মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৬২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٢٦) حضرت مجاہد اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ مصحف میں تعشیر یا تفصیل کی کتابت کی جائے۔ یا یہ کہا جائے یہ سورة البقرۃ ہے یا یہ کہا جائے کہ یہ وہ سورت ہے جس میں گائے کا ذکر ہے۔
(۸۶۲۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُکْتَبَ فِی الْمُصْحَفِ تَعْشِیرٌ أَوْ تَفْصِیل ، وَیَقُولَ : سُورَۃُ الْبَقَرَۃِ ، وَیَقُولُ : السُّورَۃُ الَّتِی یُذْکَرُ فِیہَا الْبَقَرَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٢٧) حضرت عطاء مصحف کی تعشیر کو مکروہ قرار دیتے تھے اور اس بات کو بھی کہ مصحف میں قرآن کے علاوہ کوئی اور بات لکھی جائے۔
(۸۶۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ : أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ التَّعْشِیرَ فِی الْمُصْحَفِ ، أَوْ یُکْتَبَ فِیہِ شَیْئٌ مِنْ غَیْرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٢٨) حضرت زبرقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو رزین سے کہا کہ میرے پاس ایک مصحف ہے میں اسے سونے کا پانی چڑھا نا چاہتا ہوں اور یہ چاہتا ہوں کہ میں ہر سورت کے شروع میں لکھوں کہ یہ اتنی اتنی آیت ہے۔ ابو رزین نے فرمایا کہ قرآن مجید میں دنیا کی کسی تھوڑی یا زیادہ چیز کا اضافہ مت کرو۔
(۸۶۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ، قَالَ: قُلْتُ لأَبِی رَزِینٍ: إنَّ عِنْدِی مُصْحَفًا أُرِیدُ أَنْ أَخْتِمَہُ بِالذَّہَبِ وَأَکْتُبَ عِنْدَ أَوَّلِ کُل سُورَۃٍ آیَۃُ کَذَا وَکَذَا، قَالَ أَبُو رَزِینٍ: لاَ تَزِیدن فِیہِ شَیْئًا مِنَ الدُّنْیَا قَلَّ أَوْ کَثُرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٢٩) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت محمد ان فواتح اور عواشر کو مکروہ قرار دیتے تھے جن میں قاف اور کاف ہو۔
(۸۶۲۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ: أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْفَوَاتِحَ وَالْعَوَاشِرَ الَّتِی فِیہَا قَافٌ وَکَافٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٣٠) حضرت عبداللہ نے مصحف میں ایک مرتبہ ایک خط کھینچا ہوا دیکھا تو اسے مٹا دیا اور فرمایا کہ قرآن میں غیر قرآن کو نہ ملاؤ۔
(۸۶۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ شَیْخٍ، عَنْ عَبْدِ اللہِ: أَنَّہُ رَأَی خَطًّا فِی مُصْحَفٍ فَحَکَّہُ وَقَالَ: لاَ تَخْلِطُوا بِہِ غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٣١) حضرت ابراہیم نے مصحف میں تعشیر کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۸۶۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُ کَرِہَ التَّعْشِیرَ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٣٢) حضرت عطاء نے مصحف میں تعشیر کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۸۶۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : أَنَّہُ کَرِہَ التَّعْشِیرَ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٣٣) حضرت ابراہیم نے قرآن میں نقطوں اور سورتوں کے خاتمے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۸۶۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ: أَنَّہُ کَرِہَ النَّقْطَ وَخَاتِمَۃَ سُورَۃِ کَذَا وَکَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٣٤) حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو اور اس میں وہ چیز نہ ملاؤ جو اس کا حصہ نہیں۔
(۸۶۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِی الزَّعْرَائِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : جَرِّدُوا الْقُرْآنَ ، وَلاَ تَلْبِسُوا بِہِ مَا لَیْسَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٣٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔
(۸۶۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : جَرِّدُوا الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٣٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔
(۸۶۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانَ یُقَال : جَرِّدُوا الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٣٧) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔
(۸۶۳۷) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : جَرِّدُوا الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٣٨) حضرت حسن بن عبید اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدالرحمن بن اسود سے کہا کہ آپ کو کس چیز نے اس بات سے روکا کہ آپ بھی اس طرح سوال کرتے جس طرح حضرت ابراہیم نے سوال کیا ؟ انھوں نے فرمایا کہ کہا جاتا تھا کہ قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔
(۸۶۳۸) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ : مَا مَنَعَک أَنْ تَکُونَ سَأَلْتَ کَمَا سَأَلَ إبْرَاہِیم ؟ فَقَالَ : کَانَ یُقَالُ : جَرِّدُوا الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی تعشیر کا بیان
(٨٦٣٩) حضرت ابو العالیہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ مصاحف کے شروع اور اختتام پر کچھ جملے لکھے جائیں۔ وہ فرماتے تھے کہ قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔
(۸۶۳۹) حَدَّثَنَا مَالِکٌ وَعَفَّانُ ، قَالاَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ شُعَیْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ : أَنَّ أَبَا الْعَالِیَۃِ کَانَ یَکْرَہُ الْجُمَلَ الَّتِی تُکْتَبُ فِی الْمَصَاحِفِ فَاتِحَۃً وَخَاتِمَۃً ، وَقَالَ : جَرِّدُوا الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چھوٹی چیز پر قرآن کو لکھنا مکروہ ہے
(٨٦٤٠) حضرت علی نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ قرآن کو چھوٹے مصاحف میں لکھا جائے۔
(۸۶۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلِیٍّ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُکْتَبَ الْقُرْآنُ فِی الْمَصَاحِفِ الصِّغَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چھوٹی چیز پر قرآن کو لکھنا مکروہ ہے
(٨٦٤١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مصاحف کو بڑا رکھو۔
(۸۶۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانَ یُقَالُ : عَظِّمُوا الْقُرْآنَ ، یَعْنِی کَبِّرُوا الْمَصَاحِفَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چھوٹی چیز پر قرآن کو لکھنا مکروہ ہے
(٨٦٤٢) حضرت ابو حکیمہ عبدی فرماتے ہیں کہ ہم کوفہ میں مصاحف لکھا کرتے تھے، ایک مرتبہ حضرت علی ہمارے پاس سے گذرے اور ہمیں دیکھنے لگے، انھیں ہمارا خط اچھا محسوس ہوا، انھوں نے فرمایا کہ اس طرح اس چیز کو منور کرو جس طرح اللہ نے اسے روشنی بخشی ہے۔
(۸۶۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ أَبِی حُکَیمَۃَ الْعَبْدِیِّ قَالَ : کُنَّا نَکْتُبُ الْمَصَاحِفَ بِالْکُوفَۃِ فَیَمُرُّ عَلَیْنَا عَلِیٌّ فَیَقُومُ فَیَنْظُرُ فَیُعْجِبُہُ خَطُّنَا وَیَقُولُ : ہَکَذَا نَوِّرُوا مَا نَوَّرَ اللَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چھوٹی چیز پر قرآن کو لکھنا مکروہ ہے
(٨٦٤٣) حضرت ابو حکیمہ عبدی فرماتے ہیں کہ ہم کوفہ میں مصاحف لکھا کرتے تھے، ایک مرتبہ ہم لکھ رہے تھے کہ حضرت علی ہمارے پاس سے گذرے اور انھوں نے فرمایا کہ اپنے قلم کی نوک موٹی رکھو۔ چنانچہ میں نے اپنے قلم کو کاٹ کر موٹا کیا پھر لکھا۔ انھوں نے فرمایا کہ اس طرح اس چیز کو منور کرو جس طرح اللہ نے اسے روشنی بخشی ہے۔
(۸۶۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شَدَّادٍ الأَزْدِیُّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہ بْنِ سُلَیْمَانَ الْعَبْدِیِّ ، عَنْ أَبِی حُکَیمَۃَ الْعَبْدِیِّ قَالَ : کُنَّا نَکْتُبُ الْمَصَاحِفَ بِالْکُوفَۃِ فَیَمُرُّ عَلَیْنَا عَلِیٌّ وَنَحْنُ نَکْتُبُ فَیَقُولُ : أَجِلَّ قَلَمَکَ ، قَالَ: فَقَطَطْتُ مِنْہُ ثُمَّ کَتَبْتُ ، فَقَالَ : ہَکَذَا نَوِّرُوا مَا نَوَّرَ اللَّہُ تَعَالَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چھوٹی چیز پر قرآن کو لکھنا مکروہ ہے
(٨٦٤٤) حضرت علی نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ قرآن کو چھوٹے مصاحف میں لکھا جائے۔
(۸۶۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلِیٍّ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُکْتَبَ الْقُرْآنُ فِی الْمُصْحَفِ الصَّغِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چھوٹی چیز پر قرآن کو لکھنا مکروہ ہے
(٨٦٤٥) حضرت مجاہد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ کسی مصحف کو ” مصیحف “ چھوٹا مصحف کہا جائے۔
(۸۶۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَعُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَقُولَ مُصَیْحِفٌ۔
tahqiq

তাহকীক: