মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৩৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص نے دورانِ خطبہ بات کرلی اب وہ کیا کرے ؟
(٥٣٦٦) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جس شخص نے جمعہ کے دن دورانِ خطبہ بات کرلی اب وہ دو رکعت نماز پڑھے گا۔
(۵۳۶۶) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ مُبَارَکٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ (ح) وَعَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَعَنِ ابْنِ عُلاَثَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الَّذِی یَتَکَلَّمُ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، قَالُوا : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص جمعہ کا خطبہ نہ سن سکے وہ کیا کرے ؟
(٥٣٦٧) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ کا خطبہ دو رکعتوں کے بدلے میں رکھا گیا ہے اس لیے جسے خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۶۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ أَبِی عَبْدِ اللہِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : حُدِّثْتُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّہُ قَالَ : إِنَّمَا جُعِلَتِ الْخُطْبَۃُ مَکَانَ الرَّکْعَتَیْنِ ، فَإِنْ لَمْ یُدْرِکِ الْخُطْبَۃَ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص جمعہ کا خطبہ نہ سن سکے وہ کیا کرے ؟
(٥٣٦٨) حضرت عطاء فرمایا کرتے تھے کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۶۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا دَاودُ بْنُ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِذَا لَمْ یُدْرِکِ الْخُطْبَۃَ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص جمعہ کا خطبہ نہ سن سکے وہ کیا کرے ؟
(٥٣٦٩) حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۶۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ؛ قَالُوا : إِذَا فَاتَتْہُ الْخُطْبَۃُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ صَلَّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص جمعہ کا خطبہ نہ سن سکے وہ کیا کرے ؟
(٥٣٧٠) حضرت عطاء اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۷۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ: بَلَغَنِی عَنْ عَطَائٍ، وَطَاوُوسٍ ، قَالاَ: مَنْ فَاتَہُ الْقَصَصُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص جمعہ کا خطبہ نہ سن سکے وہ کیا کرے ؟
(٥٣٧١) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۷۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : إِذَا فَاتَتْہُ الْخُطْبَۃُ صَلَّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص جمعہ کا خطبہ نہ سن سکے وہ کیا کرے ؟
(٥٣٧٢) حضرت عطاء بن یزید لیثی فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۷۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ الرَّمْلِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائَ بْنَ یَزِیدَ اللَّیْثِیَّ ، قَالَ : إِذَا فَاتَتْہُ الْخُطْبَۃُ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص جمعہ کا خطبہ نہ سن سکے وہ کیا کرے ؟
(٥٣٧٣) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد کے سامنے اہل مکہ کے اس قول کا ذکر کیا گیا کہ جس شخص کو جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعت نماز پڑھ لے۔ تو انھوں نے فرمایا کہ یہ کوئی بات نہیں۔
(۵۳۷۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : ذُکِرَ لِمُحَمَّدٍ قَوْلُ أَہْلِ مَکَّۃَ ، إِذَا لَمْ یُدْرِکِ الْخُطْبَۃَ صَلَّی أَرْبَعًا ، فَقَالَ : لَسَ(۳ ہَذَا بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص جمعہ کا خطبہ نہ سن سکے وہ کیا کرے ؟
(٥٣٧٤) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ کی چار رکعتیں تھیں، پھر دو رکعتیں خطبے کی وجہ سے کم کردی گئیں۔ پس جس کا خطبہ رہ جائے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ : کَانَتِ الْجُمُعَۃُ أَرْبَعًا ، فَجُعِلَتْ رَکْعَتَیْنِ مِنْ أَجْلِ الْخُطْبَۃِ ، فَمَنْ فَاتَتْہُ الْخُطْبَۃُ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٧٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے۔ اور جسے رکوع نہ ملے وہ چار رکعت پڑھے۔
(۵۳۷۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَنْ أَدْرَکَ رَکْعَۃً مِنَ الْجُمُعَۃِ فَلْیُصَلِّ إِلَیْہَا أُخْرَی ، وَمَنْ لَمْ یُدْرِکِ الرُّکُوعَ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٧٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جسے جمعے کی نماز مل جائے تو وہ دو رکعتیں پڑھے اور جسے نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَنْ أََدْرَکَ الْجُمُعَۃَ فَہِیَ رَکْعَتَانِ ، وَمَنْ لَمْ یُدْرِکْ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٧٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملالے۔
(۵۳۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ أَدْرَکَ مِنَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَۃً فَلْیُضِفْ إِلَیْہَا أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٧٨) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت معمر نے ایک مرتبہ فرمایا کہ ایک چیز ایسی تھی جس کے بارے میں میں حضرت اسود سے سوال کرنا چاہتا تھا۔ حضرت ابراہیم نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے ؟ شاید میں آپ کی یہ ضرورت پوری کرسکوں۔ حضرت معمر نے فرمایا کہ وہ آدمی جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ کیا کرے ؟ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ حضرت اسود فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعات پڑھ لے۔
(۵۳۷۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ أَبُو مَعْمَرٍ : شَیْئٌ وَدِدْتُ أَنِّی کُنْتُ سَأَلْتُ عَنْہُ الأَسْوَدَ ، قَالَ : قَالَ إِبْرَاہِیمُ : وَمَا ہُوَ ؟ فَلَعَلَّک قَدْ کُفِیتَہُ ، قَالَ : الرَّجُلُ یُدْرِکُ مِنَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَۃً ؟ قَالَ : قَالَ الأَسْوَدُ : مَنْ أَدْرَکَ مِنَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَۃً فَلْیُصَلِّ رَکْعَۃً أُخْرَی ، وَمَنْ لَمْ یُدْرِکِ الرُّکُوعَ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٧٩) حضرت حسن ، حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعات پڑھ لے۔
(۵۳۷۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَمُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالُوا : مَنْ أَدْرَکَ رَکْعَۃً مِنَ الْجُمُعَۃِ فَلْیُضِفْ إِلَیْہَا أُخْرَی ، وَمَنْ لَمْ یُدْرِکِ الرُّکُوعَ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٨٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جسے خطبہ مل جائے اسے جمعہ مل گیا اور جسے دو رکعتیں مل جائیں اسے بھی جمعہ مل گیا اور جسے ایک رکعت مل جائے اسے بھی جمعہ مل گیا اور وہ ساتھ ایک رکعت ملالے۔ اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعت نماز ادا کرے۔
(۵۳۸۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ سَالِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ : مَنْ أَدْرَکَ الْخُطْبَۃَ فَہِیَ الْجُمُعَۃُ ، وَمَنْ أَدْرَکَ رَکْعَتَیْنِ فَہِیَ الْجُمُعَۃُ ، وَمَنْ أَدْرَکَ رَکْعَۃً فَقَدْ أَدْرَکَ الْجُمُعَۃَ ، فَلْیُصَلِّ رَکْعَۃً أُخْرَی ، وَمَنْ لَمْ یُدْرِکِ الرُّکُوعَ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٨١) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کے دن ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعت نماز ادا کرے۔
(۵۳۸۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَنْ لَمْ یُدْرِکِ الرُّکُوعَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٨٢) حضرت انس اور حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملالے۔
(۵۳۸۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : مَنْ أَدْرَکَ مِنَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَۃً فَلْیُصَلِّ إِلَیْہَا أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٨٣) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔
(۵۳۸۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ ذَکْوَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ، قَالاَ : إِذَا أَدْرَکَ رَکْعَۃً مِنَ الْجُمُعَۃِ أَضَافَ إِلَیْہَا أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٨٤) حضرت اسود اور حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ جب تمہیں جمعہ کی ایک رکعت مل جائے تو اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملالو۔
(۵۳۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، وَعَلْقَمَۃَ ، قَالاَ : إِذَا أَدْرَکْتَ مِنْ الْجُمُعَۃِ رَکْعَۃً فَأَضِفْ إِلَیْہَا أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٨٥) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔
(۵۳۸۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : مَنْ أَدْرَکَ رَکْعَۃً فَلْیُضِفْ إِلَیْہَا رَکْعَۃً أُخْرَی۔
তাহকীক: