মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৫২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٢٦) حضرت نمیر خزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز میں بیٹھے ہوئے دیکھا، آپ نے اپنا دایاں ہاتھ اپنی ران پر رکھا ہوا تھا اور انگلی سے اشارہ فرما رہے تھے۔
(۸۵۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ قُدَامَۃَ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ نُمَیْرٍ الْخُزَاعِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِی الصَّلاَۃ وَاضِعًا یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ یُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ۔ (ابوداؤد ۹۸۳۔ ابن حبان ۱۹۴۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٢٧) حضرت ابو صالح سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سعد کو نماز میں دو انگلیوں سے دعا مانگتے دیکھا تو فرمایا کہ اے سعد ! ایک انگلی سے دعا مانگو، ایک انگلی سے دعا مانگو۔
(۸۵۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی سَعْدًا یَدْعُو بِإِصْبَعَیْہِ، فَقَالَ : أَحِّدْ ، أَحِّدْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٢٨) حضرت عبداللہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب قعدہ میں بیٹھتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنی دائیں ران پر رکھ کر دعا مانگتے اور بائیں ہاتھ کو اپنی بائیں ران پر رکھتے۔ آپ اپنی انگشتِ شہادت سے اشارہ فرماتے اور اپنے انگوٹھے کو اپنی درمیانی انگلی پر رکھتے اور اپنی بائیں ہتھیلی کو اپنے گھٹنے پر بچھا رہنے دیتے۔
(۸۵۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ أَبِیہِ ،قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، إِذَا قَعَدَ یَدْعُو، وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، وَیَدَہُ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْرَی ، وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہِ السَّبَّابَۃِ ، وَوَضَعَ إِبْہَامَہُ عَلَی إِصْبَعِہِ الْوُسْطَی ، وَیُلْقِمُ کَفَّہُ الْیُسْرَی رُکْبَتَہُ۔

(مسلم ۱۱۳۔ ابوداؤد ۹۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٢٩) حضرت وائل بن حجر کہتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی دائیں کہنی کے کنارے کو اپنی دائیں ران پر رکھا، پھر انگوٹھے اور درمیانی انگلی سے حلقہ بنایا اور پھر انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کو اٹھا کر دعا کی۔
(۸۵۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاضِعًا حَدَّ مِرْفَقہِ الأَیْمَنَ عَلَِ فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، وَحَلَّقَ بِالإِبْہَامِ وَالْوُسْطَی ، وَرَفَعَ الَّتِی تَلِی الإِبْہَامَ یَدْعُو بِہَا۔ (ابوداؤد ۷۲۶۔ احمد ۴/۳۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٣٠) حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو آدمیوں پر بددعا کرتے ہوئے ہاتھوں کو بلند فرمایا۔
(۸۵۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الأَحْوَص ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو ہِلاَلٍ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَعَا عَلَی رَجُلَیْنِ فَرَفَعَ یَدَیْہِ۔ (ابویعلی ۷۴۴۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں ایک انگلی سے دعا کرنے کی رخصت دی ہے
(٨٥٣١) حضرت عبدالرحمن بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا میں ہاتھوں کو بلند فرمایا۔
(۸۵۳۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ، عَنْ حَیَّانَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَفَعَ یَدَیْہِ ، یَعْنِی فِی الدُّعَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دعا میں ہاتھوں کے اٹھانے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٥٣٢) حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے ہاتھ سر مبارک سے اوپر کرتے نہیں دیکھا، نہ منبر پر اور نہ بغیر منبر کے۔ البتہ آپ اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر بلند فرمایا کرتے تھے۔
(۸۵۳۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذُبابٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَاہِرًا یَدَیْہِ فِی الدُّعَائِ عَلَی مِنْبَرٍ وَلاَ غَیْرِہِ ، وَلَقَدْ رَأَیْتُ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ وَیَدْعُو۔ (ابوداؤد ۱۰۹۸۔ احمد ۵/۳۳۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دعا میں ہاتھوں کے اٹھانے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٥٣٣) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوائے دعاء استسقاء کے کسی موقع پر ہاتھوں کو دعا میں بلند نہیں فرماتے تھے۔
(۸۵۳۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ لاَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِی شَیْئٍ مِنَ الدُّعَائِ إِلاَّ فِی الاِسْتِسْقَائِ۔ (بخاری ۱۰۳۱۔ ابوداؤد ۱۱۶۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دعا میں ہاتھوں کے اٹھانے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٥٣٤) حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے یہاں تشریف لائے اور فرمایا کہ میں تمہارے ہاتھوں کو نماز میں سرکش اور بےقابو گھوڑے کی دم کی طرح اٹھا ہوا کیوں دیکھ رہا ہوں ؟ نماز میں سکون اختیار کرو۔
(۸۵۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ تَمِیمِ بْنِ طَرَفَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَا لِی أَرَاکُمْ رَافِعِی أَیْدِیکُمْ کَأَنَّہَا أَذْنَابُ خَیْلٍ شُمْسٍ ، اُسْکُنُوا فِی الصَّلاَۃ۔ (مسلم ۱۱۹۔ ابوداؤد ۹۰۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دعا میں ہاتھوں کے اٹھانے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٨٥٣٥) حضرت انس سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہاتھوں کو بلند فرمایا کرتے تھے ؟ انھوں نے کہا ہاں، ایک مرتبہ جمعہ کے دن لوگ آپ کے پاس قحط سالی کی شکایت لے کر آئے اور کہا اے اللہ کے رسول ! بارشیں نہیں ہو رہیں، زمین بنجر ہوگئی ہے، مال ہلاک ہوگیا ہے۔ آپ نے اپنے ہاتھوں کو بلند فرمایا اور دعا کی۔ اس موقع پر مجھے آپ کی بغلوں کی سفیدی بھی نظر آرہی تھی۔
(۸۵۳۵) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سُئِلَ ہَلْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ شَکَا إلَیْہِ النَّاسُ ذَاتَ جُمُعَۃٍ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ قَحَطَ الْمَطَرُ وَأَجْدَبَتِ الأَرْضُ وَہَلَکَ الْمَالُ ، قَالَ : فَرَفَعَ یَدَیْہِ وَدَعَا حَتَّی رَأَیْتُ بَیَاضَ إبِطَیْہِ۔ (بخاری ۶۱۲۔ مسلم ۶۱۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی آدمی نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرسکتا ہے ؟
(٨٥٣٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر دعا نہ کرو جس طرح یہود اپنے کنیسوں میں کرتے ہیں۔
(۸۵۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ قَالَ : لاَ تقُومُوا تَدْعُونَ کَمَا تَصْنَعُ الْیَہُودُ فِی کَنَائِسِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی آدمی نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرسکتا ہے ؟
(٨٥٣٧) حضرت ابو عبد الرحمن نے ایک آدمی کو نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرتے دیکھا تو اسے برا بھلا کہا۔
(۸۵۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ ابْنِ الأَصْبَہَانِیِّ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یَدْعُو قَائِمًا بَعْدَ مَا انْصَرَفَ فَسَبَّہُ ، أَوْ شَتَمَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی آدمی نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرسکتا ہے ؟
(٨٥٣٨) حضرت عبد الرحمن بن یزید نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔
(۸۵۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدَۃَ بْنِ أَبِی لُبَابَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی آدمی نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرسکتا ہے ؟
(٨٥٣٩) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ دو چیزیں بدعت ہیں : ایک یہ کہ آدمی نماز سے فارغ ہونے کے بعد قبلہ کی طرف کھڑا ہو کر دعا مانگے اور دوسری یہ کہ وہ دوسرے سجدے سے اٹھتے ہوئے اپنے کو لہوں کو زمین سے لگانا ضروری سمجھے۔
(۸۵۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : ثِنْتَانِ ہُمَا بِدْعَۃٌ أَنْ یَقُومَ الرَّجُلُ بَعْدَ مَا یَفْرُغُ مِنْ صَلاَتِہِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃِ یَدْعُو وَأَنْ یَسْجُدَ السَّجْدَۃَ الثَّانِیَۃَ فَیَرَی أَنَّ حَقًّا عَلَیْہِ أَنْ یُلْزِقَ أَلْیَتَیْہِ بِالأَرْضِ قَبْلَ أَنْ یَنْہَضَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی آدمی نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرسکتا ہے ؟
(٨٥٤٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نماز کے بعد قیام کرنا مکروہ ہے اور اس میں یہودیوں کے ساتھ مشابہت ہے۔
(۸۵۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْقِیَامَ بَعْدَہَا یَتَشَبَّہُ بِالْیَہُودِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی آدمی نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرسکتا ہے ؟
(٨٥٤١) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ سے عرض کیا کہ کیا حضرت ابراہیم نماز سے فارغ ہونے کے بعد قبلے کی طرف رخ کرکے ہاتھ بلند کرنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے ؟ انھوں نے کہا ہاں۔
(۸۵۴۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لِلْمُغِیرَۃِ : أَکَانَ إبْرَاہِیمُ یَکْرَہُ إذَا انْصَرَفَ أَنْ یَقُومَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃِ یَرْفَعُ یَدَیْہِ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی آدمی نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرسکتا ہے ؟
(٨٥٤٢) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کو خبر ملی کہ کچھ لوگ کھڑے ہو کر اللہ کا ذکر کرتے ہیں، وہ ان کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ کیسا عجیب کام ہے ؟ انھوں نے کہا کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان سنا ہے (ترجمہ) اللہ کا ذکر کرو کھڑے ہونے کی حالت میں، بیٹھے ہوئے ہونے کی حالت میں اور اپنے پہلو کے بل لیٹے ہوئے۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ یہ حکم تو اس وقت ہے جب آدمی کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی طاقت نہ رکھے تو بیٹھ کر نما زپڑھ لے۔
(۸۵۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ : أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ قَوْمًا یَذْکُرُونَ اللَّہَ قِیَامًا فَأَتَاہُمْ، فَقَالَ : مَا ہَذِہِ النَّکْرَاء ؟ قَالُوا : سَمِعْنَا اللَّہَ یَقُولُ : {فَاذْکُروا اللَّہَ قِیَامًا وَقُعُودًا وَعَلَی جُنُوبِکمْ} ، فَقَالَ : ہَذَا إنَّمَا إذَا لَمْ یَسْتَطِعِ الرَّجُلُ أَنْ یُصَلِّیَ قَائِمًا صَلَّی قَاعِدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی آدمی نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرسکتا ہے ؟
(٨٥٤٣) حضرت جمیل بن زید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ وہ بیت اللہ میں داخل ہوئے اور انھوں نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر جگہ بدلی اور رکن کے قریب جا کردو رکعتیں پڑھیں، پھر میں انھیں چھوڑ کر چلا گیا اور وہ کھڑے ہو کر دعا مانگ رہے تھے اور تکبیر کہہ رہے تھے۔
(۸۵۴۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ العَوَّامِ ، عَنْ جَمِیلِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ دَخَلَ الْبَیْتَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ تَحَوَّلَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ مِمَّا یَلِی الرُّکْنَ ، ثُمَّ خَرَجْتُ وَتَرَکْتُہُ قَائِمًا یَدْعُو وَیُکَبِّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی آدمی نماز پڑھنے کے بعد کھڑے ہو کر دعا کرسکتا ہے ؟
(٨٥٤٤) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نماز میں کھڑے ہو کر آسمان کی طرف نظریں اٹھا کر دعا مانگتے تھے۔
(۸۵۴۴) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، قَالَ : رَأَیْتُُ الْحَسَنَ یَرْفَعُ بَصَرَہُ إلَی السَّمَائِ فِی الصَّلاَۃ یَدْعُو وَہُوَ قَائِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں آواز بلند کرنے کا بیان
(٨٥٤٥) حضرت مجاہد نے ایک آدمی کو دعا میں آواز بلند کرتے سنا تو اس کو ایک کنکر مارا۔
(۸۵۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : أَنَّہُ سَمِعَ رَجُلاً یَرْفَعُ صَوْتَہُ بِالدُّعَائِ ، فَرَمَاہُ بِالْحَصَی۔
tahqiq

তাহকীক: