মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৩৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٦٦) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام کو خوف کی نماز میں دو رکعتیں پڑھائیں، وہ اس طرح پر کہ آپ نے دو رکعتیں پڑھیں اور لوگوں نے ایک ایک۔
(۸۳۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِہِمْ رَکْعَتَیْنِ فَکَانَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَکْعَتَانِ وَلَہُمْ رَکْعَۃٌ رَکْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٦٧) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ خوف کی نماز کی ایک ایک رکعت ہے۔
(۸۳۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ وَمِسْعَرٌ ، عَنْ یَزِیدَ الْفَقِیرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْد اللہِ ، قَالَ : صَلاَۃُ الْخَوْفِ رَکْعَۃٌ رَکْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٦٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قول کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضر کی نماز میں چار اور سفر کی نماز میں دو رکعتیں فرض فرمائی ہیں اور خوف کی ایک رکعت فرض کی ہے۔
(۸۳۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : فَرَضَ اللَّہُ تَعَالی صَلاَۃَ الْحَضَرِ أَرْبَعَۃً وَالسَّفَرِ رَکْعَتَیْنِ وَالْخَوْفِ رَکْعَۃً عَلَی لِسَانِ نَبِیِّکُمْ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسلم ۴۷۹۔ ابوداؤد ۱۲۴۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٦٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قول کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضر کی نماز میں چار اور سفر کی نماز میں دو رکعتیں فرض فرمائی ہیں اور خوف کی ایک رکعت فرض کی ہے۔
(۸۳۶۹) حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ عَائِذٍ ، عَنْ بُکَیرِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: فَرَضَ اللَّہُ صَلاَۃَ الْحَضَرِ أَربَعًا وَصَلاَۃَ السَّفَرِ رَکْعَتَیْنِ وَالْخَوْفِ رَکْعَۃً عَلَی لِسَانِ نَبِیِّہِ ، أَوَ قَالَ نَبِیِّکُمْ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسلم ۴۷۹۔ احمد ۱/۲۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٧٠) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن خوف کی نماز پڑھائی، ایک جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہوئی اور ایک جماعت دشمن کے سامنے، آپ کے ساتھ موجود جماعت نے ایک رکعت پڑھی پھر وہ دشمن کی طرف چلی گئی، پھر دوسری جماعت آئی اور آپ نے اسے ایک رکعت پڑھائی، پھر دونوں جماعتوں نے بعد میں ایک ایک رکعت کی قضا کی۔

حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر دشمن کا خوف اس سے بھی زیادہ ہو تو اشارے سے کھڑے ہو کر یا سوار ہو کر نماز پڑھ لو۔
(۸۳۷۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلاَۃَ الْخَوْفِ فِی بَعْضِ أَیَّامِہِ فَقَامَتْ طَائِفَۃٌ مَعَہُ وَطَائِفَۃٌ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ ، فَصَلَّی بِالَّذِینَ مَعَہُ رَکْعَۃً ، ثُمَّ ذَہَبُوا وَجَائَ الأَخَرُونَ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ قَضَتِ الطَّائِفَتَانِ رَکْعَۃً رَکْعَۃً۔

قَالَ : وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ إذَا کَانَ خَوْفٌ أَکْبَرُ مِنْ ذَلِکَ فَصَلِّ رَاکِبًا ، أَوْ قَائِمًا تُومِیئُ إیمَائً۔ (بخاری ۹۴۳۔ مسلم ۳۰۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٧١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خوف کی دو دو رکعتیں پڑھی ہیں، البتہ مغرب میں آپ نے تین رکعتیں پڑھائیں۔
(۸۳۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : صَلَّیْت صَلاَۃَ الْخَوْفِ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ إِلاَّ الْمَغْرِبَ ، فَإِنَّہُ صَلاَّہَا ثَلاَثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٧٢) حضرت حسن سے نماز خوف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ کو خوف کی نماز اس طرح پڑھائی کہ ایک جماعت کو آپ نے نماز پڑھائی اور ایک جماعت دشمن کی طرف رخ کئے کھڑی رہی، آپ نے اپنے پیچھے موجودجماعت کو دور کعتیں پڑھائیں، پھر یہ جماعت دشمن کی طرف چلی گئی اس جماعت نے آکر آپ کے پیچھے دو رکعتیں پڑھیں پھر آپ نے سلام پھیر دیا۔
(۸۳۷۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ سُئِلَ عَنْ صَلاَۃِ الْخَوْفِ ، فَقَالَ : نُبِّئْت عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِأَصْحَابِہِ فَصَلَّی بِطَائِفَۃٍ مِنْہُمْ وَطَائِفَۃٌ مُوَاجِہَۃُ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ قَامُوا مَقَامَ الأَخَرِینَ فَجَائَ الأَخَرُونَ فَصَلَّوا فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ۔ (نسائی ۱۹۴۲۔ بیہقی ۲۵۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٧٣) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ آرہے تھے ، جب ہم مقام ذات الرقاع میں پہنچے تو نماز کے لیے اذان ہوگئی۔ آپ نے ایک جماعت کو دو رکعتیں پڑھائیں، پھر وہ جماعت پیچھے ہٹ گئی اور آپ نے دوسری جماعت کو دو رکعتیں پڑھائیں۔ اس طرح نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چار اور دونوں جماعتوں کی دو دو رکعتیں ہوئیں۔
(۸۳۷۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : أَبَانُ بْنُ زَیْدٍ قَالَ : حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَابِرِ بنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی إذَا کُنَّا بِذَاتِ الرِّقَاعِ نُودِیَ بِالصَّلاَۃ فَصَلَّی بِطَائِفَۃٍ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ تَأَخَّرُوا وَصَلَّی بِالطَّائِفَۃِ الأُخْرَی رَکْعَتَیْنِ ، قَالَ : فَکَانَتْ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرْبَعُ رَکَعَاتٍ ، وَلِلْقَوْمِ رَکْعَتَانِ۔ (مسلم ۳۱۱۔ ابن حبان ۲۸۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٧٤) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ خوف کی نماز کی دو رکعتیں اور چار سجدے ہیں۔ اگر دشمن جنگ کے لیے جلدی کررہا ہو تو تمہارے لیے دو رکعتوں کے درمیان گفتگو اور قتال کرنا حلال ہے۔
(۸۳۷۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سُلَیْمِ بْنِ عَبْدٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : صَلاَۃُ الْخَوْفِ رَکْعَتَانِ وَأَرْبَعُ سَجَدَاتٍ ، فَإِنْ أَعْجَلَکَ الْعَدُوُّ فَقَدْ حَلَّ لَکَ الْقِتَالُ وَالْکَلاَمُ بَیْنَ الرَّکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٧٥) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ اگر تم پر حملہ ہورہا ہو تو نماز میں کلام اور قتال کرنا حلال ہے۔
(۸۳۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سُلَیْمِ بْنِ عَبْدٍ السَّلُولِیِّ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ : إِنْ ہَاجَ بِکَ ہَیجٌ فَقَد حَلَّ لَکَ الْقِتَالُ وَالْکَلاَمُ ، یَعْنِی فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٧٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابوموسیٰ نے اصبہان میں اپنے ساتھیوں کو خوف کی نماز اس طرح پڑھائی کہ ایک جماعت آپ کے ساتھ کھڑی رہی اور دوسری دشمن کی طرف رخ کرکے کھڑی ہوئی، آپ نے انھیں ایک رکعت پڑھائی اور وہ جماعت دشمن کی طرف چلی گئی۔ پھر دوسری جماعت آگئی اور آپ نے انھیں ایک رکعت پڑھا کر سلام پھیر دیا۔ پھر دونوں جماعتوں نے اپنے طور پر ایک ایک رکعت پڑھی۔
(۸۳۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّ أَبَا مُوسَی صَلَّی بِأَصْحَابِہِ بِأَصْبَہَانَ فَصَلَّتْ طَائِفَۃٌ مِنْہُمْ مَعَہُ وَطَائِفَۃٌ مُوَاجِہَۃُ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ نَکَصُوا وَأَقْبَلَ الأَخَرُونَ یَتَخَلَّلُونَہُمْ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ سَلَّمَ وَقَامَتِ الطَّائِفَتَانِ فَصَلَّتَا رَکْعَۃً رَکْعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٧٧) حضرت ابو الزبیر کہتے ہیں کہ حضرت جابر سے خوف کی نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ جس طرح آج تمہارے یہ امراء کرتے ہیں۔
(۸۳۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، سَمِعَ جَابِرًا یَقُولُ : سُئِلَ عَنْ صَلاَۃِ الْخَوْفِ ؟ فَقَالَ : کَمَا یَصْنَعُ أُمَرَاؤُکُمْ ہَؤُلاَئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٧٨) حضرت ابو عیاش زرقی فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عسفان میں دشمن کے سامنے برسرپیکار تھے، مشرکین کی قیادت اس وقت حضرت خالد بن ولید کے پاس تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ساتھیوں کو ظہر کی نماز پڑھائی تو مشرکین نے کہا کہ اس کے بعد ان کی ایک اور نماز ہے جو انھیں ان کے اموال واولاد سے زیادہ محبوب ہے۔ آپ کو ان کے اس ارادے کی اطلاع ہوئی تو آپ نے لوگوں کو اپنے پیچھے دو صفوں میں تقسیم فرمایا۔ چنانچہ جب آپ نے رکوع کیا تو آپ کے ساتھ سب لوگوں نے رکوع کیا۔ جب لوگوں نے رکوع سے سر اٹھایا تو آپ کے ساتھ والی صف نے سجدہ کیا اور دوسری صف کے لوگ کھڑے رہے، جب پہلی صف نے سجدہ سے سر اٹھایا تو نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رکوع کرلینے کی وجہ سے اب سجدہ کیا۔ پھر اگلی صف پیچھے چلی گئی اور پچھلی صف آگے آگئی تاکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رکوع کریں۔ پھر پچھلی صف مؤخر ہوگئی اور اگلی صف مقدم، پھر دونوں میں سے ہر ایک دوسری کی جگہ پر کھڑ ی ہوئی۔ جب وہ سجدے سے فارغ ہوگئے تو دوسری جماعت نے سجدہ کی۔ پھر نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سب کو سلام کہا۔
(۸۳۷۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِی عَیَّاشٍ الزُّرَقِیِّ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ مُصَافَّ الْعَدُوِّ بِعُسْفَانَ وَعَلَی الْمُشْرِکِینَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ ، فَصَلَّی بِہِمُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الظُّہْرَ ، ثُمَّ قَالَ الْمُشْرِکُونَ : إنَّ لَہُمْ صَلاَۃً بَعْدَ ہَذِہِ ہِیَ أَحَبُّ إلَیْہِمْ مِنْ أَمْوَالِہِمْ وَأَبْنَائِہِمْ ، قَالَ : فَصَلَّی بِہِمْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَصَفَّہُمْ خَلْفَہُ صَفَّیْنِ ، قَالَ : فَرَکَعَ بِہِمْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَمِیعًا ، فَلَمَّا رَفَعُوا رُؤُوسَہُمْ سَجَدَ الصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ وَقَامَ الأَخَرُونَ ، فَلَمَّا رَفَعُوا رُؤُوسَہُمْ مِنَ السُّجُودِ سَجَدَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ لِرُکُوعِہِمْ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ لِرُکُوعِہِمْ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ فَقَامَ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا فِی مَقَامِ صَاحِبِہِ ، ثُمَّ رَکَعَ وَقَامَ الأَخَرُونَ ، فَلَمَّا فَرَغُوا مِنْ سُجُودِہِمْ سَجَدَ الأَخَرُونَ ، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَیْہِمْ۔ (نسائی ۱۹۳۷۔ احمد ۴/۶۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٧٩) حضرت سہل بن ابی حثمہ نماز خوف کے بارے میں فرماتے ہیں کہ امام قبلے کی طرف رخ کرکے کھڑا ہوگا اور اس کے ساتھ ایک جماعت نما زپڑھے گی اور دوسری جماعت دشمن کی طرف رخ کرکے کھڑی ہوگی۔ وہ اس جماعت کو ایک رکعت پڑھائے گا۔ جب وہ دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو تو کھڑا رہے یہاں تک کہ اس کے پیچھے موجود جماعت اپنی ایک رکعت پڑھیں گے اور سجدہ کرکے سلام پھیر دیں گے۔ پھر یہ لوگ دشمن کی طرف چلے جائیں گے اور دشمن کے ساتھ پہلے سے موجود جماعت امام کے پیچھے آکر کھڑی ہوجائے، امام انھیں ایک رکعت پڑھا کر سلام پھیر دے۔ پھر ان کے پے چھج لوگ خود رکوع کریں، سجدہ کریں اور سلام پھیر دیں۔
(۸۳۷۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ أَبِی حَثْمَۃَ فِی صَلاَۃِ الْخَوْفِ ، قَالَ : یَقُومُ الإِمَام إلَی الْقِبْلَۃِ وَمَعَہُ طَائِفَۃٌ وَطَائِفَۃٌ مُوَاجِہَۃُ الْعَدُوِّ فَیُصَلی بِمَنْ مَعَہُ رَکْعَۃً فَإِذَا قَامَ وَقَفَ قَائمًا وَصَلَّی الَّذِینَ وَرَائَہُ لأَنْفُسِہِمْ رَکْعَۃً وَسَجَدُوا وَسَلَّمُوا ، ثُمَّ ذَہَبُوا حَتَّی یَقُومُوا مَقَامَ إخْوَانِہِمُ الَّذِینَ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ وَرَجَعَ الأَخَرُونَ عَلَی أَعْقَابِہِمْ فَوَقَفُوا خَلْفَ الإِمَام فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً أُخْرَی ، ثُمَّ سَلَّمَ وَقَامَ الَّذِینَ وَرَائَہُمْ فَرَکَعُوا لأَنْفُسِہِمْ وَسَجَدُوا وَسَلَّمُوا۔ (بخاری ۴۱۳۱۔ ابوداؤد ۱۲۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٨٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ خوف کی نماز میں ایک رکعت پر قصر کیسے ہوسکتا ہے ؟ یہ دو رکعتیں ہیں !
(۸۳۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : رَکْعَۃٌ کَیْفَ تَکُونُ مَقْصُورَۃً وَہُمَا رَکْعَتَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٨١) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ خوف کی نماز میں امام کھڑا ہوگا اور لوگ اس کے پیچھے دو صفیں بنائیں گے۔ پھر امام رکوع کرے گا اور اس کے پیچھے موجود صف کے لوگ بھی رکوع کریں گے۔ پھر امام سجدہ کرے گا اور اس کے ساتھ موجود صف کے لوگ بھی سجدہ کریں گے۔ پھر جب امام دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگا تو اس صف کے لوگ پیچھے ہوجائیں گے اور دوسری جماعت کے لوگ آکر ان کی جگہ کھڑے ہوجائیں گے۔ امام ان کے ساتھ رکوع کرے گا اور سجدہ کرے گا۔ دوسرے لوگ کھڑے رہیں گے ، پھر یہ کھڑے ہو کر ایک ایک رکعت کی قضا کریں گے، اس طرح جماعت میں امام کی دو رکعتیں اور لوگوں کی ایک ایک رکعت ہوگی، پھر وہ دوسری رکعت کی قضا کریں گے۔
(۸۳۸۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّہُ قَالَ : صَلاَۃُ الْخَوْفِ یَقُومُ الإِمَام وَیَصُفُّونَ خَلْفَہُ صَفَّیْنِ ، ثُمَّ یَرْکَعُ الإِمَام فَیَرْکَعُ الَّذِینَ یَلُونَہُ ، ثُمَّ یَسْجُدُ بِالَّذِین یَلُونَہُ فَإِذَا قَامَ تَأَخَّرَ ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ یَلُونَہُ وَجَائَ الأَخَرُونَ فَقَامُوا مَقَامَہُمْ فَرَکَعَ بِہِمْ وَسَجَدَ بِہِمْ وَالأَخَرُونَ قِیَامٌ ، ثُمَّ یَقُومُونَ فَیَقْضُونَ رَکْعَۃً رَکْعَۃً فَیَکُونُ لِلإِمَامِ رَکْعَتَانِ فِی جَمَاعَۃٍ وَیَکُونُ لِلْقَوْمِ رَکْعَۃٌ رَکْعَۃٌ فِی جَمَاعَۃٍ وَیَقْضُونَ الرَّکْعَۃَ الثَّانِیَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازِ خوف کا طریقہ
(٨٣٨٢) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۸۳۸۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مِہْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورج گرہن کی نماز کا طریقہ
(٨٣٨٣) حضرت ابو مسعود انصاری عقبہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں ایک مرتبہ سورج گرہن ہوگیا۔ لوگوں نے کہا کہ سورج کو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صاحبزادے حضرت ابراہیم کی وفات کی وجہ سے گرہن ہوا ہے۔ اس پر نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ چاند اور سورج کو کسی کی زندگی اور کسی کی موت کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا۔ یہ اللہ کی نشانیاں ہیں، جب تم انھیں گرہن لگا ہوا دیکھو تو نماز پڑھو۔
(۸۳۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ عُقْبَۃَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : انْکَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّاسُ : إنَّمَا انْکَسَفَتْ لِمَوْتِ إبْرَاہِیمَ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لاَ یَنْکَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَیَاتِہِ وَلَکِنَّہُمَا آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللہِ فَإِذَا رَأَیْتُمُوہُمَا فَصَلُّوا۔ (بخاری ۱۰۴۱۔ مسلم ۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورج گرہن کی نماز کا طریقہ
(٨٣٨٤) حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گرہن کی نماز تمہاری نماز جیسی پڑھی، اس میں رکوع اور سجدہ بھی فرمایا۔
(۸۳۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِی کُسُوفٍ نَحْوًا مِنْ صَلاَتِکُمْ یَرْکَعُ وَیَسْجُدُ۔ (ابوداؤد ۱۱۸۶۔ احمد ۴/۲۶۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৩৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورج گرہن کی نماز کا طریقہ
(٨٣٨٥) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں سورج کو گرہن لگ گیا، آپ اور ہم کھڑے ہوئے آپ نے فرمایا کہ اے لوگو ! سورج اور چاند اللہ کی نشانیاں ہیں، جب ان میں سے کسی کو گرہن لگے تو مسجدوں کی طرف چل پڑو۔
(۸۳۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : انْکَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَامَ وَقُمْنَا مَعَہُ ، ثُمَّ قَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ إنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آیَتَانِ مِنْ آیَاتِ اللہِ فَإِذَا انْکَسَفَتْ إحْدَاہُمَا فَافْزَعُوا إلَی الْمَسَاجِدِ۔ (نسائی ۱۸۶۷)
tahqiq

তাহকীক: