মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৯৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٦٦) حضرت ایاس حنفی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۹۶۶) حَدَّثَنَا عَفَانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ إیَاسٍ الْحَنَفِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُثْمَانَ یُصَلِّی فِی نَعْلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٦٧) حضرت عبید اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۹۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : رَأَیْتُُ الْقَاسِمَ وَسَالِمًا یُصَلِّیَانِ فِی نِعَالِہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٦٨) حضرت ابو مقدام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب، حضرت عطاء بن یسار، حضرت سالم اور حضرت قاسم کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۹۶۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی الْمِقْدَامِ ، قَالَ : رَأَیْتُُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ وَعَطَائَ بْنَ یَسَارٍ وَسَالِمًا وَالْقَاسِمَ یُصَلُّونَ فِی نِعَالِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٦٩) حضرت عبدالرحمن بن خضیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو جوتے پہن کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۹۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خُضَیْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُُ مُجَاہِدًا وَعَطَائً وَطَاوُوسا یُصَلُّونَ فِی نِعَالِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٧٠) حضرت عقبہ بن ابی صالح کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے پاس تھا، انھوں نے جوتے اتارے اور جب مؤذن نے اذان دی تو پہن لئے۔
(۷۹۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُقْبَۃُ بْنُ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ إبْرَاہِیمَ وَہُوَ خَالِعٌ نَعْلَیْہِ ، فَلَمَّا أَقَامَ الْمُؤَذِّنُ لَبِسَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٧١) حضرت یعقوب بن مجمع فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جوتوں میں عویم بن ساعدہ نے نماز پڑھی۔
(۷۹۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ بْنِ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِیَۃَ ، عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ مُجَمِّعٍ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ صَلَّی فِی نَعْلَیْہِ عُوَیْمُ بْنُ سَاعِدَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٧٢) حضرت ابو مجلز اپنے جوتے پہن کر نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۷۹۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی فِی نَعْلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٧٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر جوتے اتارتے اور جب نماز پڑھنے لگتے تو پہن لیتے۔
(۷۹۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ : أَنَّہُ کَانَ یَخْلَعُ نَعْلَیْہِ ، فَلَمَّا قَامَ إلَی الصَّلاَۃ لَبِسَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٧٤) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں جوتے اتارے تو لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتار لئے۔ جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو لوگوں سے پوچھا کہ تم نے جوتے کیوں اتارے ؟ انھوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو جوتے اتارتے دیکھا تو ہم نے بھی اپنے جوتے اتار دیئے۔ آپ نے فرمایا کہ جبرائیل میرے پاس آئے تھے اور انھوں نے مجھے بتایا تھا کہ میرے جوتوں میں گندگی لگی ہے۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے آئے تو اپنے جوتوں کو الٹ پلٹ کر دیکھ لے، اگر ان میں گندگی لگی تو اسے زمین سے مل کر صاف کرلے اور انہی میں نماز پڑھ لے۔
(۷۹۷۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی نَعَامَۃَ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی فَخَلَعَ نَعْلَیْہِ فَخَلَعَ النَّاسُ نِعَالَہُمْ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَکُمْ ؟ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَیْنَاک خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا ، فَقَالَ : إنَّ جِبْرِِیلَ أَتَانِی فَأَخْبَرَنِی أَنَّ فِیہِمَا خَبَثًا فَإِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ إلَی الْمَسْجِدِ فَلْیَقْلِبْ نَعْلَیْہِ وَلْیَنْظُرْ فِیہِمَا فَإنْ رَأی فِیہِمَا خَبَثًا فَلْیَمْسَحْہُ بِالأَرْضِ وَلْیُصَلِّ فِیہِمَا۔ (احمد ۳/۲۰۔ دارمی ۱۳۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٧٥) حضرت حسن سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اپنے جوتوں کو دیکھو اگر ان میں گندگی لگی ہو تو اسے صاف کرلو اور اگر نہ ہو تو انہی میں نماز پڑھ لو۔
(۷۹۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ إبْرَاہِیمَ التُّسْتَرِیُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَعَاہَدُوا نِعَالَکُمْ فَإِنْ رَأَی أَحَدُکُمْ فِیہِمَا أَذًی فَلْیُمِطْہُ وَإلا فَلْیُصَلِّ فِیہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٧٩٧٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے جوتوں میں نماز ادا فرمائی۔
(۷۹۷۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ قَالَ ، وَلَمْ یَسْمَعْہُ مِنْہُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِی نَعْلَیْہِ۔ (طیالسی ۳۹۵۔ احمد ۱/۴۶۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جوتوں میں نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٩٧٧) حضرت غیلان بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر چمڑے کی جوتی پہنتے تھے اور نماز کے وقت اسے اتار دیتے تھے۔
(۷۹۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ عَبْدِ اللہِ مَوْلَی بَنِی مَخْزُومٍ قَالَ : رَأَیْتُُ ابْنَ عُمَرَ یَنْتَعِلُ ہَذِہِ السِّبْتِیَّۃَ فَإِذَا صَلَّی خَلَعَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جوتوں میں نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٩٧٨) حضرت ابو الاحوص کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود حضرت ابو موسیٰ کے پاس آئے، جب نماز کا وقت ہوا تو حضرت ابوموسیٰ نے حضرت عبداللہ سے کہا کہ آپ آگے بڑھ کر نماز پڑھائیں۔ حضرت عبداللہ نے کہا کہ آپ زیادہ حق دار ہیں۔ چنانچہ حضرت ابوموسیٰ نماز کے لیے آگے بڑھے اور اپنے جوتے اتار دیئے۔ اس پر حضرت عبداللہ نے کہا کہ کیا آپ مقدس وادی میں ہیں ؟
(۷۹۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَتَی أَبَا مُوسَی فِی دَارِہِ فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃ ، فَقَالَ أَبُو مُوسَی لِعَبْدِ اللہِ : تَقَدَّمْ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : أَنْتَ أَحَقُّ ، فَتَقَدَّمَ أَبُو مُوسَی فَخَلَعَ نَعْلَیْہِ ، فَقَالَ لَہُ : عَبْدُ اللہِ أَبِالْوَادِی الْمُقَدَّسِ أَنْتَ؟۔ (عبدالرزاق ۱۵۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی نماز پڑھے تو جوتے کہاں رکھے
(٧٩٧٩) حضرت عبداللہ بن سائب فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتحِ مکہ کے موقع پر نماز پڑھی تو اپنے جوتوں کو اپنے بائیں طرف رکھا۔
(۷۹۷۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ فَجَعَلَ نَعْلَیْہِ عَنْ یَسَارِہِ۔ (ابوداؤد ۶۴۸۔ احمد ۳/۴۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی نماز پڑھے تو جوتے کہاں رکھے
(٧٩٨٠) حضرت سعید مقبری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے کہا کہ جب میں نماز پڑھوں تو اپنے جوتے کہاں رکھوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ انھیں اپنی ٹانگوں کے درمیان رکھو اور کسی مسلمان کو ان کی وجہ سے تکلیف نہ دو ۔
(۷۹۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قُلْتُ لأَبِی ہُرَیْرَۃَ : کَیْفُ أَصْنَعُ بِنَعْلِی إذَا صَلَّیْت ؟ قَالَ : اجْعَلْہُمَا بَیْنَ رِجْلَیْک ، وَلاَ تُؤْذِ بِہِمَا مُسْلِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی نماز پڑھے تو جوتے کہاں رکھے
(٧٩٨١) حضرت نافع بن جبیر فرماتے ہیں کہ آدمی کا نماز میں جوتے اتارنا بدعت ہے۔
(۷۹۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ نَافِعَ بْنَ جُبَیْرٍ یَقُولُ : وَضْعُ الرَّجُلِ نَعْلَہُ مِنْ قدمہِ فِی الصَّلاَۃ بِدْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی نماز پڑھے تو جوتے کہاں رکھے
(٧٩٨٢) حضرت عبد العزیز بن حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ آپ نے جوتے اتار کر اپنے پیچھے رکھ لئے۔
(۷۹۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ حَکِیمٍ الْحَضْرَمِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُُ ابْنَ عُمَرَ خَلَعَ نَعْلَیْہِ فَجَعَلَہُمَا خَلْفَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی نماز پڑھے تو جوتے کہاں رکھے
(٧٩٨٣) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے جوتوں کو اپنے پیچھے رکھے۔
(۷۹۸۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلْیَجْعَلْ نَعْلَیْہِ بَیْنَ رِجْلَیْہِ۔ (ابوداؤد ۱۶۵۵۔ ابن حبان ۲۱۸۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب آدمی نماز پڑھے تو جوتے کہاں رکھے
(٧٩٨٤) حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے تھے اور آپ نے نماز کے دوران اپنے جوتوں کو اتار کر اپنے بائیں طرف رکھا۔
(۷۹۸۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو نَعَامَۃَ السَّعْدِیُّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : بَیْنَمَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی فَخَلَعَ نَعْلَیْہِ فَوَضَعَہُمَا عَنْ یَسَارِہِ۔ (ابوداؤد ۶۵۰۔ احمد ۳/۹۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
(٧٩٨٥) حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک آدمی نے کہا کسی نے میرا سرخ اونٹ دیکھا ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تمہارا اونٹ تمہیں نہ ملے، کیا مسجدیں اس مقصد کے لیے بنائی جاتی ہیں۔
(۷۹۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَجُلٌ : مَنْ دَعَا إلَی الْجَمَلِ الأَحْمَر ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ وَجَدْتَ إنَّمَا بُنِیَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِیَتْ لَہُ۔ (مسلم ۸۱۔ احمد ۵/۳۶۱)
tahqiq

তাহকীক: