মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৪৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے نماز میں کچھ کھا لیا یا پی لیا تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٨٤٤٦) حضرت حجاج اور حضرت ابراہیم نے نماز میں پینے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۸۴۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، وَإِبْرَاہِیمَ : أَنَّہُمَا کَرِہَا الشُّرْبَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے نماز میں کچھ کھا لیا یا پی لیا تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٨٤٤٧) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نما زمین کھانا جائز نہیں۔
(۸۴۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ یَحِلُّ الأَکْلُ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے نماز میں کچھ کھا لیا یا پی لیا تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٨٤٤٨) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن امام کے خطبے کے دوران پینے میں کوئی حرج نہیں۔
(۸۴۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ طَاوُوسٍ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِالشُّرْبِ وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٤٤٩) حضرت محمد بن جعفر بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ بن انیس کو خالد بن سفیان کی طرف بھیجا۔ وہ فرماتے ہیں کہ جب میں اس کے پاس پہنچا تو یہ عصر کا وقت تھا، مجھے خوف تھا کہ مجھے اس تک پہنچنے کے لیے کچھ کوشش کرنی پڑے گی، لہٰذا میں نے چلتے ہوئے نماز پڑھ لی۔
(۸۴۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ إدْرِیسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عَبْدَ اللہِ بْنَ أُنَیْسٍ إلَی خَالِدِ بْنِ سُفْیَانَ ، قَالَ : فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنْہُ وَذَلِکَ فِی وَقْتِ الْعَصْرِ خِفْتُ أَنْ یَکُونَ دُونَہُ مُحَاوَلَۃٌ أَوْ مُزَاوَلَۃٌ ، فَصَلَّیْتُ وَأَنَا أَمْشِی۔ (ابوداؤد ۱۲۴۳۔ احمد ۳/۴۹۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٤٥٠) حضرت ابو الصہباء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو دیکھا وہ بطحاء سے آرہے تھے، جب وہ مسجد حرام پہنچے تو انھوں نے آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ کیا۔ میں نے اس بات کا حضرت عطاء سے ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں تعجب کی کیا بات ہے ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب چلتے ہوئے نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۸۴۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِی الصَّہْبَائِ ، قَالَ : رَأَیْتُُ مُجَاہِدًا أَقْبَلَ مِنَ الْبَطْحَائِ ، فَلَمَّا انْتَہَی إلَی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ قَرَأَ سَجْدَۃً فَسَجَدَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِعَطَائٍ ، قَالَ : وَمَا تَعْجَبُ مِنْ ذَا ؟ کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلُّونَ وَہُمْ یَمْشُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٤٥١) حضرت سعید بن عبد العزیز کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول سے سوال کیا کہ کوئی شخص چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اشارے سے نما زپڑھ لے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۸۴۵۱) حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ عَنِ الرَّجُلِ یُصَلِّی وَہُوَ یَمْشِی ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ یُومِیئُ إیمَائً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٤٥٢) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جنگ میں ہم چلتے ہوئے نماز پڑھ لیتے تھے۔
(۸۴۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : إِنْ کَانَ أَحَدُنَا لیُصَلِّی وَہُوَ یَسْعَی ، یَعْنِی فِی الْحَرْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٤٥٣) حضرت ازرق بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ نے اپنی سواری کی لگام تھامے ہوئے چلتے ہوئے نماز پڑھی ہے۔
(۸۴۵۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ : أَنَّہُ صَلَّی وَہُوَ مُمْسِکٌ بِعَنَانِ دَابَّتِہِ وَہُوَ یَمْشِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے ؟
(٨٤٥٤) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس آیت کو دہراتے رہے یہاں تک کہ صبح ہوگئی (ترجمہ) اگر تو انھیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں، اگر تو انھیں معاف کردے تو تو غالب، حکمت والا ہے۔
(۸۴۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا قُدَامَۃُ الْعَامِرِیُّ ، عَنْ جَسْرَۃَ بِنْتِ دَجَاجَۃَ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَدَّدَ ہَذِہِ الآیَۃَ حَتَّی أَصْبَحَ {إنْ تُعَذِّبْہُمْ ، فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَہُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ}۔ (نسائی ۱۰۸۳۔ احمد ۵/۱۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے ؟
(٨٤٥٥) حضرت سعید بن عبید طائی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ماہ رمضان میں حضرت سعید بن جبیر نماز پڑھتے ہوئے اس آیت کو دہرا رہے تھے (ترجمہ) وہ عنقریب معلوم کرلیں گے جب کہ ان کی گردنوں میں طوق اور زنجیریں ہوں گی اور گھسیٹے جائیں گے یعنی کھولتے ہوئے پانی میں پھر آگ میں جھونک دیے جائیں گے۔
(۸۴۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عُبَیْدٍ الطَّائِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ وَہُوَ یُصَلِّی بِہِمْ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ یُرَدِّدُ ہَذِہِ الآیَۃَ {فَسَوْفَ یَعْلَمُونَ إذِ الأَغْلاَلُ فِی أَعْنَاقِہِمْ وَالسَّلاَسِلُ یُسْحَبُونَ فِی الْحَمِیمِ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُونَ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے ؟
(٨٤٥٦) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم داری نے اس آیت کو بار بار دہرایا { أَمْ حَسِبَ الَّذِینَ اجْتَرَحُوا السَّیِّئَاتِ أَنْ نَجْعَلَہُمْ کَاَلَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَائً مَحْیَاہُمْ وَمَمَاتُہُمْ } (ترجمہ) وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت یکساں ہوں گے ؟
(۸۴۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّ تَمِیمًا الدَّارِیَّ رَدَّدَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {أَمْ حَسِبَ الَّذِینَ اجْتَرَحُوا السَّیِّئَاتِ أَنْ نَّجْعَلَہُمْ کَاَلَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَوَائً مَّحْیَاہُمْ وَمَمَاتُہُمْ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے ؟
(٨٤٥٧) حضرت نسیر بن ابی طعمہ کہتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم نماز پڑھتے ہوئے جب اس آیت پر پہنچے (ترجمہ) وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت یکساں ہوں گے ؟ تو صبح تک اسے ہی دہراتے رہے۔
(۸۴۵۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ نُسِیر أَبِی طُعْمَۃَ مَوْلَی الرَّبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ ، قَالَ : کَانَ الرَّبِیعُ بْنُ خُثَیْمٍ یُصَلِّی فَمَرَّ بِہَذِہِ الآیَۃِ : {أَمْ حَسِبَ الَّذِینَ اجْتَرَحُوا السَّیِّئَاتِ} حَتَّی خَتَمَہا یُرَدِّدُہَا حَتَّی أَصْبَحَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے ؟
(٨٤٥٨) حضرت عبداللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ والے سال اپنی سواری پر بار بار سورة الفتح کی تلاوت فرماتے رہے۔ حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے لوگوں کے جمع ہوجانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں تمہیں قراءت کا انداز بتاتا۔
(۸۴۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ مُغَفَّلٍ یَقُولُ : قَرَأَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَسِیرٍ لَہُ فِی عَامِ الْفَتْحِ سُورَۃَ الْفَتْحِ عَلَی رَاحِلَتِہِ فَرَجَّعَ فِی قِرَائَتِہِ ، قَالَ مُعَاوِیَۃُ : وَلَوْلاَ أَنِّی أَخَافُ أَنْ یَجْتَمِعَ عَلَیَّ النَّاسُ لَحَکَیْتُ لَکُمْ قِرَائَتَہُ۔ (بخاری ۴۲۸۱۔ مسلم ۲۳۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے ؟
(٨٤٥٩) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ اسلاف کو یہ بات پسند تھی کہ رات کے آخری حصہ میں ایک ہی آیت کو بار بار پڑھیں۔
(۸۴۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ إدْرِیسَ، عَنْ لَیْثٍ، عَنِ الأَسْوَدِ، قَالَ: کَانُوا یُحِبُّونَ أَنْ یُرَجِّعُوا بِالآیَۃِ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز میں ایک آیت کو بار بار دہرا سکتا ہے ؟
(٨٤٦٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی ایک آیت پر ٹھہر جائے اور اسے بار بار پڑھے۔
(۸۴۶۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : أُرَاہُ عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَقِفَ الرَّجُلُ عِنْدَ الآیَۃِ فَیُرَدِّدُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کی تفسیر
(٨٤٦١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق فرض نماز سے ہے۔
(۸۴۶۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی قولہ تعالی : {وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا} قَالَ : فِی الصَّلاَۃ الْمَکْتُوبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کی تفسیر
(٨٤٦٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق جمعہ کے دن امام کے خطبہ سے ہے۔
(۸۴۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، أُخْبِرنَا عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : فِی خُطْبَۃِ الإِمَام یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کی تفسیر
(٨٤٦٣) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق فرض نماز اور ذکر سے ہے۔
(۸۴۶۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جُوَیْبِرٌ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : فِی الصَّلاَۃ الْمَکْتُوبَۃِ ، وَعِنْدَ الذِّکْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کی تفسیر
(٨٤٦٤) حضرت عبداللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق فرض نماز سے ہے۔
(۸۴۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حُرَیث ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ۔ وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ۔ وَعَنْ أَبِی الْمِقْدَامِ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ : فِی قولہ تعالی : {وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا} قَالُوا : فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৪৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کی تفسیر
(٨٤٦٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق فرض نماز اور ذکر سے ہے۔
(۸۴۶۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْ سَمِعَ الْحَسَنَ یَقُولُ : عِنْدَ الصَّلاَۃ الْمَکْتُوبَۃِ ، وَعِنْدَ الذِّکْرِ۔
tahqiq

তাহকীক: