মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৮৫৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تشہد یا قعدہ اخیرہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی
(٨٥٦٦) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب تک آدمی تشہد نہ پڑھ لے یا تشہد کی مقدار بیٹھ نہ جائے اس وقت تک نماز مکمل نہیں ہوتی۔
(۸۵۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ ، قَالاَ : حتَّی یَتَشَہَّدَ ، أَوْ یَقْعُدَ مِقْدَارَ التَّشَہُّدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک تشہد یا قعدہ اخیرہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی
(٨٥٦٧) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جس شخص کو تشہد پڑھنے کے بعد حدث لاحق ہوگا اس کی نماز مکمل ہوگی۔
(۸۵۶۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَتَشَہَّدُ ثُمَّ یُحْدِثُ ، قَالَ : ہَذَا قَدْ تَمَّتْ صَلاَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو مغرب کی ایک رکعت ملے اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٨٥٦٨) حضرت ابن مسیب فرماتے ہیں کہ کیا تم جانتے ہو ایسی کون سی نماز ہے جس کی ہر رکعت کے بعد بیٹھا جائے گا ؟ یہ اس شخص کی نماز ہے جسے مغرب کی ایک رکعت ملے، وہ ہر رکعت کے بعد قعدہ کرے گا۔
(۸۵۶۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : ہَلْ تَعْلَمُونَ صَلاَۃً یُقْعَدُ فِیہَا کُلِّہَا ؟ فَقَالَ : ذَلکَ رَجُلٌ أَدْرَکَ مِنَ الْمَغْرِبِ رَکْعَۃً فَیَقْعُدُ فِیہِنَّ جَمِیعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو مغرب کی ایک رکعت ملے اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٨٥٦٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق اور حضرت جندب کو مغرب کی ایک رکعت ملی، جب امام نے سلام پھیرا تو حضرت مسروق کھڑے ہوئے، ایک رکعت پڑھی اور بیٹھ گئے، جندب نے دو رکعتیں پڑھیں پھر قعدہ کیا۔ اس بات کا ذکر حضرت عبداللہ سے کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ دونوں نے اچھا کیا البتہ مسروق کا عمل مجھے زیادہ پسند ہے اور میں بھی یہی کروں گا۔
(۸۵۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : أَدْرَکَ مَسْرُوقٌ وَجُنْدُبٌ رَکْعَۃً مِنَ الْمَغْرِبِ ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَام قَامَ مَسْرُوقٌ فَأَضَافَ إلَیْہَا رَکْعَۃً ، ثُمَّ جَلَسَ وَقَامَ جُنْدُبٌ فِیہِما جَمِیعًا ، ثُمَّ جَلَسَ فِی آخِرِہَا فَذَکَرَ ذَلِکَ لِعَبْدِ اللہِ ، فَقَالَ : کِلاَہُمَا قَدْ أَحْسَنَ وَأَفْعَلُ کَمَا فَعَلَ مَسْرُوقٌ أَحَبُّ إلَیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو مغرب کی ایک رکعت ملے اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٨٥٧٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت جندب اور حضرت مسروق ایک مرتبہ مغرب کی نماز کے ارادے سے نکلے، ان دونوں حضرات کو امام کے ساتھ مغرب کی ایک رکعت ملی، جب امام نے سلام پھیرا تو اپنی باقی نماز کی ادائیگی کے دوران حضرت مسروق دوسری رکعت کے بعد بیٹھ گئے، جبکہ حضرت جندب نہ بیٹھے۔ جو رکعت امام کے ساتھ ملی تھی اس میں حضرت جندب نے قرات کی لیکن حضرت مسروق نے قراءت نہ کی۔ حضرت عبداللہ بن مسعود کے سامنے ان دونوں حضرات کے عمل کا ذکر کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ دونوں نے اچھا کیا لیکن میں وہ کروں گا جو مسروق نے کیا ہے۔
(۸۵۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّ جُنْدُبًا وَمَسْرُوقًا خَرَجَا یُرِیدَانِ صَلاَۃَ الْمَغْرِبِ فَأَدْرَکَا مَعَ الإِمَامِ رَکْعَۃً ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَام جَلَسَ مَسْرُوقٌ فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ ، وَلَمْ یَجْلِسْ جُنْدُبٌ ، قَالَ وَقَرَأَ جُنْدُبٌ فِی الرَّکْعَۃِ الَّتِی أَدْرَکَ وَلَمْ یَقْرَأْ مَسْرُوقٌ ، فَأَتَیَا ابْنَ مَسْعُودٍ فَذَکَرَا لَہُ مَا صَنَعَا ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : کِلاَکُمَا قَدْ أَحْسَنَ وَأَفْعَلُ کَمَا فَعَلَ مَسْرُوقٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو مغرب کی ایک رکعت ملے اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٨٥٧١) حضرت سعد فرماتے ہیں کہ جس شخص کو امام کے ساتھ چار رکعتوں میں سے ایک رکعت ملے وہ صرف آخری رکعت کے بعد قعدہ کرے کیونکہ نماز میں صرف دو قعدے ہوتے ہیں۔
(۸۵۷۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی یَحْیَی ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبو الْمُثَنَّی الْجُہَنِیُّ ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ : إذَا أَدْرَکَ مَعَ الإِمَامِ رَکْعَۃً مِنَ الأَرْبَعِ فَلاَ یَقْعُدُ إِلاَّ فِی آخِرہنَّ ، فَإِنَّہ لاَ یُقْعَدُ مِنَ الصَّلاَۃ إِلاَّ فِی قَعدَتَیْن۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو مغرب کی ایک رکعت ملے اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
(٨٥٧٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس شخص کو مغرب کی نماز میں امام کے ساتھ ایک رکعت ملے وہ ہر رکعت کے بعد بیٹھے گا۔
(۸۵۷۲) حَدَّثَنَا یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ یُدْرِکُ رَکْعَۃً مِنَ الْمَغْرِبِ ، قَالَ : یَقْعُدُ فِی کُلِّہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تہجد کی نماز کی رکعات
(٨٥٧٣) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے عرض کیا کہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز تہجد کے بارے میں آگاہ کیجئے۔ انھوں نے فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان اور غیر رمضان میں رات کو تیرہ رکعت نماز پڑھتے تھے جن میں فجر کی دو سنت رکعتیں بھی شامل ہیں۔
(۸۵۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابن أَبِی لَبِیدٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قُلْتُ : أَخْبِرِینِی عَنْ صَلاَۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَتْ : کَانَتْ صَلاَتُہُ بِاللَّیْلِ فِی رَمَضَانَ وَغَیْرِہِ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً مِنْہَا رَکْعَتَا الْفَجْرِ۔ (ترمذی ۴۳۹۔ ابوداؤد ۱۳۳۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تہجد کی نماز کی رکعات
(٨٥٧٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو تیرہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۸۵۷۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی جَمْرَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ سَمِعْتُہُ یَقُولُ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی مِنَ اللَّیْلِ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً۔ (بخاری ۱۱۳۸۔ مسلم ۱۹۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تہجد کی نماز کی رکعات
(٨٥٧٥) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حدیبیہ سے واپس آرہے تھے ، جب ہم مقام صہباء پر پہنچے تو حضرت معاذ نے فرمایا کہ ہمیں پانی کون پلائے گا ؟ اس پر میں کچھ نوجوانوں کے ساتھ نکلا اور ہم نے اثایہ سے پانی خود بھی پیا اور برتنوں میں بھی بھرا۔ جب رات کا اندھیرا ہوگیا تو ایک آدمی پانی پر اپنے اونٹ سے الجھ رہا تھا۔ میں نے دیکھا تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھے۔ میں نے آپ کی سواری کو پکڑ کر بٹھا دیا۔ آپ آگے بڑھے اور آپ نے عشاء کی نماز پڑھائی، میں آپ کے دائیں طرف تھا۔ پھر آپ نے تیرہ رکعتیں پڑھیں۔
(۸۵۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ شُرَحْبِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحُدَیْبِیَۃِ حَتَّی إذَا کُنَّا بِالصَّہْبَائِ قَالَ مُعَاذٌ : مَنْ یُسْقِینَا فِی أَسْقِیَتِنَا ، قَالَ : فَخَرَجْتُ فِی فِتْیَانٍ مَعِی حَتَّی أَتَیْنا الأُثایَۃَ فَأَسْقَیْنَا وَاسْتَقَیْنَا ، فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ عَتَمَۃٍ مِنَ اللَّیْلِ فَإِذَا رَجُلٌ یُنَازِعُہُ بَعِیرُہُ الْمَائَ ، قَالَ : فَإِذَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَخَذْتُ رَاحِلَتَہُ فَأَنَخْتُہَا فَتَقَدَّمَ فَصَلَّی الْعِشَائَ وَأَنَا عَنْ یَمِینِہِ ، ثُمَّ صَلَّی ثَلاَثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً۔ (احمد ۳/۳۸۰۔ ابویعلی ۲۲۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تہجد کی نماز کی رکعات
(٨٥٧٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رات کو اپنی خالہ ام المؤمنین حضرت میمونہ کے پاس تھا۔ اس رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ان کے یہاں تھے۔ رات کو میں نے دیکھا کہ آپ اٹھے اور آپ نے گیارہ یا تیرہ رکعتیں پڑھیں۔
(۸۵۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِی رِشْدِینَ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : بِتّ عِنْدَ خَالَتِی مَیْمُونَۃَ وَبَاتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِنْدَہَا فَرَأَیْتُہُ قَامَ مِنَ اللَّیْلِ قَوْمَۃً فَصَلَّی إمَّا إحْدَی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً وَإِمَّا ثَلاَثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً۔(بخاری ۶۳۱۶۔ مسلم ۱۸۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تہجد کی نماز کی رکعات
(٨٥٧٧) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو نو رکعت نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۸۵۷۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی بِاللَّیْلِ تِسْعَ رَکَعَاتٍ۔ (ترمذی ۴۴۳۔ احمد ۶/۲۵۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے بیت اللہ کے پاس نماز پڑھی، جب آپ نے (قریش کو پناہ دینے کے بہ سبب) پڑھا تو آپ نے بیت اللہ کی طرف اشارہ کیا۔ پھر یہ پڑھا (ترجمہ) انھیں چاہیے کہ وہ اس گھر کے رب کی عبادت کریں، جس نے انھیں بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف میں امن بخشا۔
(۸۵۷۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : صَلَّی عُمَرُ صَلاَۃً عِنْدَ الْبَیْتِ فَقَرَأَ {لإِیلاَفِ قُرَیْشٍ} فَجَعَلَ یُومِیئُ إلَی الْبَیْتِ وَیَقُولُ : {فَلْیَعْبُدُوا رَبَّ ہَذَا الْبَیْتِ الَّذِی أَطْعَمَہُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَہُمْ مِّنْ خَوْفٍ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٧٩) حضرت ابن ابی اوس کہتے ہیں کہ میرے دادا حضرت اوس بعض اوقات نماز میں میری طرف اشارہ کرتے اور میں انھیں ان کے جوتے دیا کرتا تھا۔
(۸۵۷۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْسٍ، قَالَ: کَانَ جَدِّی أَوْسٌ أَحْیَانًا یُصَلِّی فَیُشِیرُ إلَیَّ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ فَأُعْطِیہِ نَعْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٨٠) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد نماز میں اشارہ کرتے تھے اور حضرت عائشہ بھی ایسا کرتی تھیں۔
(۸۵۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ أَبِی یُومِیئُ فِی الصَّلاَۃ ، قَالَ : وکَانَتْ عَائِشَۃُ تَفْعَلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٨١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نماز میں اشارہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۸۵۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بالإِیمَائِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٨٢) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے میری نکسیر پھوٹ گئی، میں حضرت طاوس کے پاس سے گذرا وہ نماز پڑھ رہے تھے، انھوں نے میری طرف اشارہ کیا میں اسے پانی سے دھو کر دوبارہ وضو کروں۔
(۸۵۸۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : أَصَابَنِی رُعَافٌ وَأَنَا أَطُوفُ بِالْبَیْتِ فَمَرَرْتُ بِطَاوُوس وَہُوَ یُصَلِّی فَأَشَارَ إلَیَّ أَنِ اغْسِلْہُ بِالْمَائِ ، ثُمَّ عُدْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٨٣) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بعض اوقات نماز میں اشارہ کیا کرتے تھے۔
(۸۵۸۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ رُبَّمَا أَشَارَ بِیَدِہِ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٨٤) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا آدمی نماز میں کسی چیز کی طرف اشارہ کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ نماز کی اپنی ایک مصروفیت ہے۔
(۸۵۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : الرَّجُلُ یُشِیرُ إلَی الشَّیْئِ فِی الصَّلاَۃ ؟ قَالَ : إنَّ فِی الصَّلاَۃ لَشُغْلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৫৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٨٥) حضرت زہری اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی نماز میں کسی چیز کی طرف اشارہ کرے۔
(۸۵۸۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُومِیئَ الرَّجُلُ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক: