মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৪০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ سے پہلے نماز کا بیان
(٥٤٠٦) حضرت ابو مجلز جمعہ کے دن اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۰۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی فِی بَیْتِہِ رَکْعَتَیْنِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ سے پہلے نماز کا بیان
(٥٤٠٧) حضرت طاوس جمعہ کے دن اس وقت تک مسجد نہ جاتے جب تک اپنے گھر میں دور کعتیں نہ پڑھ لیتے۔
(۵۴۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُالصَّمَدِ بْنُ عَبْدِالْوَارِثِ ، عَنْ وُہَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَأْتِی الْمَسْجِدَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ حَتَّی یُصَلِّیَ فِی بَیْتِہِ رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤٠٨) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۰۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَتَیْنِ۔ (بخاری ۱۱۶۵۔ ترمذی ۵۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤٠٩) حضرت حمید بن ہلال کہتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ ان سے کسی نے کہا اے ابو نجید ! آپ نے کچھ سنا کہ لوگ کیا کہتے ہیں ؟ انھوں نے پوچھا لوگ کیا کہتے ہیں ؟ بتانے والے نے بتایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ حضرت عمران اس لیے دو رکعتیں پڑھتے ہیں تاکہ چار رکعتیں پوری ہوجائیں ! حضرت عمران نے فرمایا کہ میرے سینے میں پے در پے نیزوں کے وار ہوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں وہ کام کروں جو لوگ میرے بارے میں کہہ رہے ہیں۔ اس کے بعد اگلے جمعے انھوں نے جمعہ کی نماز پڑھی، پھر حبوہ بنا کر بیٹھ گئے اور عصر کی نماز تک انھوں نے کوئی نماز نہ پڑھی۔
(۵۴۰۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَتَیْنِ ، فَقِیلَ لَہُ : یَا أَبَا نُجَیْدٍ ، مَا یَقُولُ النَّاسُ ؟ قَالَ : وَمَا یَقُولُونَ؟ قَالَ: یَقُولُونَ: إِنَّک تُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ إِلَی الْجُمُعَۃِ فَتَکُونُ أَرْبَعًا ۔ قَالَ : فَقَالَ عِمْرَانُ : لأَنْ تَخْتَلِفَ النَّیَازِکُ بَیْنَ أضْلاَعِی أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَفْعَلَ ذَلِکَ ۔ فَلَمَّا کَانَتِ الْجُمُعَۃُ الْمُقْبِلَۃُ صَلَّی الْجُمُعَۃَ ، ثُمَّ احْتَبَی فَلَمْ یُصَلِّ شَیْئًا حَتَّی أُقِیمَتْ صَلاَۃُ الْعَصْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤١٠) حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ہمارے پاس آئے، وہ ہمیں اس بات کا حکم دیا کرتے تھے کہ ہم جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھیں۔ جب حضرت علی ہمارے پاس آئے تو وہ ہمیں جمعہ کے بعد چھ رکعتیں پڑھنے کا حکم دیتے۔ پس ہم نے حضرت علی کے قول کو لے لیا اور حضرت عبداللہ کے قول کو چھوڑ دیا۔ وہ پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے پھر چار ۔
(۵۴۱۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : قَدِمَ عَلَیْنَا ابْنُ مَسْعُودٍ ، فَکَانَ یَأْمُرنَا أَنْ نُصَلِّیَ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ أَرْبَعًا ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَیْنَا عَلِیٌّ أَمَرَنَا أَنْ نُصَلِّیَ سِتًّا ،فَأَخَذْنَا بِقَوْلِ عَلِیٍّ ، وَتَرَکْنَا قَوْلَ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤١١) حضرت عبداللہ بن حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھتے تھے اور حضرت علی جمعہ کے بعد چھ رکعتیں پڑھتے تھے۔ پہلے دو پھر چار۔
(۵۴۱۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَبِیبٍ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یُصَلِّی أَرْبَعًا ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلِیٌّ صَلَّی سِتًّا ، رَکْعَتَیْنِ ، وَأَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤١٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد چھ رکعتیں پڑھتے تھے پہلے دو اور پھر چار۔
(۵۴۱۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا صَلَّی الْجُمُعَۃَ ، صَلَّی بَعْدَہَا سِتَّ رَکَعَاتٍ ، رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤١٣) حضرت ابو موسیٰ جمعہ کے بعد چھ رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۱۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنِ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی مُوسَی ، عَنْ أَبِیہِ ؛ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ سِتَّ رَکَعَاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤١٤) حضرت مسروق جمعہ کے بعد چھ رکعتیں پڑھا کرتے تھے، پہلے دو پھر چار۔
(۵۴۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : کَانَ یُصَلِّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ سِتًّا ، رَکْعَتَیْنِ ، وَأَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤١٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمعہ کے بعد پہلے دو رکعتیں پڑھ لو پھر اس کے بعد جتنی مرضی چاہو پڑھو۔
(۵۴۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : صَلِّ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ صَلِّ بَعْدَہُمَا مَا شِئْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤١٦) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس نے جمعہ کے بعد کوئی نماز پڑھنی ہو وہ چار رکعتیں پڑھ لے۔
(۵۴۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ کَانَ مِنْکُمْ مُصَلِّیًا بَعْدَ الْجُمُعَۃِ ، فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔ (ترمذی ۵۲۳۔ ابوداؤد ۱۱۲۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤١٧) حضرت عبداللہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۱۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ حَبِیبٍ، قَالَ: کَانَ عَبْدُاللہِ یُصَلِّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤١٨) حضرت عبداللہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤١٩) حضرت عبداللہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۱۹) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: کَانَ عَبْدُاللہِ یُصَلِّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤٢٠) حضرت علقمہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور ان چاروں کے درمیان فصل نہیں کرتے تھے۔
(۵۴۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، عَن عَلْقَمَۃَ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی أَرْبَعًا بَعْدَ الْجُمُعَۃِ، لاَ یَفْصِلُ بَیْنَہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤٢١) حضرت ابو حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود بن یزید کو جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھتے دیکھا ہے۔
(۵۴۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی حُصَینٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الأَسْوَدَ بْنَ یَزِیدَ صَلَّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤٢٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۲۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُصَلُّونَ بَعْدَہَا أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤٢٣) حضرت ابومجلز فرماتے ہیں کہ جب امام جمعہ کے دن سلام پھیرے تو دو رکعتیں پڑھے اور جب واپس چلا جائے تو دو رکعتیں پڑھے۔
(۵۴۲۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : إِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَإِذَا رَجَعَ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤٢٤) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جمعہ کے بعد کی چار رکعات میں مستحب یہ ہے کہ آدمی ان کے درمیان سلام نہ پھیرے۔
(۵۴۲۴) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بن عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : کَانَ یُسْتَحَبُّ فِی الأَرْبَعِ الَّتِی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ أَنْ لاَ یُسَلَّمَ بَیْنَہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٥٤٢٥) حضرت عبداللہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ أَرْبَعًا۔
তাহকীক: