মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৩৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٤٦) حضرت علقمہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ کے دن مدینہ آئے۔ میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ کوچ کرجائیں اور میں مسجد میں آکر حضرت ابن عمر کے قریب بیٹھ گیا۔ اتنے میں میرے ساتھیوں میں سے ایک آدمی آیا اور دورانِ خطبہ مجھ سے بات کرنے لگا کہ ہم نے ایسے ایسے کیا۔ جب اس نے زیادہ بات کی تو میں نے اس سے کہا کہ خاموش ہوجاؤ۔ جب ہم نے نماز پوری کرلی تو میں نے اس بات کا حضرت ابن عمر سے ذکر کیا۔ انھوں نے فرمایا کہ تمہارا جمعہ نہیں ہوا اور تمہارا وہ ساتھی تو گدھا ہے۔
(۵۳۴۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قدِمْنَا الْمَدِینَۃَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَأَمَرْتُ أَصْحَابِی أَنْ یَرْتَحِلُوا ، ثُمَّ أَتَیْتُ الْمَسْجِدَ ، فَجَلَسْتُ قَرِیبًا مِنِ ابْنِ عُمَرَ ، فَجَائَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِی ، فَجَعَلَ یُحَدِّثُنِی وَالإِمَامُ یَخْطُبُ ، فَعلْنَا کَذَا وَکَذَا ، فَلَمَّا أَکْثَرَ قُلْتُ لَہُ : اُسْکُتْ ، فَلَمَّا قَضَیْنَا الصَّلاَۃ ذَکَرْتُ ذَلِکَ لْاِبْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ : أَمَّا أَنْتَ فَلاَ جُمُعَۃَ لَکَ ، وَأَمَّا صَاحِبُک فَحِمَارٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٤٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر یا حضرت زبیر بن عوام میں سے ایک نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جمعہ کے دن منبر پر ایک آیت کی تلاوت کرتے سنا تو اپنے ساتھی سے سوال کیا کہ یہ آیت کب نازل ہوئی تھی ؟ جب انھوں نے جمعہ کی نماز ادا کرلی تو حضرت عمر بن خطاب نے ان سے فرمایا کہ تمہارا جمعہ نہیں ہوا۔ پھر وہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور ان سے اس بات کا ذکر کیا تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ عمر سچ کہتے ہیں۔
(۵۳۴۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا دَاوُد بْنُ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ ، أَوِ الزُّبَیْرَ بْنَ الْعَوَّامِ ، سَمِعَ أَحَدُہُمَا مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ آیَۃً یَقْرَؤُہَا وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، قَالَ : فَقَالَ لِصَاحِبِہِ : مَتَی أُنْزِلَتْ ہَذِہِ الأَیَۃُ ؟ قَالَ : فَلَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ ، قَالَ لَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : لاَ جُمُعَۃَ لَکَ ، فَأَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ ، قَالَ : فَقَالَ : صَدَقَ عُمَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٤٨) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس نے جمعہ کے دن دورانِ خطبہ بات کی وہ اس گدھے کی طرح ہے جس نے کتابیں اٹھا رکھی ہوں اور جو کہتا ہے کہ خاموش ہوجاؤ اس کا جمعہ نہیں ہوا۔
(۵۳۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَکَلَّمَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ فَہُوَ کَالْحِمَارِ یَحْمِلُ أَسْفَارًا ، وَالَّذِی یَقُولُ لَہُ أَنْصِتْ لَیْسَتْ لَہُ جُمُعَۃٌ۔ (احمد ۱/۲۳۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٤٩) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سعد نے ایک آدمی سے کہا کہ تمہاری نماز نہیں ہوئی۔ اس آدمی نے اس بات کا ذکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا اور کہا کہ سعد نے مجھے کہا ہے کہ تمہاری نماز نہیں ہوئی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سعد سے پوچھا کہ تم نے ایسا کیوں کہا ؟ انھوں نے عرض کیا کہ جب آپ خطبہ دے رہے تھے تو اس نے بات کی تھی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ سعد ٹھیک کہتے ہیں۔
(۵۳۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ سَعْدٌ لِرَجُلٍ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ : لاَ صَلاَۃَ لَکَ، قَالَ : فَذَکَرَ ذَلِکَ الرَّجُلُ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ سَعْدًا قَالَ : لاَ صَلاَۃَ لَکَ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لِمَ یَا سَعْدُ ؟ قَالَ : إِنَّہُ تَکَلَّمَ وَأَنْتَ تَخْطُبُ ، فَقَالَ : صَدَقَ سَعْدٌ۔ (بزار ۶۴۲۔ ابو یعلی ۷۰۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٥٠) حضرت ابن ابی اوفیٰ فرماتے ہیں کہ جو جمعہ کی نماز کے دوران تین کاموں سے محفوظ رہا اس کے اس جمعہ سے گزشتہ جمعے تک کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں : ایک حدث لاحق ہونے سے، دوسرا بات کرنے سے اور تیسرا کسی کو خاموش کرانے سے۔
(۵۳۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ السَّکْسَکِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِی أَوْفَی ، قَالَ : ثَلاَثَۃٌ مَنْ سَلِمَ مِنْہُنَّ غُفِرَ لَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ الأُخْرَی ؛ مِنْ أَنْ یُحْدِثَ حَدَثًا لاَ یَعْنِی أَذًی مِنْ بَطْنِہِ ، أَوْ أَنْ یَتَکَلَّمَ ، أَوْ یَقُولَ : صَہْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
(٥٣٥١) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن دورانِ خطبہ کسی کو خاموش رہنے کا کہا تو اس نے لغو کام کیا۔
(۵۳۵۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : إِذَا قَالَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ : صَہٍ ، فَقَدْ لَغَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ کلام کرنے کی رخصت ہے
(٥٣٥٢) حضرت ابو خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو جمعہ کے دن دورانِ خطبہ ایک آدمی سے بات کرتے دیکھا ہے۔
(۵۳۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ یُکَلِّمُ رَجُلاً وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ کلام کرنے کی رخصت ہے
(٥٣٥٣) حضرت عروہ بن زبیر اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ جو شخص جمعہ کے دن خطبہ نہ سن سکے وہ کلام کرلے۔ یعنی جس تک آواز نہ پہنچ رہی ہو۔
(۵۳۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَیْمَنَ بْنِ نَابِلٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالْکَلاَمِ إِذَا لَمْ یَسْمَعِ الْخُطْبَۃَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دورانِ خطبہ کلام کرنے کی رخصت ہے
(٥٣٥٤) حضرت اسماعیل بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت ابراہیم اور حضرت سعید بن جبیر حجاج بن یوسف کے خطبے کے دوران گفتگو کررہے تھے۔
(۵۳۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ ، وَسَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَتَکَلَّمَانِ وَالْحَجَّاجُ یَخْطُبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
(٥٣٥٥) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بعض اوقات جمعہ کی نماز کے دوران منبر سے اترنے کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے کسی ضرورت کی بات کرلیا کرتے تھے۔
(۵۳۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رُبَّمَا کُلِّمَ فِی الْحَاجَۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِیمَا بَیْنَ نُزُولِہِ مِنْ مِنْبَرِہِ إِلَی مُصَلاَّہُ۔ (ابوداؤد ۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
(٥٣٥٦) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد اور دوسرے ایسے حضرات جن سے ہم راضی ہیں اور ان سے روایت لیتے ہیں، انھیں دیکھا کہ وہ امام کے منبر سے اترنے کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے کلام میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۵۳۵۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمٍ الطَّائِفِیُّ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ أَبِی وَمَنْ مَضَی مِمَّنْ یَرْضَاہُ وَنَأْخُذُ عَنْہُمْ ، لاَ یَرَوْنَ بَأْسًا بِالْکَلاَمِ حِینَ یَنْزِلُ الإِمَامُ مِنَ الْمِنْبَرِ إِلَی أَنْ یَدْخُلَ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
(٥٣٥٧) حضرت ابراہیم بن میسرہ کہتے ہیں کہ حضرت طاوس نے سلیمان بن عبد الملک کے منبر سے اترنے کے بعد مجھ سے کلام کیا۔
(۵۳۵۷) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ، قَالَ: کَلَّمَنِی طَاوُوسٌ بَعْدَ مَا نَزَلَ سُلَیْمَانُ مِنَ الْمِنْبَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
(٥٣٥٨) حضرت حسن اور حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ امام کے منبر سے اترنے کے بعد تکبیر کہنے سے پہلے کلام کیا جائے۔
(۵۳۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا أَنْ یَتَکَلَّمَ فِیمَا بَیْنَ نُزُولِہِ إِلَی أَنْ یُکَبِّرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
(٥٣٥٩) حضرت عطاء خطبہ شروع ہونے سے پہلے اور خطبہ سے فارغ ہونے کے بعد نماز شروع ہونے سے پہلے کلام میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۵۳۵۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالْکَلاَمِ حَتَّی یَخْطُبَ ، وَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْخُطْبَۃِ حَتَّی یَدْخُلَ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
(٥٣٦٠) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ جب امام نکل آئے اور اس کے بات کرنے سے پہلے اور خطبہ سے فارغ ہونے کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے کلام کرنا کیسا ہے ؟ حضرت حکم نے اسے مکروہ بتایا اور حضرت حماد نے جائز۔
(۵۳۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنِ الْکَلاَمِ إِذَا خَرَجَ الإِمَام حَتَّی یَتَکَلَّمَ ، وَإِذَا نَزَلَ قَبْلَ أَنْ یُصَلِّیَ ؟ فَکَرِہَہُ الْحَکَمُ ، وَقَالَ حَمَّادٌ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
(٥٣٦١) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ جب تک امام بیٹھ نہ جائے اس وقت تک بات کرسکتے ہیں۔
(۵۳۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : یَتَکَلَّمُ مَا لَمْ یَجْلِسْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
(٥٣٦٢) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن خطبہ دینے کے بعد منبر سے اترتے تو بعض اوقات کوئی آدمی کھڑا ہو کر آپ سے ضرورت کی بات کرلیا کرتا تھا پھر آپ نماز کی جگہ جاکر نماز پڑھاتے۔
(۵۳۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْزِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ مِنَ الْمِنْبَرِ ، فَیَقُومُ مَعَہُ الرَّجُلُ فَیُکَلِّمُہُ فِی الْحَاجَۃِ ، ثُمَّ یَنْتَہِی إِلَی مُصَلاَّہُ فَیُصَلِّی۔ (ترمذی ۵۱۷۔ ابوداؤد ۱۱۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
(٥٣٦٣) حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم اور حضرت ابراہیم بن مہاجر کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ گفتگو کررہے تھے۔ نماز کے بعد میں حضرت ابراہیم بن مہاجر سے ملا اور میں نے ان سے اس کا تذکرہ کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہم نے نماز پڑھ لی تھی۔ اس وقت امام حجاج بن یوسف تھا۔
(۵۳۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ ، وَإِبْرَاہِیمَ بْنَ مُہَاجِرٍ یَتَکَلَّمَانِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ ، فَلَقِیتُ إِبْرَاہِیمَ بْنَ مُہَاجِرٍ بَعْدَ ذَلِکَ ، فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : إِنَّا کُنَّا صَلَّیْنَا ۔ وَکَانَ الإِمَامُ الْحَجَّاجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امام کے منبر سے اترنے کے بعد بھی کلام جائز نہیں جب تک وہ نماز نہ پڑھالے
(٥٣٦٤) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ امام کے منبر سے اترنے کے بعد بھی کلام جائز نہیں جب تک وہ نماز نہ پڑھالے۔
(۵۳۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ: کَانَ یُقَالُ: لاَ کَلاَمَ بَعْدَ أَنْ یَنْزِلَ الإِمَام مِنَ الْمِنْبَرِ حَتَّی یَقْضِیَ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امام کے منبر سے اترنے کے بعد بھی کلام جائز نہیں جب تک وہ نماز نہ پڑھالے
(٥٣٦٥) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے بھی اسے مکروہ قرار دیا ہے۔
(۵۳۶۵) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : نُبِّئْتُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
তাহকীক: