মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৩২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں ؟
(٥٣٢٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت تلاوت اور ذکر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۵۳۲۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَقْرَأَ وَیَذْکُرَ اللَّہَ ، إِذَا قَرَؤُوا الصُّحُفَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں ؟
(٥٣٢٧) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۵۳۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْکَلاَمِ وَالصُّحُفِ تُقْرَأُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں ؟
(٥٣٢٨) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بردہ جمعہ کے دن سرکاری خطوط پڑھے جانے کے دوران گفتگو کیا کرتے تھے اور حضرت شعبی بھی اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۵۳۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ؛ أَنَّ أَبَا بُرْدَۃَ کَانَ یَتَکَلَّمُ فِی الْجُمُعَۃِ وَالصُّحُفُ تُقْرَأُ ، وَکَانَ الشَّعْبِیُّ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں ؟
(٥٣٢٩) حضرت محمد بن علی فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو کرنے میں کوئی حرج نہیں، ا لبتہ امام جب موعظت میں مصروف ہوجائے تو اس وقت بات نہیں کی جاسکتی۔
(۵۳۲۹) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْکَلاَمِ إِذَا قُرِئَتِ الصُّحُفُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، حَتَّی یَأْخُذَ الإِمَامُ فِی الْمَوْعِظَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں ؟
(٥٣٣٠) حضرت عمر بن عبد العزیز نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن خطبہ سے فارغ ہونے سے پہلے صحیفے پڑھے جائیں۔
(۵۳۳۰) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ؛ أَنَّہُ مَنَعَ الصُّحُفَ أَنْ تُقْرَأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، حَتَّی یَفْرُغَ مِنَ الْخُطْبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں ؟
(٥٣٣١) حضرت حماد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ جمعہ کی نماز میں قتیبہ کی طرف سے مختلف خطوط آتے ہیں جن میں سچ بھی ہوتا ہے اور جھوٹ بھی۔ جب وہ خطوط پڑھے جارہے ہوں اور میں اپنے ساتھی سے بات کرنا چاہوں تو بات کرلوں یا خاموش رہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ خاموش رہو۔
(۵۳۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : إِنَّ الْکُتُبَ تَجِیئُ مِنْ قِبَلِ قُتَیْبَۃَ فِیہَا الْبَاطِلُ وَالْکَذِبُ ، فَإِذَا أَرَدْتُ أُکَلِّمُ صَاحِبِی ، أَوْ أُنْصِتُ ؟ قَالَ : لاَ ، بَلْ أَنْصِتْ ، یَعْنِی فِی الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں ؟
(٥٣٣٢) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ جب مؤذن جمعہ کے لیے اذان دے رہے تھے اور امام نماز کے لیے نکل چکا تھا تو میری حضرت حماد بن ابی سلیمان سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے مجھ سے بات کی لیکن میں نے ان سے کوئی بات نہ کی۔ پھر اگلے جمعہ کو ہم دوبارہ ملے تو جب خطوط پڑھے جارہے تھے اس وقت انھوں نے مجھ سے بات کی، وہ مجھ سے بات کرتے رہے لیکن میں خاموش رہا۔ اس پر انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ اے میرے بھتیجے ! اس دن خاموشی اس وقت لازم ہوتی ہے جب ائمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب میں سے وعظ کریں۔ ہم ان خطوط کے لیے کیوں خاموش رہیں ؟ ! حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت ابراہیم سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور اسے یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ جمعہ کے دن خاموشی صرف اسی وقت ہے جب ائمہ کتاب سے وعظ کررہے ہوں۔
(۵۳۳۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : لَقِیَنِی حَمَّادُ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ وَالْمُؤَذِّنُونَ یُؤَذِّنُونَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَقَدْ خَرَجَ الإِمَام ، فَکَلَّمَنِی فَلَمْ أُکَلِّمْہُ ۔ ثُمَّ اجْتَمَعْنَا فِی جُمُعَۃٍ أُخْرَی ، فَکَلَّمَنِی وَالصُّحُفُ تُقْرَأُ ، فَجَعَلَ یُکَلِّمُنِی ، وَلاَ أُکَلِّمُہُ ، فَقَالَ : یَابْنَ أَخِی ، إِنَّمَا کَانَ السُّکُوتُ قَبْلَ الْیَوْمِ إِذَا وَعَظُوا بِکِتَابِ اللہِ ، وَقَالُوا فِیہِ ، فَنَسْکُتُ لِصُحُفِہِمْ ہَذِہِ ؟ ۔ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ : فَذَکَرْتُہُ لإِبْرَاہِیمَ ، فَقَالَ إِبْرَاہِیمُ : إِنَّ الشَّیْطَانَ یَأْتِی أَحَدَہُمَ ، اللہُمَّ ، أَوْ نَفْسَہُ ، إِنَّمَا کَانَ السُّکُوتُ قَبْلُ إِذَا وَعَظُوا بِکِتَابِ اللہِ ، وَقَالُوا فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں ؟
(٥٣٣٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس وقت سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں اس وقت بات کرنا مکروہ ہے۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سرکاری خطوط نماز سے پہلے پڑھے جاتے تھے۔
(۵۳۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یُکْرَہُ الْکَلاَمُ وَالصُّحُفُ تُقْرَأُ ، وَقَالَ الْحَسَنُ : کَانَتِ الصُّحُفُ تُقْرَأُ قَبْلَ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں ؟
(٥٣٣٤) حضرت خالد بن عیسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو ولید بن ہشام سے گفتگو کرتے دیکھا ہے۔ حالانکہ اس وقت سلیمان امیر المؤمنین ہونے کی حیثیت سے منبر پر بیٹھے تھے اور جمعہ کے دن سرکاری خطوط پڑھے جارہے تھے۔
(۵۳۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عِیسَی ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدَ الْعَزِیزِ یُحَدِّثُ الْوَلِیدَ بْنَ ہِشَامٍ ، وَسُلَیْمَانُ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ عَلَی الْمِنْبَرِ ، وَصُحُفٌ تُقْرَأُ فِی یَوْمِ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٣٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ امام کے منبر پر چڑھ جانے کے بعد یہ بھی لغو بات ہے کہ تم اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو کہو کہ خاموش ہوجا۔
(۵۳۳۵) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَفَی لَغْوًا إِذَا صَعِدَ الإِمَام الْمِنْبَرَ أَنْ تَقُولَ لِصَاحِبِکَ أَنْصِتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٣٦) حضرت ابرہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے پوچھا کہ جمعہ کے دن کلام کرنا کب مکروہ ہوتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب امام منبر پر چڑھ جائے، جب امام خطبہ دے اور جب امام بات کرے۔
(۵۳۳۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قًلْتُ لِعَلْقَمَۃَ : مَتَی یُکْرَہُ الْکَلاَمُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؟ قَالَ : إِذَا صَعِدَ الإِمَامُ الْمِنْبَرَ ، وَإِذَا خَطَبَ الإِمَامُ ، وَإِذَا تَکَلَّمَ الإِمَامُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٣٧) حضرت عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کے دن جس شخص نے خطبہ کے دوران اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو خاموش رہنے کا کہا اس نے لغو کام کیا۔
(۵۳۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ قَالَ لِصَاحِبِہِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ أَنْصِتْ ، وَالإِمَام یَخْطُبُ ، فَقَدْ لَغَا۔ (عبدالرزاق ۵۴۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٣٨) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر تم نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو کہا کہ خاموش ہوجا تو تم نے لغو کام کیا۔
(۵۳۳۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِکَ أَنْصِتْ ، فَقَدْ لَغَوْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٣٩) حضرت ثعلبہ بن ابی مالک قرظی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر اور حضرت عثمان کا زمانہ پایا، جب جمعہ کے دن امام آجاتے تو ہم نماز کو چھوڑ دیتے اور جب وہ بات کرتے تو ہم بات کرنا چھوڑ دیتے۔
(۵۳۳۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ ثَعْلَبَۃَ بْنِ أَبِی مَالِکٍ الْقُرَظِیِّ ، قَالَ: أَدْرَکْتُ عُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، فَکَانَ الإِمَامُ إِذَا خَرَجَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ تَرَکْنَا الصَّلاَۃ، فَإِذَا تَکَلَّمَ تَرَکْنَا الْکَلاَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٤٠) حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر جمعہ کے دن امام کے نکلنے کے بعد کلام کرنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۵۳۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ الصَّلاَۃ وَالْکَلاَمَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بَعْدَ خُرُوجِ الإِمَامِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٤١) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جمعہ کی نماز پڑھتے تھے لیکن جب امام جمعہ کے لیے آجاتا تو نماز نہیں پڑھتے تھے۔
(۵۳۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ،فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ لَمْ یُصَلِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٤٢) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ امام کا نکلنا نماز کو اور اس کا بات کرنا گفتگو کو منقطع کردیتا ہے۔
(۵۳۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃُ ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ: خُرُوجُ الإِمَامِ یَقْطَعُ الصَّلاَۃَ، وَکَلاَمُہُ یَقْطَعُ الْکَلاَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٤٣) حضرت میمون بن مہران نے دورانِ خطبہ بات کرنے کو مکروہ خیال فرمایا ہے۔
(۵۳۴۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الْکَلاَمَ وَالإِمَام یَخْطُبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٤٤) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ امام کا نکلنا نماز کو اور اس کا بات کرنا گفتگو کو منقطع کردیتا ہے۔
(۵۳۴۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : خُرُوجُ الإِمَام یَقْطَعُ الصَّلاَۃَ ، وَکَلاَمُہُ یَقْطَعُ الْکَلاَمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৩৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٤٥) حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دورانِ خطبہ اگر کسی نے اپنے ساتھی سے کہا کہ خاموش ہوجاؤ تو اس نے لغو کام کیا۔
(۵۳۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن نَافِعٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : إِذَا قَالَ الرَّجُلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ أَنْصِتْ ، فَقَدْ لَغَا۔
tahqiq

তাহকীক: