মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৮২৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
(٨٢٨٦) حضرت ابو جمرہ نصر بن عمران کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے سوال کیا کہ ہمیں خراسان میں جہاد کے لیے زیادہ عرصہ گذارناپڑتا ہے، ہم نماز کیسے پڑھیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ دو رکعتیں پڑھو خواہ تمہیں بیس سال قیام کرنا پڑے۔
(۸۲۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی جَمْرَۃَ نَصْرِ بْنِ عِمْرَانَ ، قَالَ : قلت لِاِبْنِ عَبَّاسٍ: إنَّا نُطِیلُ الْقِیَامَ بِالْغَزْوِ بِخُرَاسَانَ فَکَیْفَ تَرَی ؟ فَقَالَ : صَلِّ رَکْعَتَیْنِ وَإِنْ أَقَمْتَ عِشْرِینَ سَنَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
(٨٢٨٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کابل میں ایک یا دو گرمیاں ٹھہرے، وہاں انھوں نے جمعہ نہیں پڑھا وہ دو رکعات نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۸۲۸۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ سَمُرَۃَ شَتَی بِکَابُلَ شَتْوَۃً ، أَوْ شَتْوَتَیْنِ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
(٨٢٨٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک نے نیشاپور میں ایک یا دو سال قیام فرمایا وہ دو رکعتیں پڑھتے تھے، پھر سلام پھیرتے پھر دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
(۸۲۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ أَقَامَ بِسَابُورَ سَنَۃً ، أَوْ سَنَتَیْنِ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ یُسَلِّمُ ، ثُمَّ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
(٨٢٨٩) حضرت مالک کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابربن زید سے سوال کیا کہ میں کسکر میں ایک یا دو سال تک رہائش پذیر رہتا ہوں اور وہاں رہنے والوں کی طرح ہوجاتا ہوں، اب میں کتنی رکعات پڑھوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ دو رکعتیں پڑھو۔
(۸۲۸۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مَالِکٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَیْدٍ : أُقِیمُ بِکَسْکَرٍ السَّنَۃَ وَالسَّنَتَیْنِ وَأَنَا شِبْہُ الأَہِلِ ، فَقَالَ : صَلِّ رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
(٨٢٩٠) حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ میں حضرت مسروق کے ساتھ سلسلہ میں دو سال تک دو رکعتیں پڑھتا رہا، پھر میں نے ان سے سوال کیا کہ اے ابو عائشہ ! آپ کو ایسا کرنے پر کس چیز نے ابھارا ؟ انھوں نے فرمایا کہ سنت پر عمل کرنے کے شوق نے۔
(۸۲۹۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : أَقَمْتُ مَعَہُ سَنَتَیْنِ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ بِالسِّلْسِلَۃِ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : مَا حَمَلَک عَلَی ہَذَا یَا أَبَا عَائِشَۃَ ؟ فَقَالَ : الْتِمَاسُ السُّنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
(٨٢٩١) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۸۲۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ بِنَحْوِ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
(٨٢٩٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت علقمہ کے ساتھ خوارزم میں دو سال قیام پذیر رہا وہ دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۸۲۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: کُنْتُ مَعَ عَلْقَمَۃَ بِخَوَارِزْمَ سَنَتَینِ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
(٨٢٩٣) حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تبوک میں بیس راتں ( قیام فرمایا اور آپ مسافر کی نماز کی دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۸۲۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : عَلِیُّ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، قَالَ : أَقَامَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِتَبُوکَ عِشْرِینَ لَیْلَۃً یُصَلِّی صَلاَۃَ الْمُسَافِرِ رَکْعَتَیْنِ۔ (بیہقی ۱۵۲۔ عبدالرزاق ۴۳۳۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
(٨٢٩٤) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ مرو میں دو سال تک جہاد کے لیے رہے اور یہاں نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔
(۸۲۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا عَنْ عَامِرٍ قَالَ : أَقَامَ عَلْقَمَۃُ بِمَرْوَ سَنَتَیْنِ فِی الْغَزْوِ یَقْصُرُ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
(٨٢٩٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سترہ دن قیام فرمایا اور آپ نماز میں قصر کیا کرتے تھے۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جس نے سترہ دن قیام کیا وہ نماز میں قصر کرے اور جس نے اس سے زیادہ قیام کرنا ہو وہ پوری نماز پڑھے۔
(۸۲۹۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَقَامَ سَبْعَ عَشْرَۃَ یَقْصُرُ الصَّلاَۃ ، قَالَ : وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : مَنْ أَقَامَ سَبْعَ عَشْرَۃَ قَصَرَ الصَّلاَۃ وَمَنْ أَقَامَ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ أَتَمَّ۔ (بخاری ۱۰۸۰۔ ابوداؤد ۱۲۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
(٨٢٩٦) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مسافر کا جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا۔
(۸۲۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إذَا أَجْمَعَ الرَّجُلُ عَلَی إقَامَۃِ خَمْسَ عَشْرَۃَ أَتَمَّ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
(٨٢٩٧) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جب دس دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھو۔
(۸۲۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إذَا أَقَمْت عَشْرًا فَأَتِمَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
(٨٢٩٨) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۸۲۹۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ بِنَحْوِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮২৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
(٨٢٩٩) حضرت ابوجعفر فرماتے ہیں کہ جب دس دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے۔
(۸۲۹۹) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ ابی جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَنْ أَقَامَ عَشْرًا أَتَمَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
(٨٣٠٠) حضرت ابو جعفر دس دن رہنے کے ارادے پر پوری نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۸۳۰۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، أَنَّہُ کَانَ یُتِمُّ فِی عَشْر۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
(٨٣٠١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمر کا پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہوتا تو اپنی سواری کو چرنے کے لیے چھوڑ دیتے اور چار رکعات پڑھتے۔
(۸۳۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُمَر بْنُ ذَرٍّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا أَجْمَعَ عَلَی إقَامَۃِ خَمْسَ عَشْرَۃَ سَرَحَ ظَہْرَہُ وَصَلَّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
(٨٣٠٢) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب تم نے پندرہ دن سے زیادہ قیام کرنا ہو تو پوری نما زپڑھو۔
(۸۳۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : إذَا أَقَمْتَ أَکْثَرَ مِنْ خَمْسَ عَشْرَۃَ فَأَتِمَّ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
(٨٣٠٣) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب چار دن رہنا ہو تو چار رکعتیں پڑھو۔
(۸۳۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إذَا أَقَمْتَ أَرْبَعًا فَصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
(٨٣٠٤) حضرت ابو حکیمہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ جب تین دن رہنا ہو تو پوری نماز پڑھو۔
(۸۳۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی حُکَیمَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، فَقَالَ : إذَا أَقَمْتَ ثَلاَثًا فَأَتِمَّ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکٹھے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
(٨٣٠٥) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ جب کسی نے کسی جگہ پندرہ دن قیام کرنا ہو وہاں داخل ہونے کے بعد سے پوری نماز پڑھے۔ اور جب خروج کے وقت کا فیصلہ نہ کیا ہو تو دو رکعتیں پڑھتا رہے خواہ ایک سال گذر جائے۔
(۸۳۰۵) قَالَ وَکِیعٌ : سَمِعْتُ سُفْیَانَ یَقُولُ : إذَا أَجْمَعَ عَلَی مُقَامِ خَمْسَ عَشْرَۃَ أَتَمَّ الصَّلاَۃ حِینَ یَدْخُلُ ، وَإِذَا لَمْ یَدْرِ مَتَی یَخْرُجُ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ وَإِنْ أَقَامَ حَوْلاً وَہُوَ الْقَوْلُ عِنْدَہُ۔
তাহকীক: