মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৫৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد کے برآمدے اور صحن میں جمعہ کی نماز پڑھانے کا حکم
(٥٥٤٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کی نماز صحن میں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، اور اگر اندر داخل ہونے میں کوئی مانع نہ ہو تو نماز نہیں ہوگی۔
(۵۵۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالصَّلاَۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فِی الرَّحَبَۃِ ، وَإِنْ کَانَ یَقْدِرُ أَنْ یَدْخُلَ فَلاَ صَلاَۃَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد کے برآمدے اور صحن میں جمعہ کی نماز پڑھانے کا حکم
(٥٥٤٧) حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ بن مغیرہ بن شعبہ کو دیکھا کہ انھوں نے برآمدے میں نماز پڑھائی۔
(۵۵۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُرْوَۃَ بْنَ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ صَلَّی فِی السُّدَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد کے برآمدے اور صحن میں جمعہ کی نماز پڑھانے کا حکم
(٥٥٤٨) حضرت زرارہ بن اوفی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ مسجد کے برآمدے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ آپ نے ان سے فرمایا کہ مسجد میں چلے جاؤ کیونکہ جمعہ صرف مسجد میں ہی ہوتا ہے۔
(۵۵۴۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالاَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ زُرَارَۃَ بْنِ أَوْفَی ؛ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ أَتَی عَلَی رِجَالٍ جُلُوسٍ فِی الرَّحْبَۃِ ، فَقَالَ : اُدْخُلُوا الْمَسْجِدَ ، فَإِنَّہُ لاَ جُمُعَۃَ إِلاَّ فِی الْمَسْجِدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد کے برآمدے اور صحن میں جمعہ کی نماز پڑھانے کا حکم
(٥٥٤٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اندر جانے پر قادر ہو اور اندر نہ جائے اور برآمدے میں نماز پڑھ لے تو اس کی نماز نہیں ہوئی۔
(۵۵۴۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ قَالَ : لاَ جُمُعَۃَ لِمَنْ صَلَّی فِی الرَّحْبَۃِ ، إِلاَّ أَنْ لاَ یَقْدِرَ عَلَی الدُّخُولِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص خطبہ نہ سن رہا ہو تو اس کے لیے قراءت قرآن کی اجازت ہے
(٥٥٥٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب تم امام کی قراءت نہ سنو تو خود قراءت کرلو۔
(۵۵۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الصَّلْتِ الرَّبْعِی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : إِذَا لَمْ تَسْمَعْ قِرَائَۃَ الإِمَامِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَاقْرَأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٥١) حضرت ابن مسیب فرماتے ہیں کہ دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے۔
(۵۵۵۱) حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَنِ ابن الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : سَیِّدُ الأَیَّامِ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ۔ (ابن خزیمۃ ۱۷۲۸۔ بیہقی ۲۹۷۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٥٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے اور مہینوں کا سردار رمضان کا مہینہ ہے۔
(۵۵۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إِنَّ سَیِّدَ الأَیَّامِ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ ، وَسَیِّدَ الشُّہُورِ رَمَضَانُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٥٣) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ مسلمان بندہ اس میں اللہ تعالیٰ سے جو دعا بھی مانگتا ہے اس کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
(۵۵۵۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ بن أَبِی مُوسَی ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ فِی الْجُمُعَۃِ لَسَاعَۃً ، مَا دَعَا اللَّہَ فِیہَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ بَشَیئٍ إِلاَّ اسْتَجَابَ لَہُ۔(بخاری ۶۴۰۰۔ مسلم ۵۸۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٥٤) حضرت اوس بن اوس سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدم کو پیدا کیا گیا ، اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن وہ خوفناک آواز آئے گی جو انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار دے گی۔
(۵۵۵۴) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِیِّ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَیَّامِکُمْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فِیہِ خُلِقَ آدَم ، وَفِیہِ النَّفْخَۃُ ، وَفِیہِ الصَّعْقَۃُ۔ (ابوداؤد ۱۵۲۶۔ احمد ۴/۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٥٥) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن سے اہم کسی دن میں سورج طلوع نہیں ہوا۔ جب جمعہ کا سورج طلوع ہوتا ہے تو جن و انس کے علاوہ ہر چیز ڈر جاتی ہے کیونکہ حساب و کتاب انہی کا ہوگا۔
(۵۵۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ضَمْرَۃَ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ بِیَوْمٍ ہُوَ أَعْظَمُ مِنَ الْجُمُعَۃِ ، إِنَّہَا إِذَا طَلَعَتْ فَزِعَ لَہَا کُلُّ شَیْئٍ إِلاَّ الثَّقَلَینِ ، اللَّذیْنِ عَلَیْہِمَا الْحِسَابُ وَالْعَذَابُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٥٦) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن صدقے کا ثواب دوگنا ہوجاتا ہے۔
(۵۵۵۶) حَدَّثَنَا أبو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ضَمْرَۃَ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : الصَّدَقَۃُ تُضَاعَفُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٥٧) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دِن ساری مخلوق اور جن وانس ڈر جاتے ہیں ، اس دن نیکی اور گناہ کا بدلہ دوگنا کردیا جاتا ہے اور یہی قیامت کا دن ہوگا۔
(۵۵۵۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ کَعْبٍ ؛ أَنَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ لَیَفْزَعُ لَہُ الْخَلاَئِقُ وَالْجِنُّ وَالإِنْسُ ، وَإِنَّہُ لَتُضَاعَفُ فِیہِ الْحَسَنَۃُ وَالسَّیِّئَۃُ ، وَإِنَّہُ لَیَوْمُ الْقِیَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٥٨) حضرت عبداللہ مزنی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ جس میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا بھی سوال کرتا ہے وہ اسے دے دی جاتی ہے۔ آپ سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی گھڑی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ نماز کھڑی ہونے سے لے کر نماز سے فارغ ہونے کا وقت۔
(۵۵۵۸) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُولُ : فِی الْجُمُعَۃِ سَاعَۃٌ مِنَ النَّہَارِ ، لاَ یَسْأَلُ فِیہَا الْعَبْدُ شَیْئًا إِلاَّ أُعْطِیَ سُؤْلَہُ ، قِیلَ : أَیُّ سَاعَۃٍ ہِیَ ؟ قَالَ : حَیْثُ تُقَامُ الصَّلاَۃُ إِلَی الانْصِرَافِ مِنْہَا۔ (ترمذی ۴۹۰۔ ابن ماجہ ۱۱۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٥٩) حضرت ابو لبابہ بن عبد المنذر سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کا دن دنوں کا سردار اور اللہ کے نزدیک سب سے افضل دن ہے۔ یہ دن اللہ کے نزدیک عید الفطر اور عید الاضحی سے بھی زیادہ اہم ہے۔ اس دن میں پانچ خوبیاں ہیں : اس میں آدم کو پیدا کیا گیا اس میں آدم کو زمین پر اتار گیا اس میں آدم کی وفات ہوئی جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ جس میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا بھی سوال کرتا ہے وہ اسے دے دی جاتی ہے، اگر حرام کا سوال نہ کرے اسی دن قیامت قائم ہوگی۔ زمین و آسمان، ہواؤ ں، پہاڑوں اور سمندروں میں کوئی ایسا مقرب فرشتہ نہیں جو جمعہ کے دن سے ڈرتا نہ ہو۔
(۵۵۵۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی لُبَابَۃَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ سَیِّدُ الأَیَّامِ ، وَأَعْظَمُہَا عِنْدَ اللہِ ، وَأَعْظَمُ عِنْدَ اللہِ مِنْ یَوْمِ الأَضْحَی وَیَوْمِ الْفِطْرِ ، فِیہِ خَمْسُ خِلاَلٍ : خَلَقَ اللَّہُ فِیہِ آدَمَ ، وَأَہْبَطَ اللَّہُ فِیہِ آدَمَ ، وَفِیہِ تَوَفَّی اللَّہُ آدَمَ ، وَفِیہِ سَاعَۃٌ لاَ یَسْأَلُ اللَّہَ الْعَبْدُ فِیہَا شَیْئًا إِلاَّ أَعْطَاہُ إِیَّاہُ، مَا لَمْ یَسْأَلْ حَرَامًا ، وَفِیہِ تَقُومُ السَّاعَۃُ ، مَا مِنْ مَلَکٍ مُقَرَّبٍ ، وَلاَ أَرْضٍ ، وَلاَ سَمَائٍ ، وَلاَ رِیَاحٍ ، وَلاَ جِبَالٍ ، وَلاَ بَحْرٍ إِلاَّ ہُنَّ یُشْفِقْنَ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ۔ (ابن ماجہ ۱۰۸۴۔ احمد ۳/۴۳۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٦٠) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ایک مرتبہ حضرت جبرائیل میرے پاس آئے، ان کے پاس سفید آئینے جیسی کوئی چیز تھی جس میں ایک سیاہ نکتہ تھا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اے جبرائیل ! یہ کیا ہے ؟ انھوں نے بتایا کہ یہ جمعہ ہے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ جمعہ کیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ تمہارے لیے اس میں خیر ہے۔ میں نے پوچھا کہ اس میں ہمارے لیے کیا ہے ؟ انھوں نے بتایا کہ یہ آپ کے لیے اور آپ کے بعد آپ کی امت کے لیے عید کا دن ہے۔ یہودی اور عیسائی اس میں تمہارے تابع ہیں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اس میں ہمارے لیے کیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس میں تمہارے لیے ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس میں آدمی اللہ سے دنیا وآخرت کی جو بھی چیز مانگتا ہے اسے عطا کی جاتی ہے۔ اگر وہ چیز اس کے نصیب میں نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس سے افضل چیز اس کے نصیب میں لکھ دیتے ہیں۔ اسی طرح اگر وہ کسی چیز سے پناہ مانگتا ہے اور وہ اس کے نصیب میں لکھا جاچکا ہو تو اللہ تعالیٰ اس سے بڑے شر سے اس کو نجات عطا فرما دیتے ہیں۔ میں نے حضرت جبرائیل سے پوچھا کہ اس آئینے میں یہ نکتہ کیسا ہے ؟ حضرت جبرائیل نے بتایا کہ یہ وہی ساعت قبولیت ہے جو جمعہ کے دن قائم ہوتی ہے۔ ہم جمعہ کے دن کو قیامت کے دن ” یوم المزید “ کہیں گے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اسے یوم المزید کس وجہ سے کہا جائے گا ؟ انھوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ جنت میں سفید مشک کی ایک وادی بنائیں گے، پھر جمعہ کے دن علیین سے اتر کر اپنی کرسی پر تشریف رکھیں گے، پھر کرسی کے اردگرد سونے کے ایسے منبر ہوں گے جنہیں جواہر سے مزین کیا گیا ہوگا۔ پھر انبیاء کرام آئیں گے اور ان منبروں پر بیٹھیں گے۔ پھر جنت کے کمروں والے لوگ نکلیں گے اور خوشبو کے ٹیلوں پر بیٹھے گے پھر اللہ تعالیٰ ان پر تجلی فرمائے گا اور کہے گا کہ تم مجھ سے جو چاہو گے تمہیں عطا کیا جائے گا۔ وہ اللہ تعالیٰ سے اس کی رضا طلب کریں گے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ تمہارے لیے میری رضا کی علامت یہ ہے کہ میں نے تمہیں اپنے گھر میں مقیم کردیا اور اپنی مہمان نوازی عطا کردی۔ تم مجھ سے کچھ اور مانگو ، میں تمہیں عطا کروں گا۔ وہ اللہ تعالیٰ سے اس کی رضا مانگیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ انھیں گواہ بنائیں گے کہ وہ ان سے راضی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ ان کے لیے ایسی نعمتوں کو کھولیں گے جنہیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں، کسی کان نے سنا نہیں اور کسی دل پر ان کا خیال تک نہیں گذرا۔ اور اس کا دورانیہ تمہاری جمعہ کے دن سے واپسی کی مقدار ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ تشریف لے جائیں گے اور ان کے ساتھ انبیاء، صدیقین اور شہداء بھی چلے جائیں گے۔ کمروں میں رہنے والے لوگ بھی اپنے کمروں میں چلے جائیں گے، وہ کمرے ایسے سفید موتی کے بنے ہوں گے جس میں نہ کوئی جوڑ ہوگا اور نہ کوئی شگاف۔ یا وہ سرخ موتی کے ہوں گے۔ یا سبز زبرجد کے۔ اس میں اس کے اپنے کمرے بھی ہوں گے۔ اس کے دروازے کھلے ہوں گے اور ان میں نہریں جاری ہوں گے، اس کے پھلوں کے خوشے لٹکے ہوں گے۔ اہل جنت جنت کی کسی چیز کے اس سے زیادہ خواہشمند نہیں ہوں گے کہ وہ اپنے رب کو زیادہ سے زیادہ دیکھیں اور اس کے اکرام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔
(۵۵۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَتَانِی جِبْرِیلُ ، وَفِی یَدِہِ کَالْمِرْآۃِ الْبَیْضَائِ ، فِیہَا کَالنُّکْتَۃِ السَّوْدَائِ ، فَقُلْتُ : یَا جِبْرِِیلُ! مَا ہَذِہِ ؟ قَالَ : ہَذِہِ الْجُمُعَۃ ۔

قَالَ : قُلْتُ : وَمَا الْجُمُعَۃُ ؟ قَالَ : لَکُمْ فِیہَا خَیْرٌ ۔ قَالَ : قُلْتُ : وَمَا لَنَا فِیہَا ؟ قَالَ : تَکُونُ عِیدًا لَکَ وَلِقَوْمِکَ مِنْ بَعْدِکَ ، وَیَکُونُ الْیَہُودُ وَالنَّصَارَی تَبَعًا لَکَ ۔ قَالَ : قُلْتُ : وَمَا لَنَا فِیہَا ؟ قَالَ : لَکُمْ فِیہَا سَاعَۃٌ ، لاَ یُوَافِقُہَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ یَسْأَلُ اللَّہَ فِیہَا شَیْئًا مِنَ الدُّنْیَا وَالأَخِرَۃِ ، ہُوَ لَہُ قَسَمٌ إِلاَّ أَعْطَاہُ إِیَّاہُ ، أَوْ لَیْسَ لَہُ بِقَسَمٍ إِلاَّ ذُخِرَ لَہُ عِنْدَہُ مَا ہُوَ أَفْضَلُ مِنْہُ ، أَوْ یَتَعَوَّذُ بِہِ مِنْ شَرٍّ ، ہُوَ عَلَیْہِ مَکْتُوبٌ إِلاَّ صَرَفَ عَنْہُ مِنَ الْبَلاَئِ مَا ہُوَ أَعْظَمُ مِنْہُ ۔

قَالَ : قُلْتُ لَہُ : وَمَا ہَذِہِ النُّکْتَۃُ فِیہَا ؟ قَالَ : ہِیَ السَّاعَۃُ ، وَہِیَ تَقُومُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَہُوَ عِنْدَنَا سَیِّدُ الأَیَّامِ ، وَنَحْنُ نَدْعُوہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، یَوْمَ الْمَزِیدِ ۔

قَالَ : قُلْتُ : مِمَّ ذَاکَ ؟ قَالَ : لأَنَّ رَبَّک ، تَبَارَکَ وَتَعَالَی اتَّخَذَ فِی الْجَنَّۃِ وَادِیًا مِنْ مِسْکٍ أبْیَضَ ، فَإِذَا کَانَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ ہَبَطَ مِنْ عِلِّیِّینَ عَلَی کُرْسِیِّہِ ، تَبَارَکَ وَتَعَالَی ، ثُمَّ حَفَّ الْکُرْسِیَّ بِمَنَابِرَ مِنْ ذَہَبٍ مُکَلَّلَۃٍ بِالْجَوَاہِرِ ، ثُمَّ یَجِیئُ النَّبِیُّونَ حَتَّی یَجْلِسُوا عَلَیْہَا ، وَیَنْزِلُ أَہْلُ الْغُرَفِ حَتَّی یَجْلِسُوا عَلَی ذَلِکَ الْکَثِیبِ ، ثُمَّ یَتَجَلَّی لَہُمْ رَبُّہُم ، تَبَارَکَ وَتَعَالَی ، ثُمَّ یَقُولُ : سَلُونِی أُعْطِکُمْ ، قَالَ : فَیَسْأَلُونَہُ الرِّضَی ، فَیَقُولُ : رِضَائِی أَحَلَّکُمْ دَارِی ، وَأَنَالَکُمْ کَرَامَتِی ، فَسَلُونِی أُعْطِکُمْ ، قَالَ : فَیَسْأَلُونَہُ الرَّضَی ، قَالَ : فَیُشْہِدُہُمْ أَنَّہُ قَدْ رَضِیَ عَنْہُمْ ، قَالَ : فَیُفْتَحُ لَہُمْ مَا لَمْ تَرَ عَیْنٌ ، وَلَمْ تَسْمَعْ أُذُنٌ ، وَلَمْ یَخْطِرْ عَلَی قَلْبِ بَشَرٍ ، قَالَ : وَذَلِکُمْ مِقْدَارُ انْصِرَافِکُمْ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ ۔

قال ثُمَّ یَرْتَفِعُ ، وَیَرْتَفِعُ مَعَہُ النَّبِیُّونَ ، وَالصِّدِّیقُونَ ، وَالشُّہَدَائُ ، وَیَرْجِعُ أَہْلُ الْغُرَفِ إِلَی غُرَفِہِمْ ، وَہِیَ دُرَّۃٌ بَیْضَائُ ، لَیْسَ فِیہَا قَصْمٌ ، وَلاَ فَصْمٌ ، أَوْ دُرَّۃٌ حَمْرَائُ ، أَوْ زَبَرْجَدَۃٌ خَضْرَائُ فِیہَا غُرَفُہَا وَأَبْوَابُہَا مَطْرُورَۃٌ ، وَفِیہَا أَنْہَارُہَا وَثِمَارُہَا مُتَدَلِّیَۃٌ ، قَالَ : فَلَیْسُوا إِلَی شَیْئٍ أَحْوَجَ مِنْہُمْ إِلَی یَوْمِ الْجُمُعَۃِ لِیَزْدَادُوا إِلَی رَبِّہِمْ نَظَرًا ، وَلِیَزْدَادُوا مِنْہُ کَرَامَۃً۔ (طبرانی ۶۷۱۳۔ بزار ۳۵۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان
(٥٥٦١) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ حضرت جبرائیل میرے پاس ایک سفید آئینہ لے کر آئے جس میں ایک سیاہ نکتہ تھا۔ میں نے کہا یہ کیا ہے ؟ انھوں نے بتایا کہ یہ جمعہ ہے اور یہ اس میں ایک ساعت قبولیت ہے۔
(۵۵۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ یَزِیدَ الرَّقَاشِیِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : جَائَنِی جِبْرِیلُ بِمِرْآۃٍ بَیْضَائَ فِیہَا نُکْتَۃٌ سَوْدَائُ ، قَالَ : فَقُلْتُ : مَا ہَذِہِ ؟ قَالَ : ہَذِہِ الْجُمُعَۃُ وَفِیہَا السَّاعَۃٌ۔ (ابو یعلی ۴۰۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں جلدی کرنے کا بیان
(٥٥٦٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جمعہ کے لیے سب سے پہلے آنے والا ایسے ہے جیسے اللہ کے راستے میں اونٹ ہدیہ کرنے والا، اس کے بعد آنے والا ایسے ہے جیسے گائے قربان کرنے والا، پھر آنے والا ایسے ہے جیسے بکری قربان کرنے والا اور پھر ایسے ہے جیسے پرندہ اللہ کے راستے میں دینے والا۔
(۵۵۶۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنِ الأَغَرِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْمُتَعَجِّلُ إِلَی الْجُمُعَۃِ کَالَّذِی یُہْدِی بَدَنَۃً ، ثُمَّ کَالْمُہْدِی بَقَرَۃً ، ثُمَّ کَالْمُہْدِی شَاۃً، ثُمَّ کَالْمُہْدِی طَائِرًا۔ (بخاری ۹۲۹۔ مسلم ۲۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں جلدی کرنے کا بیان
(٥٥٦٣) حضرت سلمان سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن اچھی طرح غسل کیا اور غسل میں خوب صفائی حاصل کرنے کی کوشش کی، پھر تیل لگایا، پھر اپنے گھر سے خوشبو لگائی، پھر جمعہ کے لیے اس طرح گیا کہ دو آدمیوں کے درمیان انھیں چیر کر نہ بیٹھا، پھر فرض نماز ادا کی، پھر امام کے خطبے کے دوران خاموش رہا تو اس کے پچھلے جمعہ تک کے تمام گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔
(۵۵۶۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ وَدِیعَۃَ ، عَنْ سَلْمَانَ الْخَیْرِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ یَغْتَسِلُ الرَّجُلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَیَتَطَہَّرُ بِمَا اسْتَطَاعَ مِنْ طَہُورِہِ ، وَیَدَّہِنُ مِنْ دُہْنِہِ ، أَوْ یَمَسُّ طِیبًا مِنْ بَیْتِہِ ، ثُمَّ رَاحَ ، فَلَمْ یُفَرِّقْ بَیْنَ اثْنَیْنِ ، ثُمَّ صَلَّی مَا کَتَبَ اللَّہُ لَہُ ، ثُمَّ أَنْصَتَ إِذَا تَکَلَّمَ الإِمَامُ ، إِلاَّ غُفِرَ لَہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْجُمُعَۃِ الأُخْرَی۔ (بخاری ۸۸۳۔ احمد ۵/۴۴۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی نماز میں جلدی کرنے کا بیان
(٥٥٦٤) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ فرشتے مسجد کے دروازوں پر کھڑے ہو کر لوگوں کو ان کے درجات کے اعتبار سے لکھتے رہتے ہیں۔ کہ فلاں فلاں اس وقت میں آیا اور فلاں فلاں اس وقت میں آیا۔ فلاں اس وقت آیا جب امام خطبہ دے رہا تھا اور فلاں نے صرف نماز پڑھی اور خطبہ میں شریک نہیں ہوا۔
(۵۵۶۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ الْمَلاَئِکَۃَ عَلَی أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ یَکْتُبُونَ النَّاسَ عَلَی مَنَازِلِہِمْ : جَائَ فُلاَنٌ مِنْ سَاعَۃِ کَذَا وَکَذَا ، جَائَ فُلاَنٌ مِنْ سَاعَۃِ کَذَا ، جَائَ فُلاَنٌ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ ، جَائَ فُلاَنٌ فَأَدْرَکَ الصَّلاَۃَ وَلَمْ یُدْرِکِ الْخُطْبَۃَ۔ (احمد ۲/۳۴۳۔ طیالسی ۲۵۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بارش کے دن جمعہ میں شریک نہیں ہوا کرتے تھے
(٥٥٦٥) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ جب کبھی جمعہ کے دن شدید بارش ہوتی تو حضرت محمد جمعہ نہیں پڑھتے تھے۔
(۵۵۶۵) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : نُبِّئْت أَنَّ مُحَمَّدًا اشْتَدَّ الْمَطَرُ یَوْمَ جُمُعَۃٍ فَلَمْ یُجَمِّعْ۔
tahqiq

তাহকীক: