মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৫৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٨٦) حضرت اجلح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ بعض اوقات نماز میں مجھے کوئی ضرورت ہوتی ہے تو میں اپنی باندی کی طرف ہاتھ سے اشارہ کردیتا ہوں، کیا ایسا کرنا درست ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ایسا تو ہم بھی کرتے ہیں۔
(۸۵۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ :قُلْت لَہُ : تَکُونُ لِی الْحَاجَۃُ وَأَنَا فِی الصَّلاَۃ فَأُومِیئُ إلَی الْجَارِیَۃِ بِیَدَیَّ ، قَالَ : إنَّا لنَفْعَلُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٨٧) حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو نماز میں اشارہ کرتے دیکھا ہے۔
(۸۵۸۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، قَالَ: رَأَیْتُُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ وَہُوَ یُصَلِّی فَأَوْمَأَ إلَی رَجُلٍ بِیَدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٨٨) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ گھوڑے سے نیچے گرے اور کھجور کے ایک تنے پر لگے جس سے آپ کے پاؤں میں چوٹ آگئی۔ ہم آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو آپ حضرت عائشہ کے ایک کمرے میں بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے کھڑے آپ کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کردی۔ پھر ہم دوسری مرتبہ آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے ہو کر آپ کی اقتداء شروع کردی تو آپ نے ہمیں بیٹھنے کا اشارہ کیا۔
(۸۵۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : صُرِعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسٍ لَہُ فَوَقَعَ عَلَی جِذْعِ نَخْلَۃٍ فَانْفَکَّتْ قَدَمُہُ ، فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ نَعُودُہُ وَہُوَ یُصَلِّی فِی مَشْرُبَۃٍ لِعَائِشَۃَ جَالِسًا فَصَلَّیْنَا بِصَلاَتِہِ وَنَحْنُ قِیَامٌ ، ثُمَّ دَخَلْنَا عَلَیْہِ مَرَّۃً أُخْرَی وَہُوَ یُصَلِّی جَالِسًا فَصَلَّیْنَا بِصَلاَتِہِ وَنَحْنُ قِیَامٌ فَأَوْمَأَ إلَیْنَا أَنِ اجْلِسُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٨٩) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کچھ بیمار ہوگئے تو آپ کے کچھ صحابہ آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے۔ اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا تو آپ نے انھیں بیٹھ کر نماز پڑھائی۔ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے تو آپ نے انھیں اشارے سے کہا کہ بیٹھ کر نماز پڑھں ی۔ چنانچہ وہ بیٹھ گئے۔
(۸۵۸۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتِ : اشْتَکَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ عَلَیْہِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِہِ یَعُودُونَہُ ، فَصَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فَصَلَّوْا بِصَلاَتِہِ قِیَامًا فَأَشَارَ إلَیْہِمْ أَنِ اجْلِسُوا فَجَلَسُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں اشارہ کرنے کا بیان
(٨٥٩٠) حضرت زبیربن عدی کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے نماز میں اشارہ کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ نماز کی اپنی مصروفیت ہے۔
(۸۵۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الإِیمَائِ فِی الصَّلاَۃ ؟ فَقَالَ : إنَّ فِی الصَّلاَۃ لَشُغْلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٥٩١) حضرت جابر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غزوہ انمار میں اپنی سواری پر نماز پڑھتے دیکھا اس وقت آپ کا رخ مشرق کی طرف تھا۔
(۸۵۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سُرَاقَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : رَأَیْتُُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ فِی غَزْوَۃِ أَنْمَارٍ۔ (بخاری۴۱۴۰۔ احمد ۳/۳۰۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٥٩٢) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو اور آپ رکوع سجدہ اشارے سے اس طرح فرماتے کہ سجدہ رکوع سے زیادہ جھکا ہوا ہوتا تھا۔
(۸۵۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ۔ وَعَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ التَّطَوُّعَ فِی السَّفَرِ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہِ یُومِیئُ إیمَائً ، السُّجُودُ أَخْفَضُ مِنَ الرُّکُوعِ۔ (مسلم ۳۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٥٩٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ خیبر کی طرف جاتے ہوئے آپ اپنے حمار پر نماز پڑھ رہے تھے اور آپ کا رخ مشرق کی جانب تھا۔
(۸۵۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَمْرٍو بنِ یَحْیَی بْنِ عُمَارَۃَ الْمَازِنِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : رَأَیْتُُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی عَلَی حِمَارٍ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَہُوَ مُتَوَجِّہٌ إلَی خَیْبَرَ۔ (مسلم ۴۸۷۔ ابوداؤد ۱۲۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٥٩٤) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کسی کام سے بھیجا، جب میں آیا تو آپ اپنی سواری پر مشرق کی طرف رخ کئے نماز پڑھ رہے تھے اور آپ کا سجدہ آپ کے رکوع سے زیادہ جھکا ہوا تھا۔
(۸۵۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : بَعَثَنِی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی حَاجَۃٍ ، قَالَ : فَجِئْتُہُ وَہُوَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَالسُّجُودُ أَخْفَضُ مِنَ الرُّکُوعِ۔ (ترمذی ۳۵۱۔ ابوداؤد ۱۲۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٥٩٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔
(۸۵۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ فِی السَّفَرِ حَیْثُمَا تَوَجَّہَتْ بِہِ۔ (مالک ۲۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٥٩٦) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔ وہ سجود کو رکوع سے زیادہ جھکا ہوا بناتے تھے۔
(۸۵۹۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہِ ، وَیَجْعَلُ السُّجُودَ دُونَ الرُّکُوع۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٥٩٧) حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت ابو ذر سر کو جھکا کر مشرق کی طرف رخ کرکے اپنی سواری پر نماز پڑھ رہے تھے۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ سو رہے تھے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں میں نماز پڑھ رہا تھا۔
(۸۵۹۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ : أَنَّ أَبَا ذَرٍّ کَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ وَہُوَ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَہُوَ یَخْفِقُ بِرَأْسِہِ فَقِیلَ لَہُ : کُنْتَ نَائِمًا ؟ قَالَ : لاَ وَلَکِنْ کُنْتُ أُصَلِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٥٩٨) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر مشرق کی طرف رخ کرکے نفل نماز پڑھ لیا کرتے تھے اور جب آپ نے فرض نماز ادا فرمانی ہوتی تو سواری سے نیچے اتر کر قبلہ کی طرف رخ فرمایا کرتے تھے۔
(۸۵۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنَ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یُصَلِّیَ الْمَکْتُوبَۃَ نَزَلَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ۔ (بخاری ۱۰۹۹۔ مسلم ۳۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৫৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٥٩٩) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سواری پر نفل نماز پڑھنا چاہتے تو قبلے کی طرف منہ کرکے نماز کے لیے تکبیر کہتے۔ پھر اپنی سواری پر نماز پڑھتے رہتے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہوجاتا۔
(۸۵۹۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ رِبْعِیِّ بْنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِی سَبْرَۃَ التَّمِیمِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ أَبِی الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِی سَبْرَۃَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا أَرَادَ أَنْ یُصَلِّیَ عَلَی رَاحِلَتِہِ تَطَوُّعًا اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ فَکَبَّرَ لِلصَّلاَۃِ ، ثُمَّ صَلَّی عَلی رَاحِلَتِہِ فَصَلَّی حَیْثُمَا تَوَجَّہَتْ بِہِ۔ (ابوداؤد ۱۲۱۸۔ دارقطنی ۳۹۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦٠٠) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سواری پر نماز پڑھتے رہتے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہوجاتا۔ حضرت ابن عمر بھی یونہی کیا کرتے تھے۔
(۸۶۰۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنِ ابْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہِ ، وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔ (مسلم ۴۸۶۔ ترمذی ۲۹۵۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦٠١) حضرت ابو بردہ بن ابی موسیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ سفر میں جس طرف بھی سواری کا رخ مڑ جاتا اسی طرف نماز پڑھتے رہتے تھے۔
(۸۶۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ الْحَارِثِ الطَّائِفِیُّ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ بْنِ أَبِی مُوسَی ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ حَیْثُمَا تَوَجَّہَتْ بِہِ فِی السَّفَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦٠٢) حضرت ابو بردہ بن ابی موسیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ سفر میں جس طرف بھی سواری کا رخ مڑ جاتا اسی طرف نماز پڑھتے رہتے تھے۔
(۸۶۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَتِیقٍ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی : أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ فِی السَّفَرِ حَیْثُمَا تَوَجَّہَتْ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦٠٣) حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو دیکھا کہ وہ اپنے حمار پر قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھ رہے تھے۔
(۸۶۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُُ أَنَسًا یُصَلِّی عَلَی حِمَارٍ یُومِیئُ بِِغَیْرِ الْقِبْلَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦٠٤) حضرت عبداللہ بہی مولی آل زبیر کہتے ہیں کہ میں مکہ سے لے کر مدینہ تک حضرت عبداللہ بن عمر کے ساتھ رہا، وہ اپنی سواری پر قبلے کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھتے تھے۔
(۸۶۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَیْبَۃَ بْنِ قَارِظٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ الْبَہِیِّ مَوْلَی آلِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : صَحِبْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ مِنْ مَکَّۃَ إلَی الْمَدِینَۃِ ، فَکَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ إلَی غَیْرِ الْقِبْلَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦٠٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے مکہ سے مدینہ تک حضرت ابن عمر کے ساتھ سفر کیا وہ اپنی سواری پر نفل نماز پڑھتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہوتا۔ البتہ جب انھوں نے فرض نماز پڑھنی ہوتی تو نیچے اتر کر پڑھتے تھے۔
(۸۶۰۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ مِنَ الْمَدِینَۃِ إلَی مَکَّۃَ ، فَکَانَ یُصَلِّی عَلَی دَابَّتِہِ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہِ ، فَإِذَا کَانَتِ الْفَرِیضَۃُ نَزَلَ فَصَلَّی۔
tahqiq

তাহকীক: