মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৯২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کنکریوں کو مسجد سے نکالا جائے
(٧٩٢٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک حدیث ہے اور وہ نئی نہیں ہے کہ اگر کسی کنکری کو مسجد سے نکالا جائے تو چیختی ہے یا تسبیح پڑھتی ہے۔
(۷۹۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ زُبَیْدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : حَدِیث لَیْسَ بِمُحْدَثٍ : إذَا أُخْرِجَت الْحَصَی مِنَ الْمَسْجِدِ صَاحَتْ ، أَوْ سَبَّحَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کنکریوں کو مسجد سے نکالا جائے
(٧٩٢٧) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کسی کنکری کو مسجد سے نکالا جائے تو یہ کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے واپس ڈال دو ۔ میں نے حضرت حکم سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ جب تک انھیں واپس نہ ڈالا جائے وہ چیختی ہیں، میں نے سنا ہے کہ ان کی چیخ کی آواز ہوتی ہے۔
(۷۹۲۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنِ الْحَصَی یُخْرَجُ بِہِنَّ مِنَ الْمَسْجِدِ ؟ قَالَ : انْبِذْ بِہِنَّ۔ وَسَأَلْت الْحَکَمَ ، فَقَالَ : صُرَّہُنَّ حَتَّی تَرُدَّہُنَّ ، فَإِنِّی بَلَغَنِی أَنَّ لَہُنَّ صِیَاحًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کنکریوں کو مسجد سے نکالا جائے
(٧٩٢٨) حضرت ابن سیرین اپنے غلام یا خادمہ سے کہا کرتے تھے کہ اگر تمہیں میرے موزے میں کوئی کنکر ملے تو اسے مسجد میں واپس ڈال دو ۔
(۷۹۲۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ دَاوُدَ أَبِی الْہَیْثُمِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ سِیرِینَ عَنِ الرَجُلِ یَقُولُ لِغُلاَمٍ لَہُ ، أَوْ لِخَادِمِہِ : إِنْ وَجَدْت فِی خُفَّیَّ حَصَاۃً فَرُدَّہَا إلَی الْمَسْجِدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کنکریوں کو مسجد سے نکالا جائے
(٧٩٢٩) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ کنکری اس شخص کو برا بھلا کہتی ہے اور اس پر لعنت کرتی ہے جو اسے مسجد سے نکالتا ہے۔
(۷۹۲۹) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الْحَصَاۃُ تَسُبُّ وَتَلْعَنَ مَنْ یُخْرِجُہَا مِنَ الْمَسْجِدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کنکریوں کو مسجد سے نکالا جائے
(٧٩٣٠) حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ کسی کنکری کو جب مسجد سے نکالا جاتا ہے تو وہ اس تک چلاتی رہتی ہے جب تک اسے واپس نہ رکھ دیا جائے۔
(۷۹۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ مُثَنَّی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : الْحَصَاۃُ إذَا أُخْرِجَتْ مِنَ الْمَسْجِدِ تَصِیحُ حَتَّی تُرَدَّ إلَی مَوْضِعِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کنکریوں کو مسجد سے نکالا جائے
(٧٩٣١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کنکری کو جب مسجد سے نکالا جاتا ہے تو وہ چیختی ہے۔
(۷۹۳۱) حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْحَصَاۃُ تَصِیحُ إذَا أُخْرِجَتْ مِنَ الْمَسْجِدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینے کا بیان
(٧٩٣٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نماز میں کنکریوں کو حرکت مت دو ۔
(۷۹۳۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا کُنْتَ فِی صَلاَۃٍ فَلاَ تُحَرِّکِ الْحَصَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینے کا بیان
(٧٩٣٣) حضرت مسلم بن ابی مریم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ایک آدمی کو نماز میں کنکریوں کو حرکت دیتے دیکھا تو فرمایا کہ نماز میں کنکریوں کو حرکت مت دو ، کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔
(۷۹۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ أَبِی ہَاشِمٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ ، قَالَ : رَأَی ابْنُ عُمَرَ رَجُلاً یُقَلِّبُ الْحَصَی فِی الصَّلاَۃ ، فَقَالَ : لاَ تُقَلِّبِ الْحَصَاۃَ فِی الصَّلاَۃ ، فَإِنَّہُ مِنَ الشَّیْطَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینے کا بیان
(٧٩٣٤) حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینا فرشتوں کو تکلیف دیتا ہے۔
(۷۹۳۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، قَالَ تَقْلِیبُ الْحَصَی أَذَی للْمَلَکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینے کا بیان
(٧٩٣٥) حضرت علی بن اقمر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مسروق کے ساتھ نماز پڑھی اور نماز میں کنکریوں کو ہلایا تو انھوں نے میرے ہاتھ پر مارا۔
(۷۹۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، قَالَ : صَلَّیْتُ إلَی جَنْبِ مَسْرُوقٍ فَمَسِسْتُ الْحَصَی فَضَرَبَ بِیَدَیَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینے کا بیان
(٧٩٣٦) حضرت زیاد بن فیاض کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عیاض کے ساتھ نماز پڑھی اور نماز میں کنکریوں کو ہلایا تو انھوں نے میرے ہاتھ پر مارا۔ جب انھوں نے نماز پوری کرلی تو فرمایا کہ اس بارے میں بہت سخت بات کہی جاتی تھی۔
(۷۹۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ ، قَالَ : صَلَّیْتُ إلَی جَنْبِ أَبِی عِیَاضٍ فَمَسِسْت الْحَصَی فَضَرَبَ یَدی ، فَلَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ قَالَ : إِنَّہُ یُقَالُ فِی ہَذَا قَوْلًا شَدِیدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینے کا بیان
(٧٩٣٧) حضرت علی فرماتے ہیں کہ دورانِ نماز کنکریوں کو بلاوجہ ہاتھ مت لگاؤ۔
(۷۹۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: إذَا صَلَّیْتَ فَلاَ تَعْبَثْ بِالْحَصَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینے کا بیان
(٧٩٣٨) حضرت دینار مولی عطیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قیس بن عباد کے ساتھ نماز پڑھی، میں نے نماز میں ایک لکڑی کو پکڑ کر اپنے منہ سے لگایا تو انھوں نے میری ٹھوڑی پر مارا۔ جب انھوں نے نماز مکمل کرلی تو میں نے ان سے کہا کہ آپ نے ایسے فعل کا ارتکاب کیوں کیا جس نے مجھے تعجب میں ڈال دیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ کہا جاتا تھا کہ جس شخص نے اپنی نماز میں کوئی فضول کام کیا تو اس کے بقدر اس کی نماز میں سے کمی کرلی جاتی ہے۔
(۷۹۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنَ حُدَیْرٍ ، عَنْ دینَارمَوْلَی عَطِیَّۃَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ إلَی جَنْبِ قَیْسِ بْنِ عُبَادٍ فَأَخَذْت عُودًا فَرَفَعْتُہُ إلَی فَمی فَضَرَبَ ذَقَنِی ، فَلَمَّا صَلَّی قُلْتُ لَہُ مَا حَمَلَک ؟ وَقَدْ أَعْجَبَنِی ، فَقَالَ : کَانَ یُقَالُ: مَنْ عَبِثَ بِشَیْئٍ فِی صَلاَتِہِ کَانَ حَظَّہُ مِنْ صَلاَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینے کا بیان
(٧٩٣٩) حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی نماز میں کوئی فضول کام کرے۔
(۷۹۳۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَعْبَثَ الرَّجُلُ بِشَیْئٍ فِی صَلاَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینے کا بیان
(٧٩٤٠) حضرت معمر بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ کے شاگردوں میں سے ایک آدمی کے ساتھ نماز پڑھی اور نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگایا۔ نماز پوری کرنے کے بعد انھوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پتھر ہو تو اپنے رب سے کسی خیر کا سوال نہ کرے۔
(۷۹۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : صَلَّیْتُ إلَی جَنْبِ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ ، فَمَسِسْت الْحَصَی ، فَلَمَّا صَلَّی قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لاَ یَسْأَلَنَّ أَحَدُکُمْ رَبَّہُ شَیْئًا مِنَ الْخَیْرِ وَفِی یَدِہِ الْحَجَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کنکریوں کو حرکت دینے کا بیان
(٧٩٤١) حضرت ابراہیم نے نماز میں فضول کام کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۷۹۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبِی ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَرِہَ الْعَبَثَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٤٢) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی جوتیوں میں نماز پڑھی اور جب باہر تشریف لائے تو آپ نے جوتیاں پہن رکھی تھیں۔
(۷۹۴۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ زِیَادٍ الْحَارِثِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی وَہُمَا عَلَیْہِ وَخَرَجَ وَہُمَا عَلَیْہِ ، یَعْنِی نَعْلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٤٣) حضرت عمرو بن شعیب کے دادا فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ننگے پاؤں بھی نماز پڑھی اور جوتیاں پہن کر بھی۔
(۷۹۴۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ حُسَیْنِ الْمُکْتِبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی حَافِیًا وَمُنْتَعِلاً۔ (ابوداؤد ۶۵۳۔ احمد ۲/۱۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٤٤) حضرت ابن ابی اوس کے دادا فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جوتوں میں نماز ادا فرمائی۔
(۷۹۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبی أَوْسٍ ، عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِی نَعْلَیْہِ۔ (طیالسی ۱۱۱۱۔ احمد ۴/۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٤٥) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۷۹۴۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبی أَوْسٍ ، عَنْ جَدِّہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِہِ۔ (ابن ماجہ ۱۰۳۷)
tahqiq

তাহকীক: