মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৫৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن خوشبو لگانے کا حکم دیا کرتے تھے
(٥٥٨٦) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جب جمعہ کے لیے جاتے تو خوشبو لگاتے اور اپنے پاس موجود سب سے اچھی خوشبو لگاتے۔
(۵۵۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا رَاحَ إِلَی الْجُمُعَۃِ اغْتَسَلَ، وَتَطَیَّبَ بِأَطْیَبِ طِیبٍ عِنْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن خوشبو لگانے کا حکم دیا کرتے تھے
(٥٥٨٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں اپنی رائے سے کہتا ہوں کہ اگر کسی کے پاس خوشبو ہو تو وہ جمعہ کے لیے جانے سے پہلے اسے لگائے۔
(۵۵۸۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَقُولُ بِرَأْیِی، وَیَمَسُّ طِیبًا إِنْ کَانَ عِنْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن خوشبو لگانے کا حکم دیا کرتے تھے
(٥٥٨٨) حضرت ابن مغفل فرماتے ہیں کہ جمعے کے لیے غسل اور خوشبو لازم ہے اگر اس کے پاس ہو۔
(۵۵۸۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، وَالْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ ، قَالَ : لَہَا غُسْلٌ وَطِیبٌ إِنْ کَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن خوشبو لگانے کا حکم دیا کرتے تھے
(٥٥٨٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنو اور اپنی سب سے اچھی خوشبو لگاؤ۔
(۵۵۸۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : اِلْبَسْ أَفْضَلَ ثِیَابِکَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَتَطَیَّبْ بِأَطْیَبِ مَا تَجِدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن خوشبو لگانے کا حکم دیا کرتے تھے
(٥٥٩٠) حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ میں قبیلہ مزینہ کے تیس آدمیوں سے ملا، ان میں سے ہر ایک نے نیزہ چلایا تھا یا نیزے کے زخم کھائے تھے، ہر ایک نے تلوار چلائی تھی یا تلوار کے زخم کھائے تھے۔ وہ سب جمعہ کے دن غسل کرتے، اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنتے اور خوشبو لگا کر جمعہ کے لیے جاتے۔ جمعے کی دو رکعتیں پڑھتے اور پھر بیٹھ کر علم سکھایا کرتے تھے۔
(۵۵۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَدَّادٍ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃٍ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ ثَلاَثِینَ مِنْ مُزَیْنَۃَ کُلُّہُمْ قَدْ طَعَنَ ، أَوْ طُعِنَ ، أَوْ ضَرَبَ ، أَوْ ضُرِبَ ، إِذَا کَانَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ اغْتَسَلُوا ، وَلَبِسُوا مِنْ أَحْسَنِ ثِیَابِہِمْ ، وَتَطَیَّبُوا ، ثُمَّ رَاحُوا وَصَلَّوْا رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ جَلَسُوا ، فَبَثَّوا عِلْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن خوشبو لگانے کا حکم دیا کرتے تھے
(٥٥٩١) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ہر جمعے اپنے کپڑوں کو خوشبو کی دھونی دیا کرتے تھے۔
(۵۵۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ، عَنْ نَافِعٍ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یُجَمِّرُ ثِیَابَہُ فِی کُلِّ جُمُعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعے کی نماز کے لیے صاف کپڑے پہننے اور زینت اختیار کرنے کا بیان
(٥٥٩٢) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن اپنی سرخ چادر اوڑھتے اور عیدین کے دن عمامہ باندھا کرتے تھے۔
(۵۵۹۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَلْبَسُ بُرْدَہُ الأَحْمَر یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَیَعْتَمُّ یَوْمَ الْعِیدَیْنِ۔ (ابن سعد ۴۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعے کی نماز کے لیے صاف کپڑے پہننے اور زینت اختیار کرنے کا بیان
(٥٥٩٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جمعہ کو جنابت کے غسل جیسا غسل کیا کرتے تھے، اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنتے پھر نماز کے لیے جاتے تھے۔
(۵۵۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَغْتَسِلُ لِلْجُمُعَۃِ کَاغْتِسَالِہِ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، وَیَلْبَسُ مِنْ أَحْسَنِ ثِیَابِہِ ، ثُمَّ یَخْرُجُ حَتَّی یَأْتِیَ الْمُصَلَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعے کی نماز کے لیے صاف کپڑے پہننے اور زینت اختیار کرنے کا بیان
(٥٥٩٤) حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے اصحاب بدر اور اصحاب شجرہ کی صحبت پائی، وہ حضرات جمعہ کے دن اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنتے، خوشبو لگاتے اور پھر جمعے کے لیے جاتے تھے۔
(۵۵۹۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : أَدْرَکْتُ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِنْ أَصْحَابِ بَدْرٍ وَأَصْحَابِ الشَّجَرَۃِ ، إِذَا کَانَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ لَبِسُوا أَحْسَنَ ثِیَابِہِمْ ، وَإِنْ کَانَ عِنْدَہُمْ طِیبٌ مَسُّوا مِنْہُ ، ثُمَّ رَاحُوا إِلَی الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعے کی نماز کے لیے صاف کپڑے پہننے اور زینت اختیار کرنے کا بیان
(٥٥٩٥) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمعہ کے دن لوگوں کو پراگندہ حالت میں دیکھا تو فرمایا کہ اگر اس دن کے لیے یہ دو کپڑے بنالیں تو انھیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
(۵۵۹۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ: نَظَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی النَّاسِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بَاذَّۃٌ ہَیْئَتُہُمْ ، فَقَالَ : مَا ضَرَّ رَجُلاً لَوِ اتَّخَذَ لِہَذَا الْیَوْمِ ثَوْبَیْنِ؟۔ (ابن ماجہ ۱۰۹۵۔ ابن خزیمۃ ۱۷۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعے کی نماز کے لیے صاف کپڑے پہننے اور زینت اختیار کرنے کا بیان
(٥٥٩٦) ایک اور سند سے کچھ اضافے کے ساتھ یہی مضمون منقول ہے۔
(۵۵۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن جَابِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہُ ، وَزَادَ فِیہِ : ثَوْبَیْنِ یَرُوحُ فِیہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن نماز کے لیے سعی کرنے سے کیا مراد ہے ؟
(٥٥٩٧) حضرت ثابت بنانی فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن حضرت انس بن مالک کے ساتھ تھا، جب انھوں نے اذان کی آواز سنی تو فرمایا کہ چلو نماز کی طرف سعی کریں۔
(۵۵۹۷) حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، أَنَّہُ سَمِعَ ثَابِتًا الْبُنَانِیَّ ، یَقُولُ : کُنْت مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ یَوْمَ جُمُعَۃٍ ، فَلَمَّا أَنْ سَمِعَ النِّدَائَ بِالصَّلاَۃِ ، قَالَ : قُمْ نَسْعَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن نماز کے لیے سعی کرنے سے کیا مراد ہے ؟
(٥٥٩٨) حضرت حسن قرآن مجید کی آیت { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد دل سے سعی کرنا ہے۔
(۵۵۹۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : {فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ} قَالَ : بِقَلْبِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৫৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن نماز کے لیے سعی کرنے سے کیا مراد ہے ؟
(٥٥٩٩) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ سعی سے مراد عمل ہے۔
(۵۵۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : السَّعْیُ الْعَمَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن نماز کے لیے سعی کرنے سے کیا مراد ہے ؟
(٥٦٠٠) حضرت مسروق قرآن مجید کی آیت { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وقت ہے۔
(۵۶۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ؛ {فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ} قَالَ: الْوَقْتُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن نماز کے لیے سعی کرنے سے کیا مراد ہے ؟
(٥٦٠١) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اس سے مراد امام کی موعظت ہے۔
(۵۶۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مُوسَی بْنِ دِینَارٍ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ: مَوْعِظَۃُ الإِمَامِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن نماز کے لیے سعی کرنے سے کیا مراد ہے ؟
(٥٦٠٢) حضرت محمد بن کعب فرماتے ہیں کہ سعی سے مراد عمل ہے۔
(۵۶۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ ، قَالَ : السَّعْیُ الْعَمَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن نماز کے لیے سعی کرنے سے کیا مراد ہے ؟
(٥٦٠٣) حضرت حسن قرآن مجید کی آیت { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد پاؤں سے چلنا ہے۔ لوگوں کو اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ وہ نماز کے لیے آتے ایسی کیفیت رکھیں کہ ان پر سکینت اور وقار طاری ہو۔ نیز اس سے مراد دلوں، نیتوں اور خشوع کو درست رکھنا ہے۔
(۵۶۰۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی قَوْلِہِ : (فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ) قَالَ : أَمَا وَاللَّہِ مَا ہُوَ بِالسَّعْیِ عَلَی الأَقْدَامِ ، وَقَدْ نُہُوا أَنْ یَأْتُوا الصَّلاَۃَ إِلاَّ وَعَلَیْہِمُ السَّکِینَۃُ وَالْوَقَارُ ، وَلَکِنْ بِالْقُلُوبِ ، وَالنِّیَاتِ، وَالْخُشُوعِ۔ (بخاری ۶۳۵۔ مسلم ۱۵۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن نماز کے لیے سعی کرنے سے کیا مراد ہے ؟
(٥٦٠٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ قرآن مجید میں { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بجائے { فَامْضُوا إلَی ذِکْرِ اللہِ } پڑھا کرتے تھے۔ اور فرماتے تھے کہ اگر میں اسے { فَاسْعَوْا } پڑھوں تو ایسی سعی کروں کہ میری چادر گرجائے۔
(۵۶۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یَقْرَؤُہَا : (فَامْضُوا إِلَی ذِکْرِ اللہِ) وَیَقُولُ : لَوْ قَرَأْتُہَا : (فَاسْعَوْا) لَسَعَیْتُ حَتَّی یَسْقُطَ رِدَائِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن نماز کے لیے سعی کرنے سے کیا مراد ہے ؟
(٥٦٠٥) حضرت خرشہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے قرآن مجید میں { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بجائے { فَامْضُوا إلَی ذِکْرِ اللہِ } پڑھا ۔
(۵۶۰۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن خَرَشَۃَ ، قَالَ : قرَأَہَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : {فَامْضُوا إلَی ذِکْرِ اللہِ}۔
tahqiq

তাহকীক: