মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৫০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥٠٦) حضرت ابو بردہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر کے پاس بیٹھا تھا کہ کسی نے ان سے جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت کے بارے میں سوال کیا۔ میں نے کہا کہ یہ وہی وقت ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے نماز کو اختیار فرمایا ہے۔ یہ سن کر حضرت ابن عمر نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا، مجھے برکت کی دعا دی اور میری بات کو پسند فرمایا۔
(۵۵۰۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ، قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَسُئِلَ عَنِ السَّاعَۃِ الَّتِی فِی الْجُمُعَۃِ ؟ قَالَ : فَقُلْتُ ہِیَ السَّاعَۃُ الَّتِی اخْتَارَ اللَّہُ لَہَا ، أَوْ فِیہَا الصَّلاَۃَ ، قَالَ : فَمَسَحَ رَأْسِی ، وَبَرَّکَ عَلَیَّ ، وَأَعْجَبَہُ مَا قُلْتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥٠٧) حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت امام کے نکلنے کا وقت ہے۔
(۵۵۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ : ہِیَ عِنْدَ خُرُوجِ الإِمَام۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥٠٨) حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت ان اوقات میں سے اس وقت ہے جب مؤذن اذان دیتا ہے، جب امام منبر پر بیٹھتا ہے، جب اقامت ہوتی ہے۔
(۵۵۰۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ یَزِیدَ بْنِ مَوْہَبٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَمْلُوکِیُّ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ، قَالَ : إِنِّی لأَرْجُو أَنْ تَکُونَ السَّاعَۃُ الَّتِی فِی الْجُمُعَۃِ إِحْدَی ہَذِہِ السَّاعَاتِ: إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ ، أَوْ الإِمَامُ عَلَی الْمِنْبَرِ ، أَوَعِنْدَ الإِقَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥٠٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت نماز کے وقت میں زوال شمس کے بعد ہے۔
(۵۵۰۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ ہِیَ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ، فِی وَقْتِ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥١٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت بیع کے حرام ہونے سے حلال ہونے کے درمیان ہے۔
(۵۵۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : ہِیَ مَا بَیْنَ أَنْ یَحْرُمَ الْبَیْعُ إِلَی أَنْ یَحْلِل۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥١١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت عصر کے بعد کا وقت ہے۔
(۵۵۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : ہِیَ بَعْدَ الْعَصْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥١٢) حضرت سلامہ بنت افعی کہتی ہیں کہ میں کچھ عورتوں کے ساتھ حضرت عائشہ کے ساتھ تھی، وہ فرما رہی تھیں کہ جمعہ کا دن یوم عرفہ کی طرح ہے، اس میں ایک گھڑی ایسی ہے جس میں رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ ہم نے سوال کیا کہ وہ کون سی گھڑی ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب مؤذن اذان دیتا ہے۔
(۵۵۱۲) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ قَرْمٍ ، عَنْ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ نُبَلَ ، عَنْ سَلاَمَۃَ بِنْتِ أَفْعَی ، قَالَتْ : کُنْتُ عِنْدَ عَائِشَۃَ فِی نِسْوَۃٍ ، فَسَمِعْتُہَا تَقُولُ : إِنَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ مِثْلُ یَوْمِ عَرَفَۃَ ، وَإِنَّ فِیہِ لَسَاعَۃً تُفْتَحُ فِیہَا أَبْوَابُ الرَّحْمَۃِ ، فَقُلْنَا : أَیُّ سَاعَۃٍ ؟ فَقَالَتْ : حِینَ یُنَادِی الْمُنَادِی بِالصَّلاَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥١٣) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جمعہ کا دن یوم عرفہ کی طرح ہے، اس میں ایک گھڑی ایسی ہے جس میں رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ اس میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا بھی سوال کرتا ہے وہ اسے عطا کردی جاتی ہے۔ حضرت عائشہ سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی گھڑی ہے ؟ انھوں نے فرمایا جب مؤذن فجر کی اذان دیتا ہے۔
(۵۵۱۳) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ حَبِیبٍ ، عَنْ نُبَلَ بِنْتِ بَدْرٍ ، عَنْ سَلاَمَۃَ بِنْتِ أفْعَی ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إِنَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ مِثْلُ یَوْمِ عَرَفَۃَ ، تُفْتَحُ فِیہِ أَبْوَابُ الرَّحْمَۃِ ، وَفِیہِ سَاعَۃٌ لاَ یَسْأَلُ اللَّہَ الْعَبْدُ شَیْئًا إِلاَّ أَعْطَاہُ، قِیلَ : وَأَیَّۃُ سَاعَۃٍ ؟ قَالَتْ : إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ لِصَلاَۃِ الْغَدَاۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی ساعتِ قبولیت
(٥٥١٤) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت عصر کے بعد کا وقت ہے۔
(۵۵۱۴) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ وُہَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إِنَّ السَّاعَۃَ الَّتِی تُرْجَی فِی الْجُمُعَۃِ بَعْدَ الْعَصْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥١٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خطبہ سن رہے تھے کہ ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آیا اور آکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب بیٹھ گیا۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پوری فرمالی تو اس سے فرمایا کہ تم نے جمعہ کی نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ اس نے کہا کہ کیا آپ نے مجھے نہیں دیکھا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے تمہیں دیکھا تھا کہ پہلے تم نے تاخیر کی اور پھر لوگوں کو تکلیف پہنچائی۔
(۵۵۱۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، وَمَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : بَیْنَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ إِذْ جَائَ رَجُلٌ یَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، حَتَّی جَلَسَ قَرِیبًا مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ ، قَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَا فُلاَنُ ، أَمَا جَمَّعْتَ ؟ قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَمَا رَأَیْتَنِی ؟ قَالَ : قَدْ رَأَیْتُک آنَیْتَ وَآذَیْتَ۔ (ابوداؤد ۱۱۱۱۔ ابن خزیمۃ ۱۸۱۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥١٦) حضرت مخیمرہ فرماتے ہیں کہ اس شخص کی مثال جو جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آئے اس شخص کی سی ہے جو آگ میں ایک قدم رکھ رہا ہو اور ایک قدم اٹھا رہا ہو۔
(۵۵۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ مُوسَی بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَیْمِرَۃَ ، قَالَ : مَثَلُ الَّذِی یَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ ، کَالرَّافِعِ قَدَمَیْہِ فِی النَّارِ ، وَوَاضِعِہِمَا فِی النَّارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥١٧) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں مقام حرہ میں نماز پڑھ لوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں لوگوں کی گردنیں پھلانگوں۔
(۵۵۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْوَلِیدِ ، قَالَ : حدَّثَنِی عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَوْہَبٍ ، قَالَ : قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ : لأَنْ أُصَلِّیَ الْجُمُعَۃَ بِالْحَرَّۃِ ، أَحَبُّ إِلَیَّ مِنَ التَّخَطِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥١٨) حضرت عبید بن حسن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ بن مغیرہ کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے لیے آئے، جب وہ صفوں تک پہنچے تو کھڑے ہوگئے اور گردنیں نہیں پھلانگیں۔
(۵۵۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْوَلِیدِ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُرْوَۃَ بْنَ الْمُغِیرَۃِ جَائَ إِلَی الْجُمُعَۃِ ، فَلَمَّا انْتَہَی قَامَ ، یَعْنِی وَلَمْ یَتَخَطَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥١٩) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ محمد جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہے۔ حالانکہ میں گردنیں نہیں پھلانگتا بلکہ لوگ مجھے دیکھ کر خود جگہ دے دیتے ہیں۔
(۵۵۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قَالَ مُحَمَّدٌ : إِنَّہُمْ یَقُولُونَ : إِنَّ مُحَمَّدًا یَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَلَسْتُ أَتَخَطَّی ، إِنَّمَا أَجِیئُ فَأَقُومُ فَیَعْرِفُنِی الرَّجُلُ ، فَیُوَسِّعُ لِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥٢٠) حضرت ابو قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوئے، آپ نے سفید رنگ کے خوبصورت کپڑے زیب تن فرما رکھے تھے۔ آپ ایک کھلی جگہ دیکھ کر وہیں بیٹھ گئے اور لوگوں کی گردنوں کو نہیں پھلانگا۔
(۵۵۲۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حُمَیْدٍ الأَصَمِّ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، قَالَ : دَخَلَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَسْجِدَ یَوْمَ جُمُعَۃٍ ، وَعَلَیْہِ ثِیَابٌ بِیضٌ حِسَانٌ ، فَرَأَی مَکَانًا فِیہِ سَعَۃٌ فَجَلَسَ وَلَمْ یَتَخَطَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥٢١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر صفوں کے اگلے حصے میں گنجائش موجود ہو تو گردنوں کو پھلانگنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۵۵۲۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ إِِذَا کَانَ فِی الْمَسْجِدِ سَعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥٢٢) حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ تشریف لائے اور آکر بیٹھ گئے۔ گردنوں کو پھلانگ کر آگے نہیں بڑھے۔
(۵۵۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ شُرَیْحًا جَائَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ فَجَلَسَ ، یَعْنِی وَلَمْ یَتَخَطَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥٢٣) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن گردنوں کو پھلانگ کر آگے بڑھنے سے اجتناب کرو، جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جاؤ۔
(۵۵۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : إِیَّاکَ وَتَخَطِّیَ رِقَابِ النَّاسِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَاجْلِسْ حَیْثُ تَبْلُغُکَ الْجُمُعَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥٢٤) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں مقام حرہ میں نماز پڑھ لوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں لوگوں کی گردنیں پھلانگوں۔
(۵۵۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَالْفَضْلُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَی التَّوْأَمَۃِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : لأَنْ أُصَلِّیَ بِالْحَرَّۃِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گردنیں پھلانگ کر آنے کا حکم
(٥٥٢٥) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کی نماز چھوڑ دوں، یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں لوگوں کی گردنیں پھلانگوں۔
(۵۵۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جُوَیْرِیَۃَ بْنِ أَسْمَائَ ، عَنْ خَوَّاتِ بْنِ بُکَیْر ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : لأَنْ أَدَعَ الْجُمُعَۃَ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ۔
তাহকীক: