মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৩০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص منزل پر پہنچ جائے تو پوری نماز پڑھے
(٨٣٠٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب تم زادراہ اور سواری کو چھوڑ دو تو پوری نماز پڑھو۔ حضرت طاوس مکہ آکر چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۸۳۰۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إذَا وَضَعْتَ الزَّادَ وَالْمَزَادَ فَصَلِّ أَرْبَعًا وَکَانَ طَاوُوس إذَا قَدِمَ مَکَّۃَ صَلَّی أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص منزل پر پہنچ جائے تو پوری نماز پڑھے
(٨٣٠٧) حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ وہ دو رکعتیں پڑھے گا اور جب اسے اطمینان حاصل ہوجائے تو چار پڑھے گا۔
(۸۳۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ فَإِذَا اطْمَأَنَّ صَلَّی أَرْبَعًا ، یَعْنِی إذَا نَزَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص منزل پر پہنچ جائے تو پوری نماز پڑھے
(٨٣٠٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب تم اپنی منزل پر پہنچ جاؤ تو پوری نماز پڑھو۔
(۸۳۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَائٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: إذَا انْتَہَیْتَ إلَی مَاشِیَتِکَ فَأَتْمِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص منزل پر پہنچ جائے تو پوری نماز پڑھے
(٨٣٠٩) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۸۳۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص منزل پر پہنچ جائے تو پوری نماز پڑھے
(٨٣١٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب مسافر کسی شہر میں پہنچ جائے تو چار رکعتیں پڑھے۔
(۸۳۱۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا قَدِمَ مُسَافِرٌ مِصْرًا مِنَ الأَمْصَارِ صَلَّی أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣١١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جب نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر کے لیے راستے میں چل رہے ہوتے تو مغرب اور عشاء کو اکٹھا کرکے پڑھتے تھے۔
(۸۳۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا جَدَّ بِہِ السَّیْرُ جَمَعَ بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ۔ (بخاری ۱۱۰۶۔ مسلم ۴۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣١٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ آٹھ رکعتیں ایک ساتھ اور سا ت رکعتیں ایک ساتھ پڑھی ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے کہا اے ابو الشعثائ ! میرا خیال ہے کہ آپ نے ظہر کی نماز کو تاخیر سے اور عصر کی نماز کو جلدی پڑھا، اور مغرب کو تاخیر سے اور عشاء کو جلدی پڑھا۔ انھوں نے فرمایا کہ میرا بھی یہی خیال ہے۔
(۸۳۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَمَانِیًا جَمِیعًا وَسَبْعًا جَمِیعًا ، قَالَ : قُلْتُ : یَا أَبَا الشَّعْثَائِ أَظُنُّہُ أَخَّرَ الظُّہْرَ وَعَجَّلَ الْعَصْرَ وَأَخَّرَ الْمَغْرِبَ وَعَجَّلَ الْعِشَائَ ، قَالَ : وَأَنَا أَظُنُّ ذَلِکَ۔ (بخاری ۵۴۳۔ ابوداؤد ۱۲۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣١٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ تبوک میں ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نماز کو جمع کیا۔
(۸۳۱۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : جَمَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی غَزْوَۃِ تَبُوکَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَبَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣١٤) حضرت معاذبن جبل فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ تبوک کے سفر میں ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نماز کو جمع کیا۔
(۸۳۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَبَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فِی السَّفَرِ فِی غَزْوَۃِ تَبُوکَ۔ (مسلم ۵۲۔ ابوداؤد ۱۱۹۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣١٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ میں بغیر کسی خوف اور بارش کے ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نماز کو جمع کیا۔ حضرت ابن عباس سے سوال کیا گیا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا کیوں کیا ؟ انھوں نے فرمایا کہ امت کی آسانی کے لئے۔
(۸۳۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَاوُد بْنُ قَیْسٍ الْفَرَّائُ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَی التَّوْأَمَۃِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَمَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فِی الْمَدِینَۃِ فِی غَیْرِ خَوْفٍ وَلاَ مَطَرٍ ، قَالَ: فَقِیلَ لِاِبْنِ عَبَّاسٍ : لِمَ فَعَلَ ذَلِکَ ؟ قَالَ : أَرَادَ التَّوْسِعَۃَ عَلَی أُمَّتِہِ۔ (احمد ۱/۳۴۶۔ ابو یعلی ۲۶۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣١٦) حضرت عبداللہ بن شقیق عقیلی کہتے ہیں ایک آدمی نے حضرت ابن عباس سے کہا کہ نماز کا وقت ہوگیا۔ وہ خاموش رہے، اس نے پھر کہا نماز کا وقت ہوگیا۔ وہ خاموش رہے ، اس نے جب تیسری مرتبہ کہا کہ نماز کا وقت ہوگیا تو حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ تیرا برا ہو، تو ہمیں نماز سکھاتا ہے، ہم نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر میں دو نمازوں کو جمع کرکے پڑھا کرتے تھے۔
(۸۳۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ الْعُقَیْلِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِاِبْنِ عَبَّاسٍ : الصَّلاَۃ فَسَکَتَ ، ثُمَّ قَالَ لَہُ : الصَّلاَۃ فَسَکَتَ ، ثُمَّ قَالَ لَہُ : الصَّلاَۃ ثَلاَثًا ، فَقَالَ : لاَ أُمَّ لَکَ أَنْتَ تُعَلِّمُنَا بِالصَّلاَۃ ، قَدْ کُنَّا نَجْمَعُ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَعْنِی فِی السَّفَرِ۔ (مسلم ۵۸۔ احمد ۳۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣١٧) حضرت حفص بن عبیداللہ بن انس کہتے ہیں کہ ہم حضرت انس بن مالک کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے، جب سورج زائل ہوجاتا اور وہ کسی منزل پر ہوتے تو عصر پڑھنے سے پہلے سوار نہ ہوتے تھے اور جب کوچ کرجاتے اور عصر کا وقت ہوجاتا تو عصر کی نماز پڑھا کرتے تھے۔

اگر زوال شمس سے پہلے وہ کسی منزل سے کوچ کرتے تو ہم ان سے کہتے کہ نماز کا وقت ہونے والا ہے۔ وہ فرماتے کہ چلتے رہو۔ پھر جب دونوں نمازوں کا درمیانی وقت آتا تو اترتے اور ظہر اور عصر کی نماز کو ادا فرماتے۔ پھر فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی یونہی کرتے دیکھا ہے۔
(۸۳۱۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : کُنَّا نُسَافِرُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، فَکَانَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ وَہُوَ فِی مَنْزِلٍ ، لَمْ یَرْکَبْ حَتَّی یُصَلِّیَ الظُّہْرَ ، فَإِذَا رَاحَ فَحَضَرَتِ الْعَصْرُ صَلَّی الْعَصْرَ ، فَإِنْ سَارَ مِنْ مَنْزِلِہِ قَبْلَ أَنْ تَزُولَ ، فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ قُلْنَا لَہُ : الصَّلاَۃَ ، فَیَقُولُ : سِیرُوا ، حَتَّی إِذَا کَانَ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ نَزَلَ فَجَمَعَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ ، ثُمَّ یَقُولُ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، إِذَا وَصَلَ ضَحْوَتَہُ بِرَوْحَتِہِ صَنَعَ ہَکَذَا۔ (عبدالرزاق ۴۳۹۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣١٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس طائف سے واپس آرہے تھے، آپ نے مغرب کی نماز کو مؤخر کیا پھر قیام کیا اور عشاء اور مغرب کی نماز کو جمع کرکے پڑھا۔
(۸۳۱۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : أَقْبَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ مِنَ الطَّائِفِ فَأَخَّرَ صَلاَۃَ الْمَغْرِبِ ، ثُمَّ نَزَلَ فَجَمَعَ بَیْنَ َالْعِشَائِ والْمَغْرِبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣١٩) حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں اور حضرت سعد مکہ کی طرف گئے، وہ ظہر اور عصر کی نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔ ایک کو تاخیر سے اور دوسری کو جلدی پڑھتے۔ ان دونوں کو اکٹھا پڑھا کرتے تھے۔ وہ مغرب کو مؤخر کرتے اور عشاء کو جلدی پڑھتے، پھر ان دونوں کو اکٹھے پڑھا کرتے تھے، وہ مکہ پہنچنے تک یونہی کرتے رہے۔
(۸۳۱۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : خَرَجْتُ أَنَا وَسَعْدٌ إلَی مَکَّۃَ ، فَکَانَ یَجْمَعُ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ یُؤَخِّرُ مِنْ ہَذِہِ وَیُعَجِّلُ مِنْ ہَذِہِ وَیُصَلِّیہِمَا جَمِیعًا وَیُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَیُعَجِّلُ الْعِشَائَ ، ثُمَّ یُصَلِّیہِمَا جَمِیعًا حَتَّی قَدِمْنَا مَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٢٠) حضرت شہاب کہتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضرت ابو موسیٰ اشعری کے ساتھ تھا، وہ ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔
(۸۳۲۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ شِہَابٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : صَحِبْتُہُ فِی سَفَرٍ ، فَکَانَ یَجْمَعُ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَبَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٢١) حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسامہ بن زید اور حضرت سعید بن زید کے ساتھ سفر کیا، وہ ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔
(۸۳۲۱) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : سَافَرْتُ مَعَ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، وَسَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ وَکَانَا یَجْمَعَانِ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٢٢) حضرت عبد الجلیل بن عطیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید کے ساتھ سفر کیا، وہ دو نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔
(۸۳۲۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْجَلِیلِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : سَافَرْتُ مَعَ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، فَکَانَ یَجْمَعُ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٢٣) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں ظہر کو مؤخر کرتے اور عصر کو جلدی پڑھتے، مغرب کو مؤخر کرتے اور عشاء کو جلدی پڑھا کرتے تھے۔
(۸۳۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُغِیرَۃُ بْنُ زِیَادٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُؤَخِّرُ الظُّہْرَ وَیُعَجِّلُ الْعَصْرَ وَیُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَیُعَجِّلُ الْعِشَائَ فِی السَّفَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٢٤) حضرت ہذیل بن شرحبیل اودی فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سفر میں ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نماز کو جمع فرمایا۔
(۸۳۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ ہُذَیْلِ بْنِ شُرَحْبِیلَ الأَوْدِیِّ ، قَالَ : جَمَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فِی السَّفَرِ۔ (طیالسی ۳۷۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٢٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی نماز اس کے وقت کے بغیر پڑھتے نہیں دیکھا، البتہ آپ نے مزدلفہ میں عشاء اور مغرب کی نماز کو اکٹھے پڑھا اور اس دن فجر کی نماز کو اس کے وقت سے پہلے ادا فرمایا۔
(۸۳۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی صَلاَۃً إِلاَّ لِوَقْتِہَا إِلاَّ الْعِشَائَ وَالْمَغْرِبَ فَإِنَّہُ جَمَعَہُمَا یَوْمَئِذٍ بِجَمْعٍ ، وَصَلَّی الْفَجْرَ یَوْمَئِذٍ قَبْلَ مِیقَاتِہَا۔ (بخاری ۱۶۸۲۔ ابوداؤد ۱۹۲۹)
tahqiq

তাহকীক: