মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৮৪৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت سے نماز پڑھنے کی فضیلت
(٨٤٨٦) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں مسجد میں موجود لوگوں کی تعداد کے برابر ثواب ملتا ہے۔
(۸۴۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : عَلَی عَدَدِ مَنْ فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت سے نماز پڑھنے کی فضیلت
(٨٤٨٧) حضرت کثیر بن افلح فرماتے ہیں کہ ہم مدینہ میں حضرت ابو یوسف کے مکان میں ایک حساب کے سلسلے میں موجود تھے۔ ہمارے ساتھ زید بن ثابت بھی تھے۔ انھوں نے فرمایا کہ امام کے ساتھ نماز پڑھنا اکیلے نماز پڑھنے سے بیس سے زیادہ گنا افضل ہے۔
(۸۴۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ أَفْلَحَ ، قَالَ : کُنَّا بِالْمَدِینَۃِ فِی دَارِ أَبِی یُوسُفَ فِی حِسَابٍ لَنَا نَحْسِبُہُ وَمَعَنَا زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، فَقَالَ : صَلاَۃُ الرَّجُلِ مَعَ الإِمَامِ تُضَعَّفُ عَلَی صَلاَتِہِ وَحْدَہُ بِضْعًا وَعِشْرِینَ دَرَجَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت سے نماز پڑھنے کی فضیلت
(٨٤٨٨) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جماعت کی نماز اکیلے کی نماز سے چوبیس درجے یا پچیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔
(۸۴۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : تَزِیدُ صَلاَۃُ الرَّجُلِ فِی جَمَاعَۃٍ عَلَی صَلاَتِہِ وَحْدَہُ أَرْبَعًا وَعِشْرِینَ دَرَجَۃً ، أَوْ خَمْسًا وَعِشْرِینَ دَرَجَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی لوگوں کو دکھا کر اچھی نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٨٤٨٩) حضرت محمود بن لبید سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ چھپے ہوئے شرک سے بچو، چھپے ہوئے شرک سے بچو۔ لوگوں نے عرض کیا کہ چھپا ہوا شرک کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ کوئی آدمی نماز کو اس وجہ سے مزین کرے تاکہ لوگ اسے دیکھیں تو یہ چھپا ہوا شرک ہے۔
(۸۴۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِیدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إیَّاکُمْ إیَّاکُمْ وَشِرْکَ السَّرَائِرِ ، قَالُوا : وَمَا شِرْکُ السَّرَائِرِ؟ قَالَ: أَنْ یَقُومَ أَحَدُکُمْ یُزَیِّنُ صَلاَتَہُ جَاہِدًا لِیَنْظُرَ النَّاسُ إلَیْہِ ، فَذَلِکَ شِرْکُ السَّرَائِرِ۔ (بیہقی ۲۹۰۔ احمد ۵/۴۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی لوگوں کو دکھا کر اچھی نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٨٤٩٠) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے لوگوں کے دیکھنے کی صورت میں نماز پڑھی تو اسے چاہیے کہ وہ اکیلے میں بھی ایسی نماز پڑھے، وگرنہ اس نے اپنے رب کی توہین کی۔
(۸۴۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مَنْ صَلَّی صَلاَۃً وَالنَّاسُ یَرَوْنَہُ فَلْیُصَلِّ إذَا خَلاَ مِثْلَہَا وَالأَ فَإِنَّمَا ہِیَ اسْتِہَانَۃٌ یَسْتَہِینُ بِہَا رَبَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی لوگوں کو دکھا کر اچھی نماز پڑھے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٨٤٩١) حضرت حذیفہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۸۴۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے جن میں جماع کیا ہو ؟
(٨٤٩٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کپڑوں میں نماز پڑھا کرتے تھے جن میں جماع کیا ہوتا۔
(۸۴۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی فِی الثَّوْبِ الَّذِی یُجَامِعُ فِیہِ۔ (احمد ۲۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے جن میں جماع کیا ہو ؟
(٨٤٩٣) حضرت عبد الملک بن عمیر کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت جابر بن سمرہ سے سوال کیا کہ کیا میں ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہوں جن میں جماع کیا ہو ؟ فرمایا کہ اگر کپڑوں پر کچھ لگ جائے تو اسے دھو لے اور اگر کچھ نہ لگا ہو تو ان کپڑوں میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۸۴۹۳) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ جَابِرَ بْنَ سَمُرَۃَ أُصَلِّی فِی الثَّوْبِ وَأُجَامِعُ فِیہِ ؟ قَالَ : إِنْ أَصَابَہُ شَیْئٌ فَاغْسِلْہُ ، وَإِن لَم یُصبہ شَیْئٌ فَلاَ بَأْسَ أَنْ تُصَلِّیَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے جن میں جماع کیا ہو ؟
(٨٤٩٤) حضرت ابن عمر نے فرمایا کہ یہ جانتی ہے کہ جن کپڑوں میں ہم جماع کرتے ہیں انہی میں نماز پڑھتے ہیں۔
(۸۴۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ بَشِیرٍ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: إنَّ ہَذِہِ لَتَعْلَمُ أَنَّا نُجَامِعُ فِیہِ وَنُصَلِّی فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے جن میں جماع کیا ہو ؟
(٨٤٩٥) حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ آدمی نے جن کپڑوں میں جماع کیا ہو ان میں نما زپڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس پر پانی چھڑک لیا جائے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس سے بدبو ہی پیدا ہوگی۔
(۸۴۹۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : سُئِلَ عَنِ الثَّوْبِ الَّذِی یُجَامِعُ فِیہِ أَیُصَلِّی فِیہِ ؟ قَالَ : قُلْتُ : نَعَمْ ، قُلْتُ : فَأَنْضَحُہُ بِالْمَائِ ؟ قَالَ : لاَ یَزِیدُہ إِلاَّ نَتَنًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے جن میں جماع کیا ہو ؟
(٨٤٩٦) حضرت محمد بن ابی سفیان کہتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت ام حبیبہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا جو مجھ پر اور آپ پر تھا اور اس میں جو ہوا تھا سو ہوا تھا۔
(۸۴۹۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ قَالَ : حدَّثَنِی ضَمْرَۃُ بْنُ حَبِیبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی سُفْیَانَ الثَّقَفِیُّ ، أَنَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَتْ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی فِی ثَوْبٍ عَلَیَّ وَعَلَیْہِ کَانَ فِیہِ مَا کَانَ۔ (بخاری ۲۸۸۔ احمد ۶/۳۲۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے جن میں جماع کیا ہو ؟
(٨٤٩٧) حضرت معاویہ بن ابی سفیان نے ام المؤمنین حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان سے سوال کیا کہ کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کپڑوں میں نما زپڑھا کرتے تھے جن میں آپ نے جماع کیا ہو ؟ آپ نے فرمایا ہاں، اگر اس میں گندگی نہ لگی ہو تو آپ ان کپڑوں میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔
(۸۴۹۷) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ حُدَیْجٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ : أَنَّہُ سَأَلَ أُمَّ حَبِیبَۃَ ابْنَۃَ أَبِی سُفْیَانَ ہَلْ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی فِی الثَّوْبِ الَّذِی کَانَ یُجَامِعُہَا فِیہِ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ إذَا لَمْ یَرَ فِیہِ أَذًی۔ (ابوداؤد ۳۶۹۔ احمد ۶/۴۲۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٤٩٨) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک پستہ قد آدمی کو دیکھا جسے ” زنیم “ (ناقص الخلقت) کہا جاتا تھا۔ آپ نے اسے دیکھ کر سجدہ کیا اور فرمایا کہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس جیسا نہیں بنایا۔
(۸۴۹۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلاً قَصِیرًا یُقَالُ لَہُ : زنیْمٌ فَسَجَدَ ، وَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی لَمْ یَجْعَلْنِی مِثْلَ ہَذَا۔ (ابوداؤد ۲۷۶۸۔ ترمذی ۱۵۷۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৪৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٤٩٩) حضرت ابوبکر نے جب یمامہ کو فتح کیا تو سجدہ کیا۔
(۸۴۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ الثَّقَفِیِّ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیدِ اللہِ ، عَنْ رَجُلٍ لَمْ یُسَمِّہِ ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ لَمَّا فَتَحَ الْیَمَامَۃَ سَجَدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠٠) حضرت یحییٰ بن جزار فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک آدمی کے پاس سے گذرے اسے ایک پرانا مرض تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور حضرت ابوبکر وعمر نے اسے دیکھ کر سجدہ شکر کیا۔
(۸۵۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِہِ رَجُلٌ بِہِ زَمَانَۃٌ فَسَجَدَ ، وَأَبُو بَکْرٍ ، وَعُمَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠١) حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس یمامہ کی فتح کا پیغام آیا تو انھوں نے سجدہ شکر کیا۔
(۸۵۰۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن أَبِیہِ : أَنَّ عُمَرَ أَتَاہُ فَتْحٌ مِنْ قِبَلِ الْیَمَامَۃِ فَسَجَدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠٢) ایک بزرگ حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی کے پاس ایک نامکمل جسمانی ساخت والا شخص آیا تو آپ نے سجدہ شکر کیا۔
(۸۵۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ الْہَمْدَانِیِّ ، عَنْ شَیْخٍ لَہُمْ یُکَنَّی أَبَا مُوسَی قَالَ : شَہِدْتُ عَلِیًّا لَمَّا أُتِیَ بِالْمُخْدَجِ سَجَدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠٣) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی کے پاس ایک نامکمل جسمانی ساخت والا شخص لایا گیا تو آپ نے سجدہ شکر کیا۔
(۸۵۰۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی مُوسَی : أَنَّ عَلِیًّا لَمَّا أُتِیَ بِالْمُخْدَجِ سَجَدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠٤) حضرت ابراہیم نے سجدہ شکر کو مکروہ قرار دیا اور حضرت منصور فرماتے ہیں کہ مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے سجدہ ٔ شکر کیا ہے۔
(۸۵۰۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَرِہَ سَجْدَۃَ الشُّکْرِ ، قَالَ مَنْصُورٌ : وَبَلَغَنِی أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ سَجَدَا سَجْدَۃَ الشُّکْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠٥) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ایسے آدمی کے پاس سے گذرے جو بہت چھوٹے قد کا، کمزور اور ناقص خلقت کا مالک تھا۔ آپ نے اسے دیکھ کر سجدہ شکر کیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو۔
(۸۵۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بنُغَاشِیٍّ فَسَجَدَ وَقَالَ : اسْأَلُوا اللَّہَ الْعَافِیَۃَ۔
তাহকীক: