মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৯০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگانے اور انھیں برابر کرنے کا بیان
(٧٩٠٦) حضرت عبد الرحمن بن زید بن خطاب نے حضرت عمر کے ساتھ نماز پڑھی، انھوں نے کنکریوں کو ہاتھ لگایاتو حضرت عمر نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔
(۷۹۰۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَیْدِ بْنِ الْخَطَّابِ : أَنَّہُ صَلَّی إلَی جَنْبِ عُمَرَ فَمَسَحَ الْحَصَی فَأمْسَکَ بِیَدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگانے اور انھیں برابر کرنے کا بیان
(٧٩٠٧) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ جب تم سجدہ کرو تو کنکریوں کو ہاتھ نہ لگاؤ کیونکہ ہر کنکری یہ چاہتی ہے کہ اس پر سجدہ کیا جائے۔
(۷۹۰۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : إذَا سَجَدْتَ فَلاَ تَمْسَحِ الْحَصَی فَإِنَّ کُلَّ حَصَاۃٍ تُحِبُّ أَنْ یُسْجَدَ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩٠٨) حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بہت سی چیزوں کے بارے میں سوال کیا ہے۔ ایک مرتبہ میں نے آپ سے پوچھا کہ نماز میں کنکریوں کو ہٹا سکتے ہیں آپ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ انھیں درست کرلو، اگر نہ کرنا ہو تو ایک مرتبہ بھی نہ کرو۔
(۷۹۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عِیسَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ أَشْیَائَ حَتَّی سَأَلْتُہُ عَنْ مَسْحِ الْحَصَی فَقَالَ : مَرَّۃً وَاحِدَۃً وَالأَ فَدَعْ۔ (عبدالرزاق ۲۴۰۶۔ طیالسی ۴۷۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩٠٩) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہر چیز کے بارے میں سوال کیا ہے۔ ایک مرتبہ میں نے کنکریوں کو درست کرنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ انھیں درست کرلو، اگر نہ کرنا ہو تو ایک مرتبہ بھی نہ کرو۔
(۷۹۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ شَیْخٍ یُقَالُ لَہُ ہِلاَلٌ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ کُلِّ شَیْئٍ حَتَّی عَن مَسْحِ الْحَصَی فَقَالَ : وَاحِدَۃً ، أَوْ دَعْ۔ (احمد ۳۸۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩١٠) حضرت معیقیب فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ کنکریوں کو چھیڑنے کے بارے میں فرمایا کہ اگر تم نے انھیں درست کرنا بھی ہو تو ایک مرتبہ کرلو۔
(۷۹۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُعَیْقِیبٍ ، قَالَ : ذُکِرَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسْحُ الْحَصَی فَقَالَ : إِنْ کُنْتَ لاَ بُدَّ فَاعِلاً فَوَاحِدَۃً۔ (بخاری ۱۲۰۷۔ ابوداؤد ۹۴۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩١١) حضرت جابر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ انھیں چھیڑنے کی اجازت ہے اور اگر ایسا نہ کرو تو یہ تمہارے لیے سو اونٹنیوں سے بہتر ہے۔ جن میں سے ہر ایک کالے رنگ کی ہو۔
(۷۹۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ شُرَحْبِیلَ أَبِی سَعدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ مَسْحِ الْحَصَی فِی الصَّلاَۃ فَقَالَ : وَاحِدَۃٌ وَلأَنْ تُمْسِکَ عَنْہَا خَیْرٌ لَکَ مِنْ مِئَۃ نَاقَۃٍ کُلُّہَا سُودُ الْحَدَقَۃِ۔ (احمد ۳/۳۰۰۔ احمد ۳۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩١٢) حضرت عبداللہ بن عیاش بن ابی ربیعہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ حضرت ابو ذر میرے پاس سے گذرے ، انھوں نے فرمایا کہ زمین پر صرف ایک مرتبہ ہاتھ پھیر ا جائے گا۔
(۷۹۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ بْنِ رُکَانَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَیَّاشِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ ، قَالَ : مَرَّ بِی أَبُو ذَرٍّ وَأَنَا أُصَلِّی قَالَ : إنَّ الأَرْضَ لاَ تُمْسَحُ إِلاَّ وَاحِدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩١٣) حضرت عبداللہ کنکریوں کو ہٹانے کے لیے صرف ایک مرتبہ زمین پر ہاتھ پھیرنے کی اجازت دیتے تھے۔
(۷۹۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یُرَخِّصُ فِی مَسْحَۃٍ وَاحِدَۃٍ لِلْحَصَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩١٤) حضرت عبدالرحمن بن اسود کے چچا فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن مسعود کو دیکھا کہ وہ نماز میں اپنے ہاتھ سے کنکریوں کو برابر کررہے تھے، پھر آپ نے انھیں اپنے ہاتھ سے دبایا اور پھر ان پر سجدہ کیا۔
(۷۹۱۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَمِّہِ ، قَالَ : رَأَیْتُُ ابْنَ مَسْعُودٍ یُسَوِّی الْحَصَی بِیَدِہِ وَہُوَ یُصَلِّی خَبَطَہُ بِیَدِہِ ، ثُمَّ سَجَدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩١٥) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے کنکریوں کو اپنے ہاتھ سے دبایا اور پھر ان پر سجدہ کیا۔
(۷۹۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ خبَطَ الْحَصَی بِیَدِہِ ، ثُمَّ سَجَدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩١٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نماز میں کنکریوں کو ایک مرتبہ درست کرنے کی اجازت دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ اگر ایک مرتبہ بھی انھیں نہ چھیڑے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔
(۷۹۱۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّہُ کَانَ یُرَخِّصُ أن تُسَوَّی الْحَصَی فِی الصَّلاَۃ مَرَّۃً وَاحِدَۃً ، قَالَ : وَإِنْ لَمْ یَفْعَلْ فَہُوَ أَحَبُّ إلَیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩١٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نماز میں کھڑے ہو کر پاؤں سے کنکریوں کو برابر کیا کرتے تھے۔
(۷۹۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ مِمَّا یُسَوِّی الْحَصَی بِرِجْلِہِ وَہُوَ قَائِمٌ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩١٨) حضرت مولی ابن عباس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ وہ نماز میں کنکریوں کو ہلکا سا ہاتھ پھیر کر برابر کیا کرتے تھے۔
(۷۹۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْقَارِیِٔ مَوْلَی ابْنِ عَیَّاشٍ ، قَالَ : رَأَیْتُُ ابْنَ عُمَرَ یَمْسَحُ الْحَصَی مَسْحًا خَفِیفًا فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩١٩) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت ابن عمر نے نماز میں کھڑے ہو کر پاؤں سے کنکریوں کو برابر کیا ۔
(۷۹۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُُ ابْنَ عُمَرَ یُسَوِّی الْحَصَی بِرِجْلِہِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩٢٠) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ کنکریوں کو ایک مرتبہ ہاتھ زمین پر پھیر کر سجدے کے لیے برابر کرسکتے ہو اور اگر ایک مرتبہ بھی نہ کرو تو یہ زیادہ بہتر ہے۔
(۷۹۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ حُذَیْفَۃُ : ہَکَذَا وَاحِدَۃً ، أَوْ دَعْ ، وَمَسَحَ بِیَدِہِ الأَرْضَ۔ قَالَ أَبُو أُسَامَۃَ : یَعْنِی تَسْوِیَۃَ الْحَصَی ، أَوْ شَیْئٌ فِی مَوْضِعِ سُجُودِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩٢١) حضرت ابو صالح ایک مرتبہ کنکریوں کو ہاتھ پھیر کر برابر کرنے کی رخصت دیا کرتے تھے۔
(۷۹۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : کَانَ یُرَخَّصُ فِی مَسْحَۃٍ وَاحِدَۃٍ لِلْحَصَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩٢٢) حضرت ابراہیم کنکریوں کو ایک مرتبہ برابر کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۷۹۲۲) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا بِتَسْوِیَۃِ الْحَصَی مَرَّۃً وَاحِدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں کنکریوں کو ہٹانے کی اجازت دی ہے
(٧٩٢٣) حضرت اغر بن یحییٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ انھوں نے نماز میں سجدے کی جگہ سے کنکریوں کو ہٹایا۔
(۷۹۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنِ الأَغَرِّ بْنِ یَحْیَی ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ یُوضَعُ الْحَصَی مَوْضِعَ سُجُودِہِ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کنکریوں کو مسجد سے نکالا جائے
(٧٩٢٤) حضرت نفیع ابی داؤد کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس کے ساتھ مسجد سے نکلا، میں نے اپنے موزے اتارے تو انھوں نے کنکری باہر گرنے کی آواز سنی، اس پر انھوں نے فرمایا کہ اس کنکری کو واپس رکھ دو ورنہ یہ قیامت کے دن تم سے جھگڑا کرے گی۔
(۷۹۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ زَائِدَۃَ بْنِ نَشِیطٍ ، عَنْ نُفَیْعٍ أَبِی دَاوُد ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ مِنَ الْمَسْجِدِ فَخَلَعْتُ خُفَّیَّ فَسَمِعَ وَقْعَ حَصَاۃٍ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : رُدَّہَا وَإِلاَّ خَاصَمَتْک یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کنکریوں کو مسجد سے نکالا جائے
(٧٩٢٥) حضرت کعب یا حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کنکری کو مسجد سے نکالا جائے تو نکالنے والے سے جھگڑا کرے گی۔
(۷۹۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَوْ عَنْ کَعْبٍ، قَالَ : إنَّ الْحَصَاۃَ إذَا أُخْرِجَتْ مِنَ الْمَسْجِدِ تُنَاشِدُ صَاحِبَہَا۔ (ابوداؤد ۴۶۰)
তাহকীক: