মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৯৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٤٦) حضرت عمرو بن حریث فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جوتوں میں نماز ادا فرمائی۔
(۷۹۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ السُّدِیِّ عَمَّنْ سَمِعَ عَمْرَو بْنَ حُرَیْثٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِی نَعْلَیْہِ۔ (نسائی ۹۸۰۵۔ احمد ۴/۳۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٤٧) ایک اعرابی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گائے کے چمڑے میں بنے جوتوں میں نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۹۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ الْعَدَوِیِّ ، عَمَّنْ سَمِعَ الأَعْرَابِیَّ یَقُولُ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی فِی نَعْلَیْنِ مِنْ بَقَرٍ۔ (احمد ۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٤٨) حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی جوتیوں میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی جوتیوں میں نماز ادا فرمائی ہے۔
(۷۹۴۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً أَیُصَلِّی الرَّجُلُ فِی نَعْلَیْہِ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، قَدْ صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی نَعْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٤٩) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی جوتیوں میں نماز ادا فرمائی۔
(۷۹۴۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِی نَعْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٥٠) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی جوتیوں میں نماز ادا فرمائی تو لوگ بھی جوتیاں پہن کر نماز پڑھنے لگے۔ آپ نے اپنے جوتے اتارے تو لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیئے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے فرمایا کہ جو اپنے جوتوں میں نماز پڑھنا چاہے جوتوں میں پڑھ لے اور جو جوتے اتار کر نماز پڑھنا چاہے وہ اپنے جوتے اتار کر نماز پڑھ لے۔
(۷۹۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی نَعْلَیْہِ فَصَلَّی النَّاسُ فِی نِعَالِہِمْ ، فَخَلَعَ فَخَلَعُوا ، فَلَمَّا صَلَّی قَالَ : مَنْ شَائَ أَنْ یُصَلِّیَ فِی نَعْلَیْہِ فَلْیُصَلِّ وَمَنْ شَائَ أَنْ یَخْلَعَ فَلْیَخْلَعْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٥١) حضرت ابو مسلمہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنے جوتے پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جوتے پہن کر نماز ادا فرمائی ہے۔
(۷۹۵۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بن سَعِیدٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی مَسلَمَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسًا أَیُصَلِّی الرَّجُلُ فِی نَعْلَیْہِ ؟ فَقَالَ: قَدْ صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی نَعْلَیْہِ۔ (بخاری ۳۸۶۔ مسلم ۶۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٥٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں اپنے جوتے اتارے تو لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار لئے، پھر آپ نے انھیں پہن لیا ، پھر اس کے بعد انھیں اتارتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔
(۷۹۵۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : خَلَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَعْلَیْہِ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ ، فَخَلَعَ النَّاسُ نِعَالَہُمْ ، ثُمَّ لَبِسَہُمَا فَلَمْ یُرَ نَازِعَہُمَا بَعْدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٥٣) حضرت عبداللہ جوتے پہن کر نماز ادا کیا کرتے تھے۔
(۷۹۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یُصَلِّی فِی نَعْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٥٤) حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر اور حضرت علی بن حسین جوتے پہن کر نماز ادا کیا کرتے تھے۔
(۷۹۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، وَأَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُُ أَبَا جَعْفَرٍ وَعَلِیَّ بْنَ حُسَیْنٍ یُصَلِّیَانِ فِی نِعَالِہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٥٥) حضرت محمد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح سے سوال کیا کہ کیا میں اپنے جوتوں میں نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
(۷۹۵۵) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِشُرَیْحٍ أُصَلِّی فِی نَعْلِی ؟ فَلَمْ یَکْرَہْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٥٦) حضرت ابن ابی خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے اور حضرت ابو عمرو شیبانی نماز میں جوتے اتارنے پر لوگوں کو مارا کرتے تھے۔
(۷۹۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُُ الأَسْوَدَ یُصَلِّی فِی نَعْلَیْہِ ، وَرَأَیْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّیْبَانِیَّ یَضْرِبُ النَّاسَ إذَا خَلَعُوا نِعَالَہُمْ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٥٧) نبی پاک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چمڑے کے ایک جوتے میں نماز ادا فرمائی۔
(۷۹۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ ، عَنْ شَیْخٍ لَہُمْ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِی نَعْلٍ مَخْصُوفَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٥٨) حضرت یزید بن ابی زیاد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو دیکھا کہ وہ جوتے پہن کر لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔
(۷۹۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیَّ یَؤُمُّ قَوْمَہُ عَلَیْہِ نَعْلاَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٥٩) حضرت عروہ جوتے پہن کر نماز ادا کیا کرتے تھے۔
(۷۹۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی فِی نَعْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٦٠) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نماز میں جوتے اتارنے کے معاملے میں لوگوں پر سختی فرمایا کرتے تھے۔
(۷۹۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ، قَالَ: کَانَ عُمَرُ یَشتَد عَلَی النَّاسِ فِی خَلْعِ نِعَالِہِمْ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٦١) حضرت یزید مولی سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سلمہ کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۹۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ یَزِیدَ مَوْلَی سَلَمَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَلَمَۃَ یُصَلِّی فِی نَعْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٦٢) حضرت ابراہیم جوتے پہن کر نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۷۹۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی فِی نَعْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٦٣) حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۹۶۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یُصَلِّی فِی نَعْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٦٤) حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نماز میں جوتے اتارنے کو مکروہ خیال کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی محتاج انسان مسجد آئے اور ان کے جوتے لے جائے۔
(۷۹۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ یَکْرَہُ خَلْعَ النِّعَالِ فِی الصَّلاَۃ وَیَقُولُ: وَدِدْت أَنَّ إنْسَانًا مُحْتَاجًا أَتی الْمَسْجِدِ فَأَخَذَ نِعَالَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৯৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٦٥) حضرت ابو جعفر جوتے پہن کر نماز پڑھتے تھے۔
(۷۹۶۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی فِی نَعْلَیْہِ۔
তাহকীক: