মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮১৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں لوگوں کا نام لینے کا بیان
(٨١٨٦) حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ میں سجدے کی حالت میں اپنے ستر بھائیوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔
(۸۱۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ أَبِی إیَاسٍ، قَالَ: قَالَ أَبُوالدَّرْدَائِ: إنِّی لأَدْعُو لِسَبْعِینَ مِنْ إخْوَانِی وَأَنَا سَاجِدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں لوگوں کا نام لینے کا بیان
(٨١٨٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی نماز کے بعد کی دعا میں لوگوں کا نام لیا کرتے تھے۔
(۸۱۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ: أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یُسَمِّی الرِّجَالَ بَعْدَ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں لوگوں کا نام لینے کا بیان
(٨١٨٨) حضرت فضل بن عطیہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بتایا جس نے عروہ بن زبیر کو دیکھا ہے کہ وہ نماز میں کہا کرتے تھے (ترجمہ) اے اللہ ! زبیر کی مغفرت فرما، اے اللہ ! اسماء بنت ابی بکر کی مغفرت فرما۔
(۸۱۸۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ عَطِیَّۃَ قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ وَہُوَ یُصَلِّی وَہُوَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلزُّبَیْرِ اللَّہُمَّ اغْفِرْ لأَسْمَائَ بِنْت أَبِی بَکْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں لوگوں کا نام لینے کا بیان
(٨١٨٩) حضرت حسن اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اپنی نماز میں جس کے لیے تمہیں اچھا لگے دعا کرو۔
(۸۱۸۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ۔ وَعَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُمَا قَالاَ : اُدْعُ فِی صَلاَتِکَ بِمَا بَدَا لَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں لوگوں کا نام لینے کا بیان
(٨١٩٠) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے خط لکھا کہ دعا میں کسی کا نام نہ لیا جائے۔
(۸۱۹۰) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : نُبِّئْت أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَتَبَ أَنْ لاَ یُسَمّی أَحَدٌ فِی الدُّعَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں لوگوں کا نام لینے کا بیان
(٨١٩١) حضرت فرافصہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو سجدے کی حالت میں یہ کہتے سنا (ترجمہ) اے اللہ ! زبیر کی مغفرت فرما، اے اللہ ! اسماء بنت ابی بکر کی مغفرت فرما۔
(۸۱۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنِ الْفُرَافِصَۃِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَقُولُ وَہُوَ سَاجِدٌ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلزُّبَیْرِ اللَّہُمَّ اغْفِرْ لأَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیق۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں لوگوں کا نام لینے کا بیان
(٨١٩٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نماز میں یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ اے اللہ ! مجھے لڑکا عطا فرما۔ البتہ نام نہ لے۔
(۸۱۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَقُولَ فِی الصَّلاَۃ : اللَّہُمَّ ارْزُقْنِی غُلاَمًا ، وَلاَ یُسَمِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کلام کرنے کا ذکر
(٨١٩٣) حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ نماز کو سوائے کلام اور بےوضو ہونے کے کوئی چیز نہیں توڑتی۔
(۸۱۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی مَرْزُوقٍ ، قَالَ : قَالَ عُثْمَانَ : لاَ یَقْطَعُ الصَّلاَۃ شَیْئٌ إِلاَّ الْکَلاَمُ وَالْحَدَثُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کلام کرنے کا ذکر
(٨١٩٤) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں کلام کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر وہ نماز پوری کرنے کے بعد کچھ اضافہ کررہا تھا اس وقت کلام کیا تو اس کی نماز ہوگئی اور وہ سجدہ سہو کرے اور اگر نماز پوری کرنے سے پہلے کلام کیا تو وہ دوبارہ نماز پڑھے گا۔
(۸۱۹۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ یَتَکَلَّمُ فِی الصَّلاَۃ فَقَالاَ : إذَا تَکَلَّمَ وَقَدْ فَرَغَ مِنْ صَلاَتِہِ فَزَادَ فَقَدْ مَضَتْ ، وَعَلَیْہِ سَجْدَتَا السَّہْوِ ، وَإِنْ تَکَلَّمَ وَلَمْ یُتِمَّ صَلاَتَہُ فَإِنَّہُ یُعِیدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کلام کرنے کا ذکر
(٨١٩٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ دوبارہ نماز پڑھے گا۔
(۸۱۹۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یَسْتَأْنِفُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں کلام کرنے کا ذکر
(٨١٩٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے نماز میں کلام کیا تو وہ نماز تو دوبارہ پڑھے گا البتہ دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔
(۸۱۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا تَکَلَّمَ فِی الصَّلاَۃ أَعَادَ الصَّلاَۃ ، وَلَمْ یُعِدِ الْوُضُوئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨١٩٧) حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ایک فرسخ سفر کرتے تو نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔
(۸۱۹۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی ہَارُونَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا سَافَرَ فَرْسَخًا قَصَرَ الصَّلاَۃ۔ (عبد بن حمید ۹۴۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨١٩٨) حضرت نزال فرماتے ہیں کہ حضرت علی مقام نخیلہ گئے اور وہاں انھوں نے ظہر اور عصر کی دو رکعتیں ادا کیں۔ پھر اسی دن واپس آگئے اور فرمایا کہ میں چاہتا تھا کہ تمہیں تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت سکھاؤں۔
(۸۱۹۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جُوَیْبِرٌ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، عَنِ النَّزَّال : أَنَّ عَلِیًّا خَرَجَ إلَی النُّخِیلَۃ فَصَلَّی بِہَا الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ رَجَعَ مِنْ یَوْمِہِ فَقَالَ : أَرَدْتُ أَنْ أُعَلِّمَکُمْ سُنَّۃَ نَبِیِّکُمْ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮১৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨١٩٩) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ میں ظہر کی نماز میں چار رکعتیں پڑھیں اور ذو الحلیفہ میں عصر کی نماز میں دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۸۱۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، سَمِعَ أَنَسًا یَقُولُ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِینَۃِ الظُّہْرَ أَرْبَعًا وَبِذِی الْحُلَیْفَۃِ رَکْعَتَیْنِ ، یَعْنِی الْعَصْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٠٠) حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مدینہ میں ظہر کی نماز میں چار رکعتیں پڑھیں اور ذو الحلیفہ میں عصر کی نماز میں دو رکعتیں اد ا کیں۔
(۸۲۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ محمد بْنِ الْمُنْکَدِرِ وَإِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، سَمِعَا أَنَسًا یَقُولُ : صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الظُّہْرَ بِالْمَدِینَۃِ أَرْبَعًا وَبِذِی الْحُلَیْفَۃِ الْعَصْرَ رَکْعَتَیْنِ۔ (ترمذی ۵۴۶۔ ابوداؤد ۱۱۹۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٠١) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر کے ارادے سے نکلتے تو ذو الحلیفہ سے نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔
(۸۲۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا خَرَجَ مُسَافِرًا قَصَرَ الصَّلاَۃ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٠٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ کوفہ اور مدائن کے درمیان دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۸۲۰۲) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ : أَنَّ حُذَیْفَۃَ کَانَ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ فِیمَا بَیْنَ الْکُوفَۃِ وَالْمَدَائِنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٠٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ایک دن کی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا۔
(۸۲۰۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : تُقْصَرُ الصَّلاَۃ فِی مَسِیرَۃِ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٠٤) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ تین میل کی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا۔
(۸۲۰۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدِ بْنِ خُلَیْدَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : تُقْصَرُ الصَّلاَۃ فِی مَسِیرَۃِ ثَلاَثَۃِ أَمْیَالٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٠٥) حضرت مسروق واسط جانے کے لیے نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔
(۸۲۰۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ،: أَنَّ مَسْرُوقًا کَانَ یَقْصُرُ الصَّلاَۃ إلَی وَاسِطٍ۔
tahqiq

তাহকীক: