মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৮৬০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦٠٦) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب اپنی سواری پر سوار ہو کر نماز پڑھا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف مڑ جاتا۔
(۸۶۰۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّ أَبَا أَیُّوبَ کَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦٠٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اپنے سفروں میں اپنی سواریوں پر نماز پڑھا کرتے تھے خواہ ان کا رخ کسی بھی طرف ہوجاتا۔
(۸۶۰۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ أَوْ غَیْرِہِ الشَّکُّ مِنِّی : أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانُوا یُصَلُّونَ فِی أَسْفَارِہِمْ عَلَی دَوَابِّہِمْ حَیْثُمَا کَانَتْ وُجُوہُہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦٠٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اپنی سواریوں پر نماز پڑھا کرتے تھے خواہ ان کا رخ کسی بھی طرف ہوتا، البتہ فرض نماز اور وتروں کو زمین پر اتر کر پڑھا کرتے تھے۔
(۸۶۰۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُصَلُّونَ عَلَی رَوَاحِلِہِمْ وَدَوَابِّہِمْ حَیْثُمَا کَانَتْ وُجُوہُہُمْ إِلاَّ الْمَکْتُوبَۃَ وَالْوِتْرَ ، فَإِنَّہُمْ کَانُوا یُصَلُّونَہُمَا بِالأَرْضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦٠٩) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی سواری پر نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں، پڑھ سکتا ہے۔ میں نے پوچھا کہ خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ سواری پر نماز پڑھتے ہوئے اپنے سجود کو رکوع سے زیادہ جھکائے گا ؟ انھوں نے فرمایا ہاں، ایسا ہی کرے گا۔
(۸۶۰۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ یُصَلِّی الرَّجُلُ عَلَی رَاحِلَتِہِ ؟ قَالَ: نَعَمْ ، قُلْتُ : یُصَلِّی حَیْثُ کَانَ وَجْہُہُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قُلْتُ : یَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّکُوعِ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦١٠) حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی سواری پر نماز پڑھ سکتا ہے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو، البتہ فرض پڑھنے کے لیے نیچے اترے گا۔
(۸۶۱۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبِیْدَۃَ ، قَالَ :یُصَلِّی الرَّجُلُ عَلَی رَاحِلَتِہِ حَیْثُ کَانَ وَجْہُہُ ، فَإِذَا کَانَتِ الْفَرِیضَۃُ نَزَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦١١) حضرت ابو جعفر محمد بن علی کہتے ہیں کہ میرے والد حضرت علی بن حسین اپنی سواری پر نماز پڑھ لیتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔
(۸۶۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ : أَنَّ أَبَاہُ عَلِیَّ بْنَ حُسَیْنٍ کَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ فِی السَّفَرِ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦١٢) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں اپنی سواری پر نماز پڑھ لیتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔
(۸۶۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی فِی السَّفَرِ عَلَی رَاحِلَتِہِ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦١٣) حضرت ابو ہزہاز کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی سواری پر نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں جس طرف بھی اس کا رخ ہو، نماز پڑھ سکتا ہے۔ البتہ اپنے سجود کو رکوع سے زیادہ جھکائے۔
(۸۶۱۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی الْہَزْہَازِ : سَأَلْتُ الضَّحَّاکَ عَنِ الصَّلاَۃ عَلَی الدَّابَّۃِ ؟ فَقَالَ : حیْثُ کَانَ وَجْہُہُ یَجْعَلُ السُّجُودَ أَسْفَلَ مِنَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦١٤) حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ہم غزوات میں اپنی سواریوں پر نماز پڑھا کرتے تھے خواہ ان کا رخ کسی بھی طرف ہوتا۔
(۸۶۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : کُنَّا نُصَلِّی عَلَی دَوَابِّنَا فِی الْغَزْوِ حَیْثُمَا تَوَجَّہْنا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو
(٨٦١٥) حضرت عامر بن ربیعہ کہتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔
(۸۶۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، أَوْ حُدِّثْتُ عَنْہُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ حَیْثُمَا تَوَجَّہَتْ بِہِ۔(بخاری ۱۰۹۷۔ مسلم ۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی حطیم کے اندر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٦١٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میرے لیے حطیم میں نماز پڑھنا اور کعبہ کے اندر نماز پڑھنا برابر ہے۔
(۸۶۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : مَا أُبَالِی صَلَّیْتُ فِی الْحِجْرِ أَوْ فِی الْکَعْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی حطیم کے اندر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٦١٧) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میرے لیے حطیم میں نماز پڑھنا اور کعبہ کے اندر نماز پڑھنا برابر ہے۔
(۸۶۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : مَا أُبَالِی صَلَّیْتُ فِی الْحِجْرِ أَوْ فِی الْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی حطیم کے اندر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٦١٨) حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ انھوں نے طواف پورا کرنے کے بعد حطیم کے اندر نماز پڑھی۔ میں نے حضرت علی بن حسین کو بھی یونہی کرتے دیکھا ہے۔
(۸۶۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : رَأَیْتُُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ إذَا قَضَی طَوَافَہُ دَخَلَ الْحِجْرَ فَصَلَّی فِیہِ، وَرَأَیْتُ عَلِیَّ بْنَ حُسَیْنٍ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی حطیم کے اندر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٦١٩) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حطیم کعبہ کا حصہ ہے۔
(۸۶۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلَ ، عَنِ الْہَیْثُمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الْحِجْرُ مِنَ الْکَعْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی حطیم کے اندر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٦٢٠) حضرت عبداللہ بن عمر اللہ تعالیٰ کے فرمان (ترجمہ) ہم ضرور بضرور آپ کو ایسے قبلے کی طرف پھیریں گے جس کو آپ پسند کرتے ہیں۔ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کا قبلہ میزاب کے نیچے یعنی حطیم میں تھا۔
(۸۶۲۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ قِمطََۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ قَالَ فِی ہَذِہِ الآیَۃِ (فَلَنُوَلِّیَنَّکَ قِبْلَۃً تَرْضَاہَا) قَالَ : قِبْلَۃُ إبْرَاہِیمَ تَحْتَ الْمِیزَابِ ، یَعْنِی فِی الْحِجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی حطیم کے اندر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٨٦٢١) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حطیم کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ حطیم کعبہ کا حصہ ہے۔
(۸۶۲۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَیْبَانُ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَائِشَۃَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحِجْرِ ، فَقَالَ : ہُوَ مِنَ الْبَیْتِ۔ (بخاری ۷۲۴۳۔ مسلم ۴۰۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص قعدہ ٔ اخیرہ میں امام کے ساتھ ملے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٨٦٢٢) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی جماعت کے ساتھ اس حال میں شریک ہو کہ وہ قعدہ میں بیٹھے ہوں تو کیا وہ تکبیر کہہ کر بیٹھ جائے ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ جب وہ کھڑا ہو تو وہ اس تکبیر کو شمار کرے گا۔
(۸۶۲۲) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ یَنْتَہِی إلَی الْقَوْمِ وَہُمْ جُلُوسٌ فَیُکَبِّرُ ثُمَّ یَجْلِسُ ؟ فَقَالاَ : إذَا قَامَ اعْتَدَّ بِتِلْکَ التَّکْبِیرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٢٣) حضرت عبداللہ بن مسعود نے مصحف کی تعشیر کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(قرآن مجید کی تعشیر کا معنی یہ ہے کہ قرآن مجید کے اجزائ، سپارے اور ربع، نصف ، ثلث وغیرہ بنائے جائیں۔ اسلاف اس عمل کو ناپسند فرماتے تھے کیونکہ حواشی کی وجہ سے ان چیزوں کے بارے میں خطرہ تھا کہ قرآن کا حصہ بن جائیں گی جو درحقیقت قرآن مجید کا حصہ نہیں۔ البتہ جب یہ خوف ختم ہوگیا تو کراہیت بھی زائل ہوگئی۔ اب کئی سالوں سے مسلمانوں کا عمل تعشیر پر ہے۔ )
(قرآن مجید کی تعشیر کا معنی یہ ہے کہ قرآن مجید کے اجزائ، سپارے اور ربع، نصف ، ثلث وغیرہ بنائے جائیں۔ اسلاف اس عمل کو ناپسند فرماتے تھے کیونکہ حواشی کی وجہ سے ان چیزوں کے بارے میں خطرہ تھا کہ قرآن کا حصہ بن جائیں گی جو درحقیقت قرآن مجید کا حصہ نہیں۔ البتہ جب یہ خوف ختم ہوگیا تو کراہیت بھی زائل ہوگئی۔ اب کئی سالوں سے مسلمانوں کا عمل تعشیر پر ہے۔ )
(۸۶۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بنِ مَسْعُودٍ : أَنَّہُ کَرِہَ التَّعْشِیرَ فِی الْمُصْحَفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٢٤) حضرت عطاء مصحف کی تعشیر کو مکروہ قرار دیتے تھے اور اس بات کو بھی کہ مصحف میں قرآن کے علاوہ کوئی اور بات لکھی جائے۔
(۸۶۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَ یُکْرَہُ التَّعْشِیرَ فِی الْمُصْحَفِ ، وَأَنْ یُکْتَبَ فِیہِ شَیْئٌ مِنْ غَیْرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٢٥) حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۸۶۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ مِثْلَہُ۔
তাহকীক: