মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৩৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٨٦) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔
(۵۳۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: إِذَا أَدْرَکَ رَکْعَۃً مِنَ الْجُمُعَۃِ صَلَّی إِلَیْہَا أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٨٧) حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے کہا کہ اگر مجھے جمعہ کی ایک رکعت ملے تو میں کیا کروں ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر میرے ساتھ ایسا ہوتا تو میں اسی نماز کو مکمل کرتا۔
(۵۳۸۷) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِمَیْمُونٍ : أَدْرَکْتُ رَکْعَۃً مِنَ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَکُنْتُ بَانِیًا عَلَی مَا بَقِیَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٨٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کہا کرتے تھے کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔ اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعت نماز پڑھے۔
(۵۳۸۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ : مَنْ فَاتَتْہُ رَکْعَۃٌ مِنَ الْجُمُعَۃِ فَلْیُصَلِّ إِلَیْہَا رَکْعَۃً أُخْرَی ، وَمَنْ لَمْ یُدْرِکْ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٨٩) حضرت نافع فرماتے ہں ا کہ جب تمہیں جمعہ کی ایک رکعت مل جائے تو اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملالو۔
(۵۳۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : إِذَا أَدْرَکْتَ رَکْعَۃً فَأَضِفْ إِلَیْہَا أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٩٠) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔
(۵۳۹۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : إِذَا أَدْرَکَ مِنَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَۃً أَضَافَ إِلَیْہَا أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
(٥٣٩١) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ اگر مجھے جمعہ کی صرف ایک رکعت ملے تو میں اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملاؤں گا۔
(۵۳۹۱) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الرَّازِیّ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ؛ أَنَّ سَالِمًا قَالَ : لَوْ لَمْ أُدْرِکْ مِنَ الْجُمُعَۃِ إِلاَّ رَکْعَۃً ، لأَضَفْتُ إِلَیْہَا رَکْعَۃً أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
(٥٣٩٢) حضرت سعید بن مسیب ، حضرت انس اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے اور اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
(۵۳۹۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَأَنَسٍ ، وَالْحَسَنِ ، قَالُوا : إِذَا أَدْرَکَ مِنَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَۃً أَضَافَ إِلَیْہَا أُخْرَی ، فَإِذَا أَدْرَکَہُمْ جُلُوسًا صَلَّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
(٥٣٩٣) حضرت علقمہ اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، وَالأَسْوَدِ ، قَالاَ : إِذَا أَدْرَکَہُمْ جُلُوسًا صَلَّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
(٥٣٩٤) حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز میں لوگوں کو قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پائے تو کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ چار رکعت ادا کرے۔
(۵۳۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِذَا جَائَ وَالإِمَامُ جَالِسٌ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؟ قَالَ : یُصَلِّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
(٥٣٩٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُصَلِّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
(٥٣٩٦) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے۔
(۵۳۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : إِذَا أَدْرَکَہُمْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ جُلُوسًا صَلَّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
(٥٣٩٧) حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۵۳۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، وَخِلاَسٍ ، وَالْحَسَنِ (ح) وَعَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتیں پڑھے
(٥٣٩٨) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو جمعہ کے دن امام کے سلام پھیرنے سے ذرا پہلے نماز میں شریک ہو تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ دو رکعت نماز ادا کرے۔
(۵۳۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ یَجِیئُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ قَبْلَ أَنْ یُسَلِّمَ الإِمَامُ ؟ قَالاَ : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتیں پڑھے
(٥٣٩٩) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتں پڑھے۔
(۵۳۹۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جُوَیْبِرٌ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : إِذَا أَدْرَکَ النَّاسَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ جُلُوسًا صَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتیں پڑھے
(٥٤٠٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتیں پڑھے۔
(۵۴۰۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتیں پڑھے
(٥٤٠١) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے تشہد کو پالیا اس نے نماز کو پالیا۔
(۵۴۰۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِیقٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَنْ أَدْرَکَ التَّشَہُّدَ فَقَدْ أَدْرَکَ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ سے پہلے نماز کا بیان
(٥٤٠٢) حضرت ابوعبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ جمعہ سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۰۲) حَدَّثَتَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ یُصَلِّی قَبْلَ الْجُمُعَۃِ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ سے پہلے نماز کا بیان
(٥٤٠٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جمعہ کے دن جلدی مسجد چلے جاتے تھے اور امام کے آنے سے پہلے لمبی نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۰۳) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یُہَجِّرُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَیُطِیلُ الصَّلاَۃ قَبْلَ أَنْ یَخْرُجَ الإِمَامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ سے پہلے نماز کا بیان
(٥٤٠٤) حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ جمعہ سے پہلے دس رکعات پڑھو۔
(۵۴۰۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : صَلِّ قَبْلَ الْجُمُعَۃِ عَشْرَ رَکَعَاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ سے پہلے نماز کا بیان
(٥٤٠٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جمعہ سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۰۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانُوا یُصَلُّونَ قَبْلَہَا أَرْبَعًا۔(ترمذی ۴۷۸۔ احمد ۳/۴۱۱)
তাহকীক: