মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮২০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٠٦) حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ میں حضرت مسروق کے ساتھ مقام سلسلہ کی طرف روانہ ہوا انھوں نے راستے میں نماز کا قصر کیا، وہ وہاں دو سال رہائش پذیر رہے اور وہاں بھی قصر کرتے رہے اور واپسی پر راستے میں بھی قصر کرتے رہے یہاں تک کہ واپس پہنچ کر انھوں نے پوری نماز پڑھنا شروع کی۔
(۸۲۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : خَرَجْت مَعَ مَسْرُوقٍ إلَی السِّلْسِلَۃِ فَقَصَرَ الصَّلاَۃ وَأَقَامَ بِہَا سَنَتَیْنِ یَقْصُرُ الصَّلاَۃ وَقَصَرَ حِینَ رَجَعَ حَتَّی دَخَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٠٧) حضرت یحییٰ بن یزید ھنائی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک سے نماز کے قصر کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تین میل یا تین فرسخ کے فاصلے کا سفر کرتے تھے تو قصر فرماتے تھے۔
(۸۲۰۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَزِیدَ الْہُنَائِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنْ قَصْرِ الصَّلاَۃ ، فَقَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا خَرَجَ مَسِیرَۃَ ثَلاَثَۃِ أَمْیَالٍ ، أَوْ ثَلاَثَۃِ فَرَاسِخَ ، شُعْبَۃُ الشَّاکُّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔ (مسلم ۱۲۔ ابوداؤد ۱۱۹۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٠٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ تین راتوں کی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا۔
(۸۲۰۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ وَمَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تُقْصُرُ الصَّلاَۃُ فِی مَسِیرَۃِ اللَّیْلَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٠٩) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حارث نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ کیا آپ مدائن کے سفر کے لیے قصر فرماتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ مدائن تو قریب ہے البتہ اہواز اور اس جیسے شہروں کے لیے میں قصر کرتا ہوں۔
(۸۲۰۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ لَہُ الْحَارِثُ : أَتَقْصُرُ الصَّلاَۃ إلَی الْمَدَائِنِ؟ قَالَ : إنَّ الْمَدَائِنَ لَقَرِیبٌ وَلَکِنْ إلَی الأَہْوَازِ وَنَحْوِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢١٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے شاگرد واسط، مدائن اور ان جیسے فاصلوں پر مشتمل شہروں کے لیے قصر نہیں کیا کرتے تھے۔
(۸۲۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : : کَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللہِ لاَ یَقْصُرُونَ إلَی وَاسِطٍ وَالْمَدَائِنِ وَأَشْبَاہِہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢١١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر میں دیر الثعالب کی طرف سفر کروں تو میں قصر کروں گا۔
(۸۲۱۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، أَنَّہُ سَمِعَ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ : لَوْ سَافَرْتُ إلَی دَیْرِ الثَّعَالِبِ لَقَصَرْتُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢١٢) ایک اور سند سے معمولی لفظی فرق کے ساتھ یونہی منقول ہے۔
(۸۲۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ مِثْلَہُ ، إِلاَّ أَنَّ وَکِیعًا قَالَ : لَوْ خَرَجْتُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢١٣) حضرت ابو الشعثاء فرماتے ہیں کہ چھ میل کی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا۔
(۸۲۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمعَۃ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ : تُقْصَرُ فِی مَسِیرَۃِ سِتَّۃِ أَمْیَالٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢١٤) حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ تین دن کی مسافت پر نماز مں ا قصر کیا جائے گا۔
(۸۲۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ وَإِسْرَائِیلُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : تُقْصَرُ الصَّلاَۃ فِی مَسِیرَۃِ ثَلاَثٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢١٥) حضرت شعبی واسط کے سفر میں نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔
(۸۲۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، أَوْ غَیْرِہِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّہُ کَانَ یَقْصُرُ الصَّلاَۃ إلَی وَاسِطٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢١٦) حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو واسط کے سفر میں نماز میں قصر کرتے دیکھا ہے۔
(۸۲۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُُ الشَّعْبِیَّ یَقْصُرُ الصَّلاَۃ إلَی وَاسِطٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢١٧) حضرت ابو حبرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے پوچھا کہ کیا میں ابلہ کی طرف سفر کرتے ہوئے نماز میں قصر کروں ؟ انھوں نے فرمایا کہ تمہارا وہاں آناجانا ایک دن میں ہوجاتا ہے ؟ میں نے کہا جی ہاں۔ انھوں نے فرمایا کہ تم قصر نہیں کرسکتے البتہ اگر (گرمیوں کا ) لمبا دن ہو تو پھر ایک دن کی مسافت پر قصر کرسکتے ہو۔
(۸۲۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ شُبَیْلٌ ، عَنْ أَبِی حِبَرَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لِاِبْنِ عَبَّاسٍ : أَقْصُرُ إلَی الأُبُلَّۃِ ؟ فَقَالَ : تَذْہَبُ وَتَجِیئُ فِی یَوْمٍ ؟ قَالَ : قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : لاَ إِلاَّ فِی یَوْمٍ مَتَّاحٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢١٨) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سوائے پورے دن کی مسافت کے قصر نہیں کیا کرتے تھے۔ حضرت مکحول بھی یونہی فرماتے ہیں۔
(۸۲۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَقْصُرُ الصَّلاَۃ إِلاَّ فِی الْیَوْمِ التَّامِّ۔

قَالَ ہِشَامٌ : وَسَمِعْتُ مَکْحُولاً یَقُولُ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢١٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اگر تمہارا سفر ایک پورے دن کو عشاء کی نماز تک محیط ہو تو نماز میں قصر نہ کرو اور اگر اس سے زیادہ ہو تو قصر کرو۔
(۸۲۱۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا کَانَ سَفَرُک یَوْمًا إلَی الْعَتَمَۃِ فَلاَ تُقَصِّرِ الصَّلاَۃ ، فَإِنْ جَاوَزْتَ ذَلِکَ فَقَصِّرِ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٢٠) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر مقام ذات النصب میں موجود اپنی ایک زمین پر گئے اور وہاں انھوں نے قصر کیا، یہ زمین سولہ فرسخ کے فاصلے پر تھی۔
(۸۲۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَالِمٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ خَرَجَ إلَی أَرْضٍ لَہُ بِذَاتِ النُّصُبِ فَقَصَرَ وَہِیَ سِتَّۃَ عَشَرَ فَرْسَخًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٢١) حضرت لجلاج فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عمر بن خطاب کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے، وہ تین میل کی مسافت کے بعد نماز کو مختصر کرتے اور روزہ چھوڑ دیا کرتے تھے۔
(۸۲۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ، عَنْ أَبِی الْوَرْدِ ، عَنِ اللَّجْلاَجِ ، قَالَ : کُنَّا نُسَافِرُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَیَسِیرُ ثَلاَثَۃَ أَمْیَالٍ فَیَتَجَوَّزُ فِی الصَّلاَۃ وَیَفْطُرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٢٢) حضرت عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے پوچھا کہ کیا میں عرفہ میں قصر کروں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے کہا کہ مرّ کے سفر میں قصر کروں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔ میں نے کہا کہ طائف اور عسفان کے سفر میں قصر کروں ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں، یہ اڑتالیس میل ہے۔ اور اپنے ہاتھ سے گنا۔
(۸۲۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، عَنْ رَبِیعَۃَ الْجُرَشِیِّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِاِبْنِ عَبَّاسٍ : أَقْصُرُ إلَی عَرَفَۃَ ؟ فَقَالَ : لاَ ، قُلْتُ : أَقْصُرُ إلَی مَرٍّ ؟ قَالَ : لاَ ، قُلْتُ أَقْصُرُ إلَی الطَّائِفِ وَإِلَی عُسْفَانَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَذَلِکَ ثَمَانِیَۃٌ وَأَرْبَعُونَ مِیلاً وَعَقَدَ بِیَدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٢٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر میں دن کے کچھ حصے میں بھی سفر کروں تو قصر کروں گا۔
(۸۲۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : إنِّی لأُسَافِرُ السَّاعَۃَ مِنَ النَّہَارِ فَأَقْصُرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٢٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب تم عرفہ اور بطن نخلہ کی طرف سفر کرو تو قصر نہ کرو اور جب عسفان، طائف اور جدہ کی طرف سفر کرو تو قصر کرو، پھر جب تم اپنے گھر والوں کے پاس یا اپنے جانوروں کے پاس آجاؤ تو پوری نماز پڑھو۔
(۸۲۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: أَخْبَرَنِی عَطَائٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ تَقْصُرْ إلَی عَرَفَۃَ وَبَطْنِ نَخْلَۃٍ ، وَاقْصُرْ إلَی عُسْفَانَ وَالطَّائِفِ وَجُدَّۃَ فَإِذَا قَدِمْتَ عَلَی أَہْلٍ أَوْ مَاشِیَۃٍ فَأَتِمَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتنی مسافت پر نماز میں قصر کیا جائے گا
(٨٢٢٥) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ عرفہ میں قصر کرو۔
(۸۲۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ لِی جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ : اُقْصُرْ بِعَرَفَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক: