کی نماز کس وقت ادا کی جائے گی ؟
(٧٨٨٨) حضرت محمد بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ اس وقت تک چاشت کی نماز نہیں پڑھتے تھے جب تک سورج مائل نہ ہوجائے اور حضرت عروہ آتے اور نماز پڑھ کر بیٹھتے تھے۔
(۷۸۸۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : کَانَ أَبُو سَلَمَۃَ لاَ یُصَلِّی الضُّحَی حَتَّی تَمِیلَ الشَّمْسُ ، قَالَ : وَکَانَ عُرْوَۃُ یَجِیئُ فَیُصَلِّی ، ثُمَّ یَجْلِسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت کی نماز کس وقت ادا کی جائے گی ؟
(٧٨٨٩) حضرت نعمان بن نافذ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو طلوع شمس کے وقت چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ انھوں نے اس نماز کو جلدی پڑھ لیا اللہ تعالیٰ انھیں خیر بھی جلدی عطا فرمائے، اگر یہ سورج کے بلند ہونے کے بعد اسے ادا کرتے تو اچھا ہوتا کیونکہ اس وقت کی نماز اوابین (اللہ کی طرف رجوع کرنے والے نیک بندوں) کی نماز ہے۔
(۷۸۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ دِثَارٍ الْقَطَّانِ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ نَافِذٍ : أَنَّ عَلِیًّا خَرَجَ فَرَأَی قوْمًا یُصَلُّونَ الضُّحَی عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ، فَقَالَ : مَا لَہُمْ نَحَرُوہَا نَحَرَہُمُ اللَّہُ فَہَلاَّ تَرَکُوہَا حَتَّی إذَا کَانَتْ بِالْجَبِینِ صَلَّوْا فَتِلْکَ صَلاَۃُ الأَوَّابِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٨٩٠) حضرت ام ہانی فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ کے دن میرے گھر تشریف لائے، میں نے آپ کے لیے پانی رکھا، آپ نے غسل فرمایا پھر چاشت کی آٹھ رکعات ادا فرمائیں۔ میں نے اس دن سے پہلے اور بعد میں کبھی آپ کو وہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔
(۷۸۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ مَوْلَی أُمِّ ہَانِیئٍ ، عَنْ أُمِّ ہَانِیئٍ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَیْتِی یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ فَوَضَعْتُ لَہُ مَائً فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ صَلَّی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ صَلاَۃَ الضُّحَی لَمْ یُصَلِّہِنَّ قَبْلَ یَوْمِہِ ، وَلاَ بَعْدَہُ۔ (طبرانی ۱۰۰۳۔ احمد ۶/۳۴۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٨٩١) حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ام ہانی کے علاوہ ہمیں کسی نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چاشت کی نماز کے بارے میں نہیں بتایا، وہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ کے دن میرے گھر تشریف لائے، آپ نے غسل فرمایا پھر چاشت کی آٹھ رکعات ادا فرمائیں، ان رکعات میں آپ نے رکوع و سجود کو مختصر فرمایا۔ میں نے اس دن سے پہلے اور بعد میں کبھی آپ کو وہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔
(۷۸۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : لَمْ یُخْبِرْنَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی الضُّحَی إِلاَّ أُمَّ ہَانِیئٍ فَإِنَّہَا قَالَتْ : دَخَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَیْتِی یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ صَلَّی ثَمَانِ رَکَعَاتٍ یُخَفِّفُ فِیہِنَّ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ ، لَمْ أَرَہُ صَلاَّہُنَّ قَبْلَ یَوْمَئِذٍ وَلاَ بَعْدَہُ۔ (بخاری ۱۱۰۳۔ ابوداؤد ۱۲۸۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٨٩٢) حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کی زیارت کی ہے جو دین کے معاملات کا پورا پورا علم رکھتے تھے۔ حضرت ام ہانی کے علاوہ کسی نے مجھے چاشت کی نماز کے بارے میں نہیں بتایا، انھوں نے بتایا کہ آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاشت کی آٹھ رکعات ادا کی ہیں۔
(۷۸۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : أَدْرَکْتُ النَّاسَ وَہُمْ مُتَوَافِرُونَ ، أَوْ مُتَوَافُونَ فَلَمْ یُخْبِرْنِی أَحَدٌ أَنَّہُ صَلَّی الضُّحَی إِلاَّ أُمُّ ہَانِیئٍ ، فَإِنَّہَا أَخْبَرَتْنِی أَنَّہُ صَلاَّہَا ثَمَانَ رَکَعَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٨٩٣) حضرت ام ہانی سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاشت کی آٹھ رکعات ادا فرمائی ہیں۔
(۷۸۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مُرَّۃَ مَوْلَی أُمِّ ہَانِیئٍ ابْنَۃِ أَبِی طَالِبٍ ، عَنْ أُمِّ ہَانِیئٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی الضُّحَی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ۔ (ترمذی ۱۵۷۹۔ احمد ۶/۳۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٨٩٤) حضرت ابن رمیثہ کی دادی فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوئی وہ چاشت کی نماز پڑھ رہی تھیں، انھوں نے آٹھ رکعات ادا فرمائیں۔
(۷۸۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنِ ابن رُمَیْثَۃَ ، عَنْ جَدَّتِہِ ، قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ وَہِیَ تُصَلِّی مِنَ الضُّحَی فَصَلَّتْ ثَمَانِ رَکَعَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٨٩٥) حضرت سعید بن مرجانہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعد بن مالک کے پیچھے بیٹھا تھا وہ چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے گنا انھوں نے آٹھ رکعات ادا کیں۔ وہ صرف آخری رکعت میں بیٹھے اور اس میں انھوں نے تشہد پڑھ کر سلام پھیرا اور نماز کو مکمل کیا۔
(۷۸۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَرْجَانَۃَ ، قَالَ : جَلَسْتُ وَرَائَ سَعْدِ بْنِ مَالِکٍ وَہُوَ یُسَبِّحُ الضُّحَی فَرَکَعَ ثَمَانَ رَکَعَاتٍ أَعُدُّہُنَّ لاَ یَقْعُدُ فِیہِنَّ حَتَّی قَعَدَ فِی آخِرِہِنَّ ، فَتَشَہَّدَ ثُمَّ سَلَّمَ وَانْطَلَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٨٩٦) حضرت تمیمہ بنت دہیم کہتی ہیں کہ انھوں نے حضرت عائشہ کو چاشت کی چھ رکعات پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۸۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ تَمِیمَۃَ ابنَۃ دُہَیْمٍ: أَنَّہَا رَأَتْ عَائِشَۃَ صَلَّتْ مِنَ الضُّحَی سِتَّ رَکَعَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٨٩٧) حضرت رمیثہ کہتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ کے ایک کمرے میں حاضر ہوئی جس میں وہ اکیلی تھی۔ میں نے دیکھا کہ انھوں نے چاشت کی آٹھ رکعات ادا فرمائیں۔
(۷۸۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ جَدَّتِہِ رُمَیْثَۃَ ، قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلی عَائِشَۃَ بَیْتًا کَانَتْ تَخْلُو فِیہِ ، فَرَأَیْتُہَا صَلَّتْ مِنَ الضُّحَی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٨٩٨) حضرت ام سلمہ بیٹھ کر چاشت کی آٹھ رکعات ادا کیا کرتی تھیں۔ ان سے کسی نے کہا کہ حضرت عائشہ تو چار رکعات پڑھتی ہیں۔ انھوں نے فرمایا کہ عائشہ تو ایک جوان عورت ہے۔
(۷۸۹۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ : أَنَّہَا کَانَتْ تُصَلِّی الضُّحَی ، ثَمَانَ رَکَعَاتٍ وَہِیَ قَاعِدَۃٌ ، فَقِیلَ لَہَا : إنَّ عَائِشَۃَ تُصَلِّی أَرْبَعًا ، فَقَالَتْ : إنَّ عَائِشَۃَ امْرَأَۃٌ شَابَّۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৮৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٨٩٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ جب شہر آتے تو چاشت کی چار رکعات پڑھا کرتے تھے۔
(۷۸۹۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ : أَنَّہُ کَانَ إذَا حَضَرَ الْمِصْرَ صَلَّی الضُّحَی أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٩٠٠) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بنو معاویہ کے علاقے میں آیا۔ آپ نے وہاں چاشت کی آٹھ رکعات ادا فرمائیں اور انھیں لمبا کرکے پڑھا۔
(۷۹۰۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَی حَرَّۃِ بَنِی مُعَاوِیَۃَ فَصَلَّی الضُّحَی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ طَوَّلَ فِیہِنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت میں کتنی رکعات پڑھی جائیں گی ؟
(٧٩٠١) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاشت کی دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا ہے۔
(۷۹۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : أَوْصَانِی خَلِیلِی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِرَکْعَتَیِ الضُّحَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چاشت کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے ؟
(٧٩٠٢) حضرت محمد بن کعب قرظی فرماتے ہیں کہ جس نے چاشت کی نماز میں د س مرتبہ سورة الاخلاص پڑھی اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جاتا ہے۔
(۷۹۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْہَبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ الْقُرَظِیِّ ، قَالَ : مَنْ قَرَأَ فِی سُبْحَۃِ الضُّحَی بِـ {قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ} عَشْرَ مَرَّاتٍ بُنِیَ لَہُ بَیْتٌ فِی الْجَنَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگانے اور انھیں برابر کرنے کا بیان
(٧٩٠٣) حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز میں کھڑا ہو تو کنکریوں کونہ چھیڑے۔
(۷۹۰۳) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قِیلَ لِسُفْیَانَ : عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : إذَا قَامَ أَحَدُکُمْ إلَی الصَّلاَۃ فَلاَ یَمْسَحِ الْحَصَی۔ (ابوداؤد ۹۴۲۔ احمد ۵/۱۵۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگانے اور انھیں برابر کرنے کا بیان
(٧٩٠٤) حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگانے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۹۰۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ مَسْحَ الْحَصَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگانے اور انھیں برابر کرنے کا بیان
(٧٩٠٥) حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ مجھ کو اس بات کے بدلے سرخ اونٹ پسند نہیں کہ میں نماز میں اپنی پیشانی کی جگہ سے کنکریوں کو ہٹاؤں، البتہ اگر زیادہ تکلیف ہو تو ایک مرتبہ ہٹا دوں گا۔
(۷۹۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الحَکَمِ ، عَنْ شُرَحْبِیلَ أَبِی سَعدٍ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : مَا أُحِبُّ أَنَّ لِی حُمْرَ النَّعَمِ وَأَنِّی مَسَحْتُ مَکَانَ جَبِینِی مِنَ الْحَصَی ، إِلاَّ أَنْ یَغْلِبَنِی فَأَمْسَحَ مَسْحَۃً۔
tahqiq

তাহকীক: