মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৮৩২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٢٦) حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت اسامہ بن زید کو جب سفر کی جلدی ہوتی تو وہ دو نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔
(۸۳۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : کَانَ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ إذَا عَجِلَ بِہِ السَّیْرُ جَمَعَ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٢٧) حضرت مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے ظہر اور مغرب کی تاخیر کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔
(۸۳۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنْ تَأْخِیرِ الظُّہْرِ وَالْمَغْرِبِ فِی السَّفَرِ، فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٢٨) حضرت زید ابو اسامہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے مغرب کی تاخیر اور عشاء کی تعجیل کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ درست ہے۔
(۸۳۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَیْدٍ أَبِی أُسَامَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُجَاہِدًا عَنْ تَأْخِیرِ الْمَغْرِبِ وَتَعْجِیلِ الْعِشَائِ فِی السَّفَرِ ، فَلَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٢٩) حضرت عمرو بن شعیب کے دادا فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ بنی المصطلق میں دو نمازوں کو جمع فرمایا۔
(۸۳۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : جَمَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ فِی غَزْوَۃِ بَنِی الْمُصْطَلِقِ۔ (احمد ۱۷۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٣٠) حضرت عمر بن علی فرماتے ہیں کہ حضرت علی سفر میں مغرب کی نماز پڑھتے پھر شام کا کھانا کھاتے پھر فورا عشاء کی نماز پڑھ لیتے۔ پھر فرماتے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔
(۸۳۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یُصَلِّی الْمَغْرِبَ فِی السَّفَرِ ، ثُمَّ یَتَعَشَّی ، ثُمَّ یُصَلِّی الْعِشَائَ عَلَی إثْرِہَا ، ثُمَّ یَقُولُ : ہَکَذَا رَأَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَصْنَعُ۔ (ابوداؤد ۱۲۲۷۔ نسائی ۱۵۷۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
(٨٣٣١) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سفر میں دو نمازوں کو جمع فرمایا۔
(۸۳۳۱) حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِیسَی بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ ہُزَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ فِی السَّفَرِ۔ (طبرانی ۹۸۸۱۔ ابو یعلی ۵۴۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٣٣٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود اور ان کے ساتھی سفر میں ہر نماز کے لیے الگ پڑاؤ ڈالتے تھے اور مغرب کو اس کے وقت پر پڑھتے ، پھر شام کا کھانا کھاتے، پھر کچھ دیر ٹھہرتے پھر عشاء کی نماز پڑھتے تھے۔
(۸۳۳۲) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ الأَسْوَدُ وَأَصْحَابُہُ یَنْزِلُونَ عِنْدَ وَقْتِ کُلِّ صَلاَۃٍ فِی السَّفَرِ فَیُصَلُّونَ الْمَغْرِبَ لِوَقْتِہَا، ثُمَّ یَتَعَشَّوْنَ، ثُمَّ یَمْکُثُونَ سَاعَۃً، ثُمَّ یُصَلُّونَ الْعِشَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٣٣٣) حضرت ابی بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن عبد العزیز کا خط آیا انھوں نے اس میں لکھا کہ دو نمازوں کو بغیر عذر کے جمع نہ کرو۔
(۸۳۳۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أُبَیِّ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : جَائَنَا کِتَابُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ : أنْ لاَ تَجْمَعُوا بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ إِلاَّ مِنْ عُذْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٣٣٤) حضرت یونس کہتے ہیں کہ حضرت حسن سے دو نمازوں کو جمع کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ سوائے عذر کے ایسا کرنا درست نہیں۔
(۸۳۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ عَنْ جَمْعِ الصَّلاَتَیْنِ فِی السَّفَرِ ، فَکَانَ لاَ یُعْجِبُہُ ذَلِکَ إِلاَّ مِنْ عُذْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٣٣٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود ہر نماز کے لیے الگ پڑاؤ ڈالتے تھے خواہ پتھر پر نماز پڑھنی پڑے۔
(۸۳۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّ الأَسْوَدَ کَانَ یَنْزِلُ لِوَقْتِ الصَّلاَۃ فِی السَّفَرِ وَلَوْ عَلَی حَجَرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٣٣٦) حضرت عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود تو ایک راہب ہی تھے، جب بھی نماز کا وقت آتا وہ پڑاؤ ڈالتے خواہ پتھر پر نماز پڑھنی پڑے۔
(۸۳۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عُمَارَۃَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : مَا کَانَ إِلاَّ رَاہِبًا إذَا جَائَ وَقْتُ الصَّلاَۃ نَزَلَ وَلَوْ عَلَی حَجَرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٣٣٧) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ بغیر عذر کے دو نمازوں کو جمع کرکے پڑھنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔
(۸۳۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ السَّدُوسِیِّ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : الْجَمْعُ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ مِنْ غَیْرِ عُذْرٍ مِنَ الْکَبَائِرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٣٣٨) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ بغیر عذر کے دو نمازوں کو جمع کرکے پڑھنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔
(۸۳۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: الْجَمْعُ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ مِنْ غَیْرِ عُذْرٍ مِنَ الْکَبَائِرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٣٣٩) حضرت عبدالرحمن بن موہب کہتے ہیں کہ میں حضرت سالم کے پاس آیا اور میں نے ان سے پوچھا کہ اے ابو عمر ! کیا آپ سفر میں دو نمازوں کو جمع کرتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں، البتہ اگر مجھے چلنے کی جلدی ہو تو پھر کرتا ہوں۔
(۸۳۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْہَبٍ ، قَالَ : أَتَیْتُُ سَالِمًا فَقُلْتُ یَا أَبَا عُمَرَ تَجْمَعُ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ فِی السَّفَرِ ؟ فَقَالَ : لاَ إِلاَّ أَنْ یَعْجَلَنِی سَیْرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٣٤٠) حضرت محمد بن سیرین کے سامنے ذکر کیا گیا کہ حضرت جابر بن زید دو نمازوں کو جمع کرتے تھے۔ انھوں نے فرمایا کہ وہ کسی وجہ سے ہی دو نمازوں کو جمع کرتے ہوں گے۔
(۸۳۴۰) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : ذُکِرَ لِمُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ أَنَّ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ یَجْمَعُ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ ، فَقَالَ : مَا أَرَی أَنْ یَجْمَعَ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ إِلاَّ مِنْ أَمْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دو نمازوں کے جمع کرنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٣٤١) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ ہمارے خیال میں سفر وحضر میں دو نمازوں کو جمع کرنا دین کا حصہ نہیں۔ البتہ عرفات میں ظہر وعصر اور مزدلفہ میں مغرب و عشاء کی نماز کو جمع کیا جائے گا۔
(۸۳۴۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ ، قَالاَ : مَا نَعْلَمُ مِنَ السُّنَّۃِ الْجَمْعَ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ فِی حَضَرٍ وَلاَ سَفَرٍ إِلاَّ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِعَرَفَۃَ وَبَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ بِجَمْعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا چرواہا دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے ؟
(٨٣٤٢) حضرت عبدالرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت سعید بن مسیب کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں اونٹوں کا چرواہاہوں۔ میں انھیں تلاش کرتا ہوں اور جب شام ہوتی ہے میں مغر ب کی نماز پڑھتا ہوں۔ پھر میں اپنے نفس کو آرام دیتا ہوں پھر میں عشاء کی نماز سے پہلے سو جاتا ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ عشاء کی نماز پڑھنے سے پہلے نہ سوؤ اگر تمہیں نیند کا خوف ہو تو دونوں نمازوں کو جمع کرلو۔
(۸۳۴۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ : أَنَّ رَجُلاً جَائَ إلی سَعِیدِ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، فَقَالَ: إنِّی رَاعِی إبِلٍ أَطلُبہَا حَتَّی إذَا أَمْسَیْتُ صَلَّیْتُ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ طَرَحْتُ نَفْسِی فَرَقَدْتُ عَنِ الْعَتَمَۃِ ، فَقَالَ : لاَ تَنَمْ حَتَّی تُصَلِّیَہَا ، فَإِنْ خِفْتَ أَنْ تَرْقُدَ فَاجْمَعْ بَیْنَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا چرواہا دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے ؟
(٨٣٤٣) حضرت عطاء اور حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مریض اگر چاہے تو دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے۔
(۸۳۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَعْقُوبَ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَعَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ فِی الْمَرِیضِ یُصَلِّی ، قَالاَ : إِنْ شَائَ جَمَعَ بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا چرواہا دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے ؟
(٨٣٤٤) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ چرواہا سفر کی نماز پڑھے گا۔
(۸۳۴۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَعْقُوبَ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الرَّاعِی یَقْصُرُ ، قَالَ : إنَّمَا یَقْصُرُ الْمُسَافِرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৩৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب تلواریں چل رہی ہوں تو نماز کیسے پڑھنی چاہیے ؟
(٨٣٤٥) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت ابو البختری فرماتے ہیں کہ جب تلواریں چل رہی ہوں اور لوگ ایک دوسرے کو مار رہے ہوں اور نماز کا وقت ہوجائے تو تم سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر کہہ لو، یہی تمہاری نماز ہے، پھر نماز کا اعادہ نہ کرو۔
(۸۳۴۵) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَأَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ : أَظُنُّ فِیہِ وَأَصْحَابِہِمْ قَالُوا : إذَا الْتَقَی الزَّحْفَانِ وَضَرَبَ النَّاسُ بَعْضُہُمْ بَعْضًا وَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَقُلْ : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ فَتِلْکَ صَلاَتُکَ ، ثُمَّ لاَ تُعِدْ۔
তাহকীক: