মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৮৬৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
(٨٦٤٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ قرآن کو ہمیشہ دیکھتے رہا کرو۔
(۸۶۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِاللہِ قَالَ: أَدِیمُوا ألنَّظَرَ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
(٨٦٤٧) حضرت خیثمہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عمرو کے پاس گیا وہ مصحف میں سے تلاوت کررہے تھے۔ انھوں نے فرمایا کہ یہ میرا روزانہ کا وظیفہ ہے جسے میں رات کو انجام دیتا ہوں۔
(۸۶۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : انْتَہَیْت إلَیْہِ وَہُوَ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ ، فَقَالَ : ہَذَا حِزْبِی الَّذِی أُرِیدُ أَنْ أَقُومَ بِہِ اللَّیْلَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
(٨٦٤٨) حضرت خیثمہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عمرو کے پاس گیا وہ مصحف میں سے تلاوت کررہے تھے۔ انھوں نے فرمایا کہ یہ میرا روزانہ کا وظیفہ ہے جسے میں رات کو انجام دیتا ہوں۔
(۸۶۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَہُوَ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ فَقَالَ : ہَذَا حِزْبِی الَّذِی أُرِیدُ أَنْ أَقُومَ بِہِ اللَّیْلَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
(٨٦٤٩) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ اسلاف کا طریقہ مصحف میں دیکھنے کا تھا۔ حضرت احنف بن قیس جب اکیلے ہوتے تو مصحف میں دیکھا کرتے تھے۔
(۸۶۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، قَالَ : کَانَ خُلُقَ الأَوَّلِینَ النَّظَرُ فِی الْمَصَاحِفِ ، قَالَ : وَکَانَ الأَحْنَفُ بْنُ قَیْسٍ إذَا خَلَی نَظَرَ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
(٨٦٥٠) حضرت شمیسہ ام سلمہ کہتی ہیں کہ حضرت عائشہ مصحف میں سے تلاوت کیا کرتی تھیں، جب وہ کسی آیت سجدہ سے گذرتی تو سجدہ کیا کرتی تھیں۔
(۸۶۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ شُمَیْسَۃَ أُمِّ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّہَا کَانَتْ تَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ فَإِذَا مَرَّتْ بِالسَّجْدَۃِ قَامَتْ فَسَجَدَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
(٨٦٥١) حضرت ربیع مصحف سے دیکھ کر پڑھا کرتے تھے جب ان کے پاس کوئی آتا تو اسے ڈھانپ دیتے۔
(۸۶۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِی سُرِّیَّۃُ الرَّبِیعِ بْنِ خُثَیم قَالَتْ : إِنْ کَانَ الرَّبِیعُ لَیَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ فَإِذَا دَخَلَ عَلَیْہِ إنْسَانٌ غَطَّاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
(٨٦٥٢) حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے پاس آیا وہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کررہے تھے۔ ایک آدمی نے حاضر ہونے کی اجازت مانگی تو انھوں نے اسے ڈھانپ دیا اور فرمایا کہ یہ نہ دیکھ لے کہ میں ہر وقت اس کی تلاوت کرتا ہوں۔
(۸۶۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی إبْرَاہِیمَ وَہُوَ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ ، فَاسْتَأْذَنَ عَلَیْہِ رَجُلٌ فَغَطَّاہُ ، وقَالَ : لاَ یَرَی ہَذَا أَنِّی أَقْرَأُ فِیہِ کُلَّ سَاعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
(٨٦٥٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ لوگ حضرت عثمان کے پاس آئے اور قرآن مجید ان کی گود میں تھا۔
(۸۶۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : دَخَلُوا عَلَی عُثْمَانَ وَالْمُصْحَفُ فِی حِجْرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
(٨٦٥٤) حضرت ابو صالح عقیلی کہتے ہیں کہ حضرت ابو العلاء یزید بن عبداللہ بن شخیر مصحف سے دیکھ کر پڑھتے یہاں تک کہ بےہوش ہوجاتے۔
(۸۶۵۴) حَدَّثَنَا سُلیمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْعُقَیْلِیُّ ، قَالَ : کَانَ أَبُو الْعَلاَئِ یَزِیدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الشِّخِّیرِ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ حَتَّی یُغْشَی عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مصحف کو مسلسل اور بار بار دیکھنے کا بیان
(٨٦٥٥) حضرت لیث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طلحہ کو مصحف سے دیکھ کر پڑھتے دیکھا ہے۔
(۸۶۵۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : رَأَیْتُُ طَلْحَۃَ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآنِ مجید کو حرز جان اور وظیفہ حیات بنانے کا حکم
(٨٦٥٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ان مصاحف کو حرز جان بنا کر رکھو کیونکہ یہ لوگوں کے سینوں سے اونٹوں کے رسیوں سے بھاگنے سے زیادہ نکلنے والا ہے۔ تم میں سے یہ کوئی نہ کہے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گاب، کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ قرآن مجید بھلا دیا جاتا ہے۔
(۸۶۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : تَعَاہَدُوا ہَذِہِ الْمَصَاحِفَ ، فَلَہِیَ أَشَدُّ تَفَصِّیًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ النَّعَمِ مِنْ عُقُلِہِ ، فَلاَ یَقُولُ أَحَدُکُمْ نَسِیتُ آیَۃَ کَیْتَ وَکَیْتَ ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : بَلْ ہُوَ نُسِّیَ۔ (مسلم ۲۲۹۔ نسائی ۱۰۵۶۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآنِ مجید کو حرز جان اور وظیفہ حیات بنانے کا حکم
(٨٦٥٧) حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ان مصاحف کو حرز جان بنا کر رکھو کیونکہ یہ لوگوں کے سینوں سے اونٹوں کے رسیوں سے بھاگنے سے زیادہ نکلنے والا ہے۔
(۸۶۵۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ بُرَیْدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَعَاہَدُوا الْقُرْآنَ فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَہُوَ أَشَدُّ تَفَصِّیًا مِنْ قُلُوبِ الرِّجَالِ مِنَ الإِبِلِ مِنْ عُقُلِہَا۔ (بخاری ۵۰۳۳۔ مسلم ۵۴۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآنِ مجید کو حرز جان اور وظیفہ حیات بنانے کا حکم
(٨٦٥٨) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ قرآن مجید کی مثال ان اونٹوں کی سی ہے جنہیں رسی سے باندھا گیا ہو۔ اگر ان کا مالک انھیں باندھے رکھے گا تو روک سکے گا اور اگر انھیں کھول دیا تو وہ بھاگ جائیں گے۔
(۸۶۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَثَلُ الْقُرْآنِ مَثَلُ الإِبِلِ الْمُعَقَّلَۃِ إِنْ عَقَلَہَا صَاحِبُہَا أَمْسَکَہَا وَإِنْ تَرَکَہَا ذَہَبَتْ۔ (مسلم ۲۲۷۔ احمد ۲/۳۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآنِ مجید کو حرز جان اور وظیفہ حیات بنانے کا حکم
(٨٦٥٩) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں اپنے بستر پر لیٹ کر بھی اپنی روزانہ کی تلاوت کے معمول کو پورا کرتی ہوں۔
(۸۶۵۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إنِّی لأَقْرَأُ حِزْبِی ، أَوْ عَامَّۃَ حِزْبِی وَأَنَا مُضْطَجِعَۃٌ عَلَی فِرَاشِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآنِ مجید کو حرز جان اور وظیفہ حیات بنانے کا حکم
(٨٦٦٠) حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ قرآن مجید کو سیکھو اور اس کی تلاوت کرو، کیونکہ یہ لوگوں کے سینوں سے اونٹوں کے رسیوں سے بھاگنے سے زیادہ نکلنے والا ہے۔
(۸۶۶۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبابِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُلِیٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ : سَمِعْتُ عُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ یَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَاتْلُوہُ ، فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَہُوَ أَسْرَعُ تَفَصِّیًا مِنْ قُلُوبِ الرِّجَالِ مِنَ النَّعَمِ مِنْ عُقُلِہَا۔ (احمد ۴/۱۴۶۔ طبرانی ۸۰۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کو کتنے دنوں میں ختم کرنا چاہیے
(٨٦٦١) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس نے قرآن مجید کو تین دن سے کم میں ختم کیا اس نے اسے نہیں سمجھا۔
(۸۶۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الشِّخِّیرِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِی أَقَلَّ مِنْ ثَلاَثٍ لَمْ یَفْقَہْہُ۔ (ترمذی ۲۹۴۹۔ ابوداؤد ۱۳۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کو کتنے دنوں میں ختم کرنا چاہیے
(٨٦٦٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جس نے قرآن مجید کو تین دن سے کم میں ختم کیا وہ رجز پڑھنے والا ہے۔
(۸۶۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ وَسُفْیَانُ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ بَذِیمَۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِی أَقَلَّ مِنْ ثَلاَثٍ فَہُوَ رَاجِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کو کتنے دنوں میں ختم کرنا چاہیے
(٨٦٦٣) حضرت عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود تین دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے، وہ دن میں بہت کم تلاوت کرتے تھے۔
(۸۶۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حُصَیْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِی کُلِّ ثَلاَثٍ وَقَلَّمَا یَسْتَعِینُ بِالنَّہَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کو کتنے دنوں میں ختم کرنا چاہیے
(٨٦٦٤) حضرت ابی آٹھ دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔
(۸۶۶۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أُبَیٍّ : أَنَّہُ کَانَ یَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِی ثَمَانٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৮৬৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کو کتنے دنوں میں ختم کرنا چاہیے
(٨٦٦٥) حضرت تمیم داری سات دن میں قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے۔
(۸۶۶۵) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ : أَنَّہُ کَانَ یَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِی ثَمَانٍ ، وَأَنَّ تَمِیمًا الدَّارِیَّ کَانَ یَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِی سَبْعٍ۔
tahqiq

তাহকীক: