মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৯৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
(٧٩٨٦) حضرت سعد بن ابراہیم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو مسجد میں آواز بلند کرتے دیکھا کہ تو فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ تم کہاں ہو ؟
(۷۹۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَجُلاً رَافِعًا صَوْتَہُ فِی الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : أَتَدْرِی أَیْنَ أَنْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
(٧٩٨٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر مسجد میں شور کرنے سے منع کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہماری اس مسجد میں آواز بلند نہیں کی جائے گی۔
(۷۹۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعُمَرِیُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ نَہَی عَنِ اللَّغَطِ فِی الْمَسْجِدِ ، وَقَالَ : إنَّ مَسْجِدَنَا ہَذَا لاَ تُرْفَعُ فِیہِ الأَصْوَاتُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
(٧٩٨٨) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں اپنی کوئی گمی ہوئی چیز تلاش کرنے کے لیے آواز لگا رہا تھا، آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تجھے تیری چیز نہ ملے۔
(۷۹۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلاً یَنْشُدُ ضَالَّۃً فِی الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : لاَ وَجَدْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
(٧٩٨٩) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ایک آدمی کو مسجد میں اپنی کوئی گمشدہ چیز ڈھونڈتے ہوئے دیکھا تو اس کی بےعزتی کی۔
(۷۹۸۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، أَوْ عَاصِمٍ قَالَ : وَلاَ أَعْلَمُہُ إِلاَّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : سَمِعَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَجُلاً یَنْشُدُ ضَالَّۃً فِی الْمَسْجِدِ ، فَقَامَ إلَیْہِ فَنَالَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
(٧٩٩٠) حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں خریدو فروخت اور گمی ہوئی چیزوں کا اعلان کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۷۹۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبَیْعِ وَالشِّرَائِ فِی الْمَسْجِدِ ، وَعَنْ إنْشَادِ الضَّوَالِّ۔ (ترمذی ۳۲۲۔ احمد ۲/۱۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
(٧٩٩١) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ ایک آدمی اپنی گمی ہوئی چیز کا اعلان کرنے مسجد میں داخل ہوا ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی آواز سنی تو فرمایا کہ تیری چیز تجھے نہ ملے۔
(۷۹۹۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِی عَمْرٍو ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ یَنْشُدُ ضَالَّۃً فِی الْمَسْجِدِ ، فَسَمِعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَوْتَہُ ، فَقَالَ : لاَ وَجَدْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
(٧٩٩٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب نماز کے لیے جاتے تو مسجد میں جاکر اعلان کرتے کہ مسجد میں شور کرنے سے بچو۔
(۷۹۹۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ أَخْبَرَہُ : أَنَّ عُمَرَ کَانَ إذَا خَرَجَ إلَی الصَّلاَۃ نَادَی فِی الْمَسْجِدِ ، قَالَ : إیَّاکُمْ وَاللَّغَطَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
(٧٩٩٣) حضرت ابن منکدر فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو مسجد میں اپنی کوئی چیز تلاش کرتے سنا تو فرمایا کہ اے اعلان کرنے والے تجھے تیری چیز نہیں ملنی۔
(۷۹۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنِ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ، سَمِعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلاً یَنْشُدُ ضَالَّۃً فِی الْمَسْجِدِ، فَقَالَ : أَیُّہَا النَّاشِدُ غَیْرُکَ الْوَاجِدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
(٧٩٩٤) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر تم مسجد میں کسی کو اپنی چیز ڈھونڈتے دیکھو تو اسے کہو کہ تجھے تیری چیز نہ ملے۔
(۷۹۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قولُوا لاَ وَجَدْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٧٩٩٥) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب نماز کا وقت ہوجائے اور دوسری طرف کھانا رکھ دیا جائے تو پہلے کھانا کھالو۔
(۷۹۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃ وَوُضِعَ الْعَشَائُ فَابْدَؤُوا بِالْعَشَائِ۔ (بخاری ۶۷۱۔ مسلم ۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٧٩٩٦) حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب کھانا آجائے اور دوسری طرف نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔
(۷۹۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إذَا حَضَرَ الْعَشَائُ وَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃ فَابْدَؤُوا بِالْعَشَائِ۔ (بخاری ۶۷۲۔ ترمذی ۳۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٧٩٩٧) حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب کھانا آجائے اور دوسری طرف نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔
(۷۹۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ رَافِعٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَت : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا حَضَرَ الْعَشَائُ وَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَابْدَؤُوا بِالْعَشَائِ۔ (احمد ۶/۲۹۱۔ ابویعلی ۶۹۵۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٧٩٩٨) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب تمہارے لیے کھانا رکھ دیا جائے اور نماز کھڑی ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو اور کھانے سے فارغ ہونے میں جلدی نہ کرو۔

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمر کے لیے کھانا رکھ دیا جاتا اور دوسری طرف نماز کھڑی ہوجاتی تو کھانے سے فارغ ہونے تک نماز کے لیے نہیں جاتے تھے۔ اگرچہ اس دوران وہ امام کی قراءت سن رہے ہوتے تھے۔
(۷۹۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا وُضِعَ عَشَائُ أَحَدِکُمْ وَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃ فَابْدَؤُوا بِالْعَشَائِ وَلاَ یَعْجَلَنَّ حَتَّی یَفْرُغَ مِنْہُ۔

قَالَ نَافِعٌ : وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یُوضَعُ لَہُ الطَّعَامُ فَتُقَامُ الصَّلاَۃ فَلاَ یَأْتِیہَا حَتَّی یَفْرُغَ وَإِنَّہُ لیَسْمَعُ قِرَائَۃَ الإِمَام۔ (بخاری ۶۷۳۔ ابوداؤد ۳۷۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৯৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٧٩٩٩) حضرت ایاس بن سلمہ کے والد سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب نماز کا وقت ہوجائے اور دوسری طرف کھانا رکھ دیا جائے تو پہلے کھانا کھالو۔
(۷۹۹۹) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنْ إیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃ وَالْعَشَائُ فَابْدَؤُوا بِالْعَشَائِ۔ (احمد ۴/۴۹۔ طبرانی۶۲۵۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠٠) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب کھانا آجائے اور دوسری طرف نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔
(۸۰۰۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا حَضَرَتِ الْعَشَائُ وَالصَّلاَۃ فَابْدَؤُوا بِالْعَشَائِ۔ (احمد ۳/۲۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠١) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے لیکن اس میں یہ قول نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف منسوب نہیں۔
(۸۰۰۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ مِثْلَ ذَلِکَ، وَلَمْ یَذْکُرِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠٢) حضرت ابو قلابہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب کھانا آجائے اور دوسری طرف نماز کا وقت ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو۔
(۸۰۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا حَضَرَ الْعَشَائُ وَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃ فَابْدَؤُوا بِالْعَشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠٣) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ کھانا کھا رہے تھے کہ نماز کا وقت ہوگیا۔ حضرت ابوطلحہ نے مجھے کھانے کے لیے روکے رکھا۔
(۸۰۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : کُنَّا عَلَی طَعَامٍ لَنَا وَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَحَبَسَنِی أَبُو طَلْحَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠٤) حضرت ابو ملیح فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابوبکر کے ساتھ تھے، وہ مغرب کی نماز کے لیے نکلنے لگے اور مؤذن اذان دے چکا تھا۔ اتنے میں ثرید اور گوشت کا ایک پیالہ لایا گیا۔ انھوں نے فرمایا کہ بیٹھ کر اسے کھالو کیونکہ کھانا اسی لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اسے کھایا جائے۔ انھوں نے بھی اس میں سے کھایا اور پھر پانی منگوا کر اپنے ہاتھوں کو اس سے دھویا اور پھر کلی کرکے نماز پڑھی۔
(۸۰۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنِ ابْنٍ لأَبِی الْمَلِیحِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ أَبِی بَکْرٍ وَقَدْ خَرَجَ لِصَلاَۃِ الْمَغْرِبِ وَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَتُلُقِّیَ بِقَصْعَۃٍ فِیہَا ثَرِیدٌ وَلَحْمٌ ، فَقَالَ : اجْلِسُوا فَکُلُوا فَإِنَّمَا صُنِعَ الطَّعَامُ لِیُؤْکَلَ ، فَأَکَلَ ، ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَغَسَلَ أَطْرَافَ أَصَابِعِہِ وَمَضْمَضَ وَصَلَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮০০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز اور کھانا ایک ہی وقت میں آجائیں تو کس سے ابتداء کرے ؟
(٨٠٠٥) حضرت علی بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت یسار بن نمیر نے ہمیں مغرب کے وقت کھانے پر بلایا اور فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب فرمایا کرتے تھے کہ پہلے کھانا کھالو پھر نماز کے لیے فارغ ہوجاؤ۔
(۸۰۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِی عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : دَعَانَا یَسَارُ بْنُ نُمَیْرٍ إلَی طَعَامٍ عِنْدَ الْمَغْرِبِ ، فَقَالَ : إنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ یَقُولُ : ابْدَؤُوا بِطَعَامِکُمْ ، ثُمَّ افْرُغُوا لِصَلاَتِکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক: