মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৪৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جگہ بدل لی جائے
(٥٤٦٦) حضرت دعامہ بن یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو مجلز کے ساتھ نماز ادا کی، جب میں نے نماز پوری کرلی تو انھوں نے مجھے اپنی جگہ کھڑا کردیا اور خود میری جگہ کھڑے ہوگئے۔
(۵۴۶۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی دِعَامَۃُ بْنُ یَزِیدَ الْعَنْبَرِیُّ ؛ أَنَّہُ صَلَّی إِلَی جَنْبِ أَبِی مِجْلَزٍ فِی الْجُمُعَۃِ ، فَلَمَّا قُضِیَتِ الصَّلاَۃُ أَخَذَ بِیَدِی ، فَأَقَامَنِی فِی مُقَامِہِ الَّذِی کَانَ فِیہِ ، وَقَامَ فِی مَقَامِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جگہ بدل لی جائے
(٥٤٦٧) حضرت حبیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت صفوان بن محرز کے ساتھ نماز ادا کی، نماز کے بعد انھوں نے مجھے اپنی جگہ کھڑا کردیا اور خود میری جگہ کھڑے ہوگئے۔
(۵۴۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، قَالَ : صَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ الْجُمُعَۃَ ، فَحَوَّلَنِی إِلَی مَکَانِہِ ، وَتَحَوَّلَ فِی مَکَانِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جگہ بدل لی جائے
(٥٤٦٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے جمعہ کی نماز ادا کی اور پھر اپنی جگہ سے ہٹ گئے۔ پھر دو مختصر رکعتیں ادا فرمائیں۔ پھر اس جگہ سے ہٹے اور دو رکعات سے ذرا طویل چار رکعات ادا فرمائیں۔
(۵۴۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی سُلَیْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَطَائٌ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ صَلَّی الْجُمُعَۃَ ، ثُمَّ تَنَحَّی عَنْ مَکَانِہِ ، فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ فِیہِمَا خِفَّۃٌ ، ثُمَّ تَنَحَّی عَنْ مَقَامِہِ ذَلِکَ فَصَلَّی أَرْبَعًا ، ہِیَ أَطْوَلُ مِنْ تَیْنِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جگہ بدل لی جائے
(٥٤٦٩) حضرت عمر بن عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت نافع بن جبیر نے مجھے حضرت سائب بن اخت نمر کے پاس بھیجا کہ میں ان سے اس چیز کے بارے میں سوال کروں جو انھوں نے حضرت معاویہ کی نماز میں دیکھی ہو۔ میں نے ان سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں نے ان کے ساتھ مسجد سے ملحقہ کمرے میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میں نے اپنی جگہ کھڑے کھڑے نماز ادا کی۔ جب وہ اندر آئے تو مجھے پیغام بھیج کر بلایا اور فرمایا کہ جو عمل تم نے آج کیا ہے وہ دوبارہ نہ کرنا۔ جب تم جمعہ کی نماز پڑھ لو تو اسی جگہ کوئی نماز اس وقت تک نہ پڑھو جب تک کلام نہ کرلو یا باہر نہ نکل جاؤ کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس بات کا حکم دیا ہے کہ ہم کسی نماز کو دوسری نماز کے ساتھ بغیر کلام اور بغیر جگہ چھوڑے نہ ملائیں۔
(۵۴۶۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عُمَرُ بْنُ عَطَائِ بْنِ أَبِی الْخُوَارِ ؛ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَیْرٍ أَرْسَلَہُ إِلَی السَّائِبِ ابْنِ أُخْتِ نَمِرٍ ، یَسْأَلُہُ عَنْ شَیْئٍ رَآہُ مِنْہُ مُعَاوِیَۃُ فِی الصَّلاَۃِ ، فَقَالَ : نَعَمْ ، صَلَّیْتُ مَعَہُ الْجُمُعَۃَ فِی الْمَقْصُورَۃِ ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَامُ قُمْتُ فِی مَقَامِی فَصَلَّیْتُ ، فَلَمَّا دَخَلَ أَرْسَلَ إِلَیَّ ، وَقَالَ : لاَ تَعُدْ لِمَا فَعَلْتَ ، إِذَا صَلَّیْتَ الْجُمُعَۃَ فَلاَ تَصِلْہَا بِصَلاَۃٍ حَتَّی تَکَلَّمَ ، أَوْ تَخْرُجَ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا بِذَلِکَ : أَنْ لاَ نُوصِلَ صَلاَۃً حَتَّی نَتَکَلَّمَ ، أَوْ نَخْرُجَ۔ (مسلم ۷۳۔ ابوداؤد ۱۲۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نصفِ نہار کے وقت جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے
(٥٤٧٠) حضرت عمرو بن عاص سوائے جمعہ کے باقی نمازوں کو نصف نہار کے وقت پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۵۴۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ ثَوْرٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ الصَّلاَۃَ نِصْفَ النَّہَارِ ، إِلاَّ یَوْمَ جُمُعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نصفِ نہار کے وقت جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے
(٥٤٧١) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کا دن سارا نماز کے لیے ہے۔
(۵۴۷۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : یَوْمُ الْجُمُعَۃِ صَلاَۃٌ کُلُّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نصفِ نہار کے وقت جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے
(٥٤٧٢) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ نصفِ نہار کے وقت نماز مکروہ ہے، البتہ جمعہ کی نماز ہوجاتی ہے۔
(۵۴۷۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : تُکْرَہُ الصَّلاَۃ نِصْفَ النَّہَارِ إِلاَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نصفِ نہار کے وقت جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے
(٥٤٧٣) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ بن قرہ سے جمعہ کے دن زوال شمس سے پہلے نماز کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۵۴۷۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُعَاوِیَۃَ بْنَ قُرَّۃَ عَنِ الصَّلاَۃِ قَبْلَ أَنْ تَزُولَ الشَّمْسُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؟ فَلَمْ یَرَ بِہَا بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نصفِ نہار کے وقت جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے
(٥٤٧٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نصفِ نہار کے وقت نماز مکروہ ہے، البتہ جمعہ کی نماز ہوجاتی ہے۔
(۵۴۷۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُیَسَّر ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تُکْرَہُ الصَّلاَۃُ نِصْفَ النَّہَارِ ، إِلاَّ یَوْمَ جُمُعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نصفِ نہار کے وقت جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے
(٥٤٧٥) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کا دن سارا نماز کے لیے ہے۔
(۵۴۷۵) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : یَوْمُ الْجُمُعَۃِ صَلاَۃٌ کُلُّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نصفِ نہار کے وقت جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے
(٥٤٧٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن نصفِ نہار کے وقت نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۵۴۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالصَّلاَۃ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ نِصْفَ النَّہَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن اذان دینے کا بیان
(٥٤٧٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کی اذان وہ ہے جو امام کے نکلنے کے وقت دی جائے، اگر کوئی اذان اس سے پہلے ہو تو وہ بدعت ہے۔
(۵۴۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ قَالَ : النِّدَائُ الأَوَّلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؛ الَّذِی یَکُونُ عِنْدَ خُرُوجِ الإِمَامِ ، وَالَّذِی قَبْلَ ذَلِکَ مُحْدَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن اذان دینے کا بیان
(٥٤٧٨) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ کی اذان وہ ہے جو امام کے نکلنے کے وقت دی جائے، اگر کوئی اذان اس سے پہلے ہو تو وہ بدعت ہے۔
(۵۴۷۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَیْخٌ مِنْ قُرَیْشٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ قَالَ : الأَذَانُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؛ الَّذِی یَکُونُ عِنْدَ خُرُوجِ الإِمَامِ ، وَالَّذِی قَبْلَ ذَلِکَ مُحْدَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن اذان دینے کا بیان
(٥٤٧٩) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن پہلی اذان بدعت ہے۔
(۵۴۷۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ، قَالَ: حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ الْغَازِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: الأَذَانُ الأَوَّلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بِدْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن اذان دینے کا بیان
(٥٤٨٠) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن پہلی اذان کا آغاز حضرت عثمان نے بازار والوں کو اطلاع دینے کے لیے کیا۔
(۵۴۸۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، قَالَ: أَوَّلُ مَنْ أَحْدَثَ الأَذَانَ الأَوَّلَ عُثْمَانُ، لِیُؤْذِنَ أَہْلَ الأَسْوَاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن اذان دینے کا بیان
(٥٤٨١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں اذان اس وقت ہوتی تھی جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے لیے تشریف لاتے، جب آپ خطبہ سے فارغ ہوتے تو اقامت کہی جاتی تھی۔
(۵۴۸۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ حَدَّثَہُمْ : أَنَّ الأَذَانَ کَانَ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ ، فَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْخُطْبَۃِ أُقِیمَتِ الصَّلاَۃ۔ (بخاری ۹۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن اذان دینے کا بیان
(٥٤٨٢) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جمعہ کی اذان امام کے نکلنے کے وقت دی جاتی تھی۔ پھر حضرت عثمان امیر المؤمنین نے منارے پر ایک تیسری اذان کا آغاز کیا تاکہ لوگ جمع ہوجائیں۔
(۵۴۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ الأَذَانُ عِنْدَ خُرُوجِ الإِمَامِ ، فَأَحْدَثَ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ عُثْمَانُ التَّأْذِینَۃَ الثَّالِثَۃَ عَلَی الزَّوْرَائِ ، لِیَجْتَمِعَ النَّاسُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن اذان دینے کا بیان
(٥٤٨٣) حضرت ہشام بن غاز کہتے ہیں کہ میں نے نافع مولی ابن عمر سے جمعہ کی اذان اول کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر نے فرمایا تھا کہ یہ بدعت ہے۔
(۵۴۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، قَالَ : سَأَلْتُ نَافِعًا مَوْلَی ابْنِ عُمَرَ عَنِ الأَذَانِ الأَوَّلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : بِدْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
(٥٤٨٤) حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن فجر کی نماز میں الم تنزیل السجدۃ اور مفصل میں سے کسی سورت کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
(۵۴۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقْرَأُ فِی صَلاَۃِ الْغَدَاۃِ ، یَوْمَ الْجُمُعَۃِ : (الم تَنْزِیلُ) السَّجْدَۃِ ، وَسُورَۃً مِنَ الْمُفَصَّلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
(٥٤٨٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات کو مستحب خیال کیا جاتا تھا کہ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھی جائے جس میں سجدہ ہو۔
(۵۴۸۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُسْتَحَبُّ أَنْ یُقْرَأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بِسُورَۃٍ فِیہَا سَجْدَۃٌ۔
তাহকীক: