মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮২৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٤٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں ایک تاجر آدمی ہوں اور میرا بحرین آنا جانا لگا رہتا ہے۔ میں کیسے نماز پڑھوں ؟ آپ نے اسے دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا۔
(۸۲۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إنِّی رَجُلٌ تَاجِرٌ أَخْتَلِفُ إلَی الْبَحْرَیْنِ فَأَمَرَہُ أَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٤٧) حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ ہم سجستان میں تھے ، میں نے حضرت سلمہ بن صہیب سے نماز کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس وقت تک دو دو رکعتیں پڑھو جب تک اپنے گھر والوں کے پاس واپس نہ چلے جاؤ۔ حضرت عبداللہ بھی یونہی فرمایا کرتے تھے۔
(۸۲۴۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَلَمَۃَ بْنَ صُہَیْبٍ وَنَحْنُ بِسِجِسْتَانَ ، عَنِ الصَّلاَۃ ، فَقَالَ : رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی تَرْجِعَ إلَی أَہْلِکَ ، ہَکَذَا کَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ یَقُولُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٤٨) حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ امن کی حالت میں بغیر کسی خوف کے دو رکعتیں ادا کی ہیں۔
(۸۲۴۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : صَلَّیْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَیْنَ مَکَّۃَ وَالْمَدِینَۃِ وَنَحْنُ آمِنُونَ لاَ نَخَافُ شَیْئًا رَکْعَتَیْنِ۔ (ترمذی ۵۴۷۔ احمد ۱/۲۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٤٩) حضرت ابو جحیفہ سوائی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ منی میں ظہر کی دو رکعتیں ادا کی ہیں۔ پھر آپ مدینہ واپس آنے تک دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے۔
(۸۲۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، وَابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ السُّوَائِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِنًی الظُّہْرَ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ لَمْ یَزَلْ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ حَتَّی رَجَعَ إلَی الْمَدِینَۃِ۔ (احمد ۴/۳۰۹۔ طبرانی ۲۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ دراصل نماز کی دو رکعتیں ہی فرض ہوئی تھیں، پھر ان میں اضافہ کیا گیا اور مقیم کے لیے چار رکعات کردی گئیں۔
(۸۲۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : أَوَّلُ مَا فُرِضَتِ الصَّلاَۃ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ زِیدَ فِیہَا فَجُعِلَ لِلْمُقِیمِ أَرْبَعًا۔ (بخاری ۳۵۰۔ مسلم ۴۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ سفر میں دو رکعتیں پوری پوری ہیں ان میں کمی نہیں۔
(۸۲۵۱)حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ سِمَاکٍ الْحَنَفِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : الرَّکْعَتَانِ فِی السَّفَرِ تَمَامٌ غَیْرُ قَصْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٢) حضرت علی بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی ایک سفر میں نکلے وہ واپس آنے تک دو دو رکعتیں ادا کرتے رہے۔
(۸۲۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ وِقَائِ بْنِ إیَاسٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ : أَنَّ عَلِیًّا خَرَجَ فِی السَّفَرِ ، فَکَانَ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی یَرْجِعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٣) حضرت ابو حرب بن ابی اسود فرماتے ہیں کہ حضرت علی بصرہ سے نکلے اور انھوں نے چار رکعتیں ادا فرمائیں اور پھر ارشاد فرمایا کہ جب ہم اس جھونپڑے کو عبور کرلیں گے تو دو رکعتیں پڑھیں گے۔
(۸۲۵۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ أَبِی حَرْبِ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ : أَنَّ عَلِیًّا خَرَجَ مِنَ الْبَصْرَۃِ فَصَلَّی الظُّہْرَ أَرْبَعًا ، ثُمَّ قَالَ : أَمَا إنَّا إذَا جَاوَزْنَا ہَذَا الْخُصَّ صَلَّیْنَا رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٤) حضرت عبد الرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ کیا میں سفر میں پوری نماز پڑھ سکتا ہوں اور روزہ رکھ سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔ اس نے کہا کہ میں اس کی طاقت رکھتا ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم سے زیادہ قوی تھے۔ آپ دورانِ سفر نماز میں قصر فرماتے اور روزہ نہیں رکھا کرتے تھے۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو دوران سفر نماز میں قصر کرے اور روزہ نہ رکھے۔
(۸۲۵۴) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، أَنَّہُ سَمِعَ رَجُلاً یَسْأَلُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ أُتِمُّ الصَّلاَۃ وَأَصُومُ فِی السَّفَرِ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : فَإِنِّی أَقْوَی عَلَی ذَلِکَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَقْوَی مِنْک کَانَ یَقْصُرُ الصَّلاَۃ فِی السَّفَرِ وَیُفْطِرُ ، وَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خِیَارُکُمْ مَنْ قَصَرَ الصَّلاَۃ فِی السَّفَرِ وَأَفْطَرَ۔ (عبدالرزاق ۴۴۸۰۔ طبرانی ۶۵۵۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٥) حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں مدائن میں حضرت عبداللہ بن معقل سے ملا اور میں نے ان سے عرض کیا کہ میں اپنی قوم کا امام ہوں اور میں اپنے گھر واپس جانا چاہتا ہوں، میں کتنی رکعات پڑھاؤں ؟ انھوں نے فرمایا چار۔ پھر میں بعد میں انھیں ریّ میں ملا اور میں نے کہا کہ میں اپنی قوم کا امام ہوں اور اپنے گھر واپس جانا چاہتا ہوں ، آپ مجھے کتنی رکعتیں پڑھنے کا حکم دیتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا دو ۔
(۸۲۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : لَقِیتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَعقِلٍ بِالْمَدَائِنِ فَقُلْتُ : إنِّی إمَامُ قَوْمِی وَإِنِّی أُرِیدُ الرُّجُوعَ إلَی أَہْلِی فَکَمْ أُصَلِّی ؟ قَالَ : أَرْبَعًا ، ثُمَّ لَقِیتُہُ بَعْدُ بِالرَّیِّ فَقُلْت إنِّی أُرِیدُ أنْ أرْجِع إلَی أَہْلِی فَکَمْ تَأْمُرُنِی أَنْ أُصَلِّیَ ؟ قَالَ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٦) حضرت ابن طاوس فرماتے ہیں کہ میرے والد گھر سے نکلنے سے لے کر واپس آنے تک قصر نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۸۲۵۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، قَالَ : کَانَ أَبِی یَقْصُرُ مِنْ حِینِ یَخْرُجُ مِنْ بَیْتِہِ حَتَّی یَرْجِعَ إلَی أَہْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبداللہ بن عباس کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں اور میرا ایک دوست ہم دونوں سفر میں تھے، میں پوری نماز پڑھتا تھا اور وہ قصر کرتا تھا۔ حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا کہ تم قصر کرتے تھے اور تمہارا دوست پوری نماز پڑھتا تھا۔
(۸۲۵۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ قَالَ : أَخْبَرَنَا ہَارُونُ بْنُ زَارْوَی ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : إنِّی وَصَاحِبٌ لِی کُنَّا فِی سَفَرٍ فَکُنْتُ أُتِمُّ وَکَانَ صَاحِبِی یَقْصُرُ ، فَقَالَ لَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ : بَلْ أَنْتَ الَّذِی کُنْتَ تَقْصُرُ وَصَاحِبُک الَّذِی کَانَ یُتِمُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٨) حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین ہماری مجلس کے پاس سے گذرے تو ایک نوجوان نے کھڑے ہو کر ان سے کہا کہ آپ ہمیں یہ بتائیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حج، جہاد اور عمرے میں کیسی نماز ادا فرماتے تھے ؟ وہ آئے اور ہمارے پاس کھڑے ہوگئے اور فرمایا : اس نے مجھ سے ایسی بات کے بارے میں سوال کیا ہے جو میں تمہیں بھی سنانا چاہتا ہوں۔ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جہاد میں حصہ لیا ہے۔ آپ مدینہ واپس آنے تک دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ میں نے آپ کے ساتھ حج کیا ہے آپ مدینہ آنے تک دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ میں نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ فتح مکہ والے سال مکہ میں قیام پذیر رہا ، آپ نے اٹھارہ راتیں وہاں قیام فرمایا۔ اس دوران آپ دو رکعات نماز پڑھاتے اور پھر سلام پیرمکر مکہ والوں سے کہتے تھے کہ اپنی چار رکعات پوری کرلو ہم مسافر لوگ ہیں۔

میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ حج اور جہاد کیا وہ مدینہ آنے تک دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔ میں نے حضرت عمر کے ساتھ کئی حج کئے وہ مدینہ آنے تک دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔ میں نے حضرت عثمان کی امارت میں سات سال حج کیا وہ بھی دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔ پھر انھوں نے منی میں چار رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۸۲۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، قَالَ : مَرَّ عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ فِی مَجْلِسِنَا ، فَقَامَ إلَیْہِ فَتًی مِنَ الْقَوْمِ فَسَأَلَہُ عَنْ صَلاَۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْحَجِّ وَالْغَزْوِ وَالْعُمْرَۃِ ، فَجَائَ فَوَقَفَ عَلَیْنَا فَقَالَ : إنَّ ہَذَا سَأَلَنِی عَنْ أَمْرٍ فَأَرَدْتُ أَنْ تَسْمَعُوہُ ، أَوْ کَمَا قَالَ : غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یُصَلِّ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی رَجَعَ إلَی الْمَدِینَۃِ ، وَحَجَجْتُ مَعَہُ فَلَمْ یُصَلِّ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی رَجَعَ إلَی الْمَدِینَۃِ ، وَشَہِدْتُ مَعَہُ الْفَتْحَ فَأَقَامَ بِمَکَّۃَ ثَمَانَ عَشْرَۃَ لَیْلَۃً لاَ یُصَلِّی إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ ، یَقُولُ لأَہْلِ الْبَلَدِ : صَلُّوا أَرْبَعًا فَإِنَّا سَفْرٌ ، وَاعْتَمَرْتُ مَعَہُ ثَلاَثَ عُمَرَ لاَ یُصَلِّی إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ ، وَحَجَجْت مَعَ أَبِی بَکْرٍ وَغَزَوْت فَلَمْ یُصَلِّ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی رَجَعَ إلَی الْمَدِینَۃِ ، وَحَجَجْت مَعَ عُمَرَ حَجَّاتٍ فَلَمْ یُصَلِّ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی رَجَعَ إلَی الْمَدِینَۃِ، وَحَجَجْت مَعَ عُثْمَانَ سَبْعَ سِنِینَ مِنْ إمَارَتِہِ لاَ یُصَلِّی إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ صَلاَّہا بِمِنًی أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٥٩) حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ میں ظہر کی دو رکعتیں مسافر کی نماز کے مطابق اد ا فرمائیں۔
(۸۲۵۹) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمَکَّۃَ الظُّہْرَ رَکْعَتَیْنِ صَلاَۃَ الْمُسَافِرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٦٠) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے منی میں چار رکعتیں ادا فرمائیں تو حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ منی میں دو رکعتیں پڑھی ہیں۔ میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ منی میں دو رکعتیں پڑھی ہیں۔ میں نے حضرت عمر کے ساتھ منی میں دو رکعتیں پڑھی ہیں۔ اب تمہارے راستے مختلف ہوگئے ہں ۔ میری خواہش یہ ہے کہ چار میں سے میری دو رکعتیں قبول ہوجائیں۔
(۸۲۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزَیْدٍ ، قَالَ : صَلَّی عُثْمَانُ بِمِنًی أَرْبَعًا ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِنًی رَکْعَتَیْنِ ، وَمَعَ أَبِی بَکْرٍ رَکْعَتَیْنِ ، وَمَعَ عُمَرَ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ تَفَرَّقَتْ بِکُمُ الطُّرُقُ ، وَلَوَدِدْت أَنَّ لِی مِنْ أَرْبَعِ رَکَعَاتٍ رَکْعَتَیْنِ مُتَقَبَّلَتَیْنِ۔

(بخاری ۱۶۵۷۔ مسلم ۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٦١) حضرت حارثہ بن وہب خزاعی کہتے ہیں کہ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ منی میں لوگوں کے انتہائی امن میں ہونے کے باوجود دو رکعتیں پڑھی ہیں۔
(۸۲۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، وَأَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ وَہْبٍ الْخُزَاعِیِّ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِنًی آمَنَ مَا کَانَ النَّاسُ وَأَکْثَرہ رَکْعَتَیْنِ۔ (بخاری ۱۰۸۳۔ مسلم ۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٦٢) حضرت داؤد بن ابی عاصم ثقفی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے منی کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ کیا تم نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں سنا اور ان پر ایمان لائے ہو ؟ وہ منی میں دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۸۲۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِیُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی عَاصِمٍ الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الصَّلاَۃ بِمِنًی فَقَالَ : ہَلْ سَمِعْتَ بِمُحَمَّدٍ وَ آمَنْتَ بِہِ ، فَإِنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بِمِنًی رَکْعَتَیْنِ۔ (احمد ۲/۲۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٦٣) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر ، حضرت عمر اور حضرت عثمان اپنی امارت کے ابتدائی دنوں میں منی میں دو رکعت نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۸۲۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ صَدْرًا مِنْ إمَارَتِہِ صَلَّوْا بِمِنًی رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٦٤) حضرت حنظلۃ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم ، حضرت سالم اور حضرت طاوس سے منی کی نماز کے بارے میں سوال کیا توا نہوں نے فرمایا کہ وہاں قصر کیا جائے گا۔
(۸۲۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا حَنْظَلَۃُ قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ وَسَالِمًا وَطَاوُوسا عَنِ الصَّلاَۃ بِمِنًی، فَقَالُوا: قَصر۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮২৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
(٨٢٦٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مسافر گھر واپس آنے تک دو رکعتیں پڑھے گا البتہ اگر وہ کسی شہر میں جائے تو اس شہر والوں کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔
(۸۲۶۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُصَلِّی الْمُسَافِرُ رَکْعَتَیْنِ حَتَّی یَرْجِعَ إِلاَّ أَنْ یَأْتِیَ مِصْرًا مِنَ الأَمْصَارِ فَیُصَلِّیَ بِصَلاَتِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক: