মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৫০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب ام المؤمنین حضرت زینب کا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکاح کی آیت نازل ہوئی تو حضرت زید بن حارثہ نے حضرت زینب سے اندر آنے کی اجازت مانگی۔ ان کی آواز سن کر حضرت زینت نے کہا کہ میرا اور زید کا کیا واسطہ ؟ انھوں نے پیغام بھیجا اور کہا کہ میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قاصد ہوں اور آپ کے پاس ایک پیغام لے کر آیا ہوں ۔ انھوں نے حضرت زید کو اندر آنے کی اجازت دے دی تو حضرت زید نے حضرت زینب کو یہ خوشخبری دی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا نکاح اپنے نبی سے کردیا ہے۔ یہ سن کر حضرت زینب اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لے سجدہ میں پڑگئیں۔
(۸۵۰۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْکَلْبِیُّ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَ نِکَاحُ زَیْنَبَ انْطَلَقَ زَیْدُ بْنُ حَارِثَۃَ حَتَّی اسْتَأْذَنَ عَلَی زَیْنَبَ ، قَالَ : فَقَالَتْ زَیْنَبُ : مَا لِی وَلِزَیْدٍ ، قَالَ : فَأَرْسَلَ إلَیْہَا فَقَالَ : إنِّی رَسُولُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَیْکِ ، قَالَ : فَأَذِنَتْ لَہُ ، فَبَشَّرَہَا أَنَّ اللَّہَ قَدْ زَوَّجَہَا مِنْ نَبِیِّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَخَرَّتْ سَاجِدَۃً لِلَّہِ شُکْرًا۔ (ابن سعد ۱۰۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠٧) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے خوشی کے سجدہ کو مکروہ قرار دیا ہے اور وہ فرماتے تھے کہ خوشی کے رکوع اور سجدے نہیں ہوتے۔
(۸۵۰۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ سَجْدَۃَ الْفَرَحِ ، وَیَقُولُ : لَیْسَ فِیہَا رُکُوعٌ وَلاَ سُجُودٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠٨) حضرت ابو مؤمن واصلی کہتے ہیں کہ حضرت علی کے پاس ایک ناقص الخلقت شخص لایا گیا تو انھوں نے اسے دیکھ کر سجدہ شکر کیا۔
(۸۵۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُوَیْد بْنُ عُبَیْدٍ الْعِجْلِیّ ، عَنْ أَبِی مُؤَمَّنٍ الْوَاثِلِیِّ قَالَ : شَہِدْتُ عَلِیًّا لَمَّا أُتِیَ بِالْمُخْدَجِ سَجَدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥٠٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سجدہ شکر بدعت ہے۔
(۸۵۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَجْدَۃُ الشُّکْرِ بِدْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥١٠) حضرت ربان بن صبرہ حنفی کہتے ہیں کہ وہ یوم نہروان میں موجود تھے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں ان لوگوں میں سے تھا جنہوں نے ذو الثدیہ کونکالا۔ ہمارے حضرت علی کے پاس پہنچنے سے پہلے انھیں اس کی اطلاع ہوگئی تھے، جب ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ خوشی کی وجہ سے سجدے میں پڑے ہوئے تھے۔
(۸۵۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ زَرْبِیٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا رَبَّانُ بْنُ صَبِرَۃَ الْحَنَفِیُّ : أَنَّہُ شَہِدَ یَوْمَ النَّہْرَوَانِ ، قَالَ : وَکُنْتُ فِیمَنِ اسْتَخْرَجَ ذَا الثُّدَیَّۃِ فَبُشِّرَ بِہِ عَلِیًّا قَبْلَ أَنْ یَنْتَہِیَ إلَیْہِ ، فَانْتَہَیْنا إلَیْہِ وَہُوَ سَاجِدٌ فَرِحًا بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کا بیان
(٨٥١١) حضرت عبدالرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ میں نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ سجدے میں تھے، جب آپ نے سجدے سے سر اٹھایا تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ نے سجدے کو لمبا فرمایا ! آپ نے فرمایا کہ میں نے اس بات پر سجدہ کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر میری امت کے بارے میں احسان فرمایا ہے۔
(۸۵۱۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی صَعْصَعَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : انْتَہَیْتُ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ ساجِدٌ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ : أَطَلْت السُّجُودَ ، قَالَ : إنِّی سَجَدْتُ شُکْرًا لِرَبِّی فِیمَا أَبْلاَنِی فِی أُمَّتِی۔ (احمد ۱/۱۹۱۔ ابو یعلی ۸۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥١٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سعد کو نماز مں دو انگلیوں سے دعا مانگتے دیکھا تو فرمایا کہ اے سعد ! ایک انگلی سے دعا مانگو، ایک انگلی سے دعا مانگو۔
(۸۵۱۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : أَبْصَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَعْدًا وَہُوَ یَدْعُو بِإِصْبَعَیْہِ ، قَالَ : فَقاَلَ لَہُ : یَا سَعد أَحِّد أَحِّد۔ (ترمذی ۳۵۵۷۔ ابوداؤد ۱۴۹۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥١٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ایک آدمی کو شہادت کی دونوں انگلیوں سے دعا مانگتے دیکھا تو فرمایا کہ ایک انگلی سے اور داہنی انگلی سے دعا مانگو۔
(۸۵۱۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یَدْعُو بِإِصْبَعَیْہِ کِلْتَیْہِمَا فَنَہَاہُ ، وَقَالَ بِإِصْبَعٍ وَاحِدَۃٍ بِالْیُمْنَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥١٤) حضرت سعید بن عبدالرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز میں بیٹھتے تو اپنے ہاتھ کو اپنی ران پر رکھتے اور دعا میں انگلی سے اشارہ فرماتے۔
(۸۵۱۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رَاشِدٍ أَبِی سَعْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا جَلَسَ فِی الصَّلاَۃ وَضَعَ یَدَہُ عَلَی فَخِذِہِ یُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ فِی الدُّعَائِ۔ (مسلم ۴۰۸۔ ابوداؤد ۹۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥١٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ انگلی سے دعا مانگنا یہ اخلاص ہے۔
(۸۵۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ التَّمِیمِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : ہُوَ الإِخْلاَصُ ، یَعْنِی الدُّعَائَ بِالأَصْبَعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥١٦) حضرت سلیمان بن ابی یحییٰ کہتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ دعا میں انگلی سے اشارہ کیا کرتے تھے۔
(۸۵۱۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی یَحْیَی، قَالَ: کَانَ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْخُذُ بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ ، یَعْنِی الإِشَارَۃَ بِالأَصْبَعِ فِی الدُّعَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥١٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ دعا میں انگلی سے اشارہ کرنا شیطان کو کوڑا مارنے کے مترادف ہے۔
(۸۵۱۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ قَالَ : الدُّعَائُ ہَکَذَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعٍ وَاحِدَۃٍ مِقْمَعَۃُ الشَّیْطَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥١٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو یہ بات پسند ہے کہ دعا میں یوں کیا جائے۔ یہ فرماکر انھوں نے ایک انگلی سے اشارہ فرمایا۔
(۸۵۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إنَّ اللَّہَ یُحِبُّ أَنْ یُدْعاَ ہَکَذَا وَأَشَارَتْ بِإِصْبَعٍ وَاحِدَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥١٩) حضرت کثیر ابن افلح کہتے ہیں کہ میں نے نماز پڑھی اور قعدہ ٔ اخیرہ میں شہادت کی دونوں انگلیوں کو اٹھایا۔ حضرت ابن عمر نے میری بائیں انگلی کو پکڑ لیا۔
(۸۵۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ أَفْلَحَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ ، فَلَمَّا کَانَ فِی آخِرِ الْقَعْدَۃِ قُلْتُ ہَکَذَا وَأَشَارَ ابْنُ عُلَیَّۃَ بِإِصْبَعَیْہِ ، فَقَبَضَ ابْنُ عُمَر ہَذِہِ ، یَعْنِی الْیُسْرَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٢٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نماز میں اپنی انگلی سے دعا کا اشارہ کیا کرتے تھے۔
(۸۵۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ یُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٢١) حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت خیثمہ انگلی سے تریپن تک گنتے تھے اور انگلی سے نما زمین دعا کا اشارہ کیا کرتے تھے۔
(۸۵۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ طلحۃ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ : أَنَّہُ کَانَ یَعْقِدُ ثَلاَثًا وَخَمْسِینَ ، وَیُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٢٢) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف جب کسی کو نماز میں دو انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے دیکھتے تو ایک انگلی پر مارتے تھے اور فرماتے کہ معبود تو ایک ہے۔
(۸۵۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا إذَا رَأَوْا إنْسَانًا یَدْعُو بِإِصْبَعَیْہِ ضَرَبُوا إحْدَاہُمَا وَقَالُوا : إنَّمَا ہُوَ إلَہٌ وَاحِدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٢٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آدمی اپنی نماز میں ایک انگلی سے اشارہ کرے تو یہ اچھا ہے اور توحید کا اظہار ہے۔ البتہ دو انگلیوں سے اشارہ نہ کرے یہ مکروہ ہے۔
(۸۵۲۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَشَارَ الرَّجُلُ بِإِصْبَعِہِ فِی الصَّلاَۃ فَہُوَ حَسَنٌ وَہُوَ التَّوْحِیدُ ، وَلَکِنْ لاَ یُشِیرُ بِإِصْبَعَیْہِ ، فَإِنَّہُ یُکْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٢٤) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد دعا میں انگلی سے اشارہ کرتے تھے اور اسے حرکت نہیں دیتے تھے۔
(۸۵۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ : أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ فِی الدُّعَائِ ، وَلاَ یُحَرِّکُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٢٥) حضرت معبد بن خالد فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد اس سے زیادہ نہیں کیا کرتے تھے ۔ یہ کہہ کر انھوں نے ایک انگلی سے اشارہ کیا۔
(۸۵۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: کَانَ لاَ یُزَادُ ہَکَذَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: