মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৪৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
(٥٤٨٦) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے جب بھی حضرت ابن عباس کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی انھوں نے اس میں سورة الم تنزیل السجدۃ اور سورة الدھر کی تلاوت فرمائی۔
(۵۴۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : مَا شَہِدْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَرَأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ إِلاَّ بـ : (الم تَنْزِیلُ) ، وَ(ہَلْ أَتَی عَلَی الإِنْسَانِ) ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
(٥٤٨٧) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے جب بھی حضرت ابن عباس کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی انھوں نے اس میں ایسی سورت تلاوت فرمائی جس میں سجدہ تھا۔
(۵۴۸۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : مَا صَلَّیْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ الْغَدَاۃَ ، إِلاَّ قَرَأَ سُورَۃً فِیہَا سَجْدَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
(٥٤٨٨) حضرت علی نے جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الحشر اور سورة الجمعہ کی تلاوت فرمائی۔
(۵۴۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی صَفِیَّۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ قَرَأَ فِی الْفَجْرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بِسُورَۃِ الْحَشْرِ ، وَسُورَۃِ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
(٥٤٨٩) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ لوگ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت کی تلاوت کرتے تھے جس میں سجدہ ہو، میں نے اس بارے میں حضرت محمد سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۵۴۸۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنِ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانُوا یَقْرَؤُونَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بِسُورَۃٍ فِیہَا سَجْدَۃٌ ، فَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا ، فَقَالَ : لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
(٥٤٩٠) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الم تنزیل اور سورة الدھر کی تلاوت فرمائی۔
(۵۴۹۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُخوَّلٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقْرَأُ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بِـ : (الم تَنْزِیلُ) ، وَ{ہَلْ أَتَی عَلَی الإِنْسَان حِینٌ مِنَ الدَّہْرِ}۔ (ترمذی ۵۲۰۔ ابوداؤد ۱۰۶۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
(٥٤٩١) حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف نے مدینہ میں ہماری امامت کرائی۔ انھوں نے جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الم تنزیل اور سورة دہر کی تلاوت فرمائی۔
(۵۴۹۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : أَمَّنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَنَحْنُ بِالْمَدِینَۃِ ، فَصَلَّیْتُ وَرَائَہُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ صَلاَۃَ الْغَدَاۃِ ، فَقَرَأَ : (الم تَنْزِیلُ) وَ{ہَلْ أَتَی عَلَی الإِنْسَان}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
(٥٤٩٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الم تنزیل اور سورة الدھر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
(۵۴۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ہُرْمُزَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقْرَأُ فِی الْفَجْرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بِـ : (الم تَنْزِیلُ) ، وَ{ہَلْ أَتَی عَلَی الإِنْسَان}۔ (بخاری ۱۰۶۸۔ مسلم ۶۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
(٥٤٩٣) حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة کھیعص کی تلاوت فرمائی۔
(۵۴۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ الأَعْوَرِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ صَلَّی بِہِمْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ الْفَجْر، فَقَرَأَ بِہِمْ بِـ : (کہیعص)۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے ؟
(٥٤٩٤) حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عیدین اور جمعہ کی نماز میں سورة الاعلیٰ اور سورة الغاشیہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ اگر عید جمعہ کے دن آجاتی تو آپ دونوں نمازوں میں انہی دونوں سورتوں کی تلاوت فرماتے تھے۔
(۵۴۹۴) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بن الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقْرَأُ فِی الْعِیدَیْنِ وَالْجُمُعَۃِ بِـ : {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} ، وَ{ہَلْ أَتَاکَ حَدِیثُ الْغَاشِیَۃِ} وَإِذَا اجْتَمَعَ الْعِیدَانِ فِی یَوْمٍ ، قَرَأَ بِہِمَا فِیہِمَا۔ (مسلم ۶۲۔ ابوداؤد ۱۱۱۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے ؟
(٥٤٩٥) حضرت عبید اللہ بن ابی رافع فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ کو مدینہ میں اپنا نائب بنایا اور خود مکہ چلا گیا۔ حضرت ابوہریرہ نے ہمیں جمعہ کی نماز پڑھائی تو پہلی رکعت میں سورة الجمعہ اور دوسری رکعت میں سورة المنافقین کی تلاوت فرمائی۔ عبید اللہ کہتے ہیں کہ میں نماز پڑھنے کے بعد حضرت ابوہریرہ سے ملا اور میں نے ان سے کہا کہ آپ نے ان دو سورتوں کی تلاوت کی ہے جنہیں حضرت علی کوفہ میں پڑھا کرتے تھے۔ حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی انہی سورتوں کی تلاوت کرتے سنا ہے۔
(۵۴۹۵) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ ، قَالَ : اسْتَخْلَفَ مَرْوَانُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ عَلَی الْمَدِینَۃِ ، وَخَرَجَ إِلَی مَکَّۃَ ، فَصَلَّی بِنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ الْجُمُعَۃَ ، فَقَرَأَ بِسُورَۃِ الْجُمُعَۃِ فِی السَّجْدَۃِ الأُولَی ، وَفِی الآخِرَۃِ : {إِذَا جَائَکَ الْمُنَافِقُونَ} ۔
فَقَالَ عُبَیْدُ اللہِ : فَأَدْرَکْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ حِینَ انْصَرَفَ ، فَقُلْتُ لَہُ : إِنَّک قَرَأْتَ بِسُورَتَیْنِ کَانَ عَلِیٌّ یَقْرَأُ بِہِمَا بِالْکُوفَۃِ ، فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقْرَأُ بِہِمَا۔ (مسلم ۶۱۔ ابوداؤد ۱۱۱۷)
فَقَالَ عُبَیْدُ اللہِ : فَأَدْرَکْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ حِینَ انْصَرَفَ ، فَقُلْتُ لَہُ : إِنَّک قَرَأْتَ بِسُورَتَیْنِ کَانَ عَلِیٌّ یَقْرَأُ بِہِمَا بِالْکُوفَۃِ ، فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقْرَأُ بِہِمَا۔ (مسلم ۶۱۔ ابوداؤد ۱۱۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے ؟
(٥٤٩٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کی نماز میں سورة الجمعہ اور سورة المنافقین کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
(۵۴۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُخَوَّلٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقْرَأُ فِی الْجُمُعَۃِ بِسُورَۃِ الْجُمُعَۃِ ، وَ{إِذَا جَائَکَ الْمُنَافِقُونَ}۔ (ابوداؤد ۱۰۶۸۔ نسائی ۱۷۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے ؟
(٥٤٩٧) حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کی نماز میں سورة الاعلیٰ اور سورة الغاشیہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
(۵۴۹۷) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ سَمُرَۃََ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقْرَأُ فِی الْجُمُعَۃِ بِـ : {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} ، وَ{ہَلْ أَتَاکَ حَدِیثُ الْغَاشِیَۃِ}۔ (ابوداؤد ۱۱۸۔ نسائی ۱۷۳۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے ؟
(٥٤٩٨) حضرت حکم مدینہ کے کچھ لوگوں جن میں حضرت ابو جعفر بھی شامل ہیں سے روایت کرتے ہیں کہ جمعہ کے دن سورة الجمعۃ اور سورة المنافقین کی تلاوت کی جاتی تھی۔ سورة الجمعہ میں اہل ایمان کو خوشخبری دی جاتی اور انھیں حوصلہ دیا جاتا اور سورة منافقین میں منافقوں کو ڈرایا جاتا اور ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی۔
(۵۴۹۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أُنَاسٍ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ ، أُرَی فِیہِمْ أَبَا جَعْفَرٍ ، قَالَ : کَانَ یُقْرَأُ فِی الْجُمُعَۃِ بِسُورَۃِ الْجُمُعَۃِ وَالْمُنَافِقِینَ ، فَأَمَّا سُورَۃُ الْجُمُعَۃِ فَیُبَشِّرُ بِہَا الْمُؤْمِنِینَ وَیُحَرِّضُہُمْ ، وَأَمَّا سُورَۃُ الْمُنَافِقِینَ فَیُؤَیِّسُ بِہَا الْمُنَافِقِینَ وَیُوَبِّخُہُمْ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے ؟
(٥٤٩٩) حضرت عمیر بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھی، انھوں نے اس میں سورة الجمعہ اور سورة المنافقین کی تلاوت کی۔
(۵۴۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : صَلَّیْتُ خَلْفَ أَبِی مُوسَی الْجُمُعَۃَ فَقَرَأَ بِـ : {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} ، وَ{ہَلْ أَتَاک حَدِیثُ الْغَاشِیَۃِ} ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے ؟
(٥٥٠٠) حضرت محمد بن عجلان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز اور حضرت ابوبکر بن عمرو کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھی۔ ان دونوں نے پہلی رکعت میں سورة الجمعہ اور دوسری رکعت میں سورة الاعلیٰ کی تلاوت فرمائی۔
(۵۵۰۰) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ خَلْفَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، وَأَبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرٍو الْجُمُعَۃَ ، فَقَرَآ فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی بِسُورَۃِ الْجُمُعَۃِ ، وَفِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ بِـ : {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے ؟
(٥٥٠١) حضرت حسن جمعہ کی نماز کی قراءت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ امام جہاں سے چاہے پڑھ لے۔
(۵۵۰۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْقِرَائَۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، قَالَ : یَقْرَأُ الإِمَامُ بِمَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥٠٢) حضرت عوف بن حصیرہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت امام کے نکلنے سے لے کر نماز ادا کرنے تک ہے۔
(۵۵۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، وَعَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ حَصِیرَۃ ؛ فِی السَّاعَۃِ الَّتِی تُرْجَی فِی الْجُمُعَۃِ : مَا بَیْنَ خُرُوجِ الإِمَامِ إِلَی أَنْ تُقْضَی الصَّلاَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥٠٣) حضرت عبداللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت عصر سے مغرب تک ہے۔
(۵۵۰۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلاَمٍ ، قَالَ : مَا بَیْنَ الْعَصْرِ إِلَی أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥٠٤) حضرت ابن عباس اور حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت عصر سے مغرب تک ہے۔
(۵۵۰۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْن أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالاَ : السَّاعَۃُ الَّتِی تُذْکَرُ فِی الْجُمُعَۃِ : مَا بَیْنَ الْعَصْرِ إِلَی أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥٠٥) حضرت ابوہریرہ سے یونہی منقول ہے۔
(۵۵۰۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক: