মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৪৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات جمعہ کی حاضری کی بھرپور ترغیب دیتے ہیں اور اس میں رخصت کے قائل نہیں
(٥٤٤٦) حضرت ابو سنان کہتے ہیں کہ مختار کے زمانے میں جمعہ کی نماز کا ذکر آیا تو حضرت عبداللہ بن ابی ہذیل نے فرمایا کہ جمعہ کی نماز کے لیے آؤ خواہ پانی کنکریوں تک پہنچ جائے۔
(۵۴۴۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، قَالَ : تَذَاکَرُوا الْجُمُعَۃَ زَمَانَ الْمُخْتَارِ ، فَقَالَ : ائْتُوہَا وَإِنْ بَلَغَ الْمَائُ الْحَصَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیدل چل کر جمعہ کے لیے آنا مستحب ہے
(٥٤٤٧) حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ جمعہ کے لیے پید ل آتے تھے اور جب واپس جانا ہوتا تو اپنی مرضی سے پیدل یا سوار ہو کر واپس جاتے۔
(۵۴۴۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ عَبْدِالْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: کَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ رَوَاحَۃَ یَأْتِی الْجُمُعَۃَ مَاشِیًا، فَإِذَا رَجَعَ رَجَعَ کَیْفَ شَائَ ، إِنْ شَائَ مَاشِیًا ، وَإِنْ شَائَ رَاکِبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیدل چل کر جمعہ کے لیے آنا مستحب ہے
(٥٤٤٨) حضرت ولید بن ابی الولید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ ذو الحلیفہ سے جمعہ کے لیے پیدل آیا کرتے تھے۔
(۵۴۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِیئُ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ : حدَّثَنِی الْوَلِیدُ بْنُ أَبِی الْوَلِیدِ ، قَالَ: رَأَیْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَأْتِی الْجُمُعَۃَ مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ مَاشِیًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک پیدل چل کر جمعہ کے لیے آنا مستحب ہے
(٥٤٤٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف نے جمعہ اور عید کے لیے آتے ہوئے سوار ہونے کو مکروہ بتایا ہے۔
(۵۴۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ الرُّکُوبَ إِلَی الْجُمُعَۃِ وَالْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جمعہ کی نماز سے پہلے گپ شپ کا حکم
(٥٤٥٠) نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمعہ کے دن جمعہ کی نماز سے پہلے گفتگو کے حلقے لگانے سے منع فرمایا ہے۔
(۵۴۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ التَّحَلُّق لِلْحَدِیثِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ قَبْلَ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جمعہ کی نماز سے پہلے گپ شپ کا حکم
(٥٤٥١) حضرت سائب فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ کے دن نماز سے پہلے گفتگو کے لیے حلقہ لگایا کرتے تھے۔
(۵۴۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ السَّائِبِ ، قَالَ : کُنَّا نَتَحَلَّقُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ قَبْلَ الصَّلاَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جمعہ کی نماز سے پہلے گپ شپ کا حکم
(٥٤٥٢) حضرت ابو الزاہریہ فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ جمعہ کے دن حضرت عبداللہ بن بسر کے ساتھ تھا، وہ امام کے نکلنے تک مجھ سے گفتگو کرتے رہے۔
(۵۴۵۲) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی الزَّاہِرِیَّۃِ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَمَا زَالَ یُحَدِّثُنِی حَتَّی خَرَجَ الإِمَامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جمعہ کی نماز سے پہلے گپ شپ کا حکم
(٥٤٥٣) حضرت ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ جمعہ کے دن امام کے نکلنے تک ہم سے گفتگو کرتے رہے۔
(۵۴۵۳) حَدَّثَنَا جَدِّی أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ یُحَدِّثُنَا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ حَتَّی یَخْرُجَ الإِمَامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن جمعہ کی نماز سے پہلے گپ شپ کا حکم
(٥٤٥٤) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جمعہ کے دن امام کے نکلنے سے پہلے چار زانو اور سیدھے بیٹھ کر گفتگو کیا کرتے تھے۔
(۵۴۵۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَتَرَبَّعُ وَیَسْتَوِی فِی مَجْلِسِہِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ قَبْلَ أَنْ یَخْرُجَ الإِمَامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٥٤٥٥) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن دعائے قنوت پڑھنا بدعت ہے۔
(۵۴۵۵) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : الْقُنُوتُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بِدْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٥٤٥٦) حضرت مکحول جمعہ کے دن دعائے قنوت پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۵۴۵۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْقُنُوتَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٥٤٥٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن دعائے قنوت پڑھنا بدعت ہے۔
(۵۴۵۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عبد اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الْقُنُوتُ فِی الْجُمُعَۃِ بِدْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٥٤٥٨) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ اور حضرت نعمان بن بشیر کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھی، انھوں نے اس میں د عائے قنوت نہیں پڑھی۔ میں نے حضرت علی کے پیچھے بھی جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔ حضرت شریک کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق سے پوچھا کہ کیا انھوں نے دعائے قنوت پڑھی ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔
(۵۴۵۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ خَلْفَ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، وَالنُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ الْجُمُعَۃَ فَلَمْ یَقْنُتَا ، وَخَلْفَ عَلِیٍّ ۔ فَقُلْتُ : أَقَنَتَ بِکُمْ ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٥٤٥٩) حضرت ابو بکیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے زمانے سے پہلے لوگ جمعہ کے دن دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے، حضرت عمر بن عبد العزیز کے زمانے میں اسے چھوڑ دیا۔
(۵۴۵۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبِی ، قَالَ : أَدْرَکْتُ النَّاسَ قَبْلَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَقْنُتُونَ فِی الْجُمُعَۃِ ، فَلَمَّا کَانَ زَمَنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ تُرِکَ الْقُنُوتُ فِی الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٥٤٦٠) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر جمعہ اور فجر میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۵۴۶۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ یَقْنُتُ فِی الْفَجْرِ وَالْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات امام کے لیے اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ وہ جمعہ کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد اپنے حجرے میں چلا جائے
(٥٤٦١) حضرت ابن عمر امام کے لیے اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ وہ جمعہ کی نماز پڑھانے کے بعد اپنے حجرے میں چلا جائے۔
(۵۴۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُسْتَحَبُّ لِلإِمَامِ إذَا صَلَّی أَنْ یَدْخُلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات امام کے لیے اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ وہ جمعہ کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد اپنے حجرے میں چلا جائے
(٥٤٦٢) حضرت ابن عباس جمعہ کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد اپنے حجرے میں تشریف لے جاتے۔
(۵۴۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرو بْنِ حَلْحَلَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرو بْنِ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ إِذَا صَلَّی الْجُمُعَۃَ فَسَلَّمَ ، دَخَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات امام کے لیے اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ وہ جمعہ کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد اپنے حجرے میں چلا جائے
(٥٤٦٣) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کی بعد کی دو رکعتیں گھر میں ادا فرماتے تھے۔
(۵۴۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ فِی بَیْتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جگہ بدل لی جائے
(٥٤٦٤) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کی، جب میں نے نماز پوری کرلی تو انھوں نے مجھے اپنی جگہ کھڑا کردیا اور خود میری جگہ کھڑے ہوگئے۔
(۵۴۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَہُ الْجُمُعَۃَ ، فَلَمَّا قَضَیْتُ صَلاَتِی أَخَذَ بِیَدِی ، فَقَامَ فِی مَقَامِی ، وَأَقَامَنِی فِی مُقَامِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جگہ بدل لی جائے
(٥٤٦٥) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے عقبہ بن عبد الغافر اور حسان بن بلال کو دیکھا کہ انھوں نے جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد اپنی جگہوں کو بدل لیا۔
(۵۴۶۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَیرٍرے ، قَالَ : رَأَیْتُ عُقْبَۃَ بْنَ عبْدِ الْغَافِرِ ، وَحَسَّانَ بْنَ بِلاَلٍ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ إِذَا قَضَی الإِمَامُ صَلاَتَہُ تَحَوَّلاَ مِنْ مَقَامِہِمَا۔
তাহকীক: